1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

باتیں مسزمرزا کی

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏21 نومبر 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محترم صارفین و صارفات !

    میں نے کچھ لڑیوں میں نوٹ کیا ہے کہ ہماری سمجھدار، تجربہ کار اور ملنسار بہن مسزمرزا جی اپنے سے کم عمر کی لڑکیوں کو بہت اچھے اچھے مشورے دیتی ہیں۔ چونکہ بعض لڑیوں میں انکے مشورے موضوع سے مطابقت نہیں رکھتے ۔

    اس لیے یہاں ایک خاص لڑی بنائی جا رہی جس میں کچھ کی بہن اور کچھ کی آنٹی مسزمرزا یا اس طرح کی کوئی اور آنٹی بھی (اگر دستیاب ہوں) آ کر مختلف معاملات پر رہنمائی کر سکتی ہیں۔

    اگر کوئی پوچھے کہ میرا اس لڑی کو شروع کرنے میں کیا فائدہ ہے۔ تو جناب اصل فائدہ میرا ہی ہے۔ لیکن یہ کچھ عرصہ بعد پتہ چلے گا جب اس لڑی کے کسی مشورے کے نتیجے میں میرا ویاہ ہو جائے گا :86:

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    مسزمرزا بہن۔ سب سے پہلے میں ہی سوال کرتا ہوں کہ شادی کے لیے موزوں عمر کیا ہونی چاہیئے ؟؟؟
     
  2. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    ہممممم :soch: بہت ہی اچھا اور بے حد اہمیت کا حامل سوال ہے۔
    میرا ذاتی خیال ہے کہ آپ کی دنیا و آخرت کا سارا دارومدار اس ایک بندھن پہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کی شادی آپ کی مرضی سے ہوئی ہے تو چاہے آپ نے کالی یا کالے گوری یا گورے موٹی یا موٹے دبلی یا دبلے سے شادی کی ہے اگر زندگی کا ساتھی آپ کی پسند کا ہے تو دنیا و آخرت دونوں سنور سکتی ہیں۔

    سوال تھا

    “شادی کے لیے موزوں عمر کیا ہونی چاہیئے ؟؟؟“​

    شادی اس عمر میں کرنی چاہیئے جس میں آپ کو کسی سے محبت ہو جاتی ہے۔ اور محبت کے لیئے عمر کی کوئی قید نہیں۔ ٹھیک! :87: تو پھر انشاءاللہ آپ کی بہن آنٹی ماسی اور باجی اگلے سوال کے ساتھ حاضر ہو گی تب تک کے لیئے اللہ بیلی :91:
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    لیکن مجھے تو پہلی محبت یہی کوئی 10 سال کی عمر میں ہو گئی تھی ۔ وہ بھی ایک گوری سے۔۔۔ ہاں جرمن گوری تھی کوئی 35 سال کی اور میں اس پر فریفتہ ہو گیا تھا۔

    تو کیا اسی عمر میں ویاہ کھڑکا لیتا ؟ :a172:
     
  4. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    نعیم بھائی یہیں پہ آ کے تو مردوں کی عقل جواب دے جاتی ہے۔ جسے محبت سمجھتے ہیں وہ محبت نہیں بلکہ ۔۔۔۔ :suno: خیر چلیں ۔۔۔۔۔ جو محبت ایک 10 سال کے بچے کو ایک عورت سے ہوتی ہے اس میں ممتا کا کردار زیادہ ہوتا ہے۔ آپ فکر نہیں کریں وہ محبت نہیں تھی بس آپ ایسے ہی “خالہ جان“ کو تھوڑا مس کر رہے تھے۔ :87:
     
    آصف احمد بھٹی، سعدیہ اور عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    لو جی ۔ نکال دیا نا میرے بھولے بھالے ارمانوں کا جنازہ ۔ :pagal:

    ابھی ابھی فی البدیہہ شعر نازل ہوا ہے۔ عرض کرتا ہوں۔۔۔

    ہم عمر جسے سمجھے تھے وہ ایک سو سالہ نکلی
    محبوبہ جسے سمجھے تھے وہ دوووور کی خالہ نکلی
     
  6. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    اچھا خیر پتا کیا میرا خیال ہے اسے سنجیدہ لڑی ہی رہنے دیتے ہیں :soch:
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    ٹھیک ہے۔ اب کوئی اور سوال کرے
     
  8. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    باجی اکثر لڑکے الٹی سیدھی باتیں کیوں کرتے ہیں :suno:
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    30 تک پہنچنے سے پہلے لڑکوں کا دماغ ان کی کھوپڑی کی بجائے کہیں اور ہوتا ہے :suno:
    اگلا سوال پلیز ؟ :91:
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    استغفر اللہ العظیم (پوری سنجیدگی سے)

    اگلا سوال یہ ہے کہ باجی ۔ کہ ہر لڑکی خود کو کب تک عقلمند سمجھتی ہے ؟
     
  11. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    استغفر اللہ العظیم (پوری سنجیدگی سے)

    اگلا سوال یہ ہے کہ باجی ۔ کہ ہر لڑکی خود کو کب تک عقلمند سمجھتی ہے ؟[/quote:2g6w5jcu]

    آپ کے سوال کا جواب دیتی ہوں ذرا اس کی وضاحت کر دوں۔ آپ نے اتنی سنجیدگی سے توبہ استغفار کر کے مجھے حیران کر کے رکھ دیا ہے۔ میرا کہنے کا مطلب تھا کہ زیادہ تر لڑکوں کی عقل 30 تک پہنچنے سے پہلے تک ان کے “گٹوں“ میں ہی ہوتی ہے اور کچھ کی تو ساری زندگی ادھر ہی تشریف فرما رہتی ہے! :84:

    اب آتی ہوں آپ کے سوال کی طرف کہ “ ہر لڑکی خود کو کب تک عقلمند سمجھتی ہے ؟“
    ایک بات بتاؤں کہ لڑکیوں کو قادر مطلق لڑکوں سے پہلے شعور عطا فرماتا ہے۔ کیونکہ ان کو زندگی میں کئی باتوں کو صبر سے برداشت جو کرنا پڑتا ہے۔ :84: بات ہے کب تک کی۔۔۔! ہر انسان اپنے آپ کو اس وقت تک سمجھدار سمجھتا ہے جب تک اس کی تدبیر کام کرتی ہے۔ جب تقدیر اپنا کام دکھاتی ہے تو اسی وقت سر پیٹنے لگتا ہے۔ اس میں لڑکیاں لڑکے دونوں برابر کے حصہ دار ہیں :hands: اور کچھ؟
    پر یاد رہے کہ یہ لڑی اپنی بچیوں کے لیئے پہلے ہے۔ مرد حضرات بھی سنجیدگی سے حصہ لے سکتے ہیں 8)
     
    سعدیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    آنٹی ایک بات پوچھنا تھی ۔ وہ یہ کہ ہمارے معاشرے میں اکثر لڑکیاں اعلی تعلیم حاصل کر نے کے باوجود شادی کے بعد ایک عام سی یا یوں کہہ لیں کہ کم پڑھی لکھی لڑکی کی طرح گھرداری میں ہی مصروف ہوجاتی ہے۔ دو چار بچے اور پھر انکی پرورش وغیرہ وغیرہ۔
    کیا ہمارے معاشرے کا عورت کے ساتھ یہ رویہ درست ہے ؟
     
  13. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    آپ کا سوال بہت اچھا ہے زاہرا۔ لیکن اس سے پہلے کہ میں آپ کے سوال کا جواب دوں آپ مجھے یہ بتایئے کہ جو عورت گھر سے نکل کر کام کرنا چاہتی ہے اس کی نیت کیا ہے۔ زیادہ تر دیکھا گیا ہے کہ عورتیں پیسوں کے لالچ میں آکر اپنی ڈگری یا جیسی بھی ان کے پاس تعلیم ہے کو ذریعہ بنا کر گھر کا سکون اور اپنی صحت خراب کر رہی ہوتی ہیں۔ میرے خیال میں یہاں پہ عورتوں کی عقل (معذرت کے ساتھ لیکن یاد رہے کہ میں بھی تو عورت ہی ہوں) جواب دے جاتی ہے۔ ایک اچھی تربیت یافتہ اور صحیح طور پہ پڑھی لکھی عورت بخوبی جانتی ہے کہ اس کے بچے چاہے وہ دو ہیں یا چار اس کی سب سے پہلی ذمہ داری ہیں۔ یہ وہ ذمہ داری ہے جس میں اگر کوئی کوتاہی رہ گئی تو نہ صرف قیامت والے دن جواب دینا پڑے گا بلکہ دو یا چار نسلیں بھی خراب ہو سکتی ہیں۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ اگر ایک خاتون یہ سمجھتی ہے کہ وہ گھر ساے باہر کا اور اپنے بچوں کا بوجھ اٹھا سکتی ہے تو ضرور نکلے اور معاشرے کی بھلائی کے لیئے جو بھی کام ہے باہر نکل کے کرے اس سے نہ صرف معاشرے کی خدمت ہو گی بلکہ آپ اپنے شوہر کا بوجھ بانٹنے میں بھی مددگار ثابت ہونگی۔
    اچھا جیون ساتھی ملنا ایک نعمت سے کم نہیں۔ اگر آپ کے شوہر کا تعاون آپ کو حاصل ہے تو بے شک نکلیں اور جی بھر کے فلاحی کام کریں۔

    اس بات کی وضاحت کرتی چلوں کہ شادی کے بعد بچوں کی پرورش کوئی عام بات نہیں ہے۔ ہاں ہمارے پاکستان میں اس کو عام سی بات سمجھا جاتا ھےجس کے نتیجہ میں مسجدیں،مکاتب اور درسگاہیں جاہل علماء سے بھری پڑی ہیں۔ یہی وہ وجہ ہے جس کے نتیجہ میں آج مسلمان ایک پر امن قوم کہلانے کی بجائے “دہشت گرد“ کہلائے جاتے ہیں۔ اگر میں آپ کے سوال کا جواب تسلی بخش نہیں دے پائی تو معافی چاہتی ہوں ۔ انشاءاللہ اگلی بار پوری کوشش کروں گی۔
     
  14. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    آنٹی جی ۔ آپ نے بات کو ایک زاویے سے تو بہت اچھی طرح واضح کیا ہے۔ لیکن میں اسکے ساتھ ہی کچھ اور ایڈ کرتی ہوں کہ ایک پڑھی لکھی لڑکی ہے اور وہ متوسط طبقے کے لڑکے کے ساتھ بیاہی گئی ۔ اگر وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنے میاں کے ساتھ گھریلو آمدنی میں اضافہ کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ دونوں مل کر اپنے بچوں کو اعلی تعلیم اور اچھا مستقبل دے سکیں تو پھر ایسی لڑکی کو اگر گھر میں صرف چولھے پر بٹھا دیا جائے تو آپ کے خیال میں کیسا ہونا چاہئیے ؟
     
  15. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    اس لڑی کے بارے میں مجھے کیوں نہیں بتایا گیا :143: ؟
     
    سعدیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    یہ تو بالکل ایک الگ صورتحال ہے جناب عالیہ! اب میں مردوں کی فطرت تو بدلنے سے رہی۔ :84: پھر بھی میرا ذاتی خیال ہے کہ اگر آپ کو چولہے پر بٹھا دیا جاتا ہے تو ضد میں آکر گھر سے نکلنے کی بجائے پہلے گھر والوں کا دل اپنے صبر اور حوصلے سے جیتو پھر بات بنتی ہے۔ لڑکیوں کو عین ممکن کوشش کرنا چاہیئے کہ گھر میں پیار و محبت کی فضا اگر نہیں بنی ہوئی تو بنانے کی کوشش کریں اور اگر بنی ہوئی ہے تو اپنی کسی ضد کی وجہ سے خراب نہ کریں۔ وہ سیانے کیا کہتے ہیں کہ “اک چپ تے سو سکھ“۔ اور اللہ سبحان و تعالیٰ نے تو عورت میں صبر کا مادہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ یہ کام مردوں کے بس کا نہیں۔
     
  17. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    لیکن مجھ میں تو صبر کا مادہ نہیں ہے۔ :143:
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    بجو بہن ۔ اللہ تعالی سے دعا کریں کہ آپ کو یہ نعمت نصیب ہو جائے۔
    (سنجیدگی سے کہہ رہا ہوں )۔
    کیونکہ صبر کی دولت خصائصِ نبوت میں سے ہے۔ اللہ تعالی کے عظیم پیغمبروں کو بھی صبر کی دولت سے نوازا گیا تھا۔ ہم عاجز بندے ہیں ہمیں‌ تو اس نعمت کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔
     
  19. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    بجو بہن ۔ اللہ تعالی سے دعا کریں کہ آپ کو یہ نعمت نصیب ہو جائے۔
    (سنجیدگی سے کہہ رہا ہوں )۔
    کیونکہ صبر کی دولت خصائصِ نبوت میں سے ہے۔ اللہ تعالی کے عظیم پیغمبروں کو بھی صبر کی دولت سے نوازا گیا تھا۔ ہم عاجز بندے ہیں ہمیں‌ تو اس نعمت کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔[/quote:221de8jw]

    مشورے کا شکریہ!
     
  20. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    بجو بہن ۔ اللہ تعالی سے دعا کریں کہ آپ کو یہ نعمت نصیب ہو جائے۔
    (سنجیدگی سے کہہ رہا ہوں )۔
    کیونکہ صبر کی دولت خصائصِ نبوت میں سے ہے۔ اللہ تعالی کے عظیم پیغمبروں کو بھی صبر کی دولت سے نوازا گیا تھا۔ ہم عاجز بندے ہیں ہمیں‌ تو اس نعمت کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔[/quote:1f0obvfw]

    نعیم بھائی (مکمل سنجیدگی کے ساتھ) آپ نے بہت اچھی اور خوبصورت بات کی ہے۔ :mashallah:
     
  21. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    درست کہا آنٹی جی ۔ واقعی محبت اور صبر و برداشت میں بہت طاقت ہوتی ہے۔ لیکن کیا انسان کو اپنے حق کے لیے آواز نہیں‌اٹھانی چاہیے ؟ صرف صبروبرداشت کرتے کرتے ہی ساری عمر گذار دینی چاہیے ؟
     
  22. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    میں نے پچھلے پیغام میں لکھا تھا کہ عورت کو پہلے اپنے صبر حوصلے اور استقامت سے گھر والوں کے دل جیتنے چاہیئں۔ اور آپ نے اس بات کی تائید کی کہ “واقعی محبت اور صبر و برداشت میں بہت طاقت ہوتی ہے۔“ مسلمان ہونے کے ناطے ہماراعقیدہ ہے کہ مرنے کے بعد ہر کسی کو اس کی نیکی یا بدی کا اجر یا بدلہ ضرور ملے گا۔ ہمارا ایمان ہے کہ ہم جو بھی نیکی اس دنیا میں کرتے ہیں وہ کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ اگر اس کا صلہ اس دنیا میں نہیں تو یوم آخرت ضرور ملے گا۔ جیسا کہ نعیم بھائی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ
    میرا مقصد خدا نخواستہ یہ نہیں کہ عورتیں ساری زندگی مرد کے ہاتھوں خواہ مخواہ پٹتی رہیں یا ذلیل ہوتی رہیں۔ کچھ ایسے بھی مرد ہیں جو اپنی عورتوں کو کمائی کا ذریعہ بنائے بیٹھے ہیں۔ ان کو غلط راستوں پہ چلنے پہ مجبور کرتے ہیں۔ ان کو نان نفقہ نہیں دیتے یا ان کے دیگر حقوق پورے نہیں کرتے۔ ہمارے پیارے مذہب نے عورتوں کوجتنے حقوق دئیے ہیں شائد ہی کسی اور مذہب نے دئیے ہوں۔ اس قسم کی صورتحال میں اسلام نے عورت کو الگ ہونے کی پوری اجازت دی ہے۔ اگر شوہر طلاق نہیں دیتا تو عورت عدالت سے رجوع کر سکتی ہے۔
    پچھلے پیغام میں میرا بات کرنے کا مقصد یہ تھا کہ شروع شروع میں ہر لڑکی کو نئے گھر جانا یا نئی جگہ پہ ایڈجسٹ ہونا مشکل لگتا ہے۔ اور اس بات کو تو سب جانتے ہیں کہ آپ کی ساری زندگی آپ کی شادی کے پہلے 2 یا 3 سالوں پہ منحصر ہوتی ہے۔ اگر آپ نے صبر و سکون کے ساتھ شروع کے چند سال گزار لیئے تو سمجھیں فائینل ایگزام میں آپ کی کامیابی یقینی ہے۔ امید ہے آپ میری بات کی گہرائی کو سمجھنے کی کوشش کریں گی۔
     
  23. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    میری سب بہن بھائیوں سے گذارش ہے کہ محترم عبدالرحیم صاحب کی اس تقریر کو غور سے سنیں۔
     
  24. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    مجھ سے یو ٹیوب کی وڈیو نہیں لگ رہی کیا کروں؟
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    یوٹیوب کی سکرین جہاں فلم چلتی ہے اسکے نیچے share کی آپشن پر کلک کریں تو تھوڑا نیچے درمیان میں ایک خانہ ظاہر ہوگا جس میں یہ تحریر ہوگی
    1. Copy and paste this link into an email or instant message:
    اور اسکے عین نیچے ایک لنک ہوگا۔ وہ لنک کاپی کر لیں
    اور پھر ہماری اردو کے پیغام میں اوپر دی گئی آپشنز میں پہلے Youtube پر کلک کریں ۔ پھر کاپی کیا ہوا لنک پیسٹ کریں ۔ اور پھر سے اوپر والے Youtube پر کلک کر دیں۔ بات ختم۔
     
  26. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    [youtube:1xnrho4e]http://www.youtube.com/watch?v=cNjHtyjGcW4[/youtube:1xnrho4e]
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    بہت اچھا کلپ ہے۔ یہ عبدالرحمن صاحب کیا کنورٹڈ مسلم ہیں ؟
     
  28. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    ہاں جی نعیم بھائی بردر “عبدالرحیم“ کنورٹڈ مسلم ہیں اور آپ یقین کریں ان کی تقاریر سن کے انسان کا ایمان تازہ ہو جاتا ہے۔ آج جب کے جاہل ملاوں نے اسلام کا نام بدنام کر رکھا ہے وہاں “عبد الرحیم صاحب“ اسلام کا صحیح پہلو دنیا کو دکھاتے ہیں۔ الحمدللہ! برحق ہے کہ اللہ سبحان و تعالیٰ اپنے دین کو بچانے کے لیئے غیر مسلموں میں سے بھی لوگ چنے گا سبحان اللہ!
    میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ جو لوگ کنورٹڈ مسلم ہوتے ہیں وہ دین کو پیدائشی مسلمانوں سے زیادہ اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
     
  29. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    باجی وہ جو دوسری ویڈیو تھی نا؟ وہ بھی ایڈ کر سکتی ہیں آپ؟
    مجھے کمپیوٹر سے ایڈ نہیں کرنا آتافورم میں :143:
     
  30. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مشورے مسزمرزا کے

    اچھا کلپ ہے۔ کافی شکوک و شبہات زائل ہوئے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں