1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری اردو - انٹرنیٹ سے آگے(سلسلے ملاقاتوں کے)

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏13 اپریل 2011۔

  1. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    نجی بھائی !اللہ آپ کو شفا دے۔
    حاضری تو آپ کی لگوا ہی دوں مگر استاد جی بھی بڑے تیز ہیں اگر پتہ چل گیا تو۔۔۔۔پہلے ہی دن کلاس سے نکال دیں گے۔:p_wife:
     
    محبوب خان، بزم خیال اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمدداؤدالرحمن علی
    آف لائن

    محمدداؤدالرحمن علی سپیکر

    شمولیت:
    ‏29 فروری 2012
    پیغامات:
    16,600
    موصول پسندیدگیاں:
    1,534
    ملک کا جھنڈا:

    جناب۔ نہ 32 ہے اور نہ ہی 33 اب کیا کروں۔ تفصیلات تو لکھ نہیں سکتا کیونکہ لائٹ ساتھ نہیں دے رہی۔ فی الوقت آپ کی پکچر لگا کر اتفاق کرتا ہوں۔ تفصیل آپ لکھ لیجئے گا۔

    جمعرات کو ذیشان نصر بھائی سے ملاقات کے دوران لی گئی تصویر ملاحظہ فرمائیں


    [​IMG]
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    نوٹ میں آگے والا ہوں


    یہ بھی لکھنا تھا
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور میں اس وقت ٹیم بزم خیال صاحب کے پاس موجود ہے۔ اسلام آباد والی ٹیم لیٹ ہے کیونکہ وہ ملک وال میں بلال بھائی کو لینے گئی تھی۔۔۔ باقی آپ خود سمجھ دار ہیں۔
     
    ملک بلال، ھارون رشید، محبوب خان اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ٹیم جمع ہو گئی ہے اور غوری بھائی کے نمائندے عبدالوہاب فوں نہیں چک رہے۔۔۔
     
    ھارون رشید، محبوب خان اور غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالوہاب سے ابھی بات کی ہے وہ آپ سے رابطہ کرتے ہی ہو ں گے۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    ھارون رشید اور محبوب خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    بزم خیال صاحب کی بات ہو گئی ہے اور ان کو راستہ سمجھا دیا گیا ہے۔
     
    ھارون رشید اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ
    ہم بھی آپ کے ہمراہ ہیں، آن لائن
    یعنی گلوبل دنیا میں رابطہ ہے
    تمام احباب کو میری طرف سے سلام پیش فرمادیجئے گا
    بالخصوص تایا جی کو دودفعہ سلام کہیے گا
     
    ملک بلال، ھارون رشید اور محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    حضرات گرامی قدر

    السلام علیکم

    مجھے بہت افسوس ہے کہ میں پاکستان میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکا۔
    اور دوسرا آج کا پروگرام بھی مجھے بہت بے چین کررہا ہے۔۔۔
    میری دعائیں ہیں کہ یہ کاروان محبت اور وفا جاری و ساری رہے۔۔
    تصاویر اور مصروفیات کی تفصیل کا انتظار رہے گا۔۔۔۔۔

    اللہ نگہبان۔۔۔

    غوری
     
  10. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    کوئی تصاویر وغیرہ کے لگانے کا سلسلہ بھی ہوسکے تو چاشنی ہی بڑھ جائیگی
     
  11. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    غوری بھائی آپ بھی میری طرح آن لائن ہی شمولیت اختیارکئے ہوئے ہیں؟
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    آخرکار اسلام آباد والی ٹیم بمع ملک بلال پہنچ گئی۔ عبد الوہاب کو لینے کے لیے گائیڈ روانہ ہو گیا۔۔۔
     
    محبوب خان، بزم خیال اور غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    میری طرف سے سب کو مبارک باد۔
    اور یہ سلسہ ہمیشہ رواں دواں رہے۔۔۔۔۔ آمین۔
     
    الکرم نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جب تصویریں لگی تو !!!!
















    ۔

    ۔۔
    لگ پتہ جائے گا
     
    آصف احمد بھٹی اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:


    واصف حسین جی السلام علیکم
    جناب آج سب کام
    بڑے احسن طریقے:p_wife: سے انجام پا گیا
    اور کارواں کو بسوئے لاہور50؛8 پہ روانہ کر دیا گیا ہے ۔
     
    واصف حسین، محبوب خان، بزم خیال اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    تازہ اطلاع کے مطابق
    مؤجودہ ملاقات کی تصویروں کی پہلی کھیپ لگنے ہی والی ہے
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    ۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:

    الکرم بھائی
    انتظا ر ہے۔۔۔۔۔۔۔:(
     
  19. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    لہیں جی گروپ فوٹو حاضر ہے باقی بعد میں۔۔۔ خدا حافظ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

    [​IMG]
     
    نعیم، ھارون رشید، آصف احمد بھٹی اور 8 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:

    ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا اس تصویر میں ایک پہلو ہے مزاح:zuban: کا بھی
    اور ایک اور بات بھی ہےمگر:chp:
     
  21. محمدداؤدالرحمن علی
    آف لائن

    محمدداؤدالرحمن علی سپیکر

    شمولیت:
    ‏29 فروری 2012
    پیغامات:
    16,600
    موصول پسندیدگیاں:
    1,534
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ؟

    ذیشان نصر بھائی کے ساتھ چند لمحات

    27 مئی 2013 کی بات ہے۔ ہم نے ذیشان نصر بھائی کو کال کی۔ باتوں ہی باتوں میں۔ ذیشان بھائی نے اپنے ہاں آنے کا اصرار کیا۔ میں نے معذرت کی ، کہ میں نے ایک پروگرام میں شرکت کرنی ہے۔ لیکن ذیشان بھائی نہ مانے۔ آخر ہمیں ذیشان بھائی کے اسرار کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے۔ میں نے حضرت کی خدمت میں عرض کیا۔ میں نے آپ کی طرف ہی آنا ہے۔ پروگرام فائنل کرکے بتا دوں گا۔ دوسرے دن میں نے محمد شعیب نواز بھائی جو میرے کزن ہیں ۔ ان سے مشورہ طلب کیا۔ کیونکہ انہی کے ساتھ کسی پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔ اور انہوں نے مجھ سے پوچھ کر ٹائم عنایت کیا تھا۔ لیکن وہاں بات نہ بن سکی ۔ پھر میں نے اپنے مدرسہ کے درجہ حفظ کے استاد جناب قاری محمد عبدالسلام صاحب سے بات کی ۔ کیونکہ وہ ہمارے ساتھ جانے والے تھے۔ ایک طرف ذیشان بھائی کا اصرار۔ دوسری طرف کوئی ٹائمنگ سیٹ نہیں ہو رہی تھی۔ انتہائی سوچ بچار کے بعد ، ہم نے ذیشان بھائی کو کال کھڑکائی۔ اور کہا: جناب عالی 30 مئی 2013 بروز جمعرات صبح 00 :12 بجے کا ٹائم فارغ ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں تو میں حاضر ہو جاؤں گا۔ خیر اجازت مل گئی۔ جمعرات کو صبح نماز فجر کے بعد میں اپنے کمرے میں مطالعہ میں مصروف تھا۔ یکدم موبائل کی گھنٹی بجی تو دیکھا۔ شعیب بھائی کی کال ہے۔ سلام دعا کے بعد شعیب بھائی نے کہا: جناب ذیشان بھائی کے ہاں جانے کا ارداہ کے کہ نہیں۔ میں نے کہا شکر ہے تم نے یاد دلا دیا ۔ ورنہ میں بھول چکا تھا۔ خیر میں نے جلدی سے تیاری کی ۔ اور سٹاپ پر پہنچ کر گاڑی کا انتظار کرنے لگے۔ اللہ اللہ کرکے غاڑی ملی۔ اس کے بعد ہم میٹرو بس کی طرف چل پڑے۔ نیچے بیسمنٹ سے ٹکٹ اور ٹوکن خریدا ۔ اور او پر سٹیشن کی طرف چل پڑے۔ وہاں مشین میں ٹوکن دکھایا۔ اور گیٹ پر پہنچ کر بس کا انتظار کرنے لگے۔ اچانک ہم نے ٹائم دیکھا۔ تو تقریبًا 30 :12 ہو چکے تھے۔ تو ہم پریشان ہو گئے۔ کیونکہ گجومتہ کی طرف جو بس جارہی تھی وہ یکے بعد دیگرے آرہیں تھیں۔ لیکن جو بس ذیشان بھائی کے پاس جانا تھی۔ وہ نہیں آرہی تھی۔ اسی دوران ذیشان بھائی کی کال موصول ہوئی ۔ کہا میں انتظار میں بیٹھا ہوں۔ عرض کیا ہم میٹرو بس کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ اللہ اللہ کرکے بس وارد ہوئی۔ لیکن کھچا کھچ بھری ہوئی تھی۔ اس کے بعد االلہ کا شکر ہے۔ ایک ابھی سٹیشن پر رکتی ہی نہ دوسری آ دھمکتی۔ خیر تھکے مار مور کر بس میں سوار ہو گئے۔ اور سول سیکرٹریٹ اتر کر مال روڈ کی طرف چلپڑے۔ راستہ میں ہمیں کوئی وین نہ ملی کافی انتظار کے بعد ہم پیدل روانہ ہوئے۔ تقریبًا 20 سے 25 منٹ پیدل چلنے کے بعد ہم ذیشان بھائی کے پاس پہنچ گئے۔ ذیشان بھائی کو کال کی۔ وہ باہر آئے بڑے گرم جوشی سے اتقبال کیا۔ اس کے بعد میں نے عرض کیا جناب ہم نے نماز ظہر ادا کرنی ہے۔ ساتھ کی مسجد میں داخل ہوئے۔ وضو کیا، اور مسجد کی ہال کی طرف بڑھ گئے۔ وہیں ذیشان بھائی نے بتایا اسی مسجد میں حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے نمازیں ادا کی ہیں۔ مجھے بڑی خوشی ہوئی۔ اس کے بعد ہم نے قاری عبدالسلام صاحب کی امامت میں نماز ظہر ادا کی۔ اس کے بعد ہم خانقاہ امدادیہ اشرفیہ لاہور میں داخل ہوئے۔ ذیشان بھائی کے والد صاحب سے ملاقات ہوئی۔ اس کے بعد ذیشان بھائی نے ہمیں سنکجین کا شربت پلایا۔ جو شاید انہوں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا تھا۔ ذیشان بھائی سارا شربت ہمیں پلانے میں مصروف تھے۔ لیکن ہم بھی بڑے چالاک تھے۔ ہم نے بھی ذیشان بھائی کو سکنجین پلا کے چھوڑی۔ کیونکہ وہ ساری سکنجین مجھے ہی پلانے پر تُلے ہوئے تھے۔ اس کے بعد ذیشان بھائی نے کچھ کتب اور اکابرین کے اشعار کی زیارت کرائی۔ جن کو ذیشان بھائی اور ان کے والد محترم نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس کے بعد ذیشان بھائی کے والد صاحب سے خوب باتیں ہوئیں۔ بڑے مزاھیہ انسان ہیں۔ ان سے ملکر بڑا اچھا لگا۔ اس کے بعد ذیشان بھائی ہمیں اپنے کمرے میں لے گئے۔ جہاں کھل کر باتیں ہوئیں۔ اس کے بعد میں نے ذیشان بھائی سے اجازت چاہی۔ کہنے لگے بس اتنی سی ملاقات۔ میں کہا۔ جناب ہم نے تو یہی سوچا تھا ۔ یہاں آخر خوب گپ شپ لگائیں گے۔ اور حضرت ڈاکٹر عبدالمقیم صاحب خلیفہ مجاز حضرتم حکیم شاہ محمد اختر صاحب کی زیارت کریں گے۔ لیکن آپ بتا رہے ہیں حضرت کراچی جا چکے ہیں۔ اور ہم نے دو مزید پروگراموں میں شرکت کرنی ہے۔ یہاں پر ذیشان بھائی نے کھانے کی پیشکش کی ۔ لیکن ہم نے معذرت کی۔ اور پہر آنے کا وعدہ کرکے اجازت چاہی۔ نیچے آخر ذیشان بھائی کے والد و دیگر کو سلام کیا۔ اسی دوران ذیشان بھائی نے ہمیں کچھ پمفلٹ اور کتب ہدیہ پیش کیں۔ ہم نے قبول کیا۔ اور ذیشان بھائی سے کہا۔ اب ہم نے چڑیا گھر کی سیر کرنی ہے آپ بھی ہمارے ساتھ چلیں۔ کچھ دیر بعد ہم چڑیا گھر میں داخل ہوئے۔ خوب گھومے پھرے۔ فوٹوز اتاریں۔ یہاں ایک بات ضرور کہوں گا۔ ذیشان بھائی کو اتنا معلوم تھا کون سا جانور کہاں ہے اور کون سا کہاں۔ تو میں نے ذیشان بھائی سے کہا۔ ہم بچپن سے یہاں آرہے ہیں لیکن مجھے آج تک اتنا نہیں پتہ لگا کہ کون سا جانور کہاں ہے اور کون سا کہاں۔ لیکن آپ تو ہر ایک چیز کے بارے میں جانتے ہیں۔ آپ یہاں کتنی بار آئے ہیں۔ جواب ملا آج تیسری یا چھوتھی بار آیا ہوں۔ ہم حیران رہ گئے۔ اس کے بعد ذیشان بھائی نے ہمیں ایک گائیڈ کی طرح چڑیا گھر کا دورہ کرانا شروع کیا۔ سب سے پہلے ہمیں ذیشان بھائی نے ایک مرغ دکھایا۔ اور کہا۔ اس سے خوبسورت جانور آپ کو پورے چڑیا گھر میں نہیں ملے گا۔ آپ بھی فوٹو دیکہ لیں۔
    [​IMG]اس کے بعد ہم نے مزید پرندے دیکھے۔ جن کی تفصیلات ذیشان بھائی بتا تے جارہے تھے۔ یکدم ایک سفید مور کی طرف نظر پڑی۔ وہ پر پھلائے کھڑا تھا۔ بڑا خوبصورت لگ رہا تھا۔ آپ کو اس بات سے کیوں محروم کروں۔ اس لیے ہم نے اسی وقت شعیب بھائی کو اس کی فوٹو اتار نے کا حکم صادر کیا۔ اب آپ کی خدمت میں فوٹو دی جا رہی ہے۔[​IMG]اس کے بعد ہم آگے بڑھے تو ایک سفید اونٹ نظر آیا۔ جو بچوں اور دیگر لوگوں کو سیر کرا رہا تھا۔ بچے بڑی خوشی سے اس کی سواری کر رہے تھے۔ آپ بھی دیکہ لیں۔[​IMG]اونٹ بھایا کی زیارت کے بعد ہم گینڈے صاحب کی زیارت کو ان کے کمرے میں داخل ہوئے۔ ایک سویا تھا اور ایک بھونسا کھا رہا تھا۔ بقول ذیشان بھائی کے۔ جو سویا ہے وہ نر ہے اور جو بھونسا کہا رہا ہے وہ مادہ ہے۔ نر صاحب قلولہ فرماتے ہوئے۔[​IMG]اس کے بعد ہم نے ہاتھی بھیا کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔لیں جی آپ بھی کرلیں۔[​IMG]ذیشان بھائی ہاتھی بھیا کے ساتھ[​IMG]
    ہاتھی بھیا کے ساتھ فوٹو لینے کے بعد ہم سانپ بھائی کی زیارت کو گئے۔ وہاں سے واپسی پر شیر بھیا کی زیا رت کی=۔ جو بڑے غصہ میں تھے۔ اس کے بعد شیرنی صاحبہ کی زیارت کو گئے، اس کے ننھے منھے بچے دیکھے۔ آپ بھی دیکہ لیں۔[​IMG]اس کے بعد ایک عدد فوٹو لی گئی۔

    اس کے بعد دیگر چیزوں کی زیارت کی۔ ذیشان بھائی سے پہر ملنے کے وعدہ پر الوادعی سلام کیا۔ اس کے بعد الوداعی فوٹوز لیں۔
    یوں یہ حسین ملاقات اپنے اختتام کو پہنچی۔ آخر میں ہم سب نے ایک دوسرے کو الوداعی سلام کیا۔ اور اپنے اپنے راستوں کو نکل پڑے۔




    (یادرہے میں ذیشان بھائی سے پہلے بھی کئی ملاقاتیں کر چکا ہوں۔ اور انہی دنوں میں ہم دونوں بھت قریب آئے۔ اوراب جاکر پہلی ملاقات کا حال بیان کر رہا ہوں۔ جو ابھی تا زہ تازہ ہوئی ہے ایک راز کی بات بتاؤں پہلی ملاقات کے بعد ذیشان بھائی نے مجھے بتایا۔ میں تو آپ کو بوڑھا کھوسٹ سمجھتا تھا۔ لیکن آپ تو میرے ہم عمر کے ساتھی نکلے خیر یہ بھی الگ داستان ہے۔ زندگی رہی تو شئیر کروں گا)
    یہ تھا ایک حسین اور یادگار ملاقات کا حال۔ امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔
    دعاوں کی درخواست۔
    والسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ؟





     
    Last edited: ‏13 جنوری 2018
    نعیم، نصراللہ، آصف احمد بھٹی اور 6 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. نجی اللہ
    آف لائن

    نجی اللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2012
    پیغامات:
    35
    موصول پسندیدگیاں:
    29
    ملک کا جھنڈا:
    ما شاء اللہ تمام دوستوں کو ایک ساتھ دیکھ کر میرا بھی دل مچل رہا ہے کہ کاش بیماری کی حالت میں ہی چلا جاتا۔۔۔۔۔
    بہت اچھی پکچرز ہیں۔ ما شاء اللہ ۔
     
  23. محمدداؤدالرحمن علی
    آف لائن

    محمدداؤدالرحمن علی سپیکر

    شمولیت:
    ‏29 فروری 2012
    پیغامات:
    16,600
    موصول پسندیدگیاں:
    1,534
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ؟

    میں اپنے تمام احباب بھائیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے دعوت دی۔ کل سے اچانک میری طبیعت کافی ناساز ہوگئی تھی۔ سانس اکھڑ رہا تھا۔ اور معدہ میں کافی شدید تکلیف تھی۔ جس کی بناء پر میں حاضر خدمت نہ ہو سکا۔ ذیشان بھائی نے میری طرف سے حاضری لگوائی ہوگی۔ میں نے ھارون چاچو سے اور ملک بلال بھائی سے کال کرکے الگ الگ معذرت کی۔ ان سب حضرات نے میری طرف آنا تھا۔ لیکن افسوس مین انتظار ہی کرتا رہا۔ آخر میں تمام دوستوں سے معذرت خواہ ہوں۔ خاص کر میں بزم خیال بھائی سے معذرت خواہ ہوں کہ میں وہاں نہ پہنچ سکا۔ امید ہے مجھے معاف کردیں گے۔

    آخر میں ملک بلال بھائی سے یہ کہوں گا۔ یہ والد محترم کو کال کی۔ خوش قسمتی سے وہ اس ٹائم روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دے رہے تھے۔ آپ تمام احباب کا سلام پہنچا دیا۔ اور دعا کی درکواست بھی کردی گئی ہے۔
    دعاؤں کی درخواست
    والسلام
     
    محبوب خان، بزم خیال، الکرم اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی زبردست داود بھیا۔۔۔بہت زبردست احوال لکھا ہے ۔۔۔! آپ کو تو رائٹر ہونا چاہئے۔۔۔!
     
    محمدداؤدالرحمن علی، ملک بلال، غوری اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    تمام دوستوں سے بہت اچھی ملاقات رہی۔ یہ ایک دن زندگی میں دوستی کے بھرپور رنگ بکھیر گیا۔ وقت گزرنے کا احساس تک نہ ہوا۔ ہارون بھائی پانی سے ڈرتے ہیں یہ انکشاف کل ہوا۔ ٹیوب ویل میں نہانے کا وعدہ منور چشتی بھائی نے پورا کیا۔ اس کے بعد ہم چند نہ نہانے والوں پر پانی بار بار باہر چھینٹیں اڑا کر ہنس رہا تھا۔ جو دوست اس محفل میں شریک نہیں ہو سکے بوجہ مجبوری، وہ تصویروں سے گزارا کر لیں۔ ابھی صرف اتنا ہی لکھ پاؤں گا مہمان راستے میں ہیں ۔ ابھی ناشتہ بھی کرنا ہے۔
     
  26. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    قسط اول

    قصہ لاہور۔۔۔۔۔بزم خیال کی بزم سلطانی میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہتے ہیں۔۔۔۔کہ پہلے پنجاب میں لاہور تھا۔۔۔۔۔جبکہ اب لاہور میں پنجاب ہے۔۔۔۔۔۔مگر جب ہم محمود بھائی سے ملے تو معلوم ہوا ۔۔۔۔۔کہ محمود بھائی ہی لاہور ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کی گواہی محفل میں شامل اور گروہی تصویر میں موجود تمام احباب ضرور دیں گے۔۔۔۔۔کہ درست کہہ رہے ہیں۔

    مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں
    تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں

    روداد کے ساتھ پیش خدمت ہوں۔۔۔ زرا جلدی اس لیے بھی پیش ہونا پڑا کہ جو شامل نہیں ہوتے وہ انتظار کرتے ہیں کہ کچھ پڑھنے کوملے کہ اکٹھ کیسا رہا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور جو اہم اور ضروری وجہ ہے۔۔۔کہ۔۔۔یادداشت اب اس قدر نہیں کہ کئی ہفتے یا مہینے گزرے اور ہم تمام جزیات کے ساتھ واقعات بیان کرسکیں۔۔۔۔۔اس ڈر کی وجہ سے کوشش کی کہ کچھ نہ کچھ یہاں ارسال کردی جائے ۔۔۔اگر انسان دور سے ہی روشنی کے کرن کو دیکھتا ہے تو اندھیروں کو شکست دینے کا حوصلہ بھی پیدا ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔عبیداللہ بیگ نے کچھ عرصہ پہلے ایک ناول لکھا۔۔۔۔اور نیشنل بک فاونڈیشن نے اسے چھاپا۔۔۔۔"راجپوت"۔۔۔۔۔۔۔جو پڑھ چکے ہیں وہ جانتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اور جنہوں نے نہیں پڑھا۔۔۔وہ پڑھنے کی کوشش کریں۔۔۔۔اس ناول میں مسلمان ، ہندو ، انگریز سب ہی روا داری ، دلداری اور دشمن داری کے ایسے دھارے میں بہتے ہیں جس سے ہماری موجودہ نسل نا آشنا ہے۔ اس میں خاص طور پر جب انگریز جانے لگتے ہیں۔۔۔تو راجے مہاراجوں میں سے کچھ کو اپنی تہذیب کی فکر زیادہ ہوجاتی ہے۔۔۔۔اور اس حوالے سے معصومانہ جدوجہد کرتے ہیں۔۔۔اور یہ ناول ایک حقیقی داستان ہے۔۔۔۔مگر ادبی انداز میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو اس ناول کو پڑھنے کے بعد ہمیں اس کے ولن سے ہمدردی سی ہوگئی۔۔۔۔۔۔اورتہذیب کے جو خدوخال بیان ہوئے۔۔۔۔اس کے بارے اپنے آپ کو یہ تسلی دی۔۔۔۔۔کہ

    کون ستارے چھو سکتا ہے
    راہ میں سانس اکھڑ جاتی ہے

    کہ اب اس طرح کی ریاستیں اور راجائیں کہاں سے لائیں۔۔۔۔۔دور بدل چکا ہے۔۔۔لوگ بدل گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اب انہیں ڈھونڈ چراغِ رخِ زیبا لے کر ۔۔۔۔مگر پھر بھی ملنے کے نہیں نایاب ہیں۔۔۔۔۔۔۔لیکن کہا جاتا ہےکہ نہیں ۔۔۔مایوسی گناہ ہے۔۔۔۔۔سو اپنے خوابوں اور حسرتوں کی جہاں میں ایک اس حسرت اور ایسے لوگوں اور اس طرح کے ماحول کو ماورا سمجھ ۔۔۔۔۔کے ۔۔۔۔آباد کیا۔۔۔۔۔اور بھول گئے۔۔۔۔۔۔کہ حسرتوں کو تو صرف پالا جاتا ہے۔۔۔۔اور جسے پالا جائے بس اس کی خدمت کی جاتی ہے۔۔۔۔۔بغیر غرض و غایت کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔افتخار عارف نے لکھا ہےاور خوب لکھا ہے:

    اِک خواب ہی تو تھا جو فراموش ہو گیا
    اِک یاد ہی تو تھی جو بھلا دی گئ تو کیا

    اس لیے بھی تسلی زرا زیادہ ہوگئی۔۔۔کہ آج کے اس دور میں

    تری بلا سے گروہ جنو پر کیا گزری
    تو اپنا دفترسود زیاں سنبھال کے رکھ
    ہمیں تو اپنے سمندر کی ریت کافی ہے
    تو اپنے چشمہ بے فیض کو سنبھال کے رکھ
    افتخار عارف

    سو فضول سے جھمیلوں اور بے مقصدیت کے مادی زندگی میں بس زندہ رہا جاتا ہے جبکہ زندگی تو وہی بہتر جس میں جیا جائے۔۔۔۔سو زندہ رہنے اور جینے میں بہت فرق ہے۔۔۔۔۔اگر کوئی سمجھے۔۔۔۔۔۔۔مگر کیا آپ یقین کریں گے ۔۔۔۔۔کہ ہم نے اپنے خوابوں کے راجہ کو پالیا۔۔۔۔۔اس کی ریاست میں رہے اور درجہ بھی شاہی مہمان کا پایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔تہذیب کے۔۔۔۔۔۔مروت کے۔۔۔۔مہمانداری کے۔۔۔۔۔زندہ دلی اور جینے کو بہت ہی قریب سے دیکھا۔۔۔۔۔۔جی ہاں احساس کو کمزور سا بیان ہے۔۔۔۔دیکھا۔۔۔۔اور بہت ہی واضح دیکھا۔۔۔۔۔۔ارے بھائی۔۔۔۔ہم پہ گزری۔۔۔۔بقول فیض صاحب۔۔۔

    جو ہم پہ گزری سو گزری مگر شب ہجراں۔۔۔۔۔۔ ہمارے اشک تری عاقبت سنوار چلے

    یہاں بتاتا چلوں کہ اس روداد کو لکھتے ہوئے مجھے دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔۔زیر بار جو ہوں۔۔۔۔۔اور خوب ہوں۔۔۔۔اس لیے لفظ سادے ہونگے۔۔۔۔۔بس دل سے پڑھیں اور ہمارے ساتھ کہ ہم لکھتے ہوئے لطف و سرور کی کیفیت میں ہیں۔۔۔اور آپ پڑھتے ہوئے ۔۔۔کوشش کریں۔۔۔۔کچھ طاری رہے۔۔۔۔تو بات بنے۔۔۔۔۔۔۔۔بات ہی ایسی ہے۔۔۔۔۔۔اس کا مرکزی کردار ہی اس قدر زوردار ہے۔۔۔۔۔۔کہ

    یہ سارے ادب آداب ہنر یونہی تو نہیں آجاتے
    عمریں تج دینی پڑتی ہیں اک حرف رقم کرنے کے لیے
    افتخار عارف

    ہم نے تہذیب کو اور بے غرض شفقت و محبت کو اور انسانی پیکر کو اس کے بے لوث محبت میں دیکھا ہے۔۔۔۔۔کہ واپس آنے کے بعد یوں لگا کہ اپنا گاوں چھوڑ آئے۔۔۔۔۔اپنے دیس سے مہار چک لیے۔۔۔۔اورکنڈ دے کرشاید پردیس ول ٹرپئے۔۔۔۔۔۔کہ

    عجیب میٹھی سی چھاؤں میں رہتا ہوں ناصر
    جہاں بھی جاؤں مرا گاؤں ساتھ ہوتاہے

    میری کوشش ہوگی۔۔۔۔۔۔روداد کے نام پر اپنے احساسات لکھوں۔۔۔شاید کچھ بیان کرپاؤں۔۔

    جاری ہے۔۔۔۔۔۔
     
    ملک بلال، نعیم، غوری اور 10 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    محبوب خان جی السلام علیکم
    جناب آپ کے اندازِ تحریر کی داد نہ دوں تو آپ سے زیادتی ہی نہیں بلکہ ۔۔۔ اپنے ذہن کے گونگا اوربولا ہونے کا اعتراف کرنے کا مترادف ہو گا
    آپ جب بھی لکھتے ہیں خوب لکھتے ہیں ۔ لگتا ہے کوئی ملاقات کی روداد نہیں بلکہ ایک خوبصورت افسانہ پڑھ رہے ہوں!
    اللہ کریم مجھ سمیت آپ سب لوگوں کی اس محبت کو دائمی شاد و آباد رکھے ۔آ مین
     
    ملک بلال، غوری، ھارون رشید اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    محبوب بھائی لکھا آپ نے بہت خوب ہے کہ تعریف کے لئے الفاظ نہیں مل رہے گروپ فوٹو بھی دیکھا آپ سب کو ایک ساتھ دیکھ کر بے حد خوشی بھی ہوئی اور ساتھ میں دل سے ایک آواز بھی نکلی کہ کاش میں بھی وہاں ہوتا۔خیر ہر ایک کی اپنی قسمت اور نصیب ہوتا ہے۔ساتھ ساتھ یہ دعا بھی نکلی کہ اللہ پاک یہ ساتھ ہمیشہ قائم دائم رہے آمین۔لیکن ایک گلہ ہے کہ کسی نے بھی ایک چھوٹے سے نقطے کی طرف توجہ نہیں دی کہ گروپ فوٹو کے ساتھ ساتھ نام بھی لکھ دیں۔زندگی نے ساتھ دیا تو ہم بھی بزم خیال صاحب کی راج دھانی دیکھیں گے۔ان شاء اللہ
     
    ملک بلال، نعیم، بزم خیال اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت آپ نے داد دی ۔۔۔۔یقین کریں یوں لگا کہ خیالوں میں اب کے اکیلے نہیں رہے ہیں۔۔۔۔آپ بھی ساتھ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کی شفقت، اپنا پن ، محبت ۔۔۔۔۔ ہمیں تو ملکوال شہر سے ہی محبت ہوگئی کہ وہاں آپ رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔یوں لگتا ہے کہ موٹر وے سے گزرتے ہوئے آپ سے نہ ملیں تو سفر پھیکا ہے۔۔۔۔۔جس چاہ سے آپ ہمیشہ یاد کرتے ہیں۔۔۔۔۔اور آپ کے ہاں جو محبت ملتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔وہ بس سرشار کردیتی ہے۔۔۔آپ کے نیک دعاؤں کا شکریہ۔۔۔۔کہ ہمیشہ شفقت اور دعاؤں سے دامن بھرتے ہیں۔

    اللہ کریم ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ آمین
     
    ملک بلال, غوری, پاکستانی55 اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ پسندیدگی کا۔۔۔۔۔۔۔۔گروہی تصویر میں نام لکھنے کی ذمہ داری ھارون بھائی اگر لے لیں۔۔۔۔نیک دعاؤں کے بے حدوحساب شکریہ۔بزم خیال کی راج دھانی ۔۔۔۔۔۔۔روداد ابھی جاری ہے۔۔۔۔۔واصف بھائی بھی خوب لکھتے ہیں۔۔۔۔سو مجھے امید ہے کہ وہ بھی اگر وقت ملا تو ضرور کچھ لکھیں گے۔۔۔اور یہی امید دیگر احباب سے بھی ہے۔
     
    ملک بلال، غوری اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں