1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میری شاعری (آریان انیس)

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از آریان انیس, ‏2 مارچ 2010۔

  1. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    آﺅ پھر ہم سمندر کنارے چلتے ہیں
    صرف خدا کی ذات کے سہارے چلتے ہیں
    عجب لطف ہے اس میں بھی بات چیت کا
    جب آنکھوں ہی آنکھوں میں اشارے چلتے ہیں
    برا حال کر دیا ہے محبت کے صحرا نے مجنوں کا
    کھا کر در در کی ٹھوکر مارے مارے چلتے ہیں
    غم اور خوشی دونوں سے ربط ہے ہمارا بھی
    کہ دن رات ساتھ ہمارے چلتے ہیں
    خوشی سے کوئی کیوں نہ جھوم اٹھے انیس
    جب ساتھ میں لیکر تم کو لوگ پیارے چلتے ہیں
     
  2. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    ماشاءاللہ !
    بہت ہے عمدہ اور معیاری کلام ہے !
    میری طرف سے بہت سی داد قبول کیجیے۔
    آپ "ہماری اردو" میں نئے لیکن شاعری کی دنیا کے پرانے شہ سوار لگتے ہیں!

    :happy:
     
  3. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    شکریہ فیصل بھاٰئی یہ سب خوشی جی اور بے باک جی کی مہربانی ہیں میرا ان دونوں‌ہستوں سے بہت پرانا تعلق ہے اور ان دونوں‌سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے مبارک باد دینی ہے تو ان دو ہستوں‌کو دیں یہ بندہ ناچیز تو کچھ بھی نہی ہے
     
  4. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    کس کس طرح‌سے لٹے یہاں‌پر

    کسی بے وفا کو
    کسی کے وفاﺅں نے لوٹ لیا
    کسی کو اٹھے ہوئے
    ہاتھوں کی دعاﺅں نے لوٹ لیا
    صحرا والوں کو
    پانی سے آنے والی ہواﺅں نے لوٹ لیا
    پیچھے مڑ کر دیکھنابدنام کر گیا
    کہ تیرے گاﺅں سے آنے والی
    صداﺅں نے لوٹ لیا
    انیس ہم نے تو
    آنکھ اٹھا کر بھی نہی دیکھا تھا
    پر انکی اداﺅں نے لوٹ لیا
     
  5. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    بہت خوبصورت، آریان انیس جی،!!!!
    خوش رہیں،!!! کیا بات ہے آپکے کلام کی،!!!!
     
  6. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    شکریہ عبدالرحمن سید بھائی اللہ پاک ہم سب کو خوشیاں‌نصیب فرمائے آمین
     
  7. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    بھائی صرف بھائی نہی ہوتے بہنوں کے مان ہوتے ہیں
    دکھ درد سے ورنہ توخالی یہاں سب مکان ہوتے ہیں

    دکھ درد کا رشتہ بھی عجب موڑ دیتا ہے احساس زندگی کو
    نہ مکمل کہانی ہوتی ہے ادھوے زندگی کے عنوان ہوتے ہیں

    کھو کر بھائی کیا حال ہوتا ہےان بہنوں سے کبھی پوچھ انیس
    کتنی چاہت ہوتی ہے بہن کے دل میں کتنے ارمان ہوتے ہیں
     
  8. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    وہی انس وہی چاہت لیکن وہی حجاب آخر
    وہی عنوان ِناکامی، وہی سبق وہی باب آخر
    کیسے بدل دوں راستے،آنا پھر وہاں پر ہی واپس ہے
    وہی ٹھوکریں ہیں، وہی سختیاں وہی عذاب آخر
    کھودیا ہے لیکن پھر بھی ممکن رہا ہے اس قدر رشتہ اس سے
    وہی پرانی کہانی ہے، وہی دشمنی، وہی ارباب آخر
    تلاش خوشبو کا بورڈ آویزاں ہے پھر پھولوں کی دوکان پر
    تھما دیا ہے پھر اس نے تحفہِ،کاغذی گلاب آخر
    کیسے ڈوب سکتا ہوں کسی کے اشکوں کے سمندر میں
    تیرنا سیکھا تھا کہ جس میںوہی سامنے تلاب آخر
    انیس اب بھی اس کو پہچاننا مشکل نہ ہو گا تیرے لئے
    وہی معصوم صورت ہے اس کی، اوڑھ رہا ہے پرانا نقاب آخر
     
  9. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    عمدہ بلکہ بہترین کاوش۔ انیس بھائی بہت خوب لکھتے ہیں۔ جاری رکھئے گا۔
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    بہت خوب آریان انیس جی ، خوب کلام ھے بہت عمدہ

    گزارش ھے باقاعدگی سے آ‌کے شئیر کیا کریں تاکہ ہم الگ الگ غور سے پڑھ سکیں، رہی بات میری تو آپ میں خداد صلاحیت ھے دوسرا کوئی کسی کو کچھ بنا نہیں سکتا ، بہر حال آُ کی نوازش ھے کہ آپ نے یاد رکھا
     
  11. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    انیس ساجد جی، آپ بہت اچھا لکھتے ہیں،!!!!
    خوش رہیں،!!!!
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    واہ آریان انیس بھائی ۔ آپ کا انداز اور کلام بہت خوب ہے۔ بہت سی داد قبول کریں۔
     
  13. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    مسلمانوں کی منزل تھا یہ مسلمانوں کا ہے مقام پاکستان
    مسلمانوں کے لئے اللہ کا خاص انعام پاکستان
    نفرتوں کو مٹانا ہے ابھی دلوں کو ملانا ہے ابھی
    انشاءاللہ بنے گا دائرہ السلام پاکستان
    دن ہی دن ہو روشنی ہی روشنی ہو تیرے ہر گوشے میں
    آئے نہ کبھی تجھ پر کوئی شام پاکستان
    دنیا میں مسلمانوں کا امین ہے یہ ملک
    تو ہی ان کی زباں توہی ہے ان کا نام پاکستان
    اللہ سے فقط تیرے لئے یہی مانگا ہے انیس نے
    ہو چار سو سب کے لئے تجھ میں آرام پاکستان
     
  14. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    الہی! تو اپنی ہستی میں کیسے کیسے کمال رکھتا ہے
    خوشی اورغم دونوں میں میرا خیال رکھتا ہے
    تیرے ہی سہارے چلتے ہیں دنیا کے سارے قافلے
    تو ہی طوفان سے میری کشتی نکال رکھتا ہے
    تیرے کرم کا محتاج ہے ہر جن و انس یہاں پر
    اپنی رحمت میں تو لاثانی مثال رکھتا ہے
    میرے مولا کھول دے اپنی رحمت کے دروازے سب پر
    تو رحیم ہے تو کریم ہے میں مانا کہ تو جلال رکھتا ہے
    تیرے سہارے کے بغیراک قدم بھی نہ اٹھا سکوںمیں
    الہی! تیرا شکر گزار ہے انیس جو تو اس کی سانس بحال رکھتا ہے
     
  15. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    الہی تو رحیم ہے الہی تو کریم ہے
    ہم کچھ بھی نہیں بس تو ہی عظیم ہے
    مانگتے ہیں آج دعا مل ہم تیرے حضور
    کرہم پر رحم بخش دے سارے قصور
    اللہ ہم تیرے سوا جائیں تو جائیں کہاں
    تیرے سوا مدد کس سے پائیں یہاں
    بھولے ہوئے ہیں لیکن تیرے ہی بندے ہیں
    الہی تو تو معاف کرنے والا ہے ہم گندے ہیں
    تجھے تیری خدائی کا واسطہ ہم پر رحم کھا
    بخش دے ہم کو ہمیں سیدھا راستہ دیکھا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آمین!
     
  16. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    الہیٰ کریم تو ہے رحیم تو ہے تو خالق دوجہاں یہاں
    تو ہی رحمت ہے تو ہی چھاﺅں تو ہی مکاں یہاں
    تیری حمد میں ڈوبے ہوئے ہیں سارے کون و مکاں
    یہ زمین بھی تیری ہے تیرا ہی نیلا آسماں یہاں
    ہر سمت پھیلے ہوئے ہیں تیری تجلی کے جلوے
    تیرتی ہوئی مچھلیاں یہاں رواں دواں کارواں یہاں
    پوشیدہ ہے کبھی تو ، کبھی بے نشاں ہے تو اللہ
    کبھی ہرذات میں ظاہر ہے تیرے نشاں یہاں
    اٹھ جاتی ہے جس کے سر سے رحمت اللہ کی انیس
    صحرا ہے اس کی زندگی سانس ہے اسکی بیاباں یہاں
     
  17. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    وہ میرا ہم خیال تو نہیں ہے مگر ہم نشیں تو ہے
    میری ذات کی طرح وہ بھی حقیت ہے یہ یقیں تو ہے
    میرے گھر کے سامنے اس کا مکان ویران ہے اگرچہ
    مگر ممکن آباد ہے اسکی دنیامیں کہیں تو ہے
    وہ صحرا ہے اگر تو کیا برائی ہے اس میں
    میرے دکھوں کی روشنی میں یہ ریت حسیں تو ہے
    روح ہے لاتعلق تو کیوں شکوہ کروں اس سے
    سنتا ہے وہ کسی اور جہاں میں مگر موجود یہیں تو ہے
    لفظ چاہت نہیں سنا کبھی کسی نے ہم دونوں کی زباں سے
    کمال اگر اسکی ذات ہے تو انیس بھی ذہیں تو ہے
     
  18. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    بس اتنی سی اجازت چاہے
    ۔۔۔۔
    کہ مجھے رہنا ہے ساتھ تیرے
    ۔۔۔
    مجھے جینا ہے ساتھ تیرے
    ۔۔۔
    بس اتنی سی اجازت چاہے
    ۔۔۔
    کہ جب بھی تیرا نام لکھ جائے
    ۔۔۔۔
    ساتھ ہی میرا نام آئے
    ۔۔۔۔
    بس اتنی سی اجازت چاہے
    ۔۔۔
    میری ہر خوشی میں ہو ہاتھ تیرا
    ۔۔۔
    میرے ہر غم میں ہو ساتھ تیرا
    ۔۔۔۔
    بس اتنی سی اجازت چاہے
    ۔۔۔۔
    کہ جیئے تو ساتھ تیرے
    ۔۔۔۔
    مروں تو قبر ہو ساتھ تیرے
    ۔۔۔
    فقط
    ۔۔۔
    بس اتنی سی اجازت چاہے
     
  19. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    نیو غزل

    سنا ہے کسی کا دل توڑا ایک برائی ہے ، اس برائی سے ڈر لگتا ہے
    اپنا بن کر پھر اس نے غیر ہوجانا ہے ، اب ایسی آشنائی سے ڈر لگتا ہے
    پانی سے رشتہ ہے بڑا پرانا میرا بھی اور اس کا بھی
    دل میں کہیں اتر نہ جائے ، اسکی آنکھوں کی گہرائی سے ڈر لگتا ہے
    جس سے کروں نیکی یہاں میں، وہی تیر دل کے پار کرتا ہے
    کانپتا ہے وجود ہر اچھی بات پر، ہر اچھائی سے ڈر لگتا ہے
    جہاں بھی جائیں ہم سے پہلے ہی ہمارا تعارف پہنچ جاتا ہے
    کتنا کر دیا ہے اس نے جینا مشکل ، اس رسوائی سے ڈر لگتا ہے
    دے کر دعا ہم کو انیس کسی چیز کے قابل رہنے دو
    تیری خدا کے حضور کی ہوئی دوھائی سے ڈر لگتا ہے
     
  20. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    نیو غزل

    پھرآج وہی شپ ظلم ہے وہی شب تنہائی ہے
    نہ جانے کیوں گزری قیامت پھر لوٹ آئی ہے
    وہ میری ذات سے منسلک ہے میرے وجود کا حصہ ہے
    گزرے ہوئے وقت کی طرح لیکن اس میں بھری بےوفائی ہے
    وہ چھوڑ کر چلا گیا ہے مجھے دنیا کی اداسی میں تنہا
    کیسے یہ بات کہو اس کو اس میں میری ہی رسوائی ہے
    وہ پلٹ آئے ایک بار پھر جانے نہیں دونگا اسے
    ہر بار میری یہی سوچ ہوتی ہے ہر بار پھر جدائی ہے
    سنا ہے وہ بے چین سا نظر آتا ہے کچھ دنوں سے
    کہ ہم بھی جی سکتے ہیں تنہا جب سے خبر کسی نے پھیلائی ہے
    کیوں شکوہ ہے تمہیں وقت سے اپنی وفاﺅں کا انیس
    پہلے سے جب معلوم تھا کہ وقت بڑا ہی ہرجائی ہے
     
  21. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    ٹوٹا تھا بکھرا تھا ناکامیِ عشق سے بدنام رہا میں
    وہ اور بات ہے کہ پھر بھی اس کے نام رہا میں

    خشک آنسو نکلے ہیں میری آنکھوں سے آج پھر
    اس کے لبوں پر بن کر خوشی کا کبھی جام رہا میں

    میرا نام لینے سے اب آہ جو نکلتی ہے اس کی
    کبھی یوں بھی تھا کہ اسکا سرور بھرا جام رہا میں

    یہ کیسی چاہت ہے کہ میں ہوں دکھوں سے بھرا
    پر اس کی زندگی میں ہمیشہ سامانِ آرام رہا میں

    میری دعائیں ہیں آج بھی اسکے لۓ نم آنکھوں سے
    پر اس کے لئے میری ذات ہے دشمن اور انتقام رہا میں

    انیس وہ جب بھی ٹوٹے گا آۓ گا پاس تیرے ہی
    اُس کی زندگی میں ہمیشہ آخری سہارا مقام رہا میں
     
  22. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    آنکھوں میں دیکر اداسی ہاتھ میں تھما گیا کاغذ کے پھول
    کہ نہیں کر سکتاوہ محبت راستے میں حائل ہیں نفرت بھرے اصول

    ڈرامہ ہے زندگی جھوٹھے کرداروں سے سجی ہے زندگی
    دکھ ہی دکھ ہے زندگی چاہت ہے سب باتیں ہی فضول

    میری خون سے تر لاش دیکھ کر بھی کونسا اسکو یقین ہے آنا
    کہ دینا ہے اس نے کر رہا ہے ڈرامے بازی اور عاشقوں کی نقول

    چلو کچھ سپنے سجائیں آنکھوں میں کچھ تو بہار آۓ گی
    جھوٹے ہی سہی پر کاغذ کے خواب سجانے آنکھوں میں ہیں قبول

    انیس اگر ہوتی تیری چاہت سچی تو یوں چین سے نہ بیٹھا ہوتا
    یا تیرا قتل ہوتا رانجھے کی طرح یا پھر چاٹتا صحرا کی دھول
     
  23. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    ایک شعر

    نادان نہ بن کر محبت سے توبہ انیس اگر جینا چاہتا ہے خوش
    ورنہ یہ تجھ کو ایسا رولائے گی کہ ہنس کر بولنا بھول جائے گا
     
  24. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    ایک شعر

    خدایا یہ کیسا طوفان آج ہمارے دل میں‌اٹھ رہا ہے انیس
    روتا ہوں‌تو آنسو نہی آتے چپ ہوا تو لگ گئی رھم جھم
     
  25. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    ایک شعر

    رہبر راہ نہ بناؤ مجھے انیس میں‌ہو خود خوشیوں‌کا مارا
    یہاں‌میری روح چھلی چھلی میرا جسم پارا پارا
     
  26. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    محترم آریان انیس اچھے خیالات شیئر کیے ہیں‌۔۔۔!‌مگر آپ کی شاعری بحور سے آزاد ہے ۔۔۔ بہتر ہے آپ کسی استاذ سے اصلاح لے لیں‌۔۔۔! اس طرح آپ کی شاعری میں‌مزید نکھار اور خوبصورتی آئے گا۔۔۔ شکریہ۔۔۔!
     
  27. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    ایک بیٹے کا ایک ماں کو حسین خراج
     

اس صفحے کو مشتہر کریں