1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میری شاعری (آریان انیس)

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از آریان انیس, ‏2 مارچ 2010۔

  1. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    حمد
    یہ زمین کیا یہ آسماں کیا
    میری حمد کیا میرا بیاں کیا
    ہر چیز پر نظر ہے جب تیری
    تو میری ذات میں پنہاں کیا
    دینے کو کیا نہی دیا مجھے
    یہ در کیا یہ آسماںکیا
    یہ پانی میں تیرتی مچھلیاں
    یہ چرند پرند رواں کیا
    یہ کائنات کے قافلے سارے
    بن تیرے کارواں کیا
    کہنے کو کیا حمد کہوں میں تیری
    انیس میراقلم کیا میری زباں کیا
     
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    انیس بھائی بہت ہی خوبصورت حمد ہے ایک ایک شعر کمال کا لکھا ہے :222:
     
  3. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    میری پیاری ماں
    میرے آگے جو دنیا کا ہے کارواں
    ہیں تیرے ہی سسب سب رواں
    میرے سکون کا سسب ہے توں
    میرے دل کی رب ہے توں
    میرے من کا چین ہے توں
    میری آنکھوں کے نین ہے توں
    تو ہی ہے میری نگہباں
    اے میری پیاری ماں
    اے میری پیاری ماں
     
  4. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    ماشاءاللہ بہت خوب لکھا ہے :222:

    ماواں ٹھنڈیاں چھاواں
     
  5. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    غزل
    وہ ہم سے انجان رہتا تو کتنا اچھا تھا
    یہ نا ہم سے بدگمان رہتا تو کتنا اچھا تھا
    کبھی زندگی کی کشتی چلتی اسکے سہارے پر
    اگر وہ بادبان رہتا تو کتنا اچھا تھا
    نہ اسکو غم ملتے نا میں خوش ہوتا
    وہ یا میں نادان رہتا تو کتنا اچھا تھا
    وہ بھی چھپ جاتا زندگی کی کہانی میں
    اگر ہمارا عنوان رہتا تو کتنا اچھا تھا
    کسی مسافر کو سکون ملتا وہاں پر
    اگر وہ مکان رہتا تو کتنا اچھا تھا
    یہ مصیبتیں نا آتیں انساں پر انیس
    اگر انساں انسان رہتا تو کتنا اچھا تھا
     
  6. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    شاید سچ ہوجائے
    ا ٓج شام ٓئے گی
    اور میں گھر کو لوٹونگا
    پرندے کی ماند
    تو
    اس دل میں خیا ل آتا ہے
    کہ شاید
    آج میرے گھر کے
    دروازے پر
    کوئی میرا انتظار کرے
    میرے دیر سے جانے پر
    خود کو بیقرار کرے
    اور میں جب نظر آﺅ اسکو
    تو شرمائے
    سمٹ جائے
    گھبرائے
    اور بھاگ کر
    کسی دروازے کے
    پیچھے
    چھپ جائے
    لیکن
    پھر خیال آتا ہے
    کہ مجھے سے کون
    شرمائے گا
    کسکا دل
    دیکھ کر مجھے
    گھبرائے گا
    اور کون
    دیکھ کر مجھے
    سمٹ جائے گا
    بھاگ کر
    دروازے کے پیچھے
    چھپ جائے گا
    لیکن پھر بھی کیوں
    انتظار ہے مجھے
    شدت سے
    شام ہونے کا
    کہ
    شاید سچ ہوجائے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: میری شاعری

    بہت خوب یہ شاعر کب سے ھیں‌آپ
     
  8. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    یہ مصیبتیں نا آتیں انساں پر انیس
    اگر انساں انسان رہتا تو کتنا اچھا تھا

    انیس بھائی بہت زبردست :happy: :222:
     
  9. بے بی
    آف لائن

    بے بی ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2009
    پیغامات:
    135
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: میری شاعری

    آپ نے بہت اچھی شاعری ارسال کی شکریہ
     
  10. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    یہ نظم پاکستان سے باہر رہنے والوں کے نام ہے

    تیری یادیں
    جب تو مجھے سے دور ہوتی ہے
    تو تنہائی میں
    جب کوئی میرے پاس نہی ہوتا
    تو یاد تمہاری آئے
    تو دیار غیر میں
    تیری یادوں سے لپٹ کر کھوجاتا ہوں
    بے چین ہوکر سو جاتا ہوں
    لیکن!
    ہاں لیکن
    جب میں لوٹ کر
    آتا ہوں تیرے پاس
    تو مجھے پیار کے ساتھ
    اپنی بانہوں میں
    سمیٹ لیتی ہےتو
    مجھے پیار کرتی ہے
    میرا ماتھا چومتی ہے
    مجھے کئی ارمان دیتی ہے
    محبت کی زبان دیتی ہے
    میرے دکھ درد میں
    شریک ہوتی ہے
    لیکن جب میں
    واپس
    پلٹنے لگتا ہوں
    تو مجھے
    تیری یادیں
    اداس کر جاتی ہیں
    مجھے روکتی ہیں
    کہ
    کس چیز کی کمی ہے
    مجھ میں
    میرے پیار میں
    اے میرے پیارے
    وطن
    تیری ہوا
     
  11. نادیہ۔رضا
    آف لائن

    نادیہ۔رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,091
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: میری شاعری

    بہت خوب:a150:
     
  12. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    غزل

    زندگی کا سفر جاری رہا صدا ہونے تک
    وہ گلے لگ لگ کر روتا رہا جدا ہونے تک
    وہ کسی اور کا بن گیا تو کیا ہوا
    میرا تھا اسکا صنم قدا ہونے تک
    وہ دکھ دیکر سکھ سمجھ کر مسکراتا رہا
    عمل جارہی رہا اسکا ہمارے فدا ہونے تک
    وہ خود پر ناز کرتا ہے تو کرنے دو اسے
    عام شخص تھا کسی کی ادا ہونے تک
    توں جو غم دینے پر تلا ہوا ہے انیس ہمیں
    خود غم کا مارا تھامیرے دل کا خدا ہونے تک
     
  13. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    وہ بے وفا نہی وہ با وفا ہے
    جو کرتا ہے بے وفائی ہر اک کے ساتھ
     
  14. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    انیس بھائی بہت عمدہ :222:
     
  15. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    غزل
    راہ چلتے ہوئے ہر اک سے تیری خبر مانگ لیتا ہوں
    کرتا ہوں کبھی دعا جو خدا سے اثر مانگ لیتا ہوں
    گزر جائیں جہاں چند شب و روز سکون کے
    وہاں خدا سے اک نیا گھر مانگ لیتا ہوں
    کہتا ہوں دوسروں سے کہ جام مت پی
    پر ناجانے کیوں خود اک ساغر مانگ لیتا ہوں
    سنا ہے دل کی بناہی ہی اصل چیز ہے یارو
    پھر کیوں آنکھوں کی نظر مانگ لیتا ہوں
    جب بھی ہوتا ہے مرنا مقصود یہاں پر انیس
    تیری ہنسی کا ذرا سا زہر مانگ لیتا ہوں​
     
  16. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    ایک شکوہ

    ہمیںشکوہ ہے
    اپنے یارسے
    اپنے پیار سے
    اسکی بے وفائی کا
    اسکی بے رعنائی کا
    اگر وہ ہم سے ملاہوتا
    کوئی شکوہ کیا ہوتا
    تو
    نہ تم دور ہوتے ہم سے
    نہ ہم دور ہوتے تم سے
    پر
    افسوس
    کہ
    وقت گزر جانے پر
    آیا بھی
    تو بس
    یہ کہنے
    کہ
    ہمیں بھول جاﺅ
    ہمیں بھول جاﺅ
     
  17. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    انیس جی،!!!!بہت ہی خوبصورت، ماشاءاللٌہ،!!!!
     
  18. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    انیس بھائی بہت عمدہ :222:
     
  19. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    میری کوئی بڑی بہن نہی ہے لیکن دوسرے بھائیوں کی طرف سے اپنی اپنی بڑی بہنوں کے نام

    ادی مانا کہ ہم دنوں کے درمیاں جدائی ہے
    بہن بھائی کا رشتہ بھی عجب چیز خدانے بنائی ہے

    ادی تیری چھوڑی ہوئی اک اک چیز کا خیال رکھا ہے
    ابھی تک تیری بنائی ہوٰئی موم کی گڑیا کو سنبھال رکھا ہے

    جس پینگ پر تو جھولی تھی وہ جھولے آج بھی ویسے ہیں
    مٹی کی کار بھی ویسی ہے کاغد کے گولے آج بھی ویسے ہیں

    تنکوں کی بنائی ہو جھوبپڑی بھی ویسی ہے مکان بھی ویسا ہے
    لگائے تھے کاغذکے پھول جس میں وہ گلدان بھی ویسا ہے

    تیری کتابیں بھی ویسی ہیں تیری کہانیاں بھی ویسی ہیں
    نیلی پیلی ہری سب گڑیاں بس رانیاں بھی ویسی ہیں

    تیرے کپڑے تیرے جوتے بھی میں سنبھال رکھے ہیں
    برتن جو سارے تھے ٹوٹے بھی میں سنبھال رکھے ہیں

    تیری لکھی ہوئی کہانیوں کا اک اک لفظ عنوان یادرکھا ہے
    بچپن کا ہر مجھے راستہ ہر مکان یاد رکھا ہے

    بارش میں بنائیں کاغذ کی کشتیاں سنبھال رکھی ہیں
    آج پھر ساری پرانی تصویریں نکال رکھی ہیں

    جانتا ہوں کہ بہنیں پرائی ہیں جاتی ہیں تو واپس نہی آتی
    لیکن کیا کرو مجھے پچپن کی یاد بھی بھلائی نہی جاتی

    میری ادی میری طرح تم بھی اپنا خیال رکھنا
    میری طرح تم بھی سارے میسج ہر پیغام سنبھال رکھنا ​
     
  20. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    تیری لکھی ہوئی کہانیوں کا اک اک لفظ عنوان یاد ہے
    بچپن کا ہر مجھے راستہ ہر مکان یاد رکھا ہے

    بارش میں بنائیں کاغذ کی کشتیاں سنبھال رکھی ہیں
    آج پھر ساری پرانی تصویریں نکال رکھی ہیں

    انیس بھائی بہت خوب چھا گئے ہیں :101: :dilphool: :222:
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    ادی تیری چھوڑی ہوئی اک اک چیز کا خیال رکھا ہے
    ابھی تک تیری بنائی ہو موم کی گڑیا کو سنبھال رکھا ہے

    بہت خوب انیس بھائی ۔ :flor:
     
  22. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    عورت ہو میں اگر تو قصوروار تو نہی ہوں
    محبت بھی دو مجھے ظلم کی طلب گار تو نہی ہوں

    عورت سے جانور مجھے بنایا گیا کس لئے
    طوائف بنا کر پھر مجھے نچایا گیا کس لئے

    کہیں عزت کے نام پر قتل کی جاتی ہوں
    کبھی دولت کی خاطر گھر سے بےدخل کی جاتی ہوں

    برائی کا الزام میرے سر لگاتے ہو کس لئے
    ماں بہن پھر ہمیں بناتے ہو کس لئے

    ہمارے بھی ہیں حقوق ہیں محبت ہمیں بھی درکار ہے
    ہم بھی ہیں معاشرے کا حصہ ہم بھی اس ے پیار ہے

    اللہ نے ماں کے روپ میں بھی ہمیں بنایا ہے
    نبیﷺ نے بیٹی بنا کر سینے سے لگا یا ہے
     
  23. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    اللہ نے ماں کے روپ میں بھی ہمیں بنایا ہے
    نبیﷺ نے بیٹی بنا کر سینے سے لگا یا ہے

    ماشاء اللہ بہت خوب :222:
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    کنور خالد بھائی ۔ بہت اچھی شاعری ہے آپکی
    آپ اپنے نام سے شاعری کی الگ لڑی بھی بنا لیں۔ :237:
     
  25. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    بہت خوب آریان انیس صاحب اچھی شاعری پیش کی آپ نے
     
  26. کنورخالد
    آف لائن

    کنورخالد ممبر

    شمولیت:
    ‏17 مئی 2010
    پیغامات:
    648
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    نعیم آپ کا بہت شکریہ
     
  27. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: میری شاعری

    خوب انیس جی خوب کہتے ہو آپ مزید کوشش کرو اور نکھار آئے گا، ہو سکے تو کسی استاد سے اصلاح بھی لے لیا کریں اس سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ھے
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری

    آریان بھائی ۔بہت خوب۔
    آپ نے مرد ہوتے ہوئے بھی عورتوں کی ترجمانی بہت عمدگی سے کی ہے۔ :a180:
     
  29. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    بہت خوب ماشا ء اللہ
     
  30. آریان انیس
    آف لائن

    آریان انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2010
    پیغامات:
    179
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری شاعری (آریان انیس)

    بھولے ہوئے وعدے

    میرا دل
    ایک بند کتاب کی مانند
    ختم نہ ہونے والے
    ایک عذاب کی مانند
    جوتم
    کبھی پرانی یادوں کے
    چند لمحے شمار کرنا
    کہ
    کبھی رونا کبھی ہنسنا
    کبھی خود کو بےقرار کرنا
    وہ تیرے وعدے وہ میرے وعدے
    ساتھ جینے ساتھ مرنے کے ارادے
    سب بجھ گئے
    اک سولی پر لٹکتی
    ہوئی جان کی مانند
    گرم صحرا میں
    بے آباد مکان کی مانند
    نہ تمہیں یاد رہے
    نہ ہمیں یاد رہے
    وہ وفا کے وعدے
    وہ جھوٹی انا کے وعدے
    ہم بھی بھول گئے
    تم بھی بھول گئے
    تھے ہی جھوٹے وعدے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں