1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میں‌اس فورم کو چھوڑ‌کر جا رہا ہوں

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از سید کامران غنی, ‏20 اپریل 2011۔

  1. سید کامران غنی
    آف لائن

    سید کامران غنی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2008
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
    محترم دوستوں
    اس فارم پر بہت امیدوں‌کے ساتھ آیا تھا، لیکن کچھ خاص‌حاصل نہ ہو سکا اور نہ کوئی امید ہے۔ فارم پر صرف وقت گذاری کی چیزیں‌ہیں۔ غیر ضروری عنوانات کے تحت گفتگو کی جاتی ہے۔ "جانے سے خدا حافظ‌کہیں" "ی ہ و بات سے بات نکالیں‌ ،،،،،،،،،،،،، الٹی الف ب پ " الف-ب-ت-پ-۔۔۔ی کے لحاظ سے بات سے بات نکالیں" یہ سب کیا ہے؟؟؟؟ ان سے ہمیں‌کیا حاصل ہوگا؟؟؟؟ نئی معلومات یا علم و ادب کے تعلق سے خاطر خواہ کوششیں‌نہیں‌کی جاتی ہیں۔ اردو کے صارفین تو ویسے بھی بہت کم ہیں‌اور جو ہیں‌بھی انہیں‌جب اردو میں‌اپنے کام کی چیزیں‌نہیں‌ملتی تو وہ انگریزی زبان کی سائیٹس کا رخ‌کرتے ہیں۔ ہم اردو والوں‌کی ذمہ داری ہے کہ ہم نئی نئی چیزوں‌سے لوگوں‌کو روشناس کرائیں۔

    بہر حال، یہ فارم بھی میری توقعات پر پورا نہیں‌اُترا، معذرت کے ساتھ میں‌آپ تمام دوستوں‌سے اجازت چاہتا ہوں۔ دعائوں‌میں‌یاد رکھیے گا اور اگر کچھ عرض‌کرنا ہو تو برائے مہربانی میری آئی ڈی پر رابطہ کیجیے گا
    والسلام
    کامران غنی
    kmrnghn@yahoo.com
     
  2. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌اس فارم کو چھوڑ‌کر جا رہا ہوں

    کامران بھائی ڈھونڈنے سے وہ سب کچھ آپ کو مل جاتا جس کی آپ کوتلاش تھی ،سرسری نظر نہیں بلکہ عمیق نظر سے جائزہ لیتے تو شاید شکوہ نہ کرتے،باقی گپ شپ سے تو دل بہلتا رہتاہے اس لیے اس کے کافی سارے دھاگے آپ کو نظر آئے
    یہ آپ نے صحیح نہیں لکھا ۔ آپ کو یہ لکھنا چاہیے تھا کہ میں اس فورم کی توقعات پر نہیں اترسکا
    میری دعا ہے کہ آپ جہاں رہیں خوش رہیں
    یہ فورمز تو اردودان طبقے کے لیے ایک گھر کے مانند ہوتے ہیں
    کوئی آتا رہا کوئی جاتا رہا عشق اپنا کام کرتا ہی رہا
     
  3. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌اس فارم کو چھوڑ‌کر جا رہا ہوں

    السلام و علیکم
    کامران بھائی اردو نگر میں کئی ویب سائیٹس ہیں جو اپنے اپنے تئیں فروغ اردو ادب کے لئے کوشاں ہیں ۔ جہاں مختلف موضوعات زیر بحث رہتے ہیں ۔ کہیں سیاست زیادہ ہے کہیں مذہب ، کہیں شعر وشاعری ہے تو کہیں ادب ۔ میرے علم کے مطابق کوئی بھی سائیٹ ایسی نہیں کہ جس پر کوئی اعتراض نہ ہو ۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم اور آپ ہی ان فورمز میں شرکت کرتے ہیں ۔ 18 سال سے لے کر 58 سال تک کے افراد اس کا حصہ بنتے ہیں ۔ اوراپنے اپنے مزاج سے لڑیوں میں شرکت کرتے ہیں ۔ کسی کو زبردستی اپنی لڑی کی طرف متوجہ نہیں کیا جا سکتا ۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے اگر آپ لکھاری ہیں تو کیا لکھتے ہیں ۔ اگر آپ قاری ہیں تو کیا پڑھتے ہیں ۔ یہاں موضوعات کی کمی نہیں ۔ صرف تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔ اگر صرف نئے پیغامات تک محدود رہنا ہو تو پھر ایک ایسی بھی سائیٹ ہے جہاں رات گئے ایک صاحب ساری اخبارات میں سے خبریں نکال نکال کر وہاں پوسٹ کر دیتے ہیں ۔ اور کئی صفحات کے بعد کوئی علمی لڑی حاصل ہوتی ہے ۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ خود کو نئے پیغامات تک محدود کیوں رکھا جائے ۔
    آپ نے اس فورم کو ستمبر 2008 میں جوائین کیا تھا ۔ ایک پیغام ارسال کرنے کے بعد آپ یہاں سے چلے گئے تھے ۔
    اب 17 مارچ 2011 کو آپ اس پیغام کے ساتھ دوبارہ حاضر ہوئے ہیں ۔
    اردو ادب کی ایک سائیٹ‌آپ کی توجہ کی مستحق
    جس کے لئے آپ نے گزارش کی ہے کہ
    آپ کا یہ کہنا بھی ہے
    اور اس ایک ماہ میں آپ کی طرف سے کسی بھی علمی و ادبی موضوع کو چھوا تک نہیں گیا ۔
    صرف اعتراض یا تنقید سے مسئلے حل نہیں ہوا کرتے ۔ جہاں جہاں ہمیں کچھ کمی نظر آئے اس پر بحث کی جاتی ہے ۔ اور تنقید کرنے والوں میں میں بھی شامل رہا ہوں ۔ اور اعتراض کرنے سے پہلے ہمیں اپنی کوششوں کا جائزہ ضرور لینا چاہئے ۔
    ہم دعا گو ہیں کی آپ کی اردو ادب کی ویب سائیٹ .urduadab.wetpaint دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے ۔
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌اس فارم کو چھوڑ‌کر جا رہا ہوں

    کامران بھائی۔
    آپ سب سے پہلے تو یہ دیکھیں کہ جب دوستوں میں گفتگو ہوتی ہے تو ہر قسم کے ٹاپک ڈسکس ہوتی ہے۔ گپ شپ بھی چلتی ہے۔ سنجیدہ ٹاپکس بھی چلتے ہیں۔ آپ یہ دیکھیں کہ آپ نے کتنے ٹاپکس شروع کیے اور کتنا کچھ پڑھا ؟؟؟؟
    یہ تعداد بہت کم ہے اگر آپ پرانے مضامین دیکھیں تو ان میں سے آپ کو اپنی دلچسپی کا بہت سا مواد مل سکتا ہے۔ جو آپ کے لیے نیا بھی ہو گا۔ مجھے اس فورم پر بہت عرصہ ہو گیا لیکن اس کے باوجود میں جب پرانے ٹاپکس کھولتا ہوں تو ابھی بھی بہت کچھ نیا ملتا ہے پڑھنے کے لیے جس سے میرے علم میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ بہر حال جہاں رہیں خوش رہیں۔ ہم سب دوست اس بات پر زیادہ خوش ہوں گے کہ آپ فورم نہ چھوڑیں اور اپنی طرف سے بھی اچھے اچھے مراسلات کے ساتھ شرکت فرماتے رہیں۔
    والسلام
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌اس فارم کو چھوڑ‌کر جا رہا ہوں

    شکوہءظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا
    اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
     
  6. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌اس فارم کو چھوڑ‌کر جا رہا ہوں

    کامران غنی جی امید ہے آپ سب دوستوں کی باتوں پر غور فرماتے ہوئے اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کے بارے میں سوچیں گے۔
     
  7. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌اس فارم کو چھوڑ‌کر جا رہا ہوں

    کامران بھائی اگر آپ کے خیال میں‌کچھ کامیاں ہیں جن کا ذکر آپ نے اپنے پیغام میں کیا تو سوال یہ ہے کہ انھیں کم کرنے کے لیے آپ نے کیا کیا۔۔۔۔۔آپ بھی اس فورم کے رکن ہیں۔۔۔۔۔۔اور اس ناتے آپ پر بھی یہ حق بنتا ہے کہ آپ بھی اپنا کردار مناسب انداز سے ادا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کچھ چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔آپ کی کچھ توقعات ہیں۔۔۔۔۔تو یقین کریں کہ خدائے واحد بھی ان کی مدد کرتا ہے اور ان ہی کے کاموں میں برکت ڈالتا ہے جو بہتری کے لیے کچھ کرنے کی سعی یا یہاں تک کہ جستجو کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔آپ کی شکایات بجا۔۔۔۔۔۔مگر یہاں تو اس فورم میں باقاعدہ ہم اس بات پر بحث کرتے ہیں‌کہ بہتری کے لیے کیا کیا جائے۔۔۔۔۔۔آپ بھی اگر کچھ وقت نکالیں اور اپنی تجاویز پیش کریں۔۔۔۔۔۔مطلب یہ ہے کہ آپ نے بجائے ساتھ رہنے کے چھوڑنے کے اعلان کیا۔۔۔۔حالانکہ اس فورم پر تمام اراکین کا براب حق ہوتا ہے۔۔۔۔اور ہم سب اس میں بہتری کے لیے کوشش کرتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔سو آپ بھی اگر جدوجہد میں شامل ہوجائیں تو امید ہے کہ ایک اور ایک گیارہ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔آپ سے درخواست ہے کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور جو کچھ بہتری کے تجاویز آپ یہاں پیش کریں گے تو وہ ضائع نہیں‌کیا جائے گا۔۔۔۔بلکہ اس فورم کی بہتری کے لیے سب کے مشورے شامل ہوتے ہیں۔۔۔۔۔اور ہوتے رہیں گے۔۔۔۔۔بس آپ زرا صبر اور کاوش کے ساتھ ہمارا ساتھ تو نبھائیں۔۔۔آپ کے لیے دعاگو۔
     
  8. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌اس فارم کو چھوڑ‌کر جا رہا ہوں

    کامران جی،!!!!
    ہمیں تو آپ سے بہت امیدیں تھیں، کہ ہم بھی کچھ آپ کی شئیرنگ سے استفادہ حاصل کرسکیں گے، لیکن آپ نے افسوس دو لفظ کہہ کر ہماری امیدوں پر پانی پھیر دیا، یہ ہماری اردو ادب کی پیاری محفل ہر ایک کیلئے ہے، جس میں سنجیدہ لوگ بھی ہیں، گپ شپ لگانے کے شوقین حضرات بھی اپنی شوخیوں کو لئے اس محفل میں آتے ہیں، ادبی شعراء حضرات بھی ہیں، پایہ کے کمال لکھنے والے بھی ہیں اور مجھ جیسے عام سادہ لوگوں کے خیالات کو سمجھ کر لکھنے والے بھی ہیں،!!! یہ ہماری ایک خوبصورت سی عام محفل ہے، جہاں ہم سب مل کر ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹنے کی کوشش کرتے ہیں، ھنسی مذاق کے ساتھ سنجیدہ گفتگو بھی ہوتی ہے، ہر مسلے مسائل، مذہبی سیاسی پر بھی خاصی اچھے ماحول میں بحث بھی جاری رہتی ہے،!!!!

    میں سمجھتا ہوں کہ ہماری اس اردو کی پیاری محفل میں ہر ذوق رکھنے والے کیلئے ان کے مطلب کے مطابق تمام تحریریں ملیں گی، بس ایک اپنی نظر کرم ڈال کر تو دیکھئے،!!!!! امید ہے کہ آپ اپنے فیصلے پر نظر ثانی ضرور فرمائیں گے، اور ہمیں آپ اپنی مفید اور کارآمد اقتباسات سے نواز کر ہمیں کچھ آپ سے سیکھنے کا موقعہ ضرور عنایت کریں گے،!!!!!

    بہت شکریہ، خوش رہیں،!!!!
     
  9. سید کامران غنی
    آف لائن

    سید کامران غنی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2008
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌اس فورم کو چھوڑ‌کر جا رہا ہوں

    آپ تمام احباب کی محبتوں‌کی قدر کرتا ہوں، یہ آپ کی محبت ہی ہے کہ میری خاطر آپ نے اپنی انگلیوں کو کی بور‌ڈپر جنبش دی۔ مجھے تکلیف صرف اس بات کی ہوئی کہ میں‌نے اس فارم سے بہت توقعات وابستہ کر لیں‌تھیں لیکن مجھے کچھ خاص‌حاصل نہیں‌ہوا اور نہ ہی کوئی امید نظر آئی۔ میں‌اس بات کا اعتراف کرتا ہوں‌کہ اس فارم پر کئی ٹاپکس معلومات افزا ہیں لیکن زیادہ تر ٹاپکس غیر ضروری اور محض‌وقت گزاری کا سامان ہیں۔ مجھے اس بات کا بھی اعتراف ہے کہ اس فارم کے ممبران مخلص اور اخلاق مند ہیں لیکن ان سب کے ہونے کے باوجود ایک طالب علم کی حیثیت سے اس فارم پر سیکھنے سکھانے کا عمل نہیں‌کے برابر ہے۔

    آپ کے مسلسل اصرار کے بعد میں‌نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے، میں‌انشاء اللہ اپنے طور پر جو کچھ ہو سکے گا کرنے کی کوشش کروں‌گا۔ میرے اس فیصلے سے آپ احباب کو جو تکلیف ہوئی اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔
    کامران غنی
     
  10. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌اس فورم کو چھوڑ‌کر جا رہا ہوں

    السلام و علیکم
    کامران غنی صاحب بہت شکریہ آپ نے اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کی ۔ ہم آپ کے جزبات کی قدر کرتے ہیں ۔اور امید رکھتے ہیں ۔ کہ آپ ہماری اردو کی ترقی و ترویج میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ اپنے مشورہ جات سے ہمیں نوازیں گے بھی ۔
    شکریہ !!!!
     
  11. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌اس فورم کو چھوڑ‌کر جا رہا ہوں

    کامران غنی بھائی بہت بہت شکریہ۔
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌اس فورم کو چھوڑ‌کر جا رہا ہوں

    ہمارے خلوص کا جواب خلوص سے دینے کےلیے بہت شکریہ سید کامران غنی بھائی ۔ جزاک اللہ
    اب یوں کریں کہ سیکھنے سکھانے کے عمل کے لیے کچھ ابتدائیہ اقدامات کی تجویز دیں‌تاکہ یہ کمی پوری کی جاسکے۔ شکریہ
     
  13. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌اس فورم کو چھوڑ‌کر جا رہا ہوں

    شکریا واپس انے کے لئے کافی خوشی ہوئی آپ کو واپس دیکھ کر آپ کی طرف سے شیرنگ کے میتظر ہون
     
  14. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: میں‌اس فورم کو چھوڑ‌کر جا رہا ہوں

    میں سلمان غنی سے جزوی طور پر متفق ہوں لیکن یہ بات صحیح نہیں کہ میں فورم چھوڑ کر جارہا ہوں۔ کسی فورم کو جوائن کرنا یا چھوڑنا ہر شخص کا اختیار ہے لیکن بہتر یہی ہے کہ نت نئی تجاویز دی جائیں کہ فورم کو مزید بہتر کیسے کیا جاسکتا ہے۔ کیا کیا نئ چیزیں ہونی چاہئیں۔

    ہر شخص کی اپنی پسند ہوتی ہے کوئی اردو ادب پسند کرتا ہے تو کوئی سائنس، کوئی لطائف پسند کرتا ہے اور میرے جیسا بندہ سیاست کو۔کوئی مذہبی مضامین پسند کرتا ہے توکوئی سپورٹس کو۔

    اگر فورم کو کھنگالیں تو بہت سا اپنی پسند کا مواد مل سکتا ہے
    اس فورم پر 1,434 ممبران ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر ایک ممبر دو تین ماہ میں ایک آدھی شئیرنگ اپنی پسند کی کردیں تو نہ صرف مواد بڑھ سکتا ہے بلکہ فورم مزید دلچسپی کا باعث بنے گا۔
     
  15. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌اس فورم کو چھوڑ‌کر جا رہا ہوں

    ہم سب کو مل جل کر ہماری اردو کی ترقی و ترویج میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ ہم یہ نہ دیکھیں کہ دوسرے ممبران کیا کر رہے ہیں بلکہ ہمیں یہ دیکھنا ہے ہم نے کیا کیا ۔ اچھی اور نئی تجاویزضرور شئیر کی جائیں۔
     
  16. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میں‌اس فورم کو چھوڑ‌کر جا رہا ہوں

    راشد بھائی اور بزم خیال بھائی دونوں سے اتفاق کرتاہوں
    فورم کی ترقی و ترویج کے لیے بہتررین اقدامات کے حوالے سےاپنی اچھی تجاویز دینی چاہیں
    اور پھر انتظامیہ کا فرض ہے کہ بغور جائزہ لیکر اچھے اور مثبت پہلو اور تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے عملی اقدامات کیے جائیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں