1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ساگراج, ‏4 فروری 2008۔

  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    واہ ! ساگراج جی خوب کیا بات ھے
     
  2. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    حالِ دل میں نے جو دنیا کو سنانا چاہا
    مجھکو ہر شخص نے دل اپنا دکھانا چاہا

    اپنی تصویر بنانے کےلئے دنیا میں
    میں نے ہر رنگ پہ اک رنگ چڑھانا چاہا

    خاکِ دل جوہرِ آئینہ کے کام آ ہی گئی
    لاکھ دنیا نے نگاہوں سے گرانا چاہا

    شعلہءِ برق سے گلشن کو بچانے کےلئے
    میں نے ہر آگ کو سینے میں چھپانا چاہا

    اپنے عیبوں کو چھپانے کےلئے دنیا میں
    میں نے ہر شخص پہ الزام لگانا چاہا

    غیرتِ موج اسے پھینک گئی ساحل پر
    ڈوبنے والے نے جب شور مچانا چاہا
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    اپنے عیبوں کو چھپانے کےلئے دنیا میں
    میں نے ہر شخص پہ الزام لگانا چاہا



    واہ زبردست بہت خوب ساگراج جی

    عمدہ کلام ھے واہ
     
  4. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    بہت شکریہ خوشی۔ مجھے بھی یہ شعر بہت پسند آیا۔
     
  5. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    خاکِ دل جوہرِ آئینہ کے کام آ ہی گئی
    لاکھ دنیا نے نگاہوں سے گرانا چاہا

    اپنے عیبوں کو چھپانے کےلئے دنیا میں
    میں نے ہر شخص پہ الزام لگانا چاہا

    ساگراج بھائی بہت ہی خوب واہ زبردست :mashallah: :222:
     
  6. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    وسعتِ چشم کو اندوہِ بصارت لکھا
    میں نے اک وصل کو اک ہجر کی حالت لکھا

    میں نے لکھا کہ صفحہِ دل کبھی خالی نہ ہو
    اور کبھی خالی ہو بھی تو ملامت لکھا

    میں نے پرواز لکھی حد فلک سے آگے
    اور بے بال و پری کو بھی نہایت لکھا

    میں نے دستک کو لکھا کشمکشِ بےخبری
    جنبشِ پردہ کو آنے کی اجازت لکھا

    میں نے خوشبو کو لکھا دسترسِ گمشدگی
    رنگ کو فاصلہ رکھنے کی رعایت لکھا

    زخم لکھنے کےلئے میں نے لکھی ہے غفلت
    خون لکھنا تھا مگر میں نے حرارت لکھا

    حسنِ گویائی کو لکھنا تھا لکھی سرگوشی
    شور لکھنا تھا سو آزارِ سماعت لکھا

    میں نے تعبیر کو تحریر میں آنے نہ دیا
    خواب لکھتے ہوئے محتاجِ بشارت لکھا

    کوئی آسان رفاقت نہیں لکھی میں نے
    قرب کو جب بھی لکھا جذبِ رقابت لکھا

    اتنے داؤں سے گزر کر یہ خیال آتا ہے
    عظم کیا تم نے کبھی حرفِ ندامت لکھا
     
  7. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    اتنے داؤں سے گزر کر یہ خیال آتا ہے
    عظم کیا تم نے کبھی حرفِ ندامت لکھا

    ساگراج بھائی بہت خوب انتخاب ہے :222:
     
  8. محمد طاہر
    آف لائن

    محمد طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2011
    پیغامات:
    64
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    تُم آئے ہو، نہ شبِ اِنتظار گُزری ہے
    تلاش میں ہے سحر، بار بار گُزری ہے

    جنوں میں جتنی بھی گُزری، بکار گُزری ہے
    اگرچہ دِل پہ خرابی ہزار گُزری ہے

    ہوئی ہے حضرتِ ناصح سے گفتگو جِس شب
    وہ شب ضرور سرِ کُوئے یار گُزری ہے

    وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا
    وہ بات اُن کو بہت ناگوار گُزری ہے

    نہ گُل کھِلے ہیں، نہ اُن سے مِلے، نہ مے پی ہے
    عجب رنگ میں اب کے بہار گُزری ہے

    چمن پہ غارتِ گُلچیں سے جانے کیا گُزری
    قفس سے آج صبا بے قرار گُزری ہے

    فیض احمد فیض
     
  9. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

    بہت خوب۔۔ :a180:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں