1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

“×+- “اُف یہ رانگ کال۔۔۔۔۔۔!“ -+ד

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏9 جون 2006۔

  1. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    اف یہ رانگ کال کہاں پہنچ گئی :84:
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    جب کال ہی رانگ ہو گی تو ہر چال رانگ ہی ہو گی نا ؟؟
     
  3. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    یہ تو ہے!چال اور وہ بھی آپ کی ٹھیک کہاں ہو سکتی ہے؟
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    اچھا اب آپ کے بھی مجھ بھولے بھالے کے چال چلن پر شک ہونے لگا ؟؟؟

    توبہ کریں۔ میری امی کہتی ہیں کسی سیدھے سادھے بھولے بھالے پر شک کریں تو اللہ تعالی گناہ دیتے ہیں۔ :a172:
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    اگر بھولا بھالا شریف لوگوں کو کھجل خوار کرے تو :twisted:
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    تو قصور تو شریف لوگوں کا ہوا نا جو کھجل ہوتے رہتے ہیں۔

    بھولے بھالے کا کیا قصور ہوا جی ؟؟؟ :angle:
     
  7. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    نعیم بھائی کی بات دل کو لگتی ہے۔ شریف لوگوں کیوں‌کھجل ہونے کے لیے

    بےچارے بھولے بھالے نعیم کی باتیں سننے آ جاتےہیں ؟؟
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    واقعی قدر کھو دیتا ہے روز کا آنا جانا۔
     
  9. عاشی
    آف لائن

    عاشی ممبر

    رونق بھی تو بخشتا ہے روز کا آنا جانا
     
  10. ببلی
    آف لائن

    ببلی ممبر

    ایک اور رانگ کال

    ہیلو!!! ہاں، میں بول رہی ہوں، رضیہ کی بچی، آج اتنے دنوں بعد فون کیا ہے تیری ہنسی سے پہچان پائی ہوں، بکواس مت کر، بہت کنجوس ہوتی جا رہی ہے۔

    ارے جا! میں کیوں بتاؤں۔۔۔۔۔ ہیں؟ کیا کہا؟؟؟ خود کیوں نہیں آیا جاتا، میں کیوں بتاؤں ناصرہ کی باتیں، بڑی چالاک ہو تم، تمام باتیں سن کر چار سے ضرب دے کر آگے بڑھا دوگی اور میرا نام روایت کے طور پر ہراول دستے کی طرح آگے بڑھتا جائے گا، پہلے بھی تم نے لوگوں کے ساتھ میرے تعلقات خراب کروائے تھے۔اب بھوری خالہ صرف تمہاری وجہ سے مجھے چائے تک کو نہیں پوچھتیں، چلو پہلے میری جان کی قسم کھاؤ اور منگیتر کی بھی قسم کھاؤ۔۔۔۔ ہاں سنو، ناصرہ بیگم عید پر ہمارے گھر آئی تھیں، جامنی سوٹ پر ستاروں سے بنی تتلی سینے پر پنکھ پھیلائے جانے اڑ رہی تھی یا اڑ چکی تھی کہ ان کی نظریں بار بار اپنی شرٹ کی تتلی پر ہی پڑ رہی تھیں، موتیئے کی بیلیں جو سفید ستاروں سے بنی ہوئی تھیں دوپٹے پر آڑی آڑی ڈلی ہوئی تھیں، کمر پر بھی دو چاربڑے بڑے ستارے ٹنکے ہوئے تھے، بڑے عرصے بعد ان کو یوں سجا بنا دیکھا، تھوڑا سا کریدا تو معلوم ہوا کہ آجکل اپنے بیٹے کے لئے لڑکی دیکھنے کے مشن پر ہیں، اب کون ان سے کہتا کہ آجکل کی لڑکیاں چھمک چھلو ٹائپ کی ساس کو کہاں پسند کرتی ہیں، بڑی ممانی کی لڑکیاں ان سے خاصے چھچھورے مذاق کر رہی تھیں۔ کہہ رہی تھیں کہ مجھے ہنسنے بولنے والی لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔۔۔

    ہیلو! تم ہنس رہی ہو؟ آواز کیسی ہوگئی ہے تمہاری؟ ہاں ہاں، مجھے بھی بہت ہنسی آئی تھی کہ اگر ایسی ہنسنے بولنے والی ایک بھی ان کے گھر بہو کے روپ میں آجائے تو ان کا سارا گھرانا ہنسنا بولنا بھول جائے گا۔۔ ہیلو! اے پھر ہنس رہی ہو تم ، کیا نزلہ ہوگیا ہے تمہیں؟ یا پھر آواز خراب ہے تمہاری؟ تم نے سنا کہ چھمو کی بھی منگنی ہوگئی ہے، ہمارے ہاں تو لڈو بھی آئے تھے، لڈو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ لڑکے کی مالی حالت نہ صرف خراب ہے بلکہ وہ چال چلن کا بھی اچھا نہیں ہے، ان لڈوؤں میں سے عجیب سی بھبھک آرہی تھی، لگ رہا تھا کہ سستے کے چکر میں سڑے ہوئے لڈو خرید لئے گئے، موٹی خالہ کی ساس کہہ رہی تھیں کہ جاڑوں میں مٹھائی کبھی نہیں سڑتی، وہ ہر چیز کھانے کے چکر میں ہر وقت رہتی ہیں نا، ہیلو! رضیہ! سب سے اہم خبر تو سن لو، پرویز کی دلہن کا اس پکی عمر میں پیر بھاری ہوگیا ہے، ان کی بہو تو فون کر کے یہ اطلاع سب جگہ بانٹ رہی ہے، بھئی بہوؤں کا پہلا کام تو مذاق اڑانا ہوتا ہے نا، اچھی بہوئیں کس کو ملتی ہیں؟ کہاں رہتی ہیں؟ کیسی ہوتی ہیں؟ تمہیں تو آج تک پتہ نہیں چل سکا، لنگڑی چاچی کی بہو پرسوں آئی تھی، وہی ننگا سا بلاؤز پہنے ہوئے، کالی سلمی کا پتہ نہیں کیا حال ہے؟ ان کے یہاں جانا ہی نہیں ہوا ہے، اپنے بارے میں خاص خبر ابھی نہیں دے سکتی، طبیعت ٹھیک نہیں ہے، منہ بھی کھٹا میٹھا سا ہو رہا ہے، خوامخواہ بہو کو دو چار تگڑی تگڑی گالیاں دینے کو جی کرتا ہے، اے جب اسے گالیاں دو تو کمبخت معصوم سی بن کر گھورنے لگتی ہے، کمینی کہیں کی، بہت حرافہ ہے کمبخت۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیلو! رضیہ ہ ہ ہ!!! تم پھر ہنسیں؟ تمہاری آواز کو کیا ہوگیا ہے؟

    تب، ایک مردانہ آواز ہنسی سے لوٹ پھوٹ ہوئی بولی۔۔۔

    خاتون! آپ کی رضیہ کی لائن تو کب کی کٹ چکی، ہاں میں اپنے رانگ نمبر پر آپ کی دلچسپ باتیں سن رہا تھا اور ہنس رہا تھا، آپ کا بہت بہت شکریہ، آج آپ کی وجہ سے میرے دو گھنٹے بور ہونے سے بچ گئے۔۔۔۔
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    :haha: :a180: :a165: :a98:
    :201: :170: :84: :135:
     
  12. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    :201: :101: :201:

    بہت خوب۔ ببلی جی!

    آپ کے پیغامات بتاتے ہیں کہ آپ “ہماری اُردو“ پر ایک اہم اضافہ ثابت ہوں گی۔ :)
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    عاشی جی لکھتی ہیں

    تو پھر رونق بخشا کریں نا ہماری اردو کو !!!
     
  14. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    گر بخشے تو زہے قسمت نہ بخشے تو شکایت کیا
    سر تسلیم خم ہے جو مزاج یار میں آئے
     
  15. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    ٹیلیفون پر نکاح ہونا تھا

    ایک طرف سے قبولیت کروا کر مولانا نے انگلینڈ بیٹھے لڑکے کو فون کیا اور پوچھا

    فلاں بنتِ فلاں‌کے ساتھ بعوض حق مہر شرعی تمہارا نکاح کیا جاتا ہے
    تمہیں قبول ہے ؟؟

    اس نے کہا قبول ہے

    ایسے ہی 3 دفعہ کہہ دیا۔

    بعد میں پتہ چلا وہ رانگ نمبر تھا

    مولانا جی بتائیں کہ یہ نکاح ہو گیا ؟؟؟
     
  16. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    یہ واقعہ ہے یا آپ بیتی مگر ہے بہت اچھی۔ :lol:
     
  17. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    ایک سکھ نیں رات 1 بجے کسی کو فون کیا
    دوسری طرف سے نیند میں ڈوبی ہوئی آواز آئی کون بھئی ؟
    میں جی بنتا سنگھ
    کون بنتا سنگھ
    تُسی مینوں نہیں جاندے جی
    دوسرا شخص فیر فون کیوں کیتا؟ :twisted:
    رات 12 وجے توں بعد کال سستی ہوجاندی اے ایس لئی جی۔ :(
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    :201: :201: :201:

    اچھا اسی بنتا سنگھ نے اگلے دن ریلوے انکوائری فون کیا اور پوچھا

    جناب میں نے پوچھنا تھا کہ لدھیانہ سے لاھور جانے کے لیے ٹرین کتنا ٹائم لیتی ہے ؟؟

    “ ایک سیکنڈ پلیز “‌ آپریٹر نے کہا اور ٹائم ٹیبل دیکھنے لگا

    “تھینک یو جی “ سردار جی نے تشکر آمیز انداز میں کہا اور فون رکھ دیا۔
     
  19. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    :haha: :a165: :a98: :a180: :201:
    یار یہ سارے سکھ خطرناکحد تک ذہیں کیوں ہوتے ہیں؟
     
  20. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    واہ ببلی صاحبہ کیا رانگ کال ماری ہے :lol:
    لطیفے بھی ذبردست ہیں :lol:
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    لاحاصل جی ! آپ کو سوائے داد کے کیا آتا ہے ؟؟؟
     
  22. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    ہاتھ دکھانا ۔
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    لگتا ہے آپ کو دکھا گئی ہیں
     
  24. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شیر افضل بھائی ۔ کوئی آپ کو ہاتھ دکھائے تو کیا آپ ہاتھ دیکھ لیتے ہیں؟
     
  25. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    ان کے اوتار میں تو ہاتھ ہی ہاتھ دکھائی دے رہے ہیں ، نعیم صاحب آپ کو نہیں نظر آرہے کیا؟؟؟
    زمانہ طالبعلمی میں دشت شناسی کی ایک کتاب کہیں سے ملی تو اسے پڑھ کی کافی لوگوں کے ہاتھ دیکھے اور حیرت ہوتی تھی کہ میری باتیں سن کر لوگ (خصوصاً لڑکیاں) کافی متاثر ہوتے تھے ۔
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    کاش ہماری بھابھی صاحبہ بھی ہماری اردو کی صارفہ ہوتی تو دیکھتا آپ کی کیا دُرگت بنتی

    مزہ آ جاتا :86:

    بلکہ

    صواد آ جاتا :84:
     
  27. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    زمانہ طالبعلمی میں دشت شناسی کی ایک کتاب کہیں سے ملی تو اسے پڑھ کی کافی لوگوں کے ہاتھ دیکھے اور حیرت ہوتی تھی کہ میری باتیں سن کر لوگ (خصوصاً لڑکیاں) کافی متاثر ہوتے تھے ۔[/quote:znz66957]
    شیر خان صاحب ابھی یہ سلسلہ جاری ہے یا ؟؟؟؟؟؟؟
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    آپ کو ایسی کیا دلچسپی پیدا ہو گئی ؟؟ :p
     
  29. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    سعدیہ نے لکھا ہے:
    اس سلسلے کا انجام شادی کی صورت میں ظہور پذیر ہوچکا ہے ۔ اب بھی یہ شوق (ہاتھ دیکھنے کا) چلتاہے چھپ چھپاکے ، کیونکہ یہ سہولت زمانہ حال میں صرف خواتین کے لیے ہی میسر ہے ۔
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    اسے کہتے ہیں “اندر کا کھوچل پن:87:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں