1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یا رسول اللہ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏2 مئی 2007۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    تم ہی درد بے درماں کا درماں یارسول اللہ :saw:
    تم ہی ہو بے سروساماں کا ساماں یارسول اللہ :saw:
    ز سرتا پا ہو تم ! آیات قرآں یا رسول اللہ :saw:
    کہ تم ہی ہو حٰم ،ن ، یاسین و رحمٰں یارسول اللہ :saw:
    تم ہی ہو نور عرفاں ، نور رحمٰں یا رسول اللہ :saw:
    نہیں بلکہ خود ہی ہو جانِ جاناں یارسول اللہ :saw:
    بیان کیاہو تمہاری شان شایاں یا رسول اللہ :saw:
    مجسم ہو صفات و ذاتِ یزداں یا رسول اللہ :saw:
    جو ہوں آپ قسمت سے میرے آپ مہماں یارسول اللہ :saw:
    نچھاور آپ پر کردوں دل و جاناں یا رسول اللہ :saw:
    ہزاروں کو عطا کی تم نے دو جہاں کی سلطانی،
    کرم للہ بر حال غریباں یا رسول اللہ :saw:
    در اقدس پہ شاہا ! امیدیں لے کے آیا ہوں
    نہ مجھ کو پھیرنا تم خالی داماں یا رسول اللہ :saw:
    میری بندگی تم سے ہے میری زندگی تم سے ہے ،
    تم ہی ہو دین میرا اور ایماں یارسول اللہ :saw:
    میں عاشق ہوں تمہارا مجھ کو کیا دوزخ سے جنت سے،
    تمہاری دید ہی ہے حور و غلماں یارسول اللہ :saw:
    نہ مجھ کو مطلب شاہی سے نہ درویشُ پیری سے ،
    رہوں میں آپ کے زیر داماں یارسول اللہ :saw:
    مریض عشق کو صحت نہ ہو ! بلکہ دعا یہ ہے ،
    فزوں تر ہو یہ میرا درد پنہاں یا رسول اللہ :saw:
    حقیقت ایک جان کی کیا ہے ! گر سو جان بھی ہوتیں ،
    ظفر سو جان سے ہوتا تم پہ قرباں یارسول اللہ :saw:​
     
  2. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    سبحان اللہ ۔ ہارون بھائی ۔

    اتنی پیاری نعت شریف ارسال کرنے پر بہت شکریہ ۔

    اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔ آمین
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    برا ہوں یا میں بھلا !‌ہوں تمہارا یا رسول اللہ :saw:
    کرم دائم رہے مُجھ پر خدارا یارسول اللہ :saw:
    تمہارا رتبہ سب نبیوں میں اعلےٰ یارسول اللہ :saw:
    تمہارا نام سب نبیوں میں پیارا یا رسول اللہ :saw:
    یہ ہی اپنی عبادت ہے یہ ہی اپنی ریاضت ہے ،
    تمہیں صلو علیہ کہہ کر پکارا یا رسول اللہ ، :saw:
    ہے جینا وہ ہی جینا جب مدینہ ہو میرا سینہ ،
    کہ پھر ہر دم ہو تمہارا نظارا یارسول اللہ :saw:
    کرم جو کچھ کہ ہے فرمایا ظفر امید رکھتا ہے ،
    کرم ہو وہ دوبارہ اور سہ بارہ یا رسول اللہ :saw:
     
  4. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    سبحان اللہ ۔ ہارون بھائی ایک بار پھر اتنی اچھی نعت ارسال کرنے پر شکریہ۔
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    عقرب بھائی اس میں شکریہ کی کوئی بات نہیں صرف میرے لیے دعا فرمادیا کریں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مجھے سرکار دو عالم :saw: کی محبت عطا فرمادیں۔
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    مسند نشینِ عرشِ مُعلیٰ سیدنا و محمدنا :saw:
    نورُُ مِنَ اللہ مظہر اللہ سیدنا و محمدنا :saw:
    رشک طور و جان مسیحا سیدنا ومحمدنا :saw:
    تم ہو نوید عیسیٰ و موسیٰ سیدنا ومحمدنا :saw:
    واقفِ رازِ وَہُوَ مَعَکُم ! اَینَما کُنتم اینِما کُنتُم
    مخبر سِرِ اَللہُ معَنا سیدنا ومحمدنا :saw:
    وصف میں آپ کے قرآن آیا ، حق نے قرآں میں یوں فرمایا
    حٰم و یٰسین ! ن و طٰہٰ سیدنا ومحمدنا :saw:
    قرب کسی نے کب وہ پایا ! حق کا قرب جو تم نے پایا
    قابَ قوسَینِ اَؤ ادنیٰ سیدنا ومحمدنا :saw:
    آپ کا ہر فرمان ہے قرآں‌! قرآن سے سے فرمان یہ سنا
    اِنَ ھُوَ اِلاَ وَحیُ ُ یُوحیٰ سیدنا ومحمدنا :saw:
    جان ولایت روحِ رسالت آپ ہی ہو ہر شئے کی حقیقت
    وجہ وجود آدم و حوا سیدنا ومحمدنا :saw:
    شان میں آپ کی لولاک آیا کب یہ کسی نے مرتبہ پایا
    حق نے تمہیں خود پاس بلایا سیدنا ومحمدنا :saw:
    آپ کا ہر قول شریعت آپ کا ہر فعل ہے طریقت
    شمع ہدایت نور تجلیٰ ، سیدنا ومحمدنا :saw:
    تم کو ڈھونڈا خدا کو ڈھونڈا، تم کو پایا خدا کو پایا،
    تم کو دیکھا خدا کو دیکھا سیدنا ومحمدنا :saw:
    حشر میں ہوگی نفسی نفسی سب کو پڑی ہوگی اپنی اپنی
    لب پہ ظفر کے واں پر ہوگا ، سیدنا ومحمدنا :saw:
     
  7. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    سبحان اللہ۔ ہارون بھائی!

    اللہ پاک آپ کو جزا دے۔(آمین)
    ---------------------------------------------------------


    “یارسول اللہ“ کی لڑی کے نام ایک دُعائیہ کلام، آقائےِ دوجہاں کی بارگاہ میں پیش کرتا ہوں۔ اِس اُمید کے ساتھ کہ وہ قبول کرنے والے ہیں۔



    مری برباد بستی کو بسا دو یارسول اللہ
    کنارے پر مری کشتی لگا دو یارسول اللہ

    مرے تاریک دل پر نور کی برسات ہو جائے
    مرے قلبِ سیاہ کو جگمگا دو یارسول اللہ

    یہ آنکھیں آپ کے دیدار کی طالب ہیں مُدت سے
    رُخِ پُر نور سے پردہ اُٹھا دو یارسول اللہ

    گِھرا ہوں مرضِ عصیاں میں گرفتارِ مصائب ہوں
    مجھے اِس قید سے ِللہ چُھڑا دو یارسول اللہ

    مرا مسکن مدینہ ہو مرا مدفن مدینہ ہو
    مرا سینہ مدینہ ہی بنا دو یارسول اللہ

    یہی ہے آرزوئےِ زندگی تابش قصوری کی
    دمِ آخر رُخِ زیبا دکھا دو یارسول اللہ


    (محمد منشاء تابش قصوری)​
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ہر عاشق رسول :saw: کی تمنا قبول ہو آمین۔
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔ ماشاءاللہ ۔ جزاکم اللہ الخیر

    ہارون بھائی اور عبدالجبار بھائی ۔ آپ دونوں نے بہت خوب صورت نعتیں ارسال کی ہیں۔

    اللہ تعالی قبول فرما کر آپ کی دلی مرادیں پوری فرمائے۔ آمین
     
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ہیں سب بیکار انبار عبادت تیرے ساماں میں
    نہ ہو عشق نبی :saw: کی شمع روشن جب تیری جاں میں
    حریمِ گنبد خضریٰ سے عبدی کی صدا آئے
    اثر اتنا تو یارب دے ! میری آہِ سوزاں میں
    خدا نے حشر میں پوچھا کہ کیا لایا ہے ،
    حب نبی :saw: کے سوا کچھ نہیں میرے ساماں میں
    نہ ہوتی دیدنی شوکت محمد :saw: کی سر محشر
    نہ ہوتی گر ملوث امت مرحوم عصیاں میں
    بھلا کیا لکھے گا کوئی ظفر ایسی ثناء انکی
    ثنا خواں انکا یزداں ہے ثناء ہے انکی قرآں میں
     
  11. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    سبحان اللہ ۔ سبحان اللہ۔ سبحان اللہ

    بہت خوبصورت نعتیہ کلام ہے
     
  12. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم
    ھارون بھائی باقی نعتیہ کلام کب لکھ رہے ہیں ؟
     
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    خدایا دکھا پھر دیار مدینہ
    نظر میں سمائی ہے بہار مدینہ
    وہ ہی سبز گنبد ہو اور جالیاں ہوں
    ہو پیش نظر تاجدار مدینہ
    میں پلکوں سے چن کر جگہ دل میں دوں
    جو پیوست پا ہوں خارِ مدینہ
    تمنا ہے پلکوں کی جھاڑو بناکر
    میں جھاڑوں غبارِ مزار مدینہ
    فزوں رتبہ ہو میرا عرش علا سے
    جو مرقد ہو قرب و جوار مدینہ
    یہ سب ہمت شیخ سے ہے ورنہ
    ظفر اور ہو بادہ خوار ِ مدینہ ۔
     
  14. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    ماشاء اللہ، سبحان اللہ

    بہت پیارا سلسلہ ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو استقامت عطا فرمائے اور حضرت علی علیہ السلام کے تصدق سے آپ کے علم میں مزید وسعتیں عطا فرمائے۔
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ، ماشاءاللہ۔ جزاک اللہ
     
  16. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پیا جی اتنی پیاری اور اعلیٰ دعا دینے پر میں آپکا انتہائی ممنون ہوں۔ اللہ پاک آپ کی زبان مبارک کریں۔
     
  17. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اے سراپائے تو قرآں الصلوٰۃ والسلام
    عَلَمَ القرآنُ رحمٰن الصلوٰۃ والسلام
    از ازل بودی تاباں الصلوٰۃ والسلام
    تا ابد باشی درخساں الصلوٰۃ والسلام
    اے کہ در باطن تو رحمٰں الصلوٰۃ والسلام
    وے کہ در ظاہر تو انساں الصلوٰۃ والسلام
    گر چہ آدم :as: بود مسجودِ ملائک ظاہراََ
    بودی در آدم :as: تو پنہاں الصلوٰۃ والسلام
    نیست کعبہ درجہاں جُز گلشن محبوبِ ما
    روضہ ءِ اُو ظِلِ سُبحاں الصلوٰۃ والسلام
    بر مزارِ قُدسِ تو ہَستند دائم نغمہ خواں
    ہم مَلک ! ہم جنُ انساں الصلوٰۃ والسلام
    از منُ احبابِ من و از جُملہ فرزندانِ من
    باد دائم بر تو جاناں الصلوٰۃ والسلام
    لب کشائی کے کُنَد بابِ ظفر دَر وَصفِ تو
    چُوں فَرِستَد بر تو یزداں الصلوٰۃ والسلام

    ======================================
    ------------------------------------------------------------------------------
    یا رسول اللہ :saw: آپ سر سے پاؤں تک تفسیر قران ہیں
    آپ :saw: کو قرآن پاک کی روحانی تعلیم دی گئی
    آپ :saw: ازل سے ابد تک درخشاں و منور آفتاب ہیں
    اور ازل سے ابد تک چمکتے رہیں گے
    آپ :saw: صفت در پردہ رحمٰن ہے
    اور ظاہری طور پر آپ بشر ہیں
    ظاہری طور پر حضرت آدم :as: کو فرشتوں نے سجدہ کیا
    مگر حقیقت میں آپ :saw: کا نور حضرت آدم :as: میں پوشیدہ تھا
    اس دنیامیں آپ :saw: کے در اقدس کے علاوہ کوئی کعبہ نہیں
    آپ :saw: کا روضہء مبارک اللہ پاک کے نور کا سایہ ہے
    آپ :saw: کے روضہ مبارک پر ہمیشہ درود پاک پڑہا جاتا رہے گا
    اور پڑہنے والوں میں ہم انسان جن و ملائک سب شامل ہیں
    یا رسول اللہ :saw: میری طرف سے میرے احباب کی طرف سے اور میرے بطوں کی طرف سے
    آپ :saw: پر ہمیشہ ہمیشہ درود پاک قائم رہے ( پڑہا جاتا رہے)
    مسکین ظفر آپ :saw: کی شان میں لب نہیں کھول سکتا آپ کی شان پوری طرح سے بیاں نہیں کرسکتا
    جبکہ اللہ تعالیٰ نے کلام اللہ پاک میں خود آپ پر صلاۃ سلام بھیجا ہے
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہارون بھائی ۔ میرے دل سے دعا نکلی ہے کہ اللہ تعالی آپ کو اتنی ایمان افروز نعت شریف بمعہ ترجمہ شئیر کرنے پر اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین
     
  19. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ نعیم بھائی امید ہے کہ آپ آئندہ بھی مجے دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔
     
  20. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    جزاک اللہ
     
  21. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یا محمد :saw: منم بے سروساماں مددے
    قبلہء دیں مددے کعبہ ؤ جاں مددے
    یاسین لی غیرُکَ یا سیدی مکی مدنی
    سویم افگن نظرے برمن میراں مددے
    یا نبی :saw: کشتیء امت بکف ہمت تست
    اندریں ورطہء غم صدمہء طوفاں مددے
    بار عصیاں بہ سرِ‌آورد جامی بدرت
    یارسول :saw: شافعِ عِصیاں مددے
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ۔

    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    یارسول اللہ انظر حالنا
    یاحبیب اللہ اسمع قالنا​
     
  23. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    ہارون کیا خوب تھا کہ اس کا ترجمہ بھی لکھ دیتے ۔
     
  24. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    لاریب رسول کریم:saw: توئی
    بے شبہ رؤف رحیم توئی
    بے شک احمد:saw: بے میم توئی
    یا طٰہٰ و یٰسین مددے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    یارسول اللہ :saw: آپ نے شک رسول کریم:saw: ہیں
    اسمیں کوئی شائبہ نہیں کہ آپ :saw: ہی رؤف رحیم ہیں
    میں یہ بات پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ آپ احمد :saw: بے میم ہیں
    آپ :saw: طٰہٰ و یٰسین ہیں میری مدد فرمائیے ۔
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ہارون بھائی ۔ اللہ تعالی آپ کو جزا عطا فرمائے۔آمین

    لیکن پہلے مصرعے میں “ رسول“ کے لفظ میں “ر“ ڈال دیں۔ شکریہ
     
  26. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ثنا کی جب کسی نے مصطفےٰ :saw: کی
    ثنا دراصل ہے وہ ہی خدا کی
    جب قران میں ہے من یُطع الرسول
    محمد :saw: کی اطاعت ، ہے خدا کی
    نہیں آتی کوئی صورت سمجھ میں
    ہے دل پہ نقش صورت حق نما کی
    کسی صورت کو میں نے چن لیا ہے
    وہ ہی صورت ہے میرے راہ نما کی
    ظفر یابی کا کیا کہنا تمہارا
    اِس ہی صورت میں ہے صورت فنا کی​
     
  27. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    سبحان اللہ ۔ ہارون رشید صاحب اللہ تعالی آپ کو محبت رسول :saw: کی دولت میں وارفتگی عطا فرمائے۔ آمین
     
  28. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    زاہراصاحبہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے ۔
     
  29. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یا نبی سلام علیک ---------------------------- یا رسول سلام علیک
    یا حبیب سلام علیک ---------------------- صلواۃ اللہ علیک
    ابنیاء میں آپ گل ہیں
    آپ ہادیء‌ سبل ‌ہیں
    آپ ہی مختار ک ہیں
    آپ ہی مختار کل ہیں
    آپ ہی فخر رسل ہیں

    یا نبی سلام علیک ---------------------------- یا رسول سلام علیک
    یا حبیب سلام علیک ---------------------- صلواۃ اللہ علیک
    کیا بیان ہو وصف آقا
    آپ ہو قرآن سراپا
    ہو کہیں یٰسین طٰہٰ
    اور کہیں شمسُ الضحٰہا
    یا نبی سلام علیک ---------------------------- یا رسول سلام علیک
    یا حبیب سلام علیک ---------------------- صلواۃ اللہ علیک
    رازدان لی معَ اللہ
    کاشف اسرارِ اسرٰی
    صدر ایوان تدلیٰ
    واقفِ انوارِ اوحیٰ
    یا نبی سلام علیک ---------------------------- یا رسول سلام علیک
    یا حبیب سلام علیک ---------------------- صلواۃ اللہ علیک
    من راٰنی سے میں سمجھا
    بن کے آئے حق کا پردہ
    تم کو دیکھا حق کو دیکھا
    تم کو پایا صقکو پایا
    یا نبی سلام علیک ---------------------------- یا رسول سلام علیک
    یا حبیب سلام علیک ---------------------- صلواۃ اللہ علیک
    نور حق کی ابتدا ہو
    عبدیت کی انتہا ہو
    منبع جود سخا ہو
    مخزن علم و عطا ہو
    یا نبی سلام علیک ---------------------------- یا رسول سلام علیک
    یا حبیب سلام علیک ---------------------- صلواۃ اللہ علیک
    آپ کے لب وحیُْ ْ یوحیٰ
    اُونَ منی کا ہے سہرا
    قابَ قوسین کے ہو دولہا
    سورہء والیل یغشیٰ
    یا نبی سلام علیک ---------------------------- یا رسول سلام علیک
    یا حبیب سلام علیک ---------------------- صلواۃ اللہ علیک
    تم ہی محبوب خدا ہو
    ہے یہ حق! کہ حق نما ہو
    کیا بیاں اس کا کا ہو
    عین ذات کبریا ہو
    یا نبی سلام علیک ---------------------------- یا رسول سلام علیک
    یا حبیب سلام علیک ---------------------- صلواۃ اللہ علیک
    میرے مولا میرے آقا
    ہے ظفر یہ عرض کرتا
    جب دم آخر ہو میرا
    سامنے ہو روئے زیبا
    یا نبی سلام علیک ---------------------------- یا رسول سلام علیک
    یا حبیب سلام علیک ---------------------- صلواۃ اللہ علیک
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ ہارون بھائی ۔ بہت خوبصورت سلام ہے۔پڑھ کر دل خوش ہوگیا۔

    اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں