1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

Discussion in 'اردو شاعری' started by ساگراج, Feb 4, 2008.

  1. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    آنکھوں آنکھوں میں محبت کا اشارہ کر کے
    وقت چھوڑے گا مجھے دوست تمہارا کر کے
    بات دریا بھی کبھی رک کے کیا کرتا تھا
    اب تو ہر موج گزرتی ہے کنارہ کر کے
    وہ عجب دشمنِ جاں تھا جو مجھے چھوڑ گیا
    مرے اندر ہی کہیں مجھ کو صف آرا کر کے
    خواب تو خواب یہاں آنکھ اُجڑ جاتی ہے
    حاصلِ جاں! تری فرقت کو گوارا کر کے
    اک دیا اور جلایا ہے سحر ہونے تک
    شب ہجراں ترے نام ایک ستارہ کر کے
    اک کلی شاخ کے اندر ہی کہیں روتی تھی
    روزنِ در سے بہاروں کا نظارہ کر کے
    جب سے جاگی ہے ترے لمس کی خواہش دل میں
    رہنا پڑتا ہے مجھے خود سے کنارہ کر کے
    دشت! چھانوں گا تری خاک محبت سے میں
    عشق! دیکھوں‌گا تجھے سارے کا سارا کر کے


    (مبشر سعید)
     
  2. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    آنکھوں آنکھوں میں محبت کا اشارہ کر کے
    وقت چھوڑے گا مجھے دوست تمہارا کر کے
    بات دریا بھی کبھی رک کے کیا کرتا تھا
    اب تو ہر موج گزرتی ہے کنارہ کر کے
    بہت زبردست اشعار ہیں۔ :a180:
     
  3. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    بہت شکریہ مس۔۔۔ :dilphool:
     
  4. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    نہیں غیر کو ہیں سنانے کی باتیں
    فقط ہیں یہ میرے جلانے کی باتیں

    وہ اعدا کو چھوڑیں غلط ہے غلط
    یہ ساری ہیں اُن کے دکھانے کی باتیں

    رموزِ محبت سمجھتے ہیں عاشق
    نہیں یہ ہر اک کے جتانے کی باتیں

    طلب بوسئہ زلف کرتے ہی بولے
    نہ کیجئے بہت مار کھانے کی باتیں

    فقط ذکر مہر و وفا واں نہ کیجئے
    کرو اور ورنہ زمانے کی باتیں

    مرے عرضِ مطلب کو سنکر وہ بولے
    کہ پھر تونے چھیڑیں ستانے کی باتیں

    وہ گو تم نہ مانو پہ بہتر نہیں ہیں
    ہر اک لحظہ یہ روٹھ جانے کی باتیں

    نہ سہل اس کو سمجھو پشیمان ہو گے
    یہ مجروح کی ہیں سنانے کی باتیں
     
  5. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Jan 15, 2008
    Messages:
    5,303
    Likes Received:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔۔ کاشفی جی۔۔ :a180:
     
  6. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    شکریہ مریم۔ :dilphool:
     
  7. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    شکوہء یار ہوا جاتا ہے
    دل گہنگار ہوا جاتا ہے

    دیکھ اے فرطِ جبیں فرسائی
    کوئی بیزار ہوا جاتا ہے

    میری ناکام نگاہوں کیلئے
    پھول بھی خار ہوا جاتا ہے

    کام جو سہل نظر آتا تھا
    اب وہ بھی دشوار ہوا جاتا ہے

    جب سے منشائے جنوں سمجھا ہوں
    در بھی دیوار ہوا جاتا ہے

    کیف تعزیر گھٹا دو ور نہ
    دل خطا کار ہوا جاتا ہے

    وقفِ در ہو نہ سکا سر میرا
    زینتِ دار ہوا جاتا ہے

    موت آسان نظر آتی ہے
    جینا دشوار ہوا جاتا ہے

    کس سے امیدِکرم ہے اے راز
    کیوں گہنگار ہوا جاتا ہے

    (راز رامپوری)
     
  8. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    دل میں‌ سوزخم ہیں آنکھوں‌ سے لہو جاری ہے
    چمنستانِ محبت کی یہ گُل کاری ہے

    ہر نفس آتے ہی جانے کے لئے جاری ہے
    زندگی کی تگ و دو موت کی تیاری ہے

    دردِ دل کا نہیں‌کرتا کوئی دنیا میں علاج
    چارہ سازی سے مجھے یاس بنا چاری ہے

    جانِ محزوں سے یہ کہہ کر دل وارفتہ چلا
    میرا قصہ تو ہوا ختم، تری باری ہے

    آتے رہتے ہیں، وہی، اُن کی جگہ، صورتِ خواب
    بے وفاؤں کے خیالوں میں‌وفاداری ہے

    دل میں سب کچھ ہے زباں پر آتا نہیں کچھ بھی
    یہ عجب طرح کی مجبوری و مختاری ہے

    ہیں طلسماتِ محبت کے مناظر جتنے
    فتنہ انگیز نگاہوں کی فسوں کاری ہے

    نہ گھٹے سوزشِ دل، لاکھ بڑھے ضبط سرشک
    آگ پانی میں لگا دے یہ وہ چنگاری ہے

    ڈھونڈھتے کیا ہو خطاکاریء احسن کاثبوت
    وہ خطا کار تو خود مجرمِ اقراری ہے


    (احسن مارہروی)
     
  9. عائشہ جاوید
    Offline

    عائشہ جاوید ممبر

    Joined:
    Jun 1, 2008
    Messages:
    176
    Likes Received:
    4
    مبازر صاحب آپ کا ذوق بھی بہت عمدہ ہے۔
     
  10. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    کاشفی بھیا بہت شکریہ اتنی اچھی شاعری پیش کرنے پر۔
    :dilphool: :dilphool: :dilphool:
     
  11. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    تیرے دامن کی ہوا مانگتے ہیں
    ہم بھی جینے کی دعا مانگتے ہیں

    مطربو کوئی اچھوتا نغمہ
    ساز آہنگ و صدا مانگتے ہیں

    ماہ و انجم کے جھروکے اکثر
    کسی کے عارض کی دعا مانگتے ہیں

    پھر پتنگوں میں خدائی جاگی
    شعلے حشر نما مانگتے ہیں

    بندہ پرور کوئی خیرات نہیں
    ہم وفاؤں کا صلہ مانگتے ہیں

    مہکدہ ہو کہ کلیسا ساغر
    ساری دنیا کا بھلا مانگتے ہیں



    (ساغر صدیقی)
     
  12. نور
    Offline

    نور ممبر

    Joined:
    Jun 21, 2007
    Messages:
    4,021
    Likes Received:
    22
    تیرے دامن کی ہوا مانگتے ہیں
    ہم بھی جینے کی دعا مانگتے ہیں

    مطربو کوئی اچھوتا نغمہ
    ساز آہنگ و صدا مانگتے ہیں

    ماہ و انجم کے جھروکے اکثر
    کسی کے عارض کی مانگتے ہیں

    ساغر صدیقی کی بہت عمدہ غزل ہے۔ :a180:

    لیکن آخری مصرعے میں ایک لفظ چھوٹ گیا ہے :139:
     
  13. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    اب تری یاد سے وحشت نہیں ہوتی مجھ کو
    زخم کُھلتے ہیں اذّیت نہیں ہوتی مجھ کو

    اب کوئی آئے چلا جائے میں خوش رہتا ہوں
    اب کسی شخص کی عادت نہیں ہوتی مجھ کو

    ایسا بدلا ہوں ترے شہر کا پانی پی کر
    جھوٹ بولوں تو ندامت نہیں ہوتی مجھ کو

    ہے امانت میں خیانت سو، کسی کی خاطر
    کوئی مرتا ہے تو حیرت نہیں ہوتی مجھ کو

    اتنا مصروف ہوں جینے کی ہوس میں محسن
    سانس لینے کی بھی فرصت نہیں ہوتی مجھ کو

    (محسن نقوی)​
     
  14. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    جی اس لفظ کو پکڑ کر اس کی جگہ رکھ دیا گیا ہے۔ :yes:
    پسندیدگی کا بہت شکریہ
    اور توجہ دلانے پر جزاک اللہ
     
  15. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    جبار بھائی بہت خوبصورت غزل ہے۔ شئیر کرنے پر بہت شکریہ
    :dilphool:
     
  16. فوٹو ٹیک81
    Offline

    فوٹو ٹیک81 ممبر

    Joined:
    Jun 15, 2007
    Messages:
    18
    Likes Received:
    0
    اب تری یاد سے وحشت نہیں ہوتی مجھ کو
    زخم کُھلتے ہیں اذّیت نہیں ہوتی مجھ کو


    بہت خوب جناب
     
  17. فوٹو ٹیک81
    Offline

    فوٹو ٹیک81 ممبر

    Joined:
    Jun 15, 2007
    Messages:
    18
    Likes Received:
    0
    اب تری یاد سے وحشت نہیں ہوتی مجھ کو
    زخم کُھلتے ہیں اذّیت نہیں ہوتی مجھ کو


    بہت خوب جناب
     
  18. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    بہت خوب ساگراج بھائی۔۔۔ :dilphool:

    بہت خوب عبدالجبار بھائی۔۔۔ :dilphool:
     
  19. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    مجھے یہ ضد نہیں میرے گلے کا ہار ہو جاؤ
    اکیلے چھوڑ دینا، تم جہاں بیزار ہو جاؤ

    بہت جلدی سمجھ میں آنے لگتے ہو زمانے کی
    بہت آسان ہو، تھوڑے بہت دشوار ہو جاؤ

    ملاقاتوں میں‌ وقفہ اس لئے ہونا ضروری ہے
    کہ تم اک دن جدائی کے لئے تیار ہو جاؤ

    میں کیسی چلچلاتی دھوپ کے صحرا سے آیا ہوں
    بس اب ایسا کرو، تم سایہءِ دیوار ہو جاؤ

    تمہارے پاس دینے کےلئے جھوٹی تسلی ہو
    نہ آئے ایسا دن، تم اسقدر نادار ہو جاؤ

    تمہیں معلوم ہو جائے گا کیسے رنج سہتے ہیں
    میری اتنی دعا ہے کاش تم فنکار ہو جاؤ
     
  20. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    اکیلے پن کی اذیتوں کو شمار کرنا بھی سیکھ لو گے
    کرو گے الفت تو روز جینا یہ روز مرنا بھی سیکھ لو گے

    کوئی ارادہ ابھی تخیل میں‌ پھول بن کے مہک رہا ہے
    جب آسماں نے مزاج بدلا تو پھر بکھرنا بھی سیکھ لو گے

    محبتوں کے یہ سارے رستے ہی سہل لگتے ہیں ابتدا میں
    تم آج چل تو رہے ہو لیکن کہیں‌ ٹھہرنا بھی سیکھ لو گے

    کسی خلش سے فریب کھا کر تم اپنے جیون کے راستوں سے
    نظر بدلتی ہوئی رتوں کی طرح گزرنا بھی سیکھ لو گے

    خمارِ قربت کے خود فراموش موسموں میں یونہیں اچانک
    تم اپنی ہستی کی جان پہچان سے مکرنا بھی سیکھ لو گے

    یہ وصل کا بے ثبات موسم جدائیوں کو صدائیں دے گا
    حسن ذرا دیر زندہ رہنے کے بعد مرنا بھی سیکھ لو گے




    (علی حسن شیرازی)
     
  21. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    :a180: :a165:
     
  22. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    میرے ہمسفر، تجھے کیا خبر
    یہ جو وقت ہے کسی دھوپ چھاؤں کےکھیل سا
    اسے دیکھتے، اسے جھیلتے
    میری آنکھ گرد سے اٹ گئی
    میرے خواب ریت میں کھو گئے
    میرے ہاتھ برف سے ہو گئے
    میرے بے خبر، تیرے نام پر
    وہ جو پھول کھلتے تھے ہونٹوں پر
    وہ جو دیپ جلتے تھے بام پر
    وہ نہیں رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وہ نہیں‌رہے کہ جو ایک ربط تھا درمیاں
    وہ بکھر گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وہ ہوا چلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کہ جو برگ تھے سرِ شاخِ جاں، وہ گرا دیئے
    وہ جو حرف درج تھے ریت پر، وہ اڑا دیئے
    وہ جو راستوں کا یقین تھے
    وہ جو منزلوں کے امین تھے
    وہ نشانِ پا بھی مٹا دیئے
    میرے ہمسفر، ہے وہی سفر
    مگر ایک موڑ کے فرق سے
    تیرے ہاتھ سے میرے ہاتھ تک
    وہ جو ہاتھ بھر کا تھا فاصلہ
    کئی موسموں میں بدل گیا
    اسے ناپتے، اسے کاٹتے
    میرا سارا وقت نکل گیا
    تو میرے سفر کا شریک ہے
    میں تیرے سفر کا شریک ہوں
    پر جو درمیاں سے نکل گیا
    اسی فاصلے کے شمار میں
    اسی بے یقیں سے غبار میں
    اسی راہ گزر کے حصار میں
    تیرا راستہ کوئی اور ہے۔۔۔۔۔۔۔
    میرا راستہ کوئی اور ہے۔۔۔۔۔۔
     
  23. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    واہ بہت اچھے
     
  24. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    شکریہ
    :dilphool:
     
  25. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ساگرا ج بھائی ۔ اوپر علی حسن شیرازی کی غزل بہت اچھی لگی ۔


    لیکن نیچے جو آپ نے آزاد نظم لکھی ہے۔ کیا اسے بھی " شعر " کی صنف کے تحت لایا جاسکتا ہے ؟
    براہ کرم وضاحت کردیں۔ شکریہ
     
  26. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    نعیم بھائی میں اس کا شاعر تو نہیں ہو نا۔ میں نے تو کہیں پڑھی تھی۔ اب میرے خیال میں شاعری لکھنے والے کی امانت ہوتی ہے۔ میں اس کو جہاں جس طرح پڑھتا ہوں، اسی طرح لکھ دیتا ہوں۔ کبھی اپنی طرف سے کسی قسم کو کوئی تبدیلی نہیں کرتا اور نہ ہی اس کو مناسب سمجھتا ہوں :no:
    (یہ میری سوچ ہے، جو غلط بھی ہو سکتی ہے۔ نعیم بھائی آپ کا مطالعہ اور علم مجھ سے بہت وسیع ہے۔ اگر غلط کہا ہو تو پلیزز راہنمائی کر دیجئے گا :flor: )
     
  27. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37

    :a180:

    بہت خوب
    انشا جی کی کیا بات ھے

    میٹھا میٹھا اور دھیما دھیما لکھتے ھیں
     
  28. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    وہ جو دعویدار ہے شہر میں کہ سبھی کا نبض شناس ہوں
    کبھی آکے مجھ سےتو پوچھتا کہ میں کس کے غم میں اداس ہوں

    یہ میری کتابِ حیات ہے، اسے دل کی آنکھ سے پڑھ ذرا
    میں ورق ورق تیرے سامنے، تیرے روبرو تیرے پاس ہوں

    یہ تیری امید کو کیا ہوا، کبھی تو نے غور نہیں کیا؟
    کسی شام تو نے کہا تو تھا کہ تیری سانس ہوں تیری آس ہوں

    یہ جو شہرِ فن میں قیام ہے، سو تیرے طفیل ہی نام ہے
    میرے شعر کیوں نہ گداز ہوں کہ تیرے لبوں کی مٹھاس ہے

    یہ تیری جدائی کے غم نہیں کہ یہ سلسلے تو ہیں روز کے
    تیری ذات اس کے سبب نہیں کئی دن سے یونہی اداس ہوں

    کسی اور کی آنکھ سے دیکھ کر، مجھے ایسے ویسے لقب نہ دے
    تیرا اعتبار ہوں جانِ من، نہ گمان ہوں نہ قیاس ہوں
     
  29. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    بہت خوب :mashallah:

    :a180: :a191:
     
  30. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    شکریہ مہربانی
    :dilphool:
     

Share This Page