1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا پکایا جاۓ؟؟؟

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از آنیا, ‏18 مئی 2013۔

  1. آنیا
    آف لائن

    آنیا ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2013
    پیغامات:
    10
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    آسان اور بہترین قسم کی ڈشوں کی تراکیب بتائیں
     
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کھانوں میں سبزیوں کے استعمال کو بڑھانا صحت کے لئیے مفید ہے۔ گرمیوں میں بھنڈی کی سپلائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ بھنڈیاں آرام سے گملوں یا صحن میں بھی اگائی جا سکتی ہیں۔ اگر پہلی مئی کو بیج ڈال دئیے جائیں تو آپ 60 دن میں بھنڈیاں حاصل کرنا شروع کر سکتے ہیں۔

    بھنڈیاں بغیر نشاستے کی سبزی میں شامل کی جاتی ہیں۔ یعنی کہ ان میں کاربوہائڈریٹس کی مقدار زیادہ نہیں جیسے کہ آلو وغیرہ میں، اور ان کو کھانے سے خون میں شوگر کی مقدار میں اضافہ نہیں ہوتا اس لئیے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئیے مفید ہیں۔ 100 گرام بھنڈیوں میں صرف 7 گرام کاربوہائڈریٹ اور تقریبا” 30 کیلوریاں ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھنڈیوں میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ نہ صرف کولیسٹرول اور شوگر کو کم کرتی ہے بلکہ آنتوں کے کینسر کے خطرے کو بھی گھٹاتی ہے۔ بھنڈیوں کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرکے لوگ نہ صرف اس میں موجود نمکیات اور وٹامن سے فائدہ حاسل کرسکتے ہیں بلکہ اس سے وزن گھٹانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ بھنڈیوں میں موجود فائبر سے قبض کی شکایت میں کمی ہوتی ہے۔ بھنڈیوں میں وٹامن اے پایا جاتا ہے۔ وٹامن اے آنکھوں کی روشنی تیز ہوتی ہے، اور جلد کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ بھنڈیوں میں ایسے غزائی اجزاء پائے جاتے ہیں جن سے منہ کے کینسر میں کمی واقع ہوتی ہے۔ بھنڈیاں کھانا حاملہ خواتین کے لئیے نہایت فائدہ مند ہے کیونکہ ان میں فولیٹ پایا جاتا ہے۔ فولیٹ کی کمی سے حاملہ خواتین کے ہونے والے بچوں میں شدید جسمانی خرابیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ بھنڈیوں میں موجود وٹامن سی کی وجہ سے مریضوں میں انفیکشن کے خلاف مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ ریسرچ میں دیکھا گیا ہے کہ بھنڈیاں کھانے سے ٹھنڈ اور زکام سے بچت ہوتی ہے۔بھنڈیوں میں کئی دوسرے اور وٹامن ہونے کے علاوہ کئی نمکیات بھی پائے جاتے ہیں جن میں فولاد، کیلشیم اور میگنیشیم شامل ہیں۔ آپ جانتے ہوں گے کہ فولاد سے خون کے سرخ جسیمے بنتے ہیں اور کیلشیم سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
    بھنڈیاں بنانے کی آسان ترکیب
    اجزاء
    بھنڈیاں 250 گرام
    ٹماٹر 2 عدد
    پیاز ایک آدھی
    ہری مرچ ایک عدد
    نمک حسب ذائقہ سرخ مرچ حسب ذائقہ
    زیتون کا تیل دو چائے کے چمچے
    ترکیب: سب سے پہلے پیاز کو تیل میں فرائی کریں۔ جب پیاز ہلکی براؤن ہوجائے تو اس میں ٹماٹر اور ہری مرچ ڈالیں اور بھونیں جب تک ٹماٹروں کا پانی خشک ہوجائے۔ اس کے بعد کٹی ہوئی بھنڈیاں ڈال کر نمک مرچ چھڑک کر ہلکی آنچ پر ڈھکن لگا کر رکھ دیں ۔ تقریبا” بیس منٹ میں یہ بھنڈیاں پک کر تیار ہوجائیں گی ۔ اب پورے آٹے کی روٹی کے ساتھ کھائیں ۔
    سفید آٹے سے بہتر ہے کہ ایسا آٹا استعمال کریں جس میں سے بھوسی نہ نکالی گئ ہو۔ روٹیوں میں کاربوہائڈریٹ ہوتے ہیں اس لئیے بغیر دھیان دئیے ہر وقت کے کھانے میں کئی روٹیاں کھا لینا صحت کے لئیے اچھی بات نہیں ہے۔ اس سے وزن بڑھتا جاتا ہے اور کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ کئی سٹڈیز سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آرام سے بیٹھ کر آہستہ آہستہ چبا کر کھانے سے لوگ کم کیلوریاں استعمال کرتے ہیں۔ وزن کو مناسب دائرے میں رکھنا نہایت اہم ہے۔
    گرمیوں میں بآسانی دستیاب اس سبزی کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے گھر والوں کی اچھی صحت کے لئیے اس کو اپنی غزا کا باقائدہ حصہ بنائیں۔
     
    مالا اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں