1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پی ایس ایل 4 (2019) کے نتائج اور خبریں

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏18 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے پندرہویں میچ میں کولن انگرم کی شانداری سنچری کی بدولت کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کو ہرا دیا۔
    ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 187 رنز کا بڑا ہدف کراچی کنگز نے 4وکٹوں پر حاصل کرلیا، بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کولن انگرم کی 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز فتح گر ثابت ہوئی اور گلیڈی ایٹرز کے جبڑے سے کامیابی چھین لی۔
    انگرم نے 59 گیندوں پر 127 رنز بنائے جس میں 12 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے جب کہ بابر اعظم صفر،منرو3،اویس ضیا19اور لیونگسٹن 18رنز پر پویلین لوٹے، ڈنک 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور فلیڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
    گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں نے حریف بولرز کی خوب جم کر پٹائی کی، عمر اکمل اور روسو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے لیے زبردست ٹوٹل بنایا،گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 185 رنز بنائے، عمراکمل نے صرف 37 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے جب کہ روسو نے 44 رنز کی باری کھیلی جس میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے، انور علی نے بھی لاٹھی چارج کیا اور صرف 6 گیندوں پر 27 رنز بنائے جس میں 4 شاندار چھکے بھی شامل تھے۔شیٹن واٹسن 24،احسن علی 7 اور اسمتھ 9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
    کراچی کنگز کی جانب سے عامر یامین نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں،محمد عامر اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
     
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نےاسلام آبا یونائیٹڈ کو شکست دیتے ہوئے ایونٹ میں اس کے خلاف دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔
    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سلطانز نے یونائیٹڈ کوآؤٹ کلاس کرتے ہوئے 6 وکٹوں سے ہرادیا، سلطانز کے سامنے ایک بار پھر یونائیٹڈ کی ٹیم مکمل طور پر بکھر گئی، 121 کے ٹوٹل پر یونائیٹڈ کو ڈھیر کرنے کے بعد سلطانز نے ہدف صرف 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
    اوپنرعمر صدیق نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے جب کہ رونکی نے 28، چارلس نے 4 اور ایونس نے ایک رن بنایا، کپتان شعیب ملک 23 اور کرسچئن 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد موسیٰ، رومان رئیس، پٹیل اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
    سلطانز کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن کو تبا ہ کردیا اور پوری ٹیم کو صرف 121 رنز پر ڈھیر کردیا، یونائیٹڈ کے 7 پلیئرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکے، رونکی نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے جب کہ پٹیل نے 20 اور آصف علی 22 رنز بنا ئے، ڈیلپورٹ اور صاحبزادہ فرحان نے 4،4،حسین طلعت نے8،پارنیل نے 5، شاداب خان نے 4، رومان رئیس نے صفراور محمد اسامہ 2 رنز بناکرپویلین لوٹے ، فہیم اشرف 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    ملتان سلطانز کی جانب سے کرسچئن نے سب سے زیادہ3 وکٹیں حاصل کیں،شاہد آفریدی،محمد الیاس اور جنید خان نے 2،2 جب کہ محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
    اسلام آباد یونائیٹڈ کے مستقل کپتان محمد سمیع آج کا میچ نہیں کھیلے اور ان کی جگہ نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان نےٹیم کی قیادت کی۔
    ایونٹ میں دونوں ٹیمیں دوسری بار آمنے سامنے تھیں ،16 فروری کو مدمقابل ٹیموں میں سے ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو زیر کیا تھا اور آج بھی ملتان نے فتح حاصل کی ہے۔
     
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 4 کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیمیں کامیابی کے حصول کے لیے سر ڈھڑ کی بازی لگا رہی ہیں۔ اب جبکہ سیزن 4 نصف ختم ہوچکا ہے اس لیے سوچا کہ کیوں نہ ایونٹ کے کامیاب اور ناکام کھلاڑیوں پر کچھ بات کرلی جائے۔

    اب تک ٹورنامنٹ میں 15 میچ کھیلے جاچکے ہیں اور ہر ٹیم نے اپنے 5، 5 میچ کھیل لیے ہیں جن میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز 4 میچوں میں فتوحات سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر سرِ فہرست جبکہ ملتان سلطان صرف ایک میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہیں۔

    بیٹسمین 161 مرتبہ گیند کو 6 رنز کے لیے باؤنڈری لائن سے باہر پھینک چکے ہیں۔ یہ کارنامہ 85 مرتبہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے جبکہ 76 مرتبہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے سر انجام دیا۔

    پاکستان سپر لیگ کا کمال یہ ہے کہ یہ کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے نمایاں کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ گزشتہ سالوں میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے مقابلوں میں جہاں پاکستان کرکٹ کو بہت سے نئے کھلاڑی ملے وہیں چند پرانے کھلاڑیوں بشمول شرجیل خان، کامران اکمل، عثمان شنواری اور دیگر کو ٹیم میں دوبارہ واپسی کا موقع ملا۔

    پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں جہاں چند نوجوان کھلاڑی اپنی کارکردگی کے جوہر دکھا رہے ہیں وہیں آوٹ آف فارم رہنے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوجانے والے کھلاڑی بھی اپنی کارکردگی کی بدولت ٹیم میں ایک بار پھر جگہ حاصل کرنے کی تگ و دو میں ہیں۔ قارئین کی دلچسپی کے لیے ہم اس ٹورنامنٹ کے کامیاب اور ناکام کھلاڑیوں کا ایک جائزہ پیش کر رہے ہیں
     
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    عمر اکمل
    عمر اکمل پاکستان کرکٹ کے افق پر ایک روشن ستارے کے طور پر ابھرے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ میں 2009ء میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کرکے سب کو واضح پیغام دے دیا کہ وہ کتنی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عمر اکمل واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جن کو ایشیا سے باہر اپنے اولین ٹیسٹ میچ میں سنچری کا اعزاز حاصل ہے۔

    کرکٹ کے تجزیہ کار اور ناقدین اس بات کو مانتے ہیں کہ عمر اکمل بھرپور صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی ہیں لیکن گزشتہ چند سالوں میں عمر اکمل درست انداز سے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پھر عمر کا مزاج بھی کچھ اس طرح کا رہا جس نے ان کے لیے مستقل پریشانیاں کھڑی کیے رکھیں۔




    [​IMG]






    عمر اکمل پی ایس ایل کے تمام ہی سیزن کا حصہ رہے ہیں۔ گزشتہ 3 سال لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلے مگر زیادہ رنز اسکور نہیں کرسکے۔ پھر ٹیم منجمنٹ سے بھی ان کے اختلافات رہے اور یوں لاہور سے ان کا راستہ جدا ہوا اور چوتھے ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

    ٹیم کا بدلنا تو جیسے ان کے لیے نیک شگون ثابت ہوا کیونکہ اب تک 5 میچوں میں عمر اکمل نے 66.66 کی اوسط سے سب سے زیادہ 200 رنز بناکر حنیف محمد کیپ اپنے سر پر سجا رکھی ہے۔ یہ رنز انہوں نے 136.98 کے اسٹرائیک ریٹ سے حاصل کئے ہیں۔

    عمر اکمل ایونٹ میں اب تک سب سے زیادہ 10 چھکے لگانے والے پاکستانی کھلاڑی بھی ہیں۔ اس کارکردگی کے بعد یہ بات کہی جارہی ہے کہ اگر عمر اکمل کی کارکردگی اس تسلسل کے ساتھ جاری رہی تو ممکن ہے کہ انہیں واپس قومی ٹیم کے لیے بلا لیا جائے۔

    عمر اکمل کے لئے میرا مشورہ یہ ہے کہ اگر وہ قومی ٹیم میں واپس آنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ان کو چاہیئے کہ وہ اپنی ماضی کی غلطیوں سے سیکھیں۔ کرکٹ کے کھیل میں ایک اصطلاح ہے Let the bat do the talking۔ عمر کو بھی چاہیئے کہ وہ مستقبل میں اپنے قدم زمین پر رکھیں اور اپنے ناقدین کو اپنی زبان کے بجائے اپنی کارکردگی سے جواب دیں۔
     
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    حسن علی
    پشاور زلمی کی دریافت حسن علی مسلسل اپنا چوتھا سیزن زلمی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ حسن علی وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے بہت ہی مختصر عرصے میں قومی ٹیم میں مستقل جگہ بنائی۔ پاکستان سپر لیگ کے حالیہ مقابلوں میں بھی حسن علی اپنی شاندار باؤلنگ کے باعث مخالفین کے لئے دردِ سر بنے ہوئے ہیں۔

    [​IMG]



    حسن علی اب تک صرف 5 میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جس میں 3 مرتبہ اننگز میں 4 وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی شامل ہے۔ حسن علی نے اپنی وکٹیں 7.06 کی ناقابلِ یقین اوسط سے حاصل کی ہیں۔ گزشتہ سال فہیم اشرف 18 وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بنے تھے، مگر لگتا ہے کہ اس سال حسن علی اس تعداد سے کہیں زیادہ وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بنیں گے۔

    یہ بات ہم سبھی جانتے ہیں کہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں مخالف ٹیم کو کم اسکور تک محدود کرنے کے لیے وکٹوں کا حصول ضروری ہوتا ہے اور حسن اس مد میں اپنی ٹیم کے لئے بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔ اب تک حسن علی کی عمدہ باؤلنگ کے سامنے مخالفین ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ اگر ان کی یہی کارکردگی جاری رہی تو پشاور زلمی کو دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا چیمپئن بننے سے روکنا بہت مشکل ہوگا۔
     
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کولن انگرام
    جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کولن انگرام پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کولن انگرام نے ٹورنامنٹ کا آغاز سُست روی سے کیا اور خیال کیا جارہا تھا کہ شاید انہیں ٹیم سے ڈراپ کردیا جائے، لیکن حیران کن طور پر اس ٹورنامنٹ کے 15ویں میچ میں انہوں نے ایسی شاندار اننگز کھیلی جس نے ان کی ٹیم کی یقینی شکست کو فتح میں بدل دیا۔

    187 رنز کے ہدف کے جواب میں جب کراچی کے محض 4 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ ہوئے تو کراچی کی شکست یقینی نظر آرہی تھی مگر انگرام نے صرف 59 گیندوں پر 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی بدولت پی ایس ایل کی سب سے بڑی اننگ کھیلی اور 127 رنز بناکر کراچی کو کسی حد تک مشکل سے نکال دیا۔


    [​IMG]
    ایک اور ریکارڈ یہ کہ انگرام سے پہلے کسی بھی غیر ملکی کھلاڑی نے سنچری اسکور نہیں کی تھی۔ کولن انگرام ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ ایک ایسے کھلاڑی جن کو سیٹ ہونے کے لئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ لہٰذا کراچی کی ٹیم اگر کولن انگرام سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے تو انگرام کو نمبر 3 پر بیٹنگ کروانی چاہیے۔ کیونکہ اگر انگرام اگلے میچوں میں بھی وہ اسی فارم کو جاری رکھتے ہیں اور بابر اعظم، کولن منرو، لیام لوِنگسٹن اور بین ڈنک ان کا ساتھ دے دیتے ہیں تو پھر کراچی کنگز کے لئے اپنے ہوم گراؤنڈ یعنی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کی امید روشن ہوجائے گی۔

    یہ تو بات ہوگئی ان کھلاڑیوں کی جنہوں نے اپنی زبردست کارکردگی سے سب کو حیران کردیا، لیکن کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جن سے امیدیں تو بہت تھیں مگر انہوں نے سب کو مایوس کیا۔

    ایسے ہی جند کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ پیش ہے
     
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    عماد وسیم
    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی کارکردگی ابھی تک تمام ہی شعبوں نے غیر تسلی بخش رہی ہے۔ عماد نے باؤلنگ کے شعبے میں رنز تو بہت کم دیے ہیں لیکن وہ بہت زیادہ وکٹیں حاصل نہیں کرسکیں ہیں۔ اب تک 5 میچوں میں انہوں نے صرف 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ بیٹنگ کے شعبے میں بھی عماد کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی ہے اور انہوں نے 4 اننگز میں صرف 47 رنز ہی بنائے ہیں۔

    بیٹنگ اور باؤلنگ کے شعبے کی ناکامی کے ساتھ ساتھ عماد وسیم کی کپتانی نے بھی مایوس کیا ہے۔ عماد کی کپتانی کا سب سے خراب پہلو میری نظر میں یہ ہے کہ وہ نوجوان اسپنر عمر خان کو درست طریقے سے استعمال نہیں کر رہے۔ عمر خان اس ٹورنامنٹ میں دنیائے کرکٹ کے 2 نامور کھلاڑیوں اے بی ڈیولیئرز اور شین واٹسن کو آؤٹ کرچکے ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ کپتان کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہے۔


    [​IMG]



    ملتان سلطان اور کوئٹہ کے خلاف عمر نے صرف 2 اوور کیے جبکہ پشاور زلمی کے خلاف تو کپتان ان کو باؤلنگ دینا ہی بھول گئے۔ دوسری طرف عماد وسیم جو قومی ٹیم کے لیے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں باؤلنگ کا آغاز کرتے ہیں وہ اس ٹورنامنٹ میں خود ابتدائی اوورز نہیں کروا رہے۔ کراچی کنگز کے تھنک ٹینک میں وسیم اکرم اور مکی آرتھر جیسے تجربہ کار افراد موجود ہیں۔ امید ہے کہ یہ افراد عماد کی غلطیوں کی نشاند ہی کریں گے اور عماد کو اعتماد دیں گے تاکہ وہ میدان میں دلیرانہ انداز سے لڑ سکے۔
     
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    شاداب خان
    پاکستان کے نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان بھی اب تک ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچوں میں بجھے بجھے نظر آئے ہیں۔ انہوں نے 5 میچوں میں صرف 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بیٹنگ کے شعبے میں وہ 3 اننگز میں صرف 21 رنز ہی بنا سکے ہیں۔

    چونکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی اب تک اچھی رہی ہے اس لیے شاداب کی غیر تسلی بخش کارکردگی کا ٹیم کو نقصان نہیں ہوا ہے، لیکن جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے بڑھے گا، اسلام آباد کو اس کا نقصان ہوسکتا ہے۔

    [​IMG]




    شاداب خان پر جو ایک اعتراض ہو رہا ہے وہ یہ ہے کہ وہ گیند کو فلائٹ کرنے کے بجائے تیز رفتار سے پھینکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ قومی ٹیم کو عالمی کپ میں اور اس سے پہلے کھیلے جانے والی آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے شاداب خان سے اچھی کارکردگی کی ضرورت ہوگی۔ امید ہے کہ شاداب خان جلد ہی بلے اور گیند کے ساتھ اپنی کھوئی ہوئے فارم دوبارہ حاصل کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کی کامیابی میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔
     
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کامران اکمل
    پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز کامران اکمل کو حاصل ہے۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے 3 سیزنز میں مجموعی طور پر 929 رنز بنائے ہیں۔ کامران اکمل نے جب ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں 49 رنز کی اننگز کھیلی تو ایسا لگ رہا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوسکا کیونکہ کامران اکمل پہلے میچ کے بعد اپنی فارم کہیں کھو بیٹھے اور انہوں نے اس اولین میچ کے بعد کھیلے گئے 4 میچوں میں صرف 11 رنز ہی اسکور کئے۔

    کامران اکمل 2017ء میں پاکستان سپر لیگ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی وجہ سے قومی ٹیم میں واپس آنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ پاکستان کی ٹیم کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کے تناظر میں ایک مرتبہ پھر یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ کامران اکمل اپنی کارکردگی سے ٹیم میں ایک بیٹسمین کے طور پر جگہ بنالیں گے لیکن اب تک کھیلے جانے والے میچوں میں کامران اکمل کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی ہے۔

    [​IMG]

    ویسے کامران اکمل کا ایک خاصا یہ بھی ہے کہ وہ اختتامی مقابلوں میں بڑی اننگز کھیلتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ انہوں نے گزشتہ سال کراچی کنگز کے خلاف eliminator میں سنچری بنا کر کیا تھا۔ ابھی کامران اکمل کے پاس کم از کم 6 یا 7 میچ باقی ہیں۔ امید ہے کہ کامران جلد ہی پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بننے کے ساتھ ساتھ اپنی کھوئی ہوئے فارم بھی دوبارہ بحال کرلیں گے۔

    پی ایس ایل کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے 10 دن بعد پاکستان منتقل ہوجائیں گے۔ پاکستان میں موجود شائقین کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو اپنے سامنے کھیلتے دیکھنے کا شدت سے انتظار ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ اس سیزن کو اصل مقام انہی 8 میچوں میں ملے گا تو شاید یہ غلط نہیں ہوگا۔
     
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پشاورزلمی ڈیوڈ میلان اور کرس جورڈن کی خدمات سے محروم
    [​IMG]
    زلمی ڈیوڈ میلان اور کرس جورڈن کو ریلیز کرنے پر مجبور ہو گئی، فوٹو: فائل

    دبئی: پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی اپنے 2 اہم کھلاڑیوں ڈیوڈ میلان اور کرس جورڈن کو ریلیز کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

    دونوں کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، پشاور زلمی نے متبادل کے طور پر ویسٹ انڈین بیٹسمین لینڈل سیمنز اور انگلش پیسر ٹائمل ملز کو طلب کر لیا ہے اور یہ دونوں کرکٹرز بدھ کو دبئی پہنچ کر سکواڈ میں شامل ہو جائیں گے۔

    دوسری جانب لاہور قلندرز نے نیدرلینڈ کے سابق بیٹسمین ریان ٹین ڈوئچے کو طلب کرلیا ہے، کور کے طور پر شامل کیے جانے والے کھلاڑی کو بوقت ضرورت میدان میں اتارا جا سکے گا۔
     
  11. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی شکست دے دی۔
    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 107 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا، کپتان ڈیویلیئرز 47 اور حارث سہیل 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ فخرزمان نے 2 اور گوہر علی نے 21 رنز کی باری کھیلی،قلندرز کی جانب سے محمد حسنین اور گُرنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    اس سے قبل میچ کا ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن اور احسن علی نے اننگز کا آغاز کیا، احسن علی نے تیسری اوور میں لاٹھی چارج کرتے ہوئے یاسر شاہ سے 20 رنز بٹورے تاہم شین واٹسن 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
    اسپنر سندیب لیمی چین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شین واٹسن کے بعد ریلی روسوو کو 8 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا اور پھر عمر اکمل اور دانیش عزیز کو ایک ایک رنز پر آؤٹ کرکے کوئٹہ کی مشکلات میں اضافہ کردیا جب کہ احسن علی بھی 33 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔
    کپتان سرفراز احمد اور محمد نواز نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے شارٹس مارنے سے گریز کیا لیکن محمد نواز 12 اورسرفراز احمد کی اننگز 29 رنز پر تمام ہوگئی جب کہ فواد احمد بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 106 رنز ہی بناسکی اور آؤٹ ہوگئی جب کہ لاہور قلندرز کے اسپنر سندیب لیمی چین نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف نے 2، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
     
  12. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    کوئٹہ گیلڈیئٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دوسری ناکامی کے باوجود ہمارا مورال بلند ہے اور ہم اگلے میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
    پی ایس ایل فور میں مسلسل چار میچز جیت کر سر فہرست رہنے والی کوئٹہ گیلڈیئٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ لاہور قلندر کے ہاتھوں شکست کے بعد دوسری ناکامی کے باوجود ہمارا مورال بلند ہے۔
    حریف ٹیم سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ یہ درست نہیں کہ فتوحات کے بعد سست ہوگئے تھے، کوتاہیاں ضرور ہوئیں لیکن غلطیاں دوبارہ نہیں دہرائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم اگلے میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ پوائٹس ٹیبل پر سر فہرست رہنے کے محنت کریں گے۔
    مقابلے میں مین آف دی میچ کا عزاز پانے والے سندیپ نے کہا کہ اپنی پرفارمبس سے بہت خوش ہوں، اس کارکردگی سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا اور اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔
     
  13. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے 18 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو زیر کردیا۔
    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 169 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا،یونائیٹڈ نے جارح مزاج آصف علی کے 70 رنز کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت کنگز کے جبڑے سے فتح چھین لی، انہوں نے صرف 38 گیندوں پر 70 رنز بنائے جس میں نصف درجن چھکے اور 5 دلکش چوکے شامل تھے۔
    سالٹ نے 46 رنز بنا کر آصف علی کا بھرپور ساتھ دیا اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، رونکی 26، ڈیلپورٹ صفر،حسین طلعت ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان شاداب خان نے چھکا لگا کر کامیابی سمیٹی۔
    کراچی کنگز کی جانب سے عمر خان نے 2،عماد وسیم، محمد عامر اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    ایونٹ میں اسلام آباد کی کراچی کے خلاف دوسری فتح ہے،23 فروری کو کھیلے گئے میچ میں بھی اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔
    اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے کراچی کنگز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 168 رنز بنائے، اوپنر بابر اعظم نے سب سے زیادہ 68 اور لیونگسٹن نے 56 رنز بنائے، منرو 4، انگرم 13، ڈنک 12، عماد وسیم 2، عامر یامین 3 اور محمد عامر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے، افتخار احمد صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف، شاداب خان اور عماد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
     
  14. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔
    پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 19ویں میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 172 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے آندرے فلیچر اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، فلیچر 14 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد آؤٹ آف فارم کامران اکمل بیٹنگ کے لیے آئے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔
    امام الحق 34 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد عمر امین اور کیرن پولارڈ کے درمیان زبردست شراکت داری ہوئی جس کی بدولت پشاور زلمی آخری اوور میں میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔
    پولارڈ نے ایک بار پھر دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے ڈینئل کرسچن کو ایک ہی اوور میں 3 چھکے رسید کیے اور 25 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہ 52 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ عمر امین نے بھی 36 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، وہ 54 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
    اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ملتان کی جانب سے عمر صدیق اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا، عمر صدیق نے اچھا آغاز کیا لیکن بدقسمتی سے وہ 18 رنز پر کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے۔
    جانسن چارلز اور جیمز ونس نے اننگز کو آگے بڑھایا، اس دوران چارلز نے وہاب ریاض کو ایک ہی اوور میں 4 چوکے لگائے، اس دوران انہوں نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی اور 31 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ جیمز ونس بھی 41 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
    ڈینئل کرسچن بھی 18 رنز کی اننگز کھیل کر حسن علی کا شکار بنے جب کہ شاہد آفریدی صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے، شعیب ملک 28 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی، عمید آصف اور لیام ڈاسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
     
  15. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاھور قلندرز کو زیر کردیا۔
     
  16. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

    پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 21ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 176 رنز بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا ، کامران 19 رنز کی اننگز کھیل کر ظفر گوہر کا شکار بنے جب کہ فلیچر کو 21 رنز پر شاداب خان کے ہاتھوں پویلین واپس لوٹنا پڑا۔
    امام الحق بھی 15 رنز بنانے کے بعد شاداب کا شکار بنے، عمر امین کی اننگز صرف 6 رنز تک محدود رہی اور پچھلے میچ کے ہیرو کیرن پولارڈ بھی صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

    زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی اور لیام ڈاسن کے درمیان شاندار شراکت داری قائم ہوئی جس کی بدولت پشاور میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔ ڈیرن سیمی 40 رنزبناکر آؤٹ ہوئے اور لیام ڈاسن 52 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ظفر گوہر اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو لیوک رونکی اور کیمرون ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا، رونکی دوسرے ہی اوور میں 9 رنز بنانے کے بعد ابتشام شیخ کا شکار بن گئے۔
    فلپ سالٹ اور ڈیلپورٹ نے 46 رنز کی شراکت قائم کی، آندرے فلیچر نے ابتشام شیخ کی ہی گیند پر سالٹ کا بہترین کیچ لے کر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا وہ 28 رنز بنانے میں کامیاب رہے لیکن ڈیلپورٹ نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 55 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 8 چوکے شامل تھے۔
    چیڈوک والٹن نے 22 اور آصف علی نے 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، فہیم اشرف صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی اور ابشام شیخ نے 2،2 جب کہ عمید آصف اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
     
  17. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو ہرادیا۔
    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں گلیڈی ایٹرز اور سلطانز کی ٹیمیں ایونٹ میں دوسری بار سامنے آئیں تو ایک بار پھر گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلطانز کو زیر کردیا،گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کا 122 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا، ایونٹ میں گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں سلطانز کی یہ دوسری شکست ہے، 20 فروری کو کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کیاتھاجب کہ گلیڈی ایٹرز کی ایونٹ میں یہ مجموعی طور پر پانچویں فتح ہے۔
    گلیڈی ایٹرز کی جانب سےروسو 35 اور شین واٹسن 33 رنز بناکر نمایاں رہےجب کہ احسن علی 17 اور عمر اکمل صفر پر پویلین لوٹے، احمد شہزاد 28 اور براو 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد آفریدی نے 2 اور محمد الیاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
    اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
    گلیڈی ایٹرز کے بولرز نے طوفانی بولنگ کرتے ہوئے سلطانز کی بیٹنگ لائن تباہ کردی اور پوری ٹیم صرف 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سلطانز کے 8 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، سب سے زیادہ رنز چارلس نے بنائے جو 46 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، عمر صدیق 14،ونسےاور مورس 9،9، شعیب ملک 21،کرسچئن2،شاہدآفریدی 4، نعمان علی 3، محمد الیاس2 اور محمد عرفان صفر پر پویلین لوٹے، محمد عباس ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سہیل تنویر اور براو نے 3،3 جب کہ محمد نواز نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
     
    Last edited: ‏5 مارچ 2019
  18. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    فاسٹ بالرمحمد عامرکی والدہ انتقال کرگئیں۔
    کرکٹرمحمد عامرکی والدہ انتقال کرگئیں۔ انہوں نے یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپردی۔ کرکٹرکی والدہ دو دن سے نیشنل اسپتال میں داخل تھیں۔ محمد عامرکی والدہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گوجر خان میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔

    [​IMG]
    گزشتہ روزمحمد عامرنے اپنے مداحوں سے والدہ کی جلد صحت یابی کے حوالے سے دعا کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔
     
  19. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے ہیں اور اب وہ کراچی کے میچز میں بھی شریک نہیں ہوں گے۔
    پاکستان سپر لیگ کے آخری مرحلے میں جہاں تمام ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر کرنے کی جنگ لڑیں گے وہیں لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان فائنل فور میں رسائی کا مقابلہ بھی ہونا ہے ایسے میں لاہور قلندرز کو اپنے کپتان محمد حفیظ کے بعد ایک اور کپتان سے بھی محروم ہونا پڑگیا ہے۔
    رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور لاہور قلندرز کی کپتانی کے فرائض انجام دینے والے جارح مزاج بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں اور یوں وہ ابو ظہبی اور کراچی میں ہونے والے میچز میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔
    جنوبی افریقی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین کے سامنے نہ کھیلنے پر بہت مایوسی ہوئی، بدقسمتی سے میری کمر کی انجری کے باعث میں کراچی میں شیڈول میچز میں شریک نہیں ہوسکوں گا، مجھے ڈاکٹرز نے 2 ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے لہذا میں بقیہ میچز میں شریک نہیں ہوں گا البتہ میری نیک خواہشات لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں اور میں اگلے سال پاکستان ضرور آؤں گا اور وہاں بین القوامی کرکٹ کی واپسی میں اپنا کردار ادا کروں گا۔
    دوسری جانب لاہور قلندرز کے منیجر ثمین رانا نے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز کا کمر کی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہونا بری خبر ہے اور پاکستان نہ آنا لاہور قلندرز کے مداحوں کے لیے مایوس کن ہے، ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
    ذرائع کے مطابق پروٹیز اسٹار بیٹسمین کا لاہور قلندرز کی جانب سے 7 میچز کھیلنے کا معاہدہ تھا، وہ یو اے ای میں اپنے کنٹریکٹ کے مطابق میچز کھیلنے کے بعد دبئی سے رخصت ہوگئے تھے تاہم پی سی بی اور لاہور قلندرز کی جانب سے خصوصی دعوت پر انہوں نے پاکستان میں میچز کھیلنے کیلیے حامی بھرلی تھی۔
     
  20. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔
    پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آخری مرحلہ ابو ظہبی میں جاری ہے جہاں 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 165 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احسن علی اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا، احسن صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
    شین واٹسن اور احمد شہزاد نے 129 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، احمد شہزاد 45 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ واٹسن 91 رنز پر ناقابل شکست رہے ، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
    اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے تو آندرے فلیچر اور کامران اکمل نے ٹیم کو 58 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، فلیچر 26 رنز کی اننگز کھیل کر محمد نواز کا شکار بنے۔
    پورے سیزن میں آؤٹ آف فارم رہنے والے کامران اکمل نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے گراؤںڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلے اور نصف سنچری اسکور کی، اس دوران انہیں امپائر کی جانب سے ایک موقع بھی ملا جب فواد احمد کی گیند پر امپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ نہیں دیا۔ امام الحق 13 رنز بنانے کے بعد فواد احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ کامران اکمل 50 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 4 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ کیرن پولارڈ 21 گیندوں پر 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چھکا اور 7 چوکے شامل تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فواد احمد، محمد نواز اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
     
  21. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا۔
    ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف لیونگسٹن کی فتح گر اننگز کی بدولت آخری اوور میں حاصل کرلیا، لیونگسٹن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور چھکا لگا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 5 چوکے شامل تھے۔
    بابر اعظم 12، منرو 11، انگرم 31 ، افتخار احمد صفر اور محمد رضوان 10 رنز پر پویلین لوٹے، ملتان سلطانز کے نوجوان پیسر محمد الیاس نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایونٹ کا پہلا میچ کھیلنے والے محمد عباس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
    اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، کنگز کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت سلطانز کے بیٹسمین دباؤ میں رہے جس کے نتیجے میں وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور کوئی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکا، سلطانز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 118 رنز تک ہی محدود رہی، حماد اعظم 29 اور شعیب ملک 26 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ عمر صدیق 5، ونسے16، چارلس 7، کرسچئن 5 اور محمد عرفان صفر پر پویلین لوٹے، گرین 18 اور محمد الیاس 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    کنگز کی جانب سے سب سے کامیاب بولرعثمان شنواری رہے جنہوں نے طوفانی بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عمر خان نے 3 شکار کیے۔
     
  22. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور مصباح الحق نے میچ وننگ پارٹنر شپ قائم کر کے قلندرز کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا اور اپنی ٹیم کو پلے آف میں پہنچا دیا۔

    ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز کے 125 رنز کے جواب میں زلمی کی آدھی ٹیم 20 رنز پر لوٹ جانے کے بعد سیمی اور مصباح الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 100 رنز کی شراکت داری قائم کر کے بازی پلٹ دی اور قلندرز کے منہ سے جیت چھین لی، زلمی نے مطلوبہ ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گیند قبل 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
    مردِ بحران مصباح الحق نے 55 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ سیمی 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کامران اکمل نے 3، امام الحق نے 4، عمر امین اور ڈاؤسن صفر، صفر اور پولارڈ 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے، وہاب ریاض 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہےقلندرز کی جانب سے سب سے کامیاب بولر شاہین آفری رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، راحت علی، وائسے اور ڈوسچتے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، زلمی کے بولرز کے سامنے قلندرز کے بیٹسمین بے بس دکھائی دیے اور کوئی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکا، قلندرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 124 رنز بنائے جس میں حارث سہیل 43 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
    کپتان فخرزمان 11، ڈوسوچ 5، ڈوسچیتے 2، عمیر مسعود 22 اور شاہین آفریدی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے جب کہ وائسے 26 اور لامنچنےصفر پر ناٹ آؤٹ رہے، زلمی کی جانب سے ملز نے 3، سمین گل نے 2، ڈاؤسن اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
     
  24. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے 26 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 43 رنز سے شکست دے دی۔

    ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں گلیڈی ایٹرز کے 181 رنز کے جواب میں یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام ہوگئی، اس کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 کٹوں پر 137 رنز ہی بنا سکی، رونکی نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے جب کہ ڈیپلورٹ 24، سالٹ 2، آصف علی صفر، پٹیل 14، رضوان حسین 7، فہیم اشرف 2، شاداب خان 8 اورعماد بٹ صفر پر آؤٹ ہوئے، ظفر گوہر 9 اور محمد سمیع 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فواد احمد نے 3، سہیل تنویر اور محمد حسنین نے 2،2 محمد نواز اور براؤو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔گلیڈی ایٹرز کےٹاپ آڈرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑا ٹوٹل دینے میں اہم کردار ادا کیا، گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 180 رنز بنائے۔
    اوپنر احمد شہزاد نے دھواں دھار بیٹنگ کی 46 گیندوں پر 73 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہےجب کہ عمراکمل نے 27 اور روسو نے 23 رنز بنائے،شین واٹسن 15،اعظم خان 12،براوو صفر، سرفراز احمد1،سہیل تنویر اور فواد احمد صفر صفر پر پویلین لوٹے جب کہ محمد نواز 15 اور محمد حسنین صفر پر ناٹ آؤ ٹ رہے۔
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 4،عماد بٹ نے 3، پٹیل اور ظفر گوہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
     
  25. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے 27 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 49 رنز سے شکست دے دی۔
    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی بیٹنگ پچ پر کھیلا گیا میچ امیدوں کے مطابق ہائی اسکوررنگ ثابت ہوا، دونوں اننگز کے 40 اوورز میں مجموعی طور پر 427 رنز بنے اور صرف 12 وکٹیں گریں،اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا 238 کا ٹوٹل بنایا تو جواب میں قلندرز نے 189 رنز بنائے۔
    قلندرز کی جانب سے سہیل اختر 75 رنز بنا کر ٹاپ اسکورررہے جب کہ فخرزمان نے 38،ڈیوسوچ نے 18، ویسلز نے 20 اور حارث سہیل صفر پر آؤٹ ہوئے، وائسے12، آغاسلمان 3، شاہین آفریدی 1، حارث رؤف 7 رنز پر پویلین لوٹے جب کہ لامنچنے 5 اور راحت علی صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔
    قبل ازیں قلندرز کے کپتان فخرزمان نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔یونائیٹڈ نے ڈیلپورٹ کی شاندار سنچری اور آصف علی نصف سنچری کی بدولت پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور 238 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔
    یونائیٹڈ کے لیے آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی ہی گیند پر رونکی کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ 32 کے مجموعے پر سالٹ 10 رنز بنا کر چلتے بنے ، جس کے بعد والٹن اور ڈیلپورٹ نے 118 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کہ نہ صرف سنبھالا بلکہ بڑے اسکور کی بنیاد بھی رکھی، دونوں بیٹسمینوں نے وکٹ کے چاروں جانب زبردست اسٹروکس کھیلے ۔
    والٹن 150 کے مجموعے پر 48 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل جب کہ دوسری جانب ڈیلپورٹ جم کر بولرز کی پٹائی کرتے رہے اورصرف49 گیندوں پر سنچری بنائی ،انہوں نے 117 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 13 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔
    ہٹر آصف علی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی ہے، انہوں نے 21 گیندوں پر 55 رنز بنائے جس میں نصف درجن چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 3وکٹوں پر 238 رنز بنائے جو کہ پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
    قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، لامنچنے اور وائسے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے والے شاہین آفریدی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 62 رنز دیے۔
     
  26. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے 28 ویں میچ میں کراچی کنگز نے شاہین شنواری کی تباہ کن بولنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دیدی۔
    کراچی کنگز کے پیسر عثمان شنواری نے آخری اوور میں صرف 3 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے بازی پلٹ دی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا دیا، انہوں نے آخری اوور میں احمد شہزاد کو 99 رنز پر آؤٹ کرکے سنچری سے محروم کیا جس کے بعد انور علی اور کپتان سرفراز احمد کو پویلین کی راہ دکھائی۔
    ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھرپور مقابلہ کیا اور احمد شہزاد کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت حریف بولرز کو دباؤ میں رکھا تاہم عثمان شنواری کا آخری اوور گیم چینجر ثابت ہوا جس میں انہوں نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ہار کو جیت میں تبدیل کردیا اور ٹیم کو درکار لازمی فتح دلا کر پلے آف میں پہنچا دیا، کراچی کنگز کے فائنل فور میں پہنچنے کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم کا ایونٹ میں سفر تمام ہوگیا۔
    گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن 20، احمد شہزاد 99، روسو 10، عمر اکمل 27، براؤ 9، انور علی 2، اور سرفراز احمد صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نواز 1 اور سہیل تنویر صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔
    اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 190 رنز بنائے جس میں اوپنر بابر اعظم 56 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ منرو 30، لیونگسٹن5، انگرم 24 اور ڈنک 18 رنز بنا کرپویلین لوٹے، افتخار احمد 44 اور عماد وسیم 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 2، سہیل تنویر،محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
     
  27. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے اپنے آخری میچ میں بھی لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
    پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 29ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 20 اوورز میں 140 رنز بنائے جس کے جواب میں عمر صدیق اور جیمز ونس نے ملتان سلطانز کے لیے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن صدیق 13 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔
    شان مسعود اور جیمز ونس کے درمیان 50 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، ونس 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ شان مسعود نے 48 رنز کی اننگز کھیلی، جانسن چارلز 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے تو فخرزمان اور رکی ویسل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ویسل صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد سہیل اختر بیٹنگ کے لیے آئے لیکن محمد عباس نے انہیں بھی 5 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ حارث سہیل بھی 7 رنز بنانے کے بعد شاہد آفریدی کا شکار بنے، یہ پی ایس ایل میں حاصل کی جانے والی ان کی پاکستان میں پہلی وکٹ ہے، اس دوران فخرزمان بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد آفریدی کا شکار بنے وہ 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سعد علی بھی صرف 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ ڈیوڈ ویزے نے 30 رنز کی اننگز کھیلی اور گنارتنے 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عباس نے 3، شاہد آفریدی 2، محمد الیاس اور کرس گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
     
  28. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے۔
    پی ایس ایل 4 میں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے، کھلاڑی اور میچ آفیشلز پنک رین پہن کر شریک ہیں، اسٹمپس اور دونوں میچز کے دوران استعمال کیے جانے والے سامان پر بھی گلابی رنگ چھایا نظر آ رہا ہے۔
    یاد رہے کہ اس سے قبل دبئی میں 15 فروری کو بچوں کے کینسر سے آگاہی کا دن منایا گیا تھا، اس روز کھلاڑی گولڈن ربن پہن کر میچز میں شریک ہوئے تھے، اسٹمپس اور دیگر سامان کو بھی سنہرا کردیا گیا تھا۔
     
  29. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  30. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ ختم، پلے آف کی چاروں ٹیمیں فائنل
    [​IMG]
    پشاور کا مقابلہ کوئٹہ جبکہ کراچی کا مقابلہ اسلام آباد سے ہوگا — فوٹو: پی ایس ایل

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا گروپ اسٹیج پر مشتمل پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا اور پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی چاروں ٹیموں کی پوزیشن بھی سامنے آگئی۔

    گروپ اسٹیج کے دوران ایونٹ میں شامل تمام 6 ٹیموں نے ایک دوسرے سے 2، 2 میچز کھیلے اور یوں ہر ٹیم نے اپنے تمام 10 میچز پورے کر لیے۔

    پشاور زلمی کی ٹیم گروپ میں سرِ فہرست ہے جس نے اپنے 10 میچز میں سے 7 میچز جیتے اور 14 پوائنٹس اور بہتر رن اوسط کے ساتھ پہلے نمبر پر اس مرحلے کا اختتام کیا ہے۔

    اس کے علاوہ پورے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی دوسری بہترین ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ہے اور اس نے بھی اپنے 10 میچز میں سے 7 میچز جیت کر 14 پوائنٹس حاصل کیے، لیکن خراب رن اوسط کی وجہ اس کا دوسرا نمبر ہے۔


    ٹیموں نے گروپ کی ابتدائی دونوں پوزیشنز حاصل کیں اور اب یہ دونوں ٹیمیں 13 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گی۔

    کوالیفائر کی فاتح ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جبکہ شکست خوردہ ٹیم کے پاس ایک اور موقع ہوگا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ فائنل تک پہنچ سکے گی اور یہ موقع الیمینیٹر - 2 ہوگا۔

    اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ایونٹ میں 10 میچز کھیل کر 5 میچز جیتی اور اتنے ہی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد 10 پوائنٹس اور بہتر رن اوسط کے ساتھ وہ تیسرے نمبر تک پہنچ سکی۔

    دوسری جانب گروپ اسٹیج کی چوتھی اور پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی آخری ٹیم کراچی کنگز کی صورتحال بھی اسلام آباد یونائیٹڈ جیسی ہے۔

    اس نے بھی 10 میچز میں سے 5 میچز میں فتح سمیٹ کر 10 پوائنٹس حاصل کیے اور دیگر 5 میچز میں شکست کی وجہ سے رن اوسط خراب رہی یوں اس کا نمبر چوتھا رہا۔

    دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم میں ہی 14 مارچ کو الیمینیٹر - 1 میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی جہاں شکست کی صورت میں ایک ٹیم کا پی ایس ایل میں سفر تمام ہوجائے گا جبکہ دوسری ٹیم الیمینیٹر - 2 کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جہاں اس کا مقابلہ کوالیفائر کی شکست خوردہ ٹیم سے ہوگا۔

    گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ایونٹ کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکیں اور بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پی ایس ایل کا اختتام کیا۔

    دونوں ٹیمیں اپنے 10 میچوں میں سے صرف 3، 3 میچز ہی جیتنے میں کامیاب ہوئیں جبکہ 7 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

    [​IMG]
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں