1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مہدی مشن

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از زمردرفیق, ‏2 جون 2008۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. فرخ
    آف لائن

    فرخ یک از خاصان

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2008
    پیغامات:
    262
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بلاشبہ حق فرمایا میرے آقا سیدالکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ۔
    جہاد کے متعدد معنی ہیں ۔ جہاد کا لفظی معنی جدو جہد، کوشش، کاوش کے ہیں

    ۔ جہاد فی سبیل اللہ ، یعنی ہر وہ کام جو اللہ کے راستے میں‌ کیا جائے وہ جہاد
    ۔ کفر و باطل اور شیطانی قوتوں کے خلاف نبرد آزما ہونا بھی جہاد (جہادِ اصغر)
    ۔ نفسِ امارہ (اپنے اندر کی برائیوں ) کے خلاف بھی جہاد (جہادِ اکبر)
    ۔ ظالم حکمران کے سامنے کلمہء حق بھی جہاد (امام حسین رض اس جہاد کی سب سے اعلی مثال ہیں)
    ۔ علم کا فروغ بھی جہاد
    ۔ نیکی کی تلقین بھی جہاد
    ۔ تقوی و طہارت کا حصول بھی جہاد
    ۔ دکھی انسانیت کی خدمت بھی جہاد
    ۔ معاشرتی فلاح و بہبود کے لیے عملی جدوجہد بھی جہاد


    البتہ بےگناہ مسلمانوں اور بےگناہ و غیر مسلح انسانوں کا بیہمانہ قتل اسلامی جہاد کی کسی بھی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔


    اللہ تعالی ہمیں جہاد کے تصور کو سمجھ کر دینِ اسلام کا سچا مجاہد بنائے۔ آمین[/quote:1b4h4rtv]
    [​IMG]
    [/quote:1b4h4rtv]


    مجھے بہت اچھی طرح یاد ہے، جب ایک دفعہ میں نے بڑے فونٹ میں ایک بات لکھی تو نعیم نے کہا کہ بڑے فونٹ میں لکھنے کا مطلب ہے، آپ چِلا رہے ہیں۔ اور اب خود نعیم نے چلا کر جہادِ اصغر اور جہادِ اکبر کی باتیں لکھیں جن کا صحیح احادیث میں کچھ تذکرہ موجود نہیں لیکن موصوف اور انکی پیروی کرنے والے لوگوں جن میں محترمہ نور بھی شامل ہیں جب پوچھا گیا کہ ذرا اس سے متعلق کچھ حوالہ جات مہیا کردیں تو حسبِ عادت، نعیم نے پھر ادھر اُدھر کی ہانکنا شروع کردی :201:

    تو طاہر القادری کےاندھے مقلد صاحب ،یہ اوپر والی حدیث سے جہادِ اصغر اور جہادِ اکبر والی بات کہاں سے ثابت ہوتی ہے؟

    جبکہ اللہ کی راہ میں اپنی جانیں قربان کرنے اور لڑنے والے جہاد کو چِلاّ چِلاّ کر جہادِ اصغر کہنے والوں کو خود اس کی حقیقت کا علم نہیں :201: ؟؟؟

    آپ کو شرم آنی چاہیئے اللہ کے دین کے متعلق سنی سنائی باتیں بغیر تحقیق کےچِلاّ چِلاّ کر کہنے پر۔۔۔۔

    ورنہ جہاد کی فضیلت پر تو وہ وہ آیات اور احادیث موجود ہی جو ہمیشہ منافقین پر بھاری پڑیں ہیں۔۔۔۔۔۔

    یہ جہاد آپ جیسوں کے بس کی بات نہیں لگتی۔ آپ جائیں اور حسب ِ عادت دوسرے علما کرام پر بدزنی اور چغلی اور غیبت کے پہاڑ توڑیں یا قوالیوں پر ناچنے والوں اور ویلیں لٹانے والوں اور یہودیوں اور نصرانیوں کی تقلید میں سالگراہیں مناتے ہوئے موسیقی کی محفلیں برپا کرنے والے مولویوں کے ساتھ ناچیں گائیں۔ اور دوسروں پر وہابیت کے نعرے لگائیں۔ شائیدیہی آپ کا جہادِ اکبر ہے۔
    :dilphool:
     
  2. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

    Fawad - Digital Outreach Team - US State Department​

    جہاد کے حوالے سے اس تھريڈ پر جن خيالات کا اظہار کيا جا رہا ہے اس حوالے سے ميں نيوجرسی کے ايک پاکستانی ضيا رحمان کی کہانی آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں جو آپ کو ميرے اس نظريے کو سمجھنے ميں مدد دے گی کہ

    "مذہب کی قوت زبردستی قائل کرنے ميں نہيں بلکہ مائل کرنے ميں ہے"۔

    ضيا رحمان نے سال 2003 کے آخر ميں نيوجرسی کے شہر وورہيز ميں ايک خستہ مکان خريد کر وہاں مسجد بنانے کا فيصلہ کيا۔ يہ وہ وقت تھا جب امريکہ ميں 11/9 کے واقعے کے زخم ابھی تازہ تھے اور مسلمانوں کے نظريات کے حوالے سے کئ سوالات جنم لے رہے تھے۔ وورہيز کے زونگ بورڈ کے سامنے جب مسجد کا منصوبہ پيش کيا گيا تو اس ميں کچھ قانونی اور انتظامی پيچيدگياں سامنے آئيں جس کے نتيجے ميں مسجد کی تعمير کا منصوبہ بظاہر ناممکن دکھائ دينے لگا۔ سونے پر سہاگہ يہ کہ علاقے کے بااثر لوگوں نے مسجد کی تعمير کے خلاف باقاعدہ مہم کا آغاز کر ديا۔

    ايسی صورت حال ميں ضيا رحمان کو دوستوں کی جانب سے بہت سے مشورے ديے گۓ جن ميں "بھرپور احتجاج" سے لے کر جلسے جلوس اور شديد مزاحمت جيسے الفاظ بھی شامل تھے۔ ليکن ضيا رحمان ايک معتدل سوچ رکھنے والے وسعت پسند مسلمان ہونے کی وجہ سے يہ جانتے تھے کہ اگر وہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہمسائيوں کی موجودگی ميں قانونی جنگ جيت بھی ليں تو بھی کسی کا دل نہيں جيت سکيں گے اور اسلام کے بارے ميں لوگوں کے جذبات مزيد شدت اختيار کر جائيں گے۔

    ضيا رحمان نے مسجد کی مخالفت کرنے والےتمام مذاہب کے لوگوں سے مشترکہ ملاقاتوں کا ايک سلسلہ شروع کيا اور انھيں مسجد کی تعمير اور اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے اپنے خدشات کے بارے ميں کھل کر اظہار کرنے کا موقع ديا۔ مقصد يہ تھا کہ اسلام کے حوالے سے پيدا ہونے والی بدگمانی کا ازالہ کيا جاۓ۔ يہ ايک انتہاہی حوصلے کا کام تھا کيونکہ شرکا کی جانب سے بعض اوقات انتہاہی تلخ اور شديد تنقيد سے بھرپور سوالات کيے جاتے تھے۔ ليکن ضیا رحمان نے ہمت نہيں ہاری اور ايک عظيم مقصد کی تکميل کے ليے بحث ومباحثہ اور ڈائيلاگ پر مشتمل ان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ آخر کار ضيا رحمان کی کوششيں رنگ لائيں اور وہ وقت بھی آيا جب علاقے کے بااثر يہوديوں، عيسائيوں اور ہندوؤں نے ضيا رحمان کے ساتھ مل کر وورہيز کے زونگ بورڈ کے ممبران کے سامنے مسجد کی تعمير کے ليے اپنی حمايت کا اعلان کيا۔

    سال 2005 ميں ضيا رحمان کی کوششوں سے وورہيز کے علاقے ميں مسجد کا قيام عمل ميں آيا۔ مسجد کی تعمير کے بعد بھی ضيا رحمان نے اسلام کے نظريات کی وضاحت کے ليےمختلف مذاہب کے لوگوں سے مذہب کے حوالے سے ڈائيلاگ اور مشترکہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    ضيا رحمان کی جدوجہد پر ايک دستاويزی فلم بھی تيار کی گئ ہے جو بہت جلد امريکی ٹی وی پر دکھائ جاۓ گی۔ يہ دستاويزی فلم يقينی طور پر ان دوستوں کو سوچنے پر مجبور کرے گی جو اس فورم پر "امريکی ميڈيا کا مسلمانوں کے خلاف پراپيگنڈ"کے حوالے سے اپنے خيالات کا اظہار کر چکے ہيں۔

    http://www.upf.tv/upf06/Films/TalkingTh ... fault.aspx

    غير مسلموں کو دشمن اسلام قرار دے کر ان کے خلاف جہاد کی ترغيب دينے والے تو بہت ہيں ليکن ميرے نزديک ضیا رحمان جيسے لوگوں کے جہاد کو بھی نظرانداز نہيں کرنا چاہيے جو "نظريات کے اختلاف کی سزا موت" کی بجاۓ اس بات پر يقين رکھتے ہيں کہ

    "مذہب کی قوت زبردستی قائل کرنے ميں نہيں بلکہ مائل کرنے ميں ہے"۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    http://usinfo.state.gov
     
  3. فرخ
    آف لائن

    فرخ یک از خاصان

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2008
    پیغامات:
    262
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

    محترم
    آپ نے بہت اچھی معلومات دیں، مگر شائید آپ جہاد کی باتوں‌سے مغربی میڈیا کے پھیلائے ہوئے تاثر کی طرح یہ سمجھ بیٹھے کہ یہاں‌جہاد کے ذریعے دینِ اسلام زبردستی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    جہادِ دین اسلام کو زبردستی پھیلانے کے لیئے نہیں‌ہوتا، بلکہ ان غیرمسلم قوتوں‌کے خلاف جنگ ہوتی ہے جو اسلام کو سبوتاژ کرنے، اور اس کو نقصان پہنچانے کی فکر میں‌رہتے ہیں۔ اور US میں رہتے ہوئے آپ وہاں یہودیوں کے بڑھتے ہوئے اثر اور ان کی دینِ اسلام کے خلاف سازشوں سے اچھی طرح واقف ہونگے۔ اور اللہ تعالٰی نے یہ بات قرآن پاک میں بارہا مرتبہ باور کروائی ہے کہ یہود و نصٰارٰ آپس میں تو دوست ہو سکتے ہیں مگر کبھی تمہارے دوست نہیں ہو سکتے۔

    ضیاالرحمٰن صاحب کی پرامن کوششوں کو سراہتا ہوں، مگر یہ بھی ایک اٹل حقیقت ہے، کہ دنیا کی ترقی یافتہ قوم امریکہ کوفلسطین میں ہونے والے اسرائیلی ظلم و ستم نظر نہیں آتے۔ نہ ہی عراق پر حملے کی بجائے اس نے ڈائیلاگ وغیرہ کا سلسلہ کیا۔ افغانستان پر حملے کے وقت بھی جس قسم کی ڈرامے گھڑے گئے، ان سے بھی دنیا واقف ہے۔

    اس لیئے ڈائیلاگ ، امن پسندی اپنی جگہ، مگر مسلمانوں کو عیسائیوں اور یہودیوں پر کبھی اعتبار نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ اللہ تعالٰی نے قرآن میں انکے پول کھول رکھے ہیں۔ اور تاریخ انکے امن پسندی کے ذریعے سے مکاریت اور دھوکے بازی بہت اچھی طرح واقف ہے۔

    اسی لیئے ان کی کسی بھی کاروائی سے نمٹنے کے لیئے ہمیشہ جنگ کی تیاری رکھنی چاہیے۔ اللہ نہ کرے کہ جنگ کا موقع آئے،کیونکہ بہرحال یہ ایک بہت نقصان دہ امر ہے، مگر خدانخواستہ ایسے حالات پیدا ہوئے، تو دشمن کے مقابلے کی تیاری پہلے سے ہو اور اللہ کے دشمنوں کے منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔

    تو جہاد کی تیاریوں کا اصل مقصد دینِ اسلام کے دشمنوں سے دفاع ہوتا ہے۔ ورنہ اسلام کو پھیلانے کے لیئے تبلیغ و تعلیم اور دعوت سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں۔ مگر جب آپ کے ہاتھ میں‌ہتھیار ہو، تو سچی بات کرتے ہوئے آپ کےدشمن آپ کے خلاف اس سچ کے خلاف کچھ کرنے سے پہلے دس بار ضرور سوچیں گے کہ یہ سچ کے ساتھ منہ توڑ جواب بھی دے سکتا ہے۔

    مسلمانوں‌کی تاریخ پڑھ لیں، جب تک جہاد کو ساتھ رکھا، پوری دنیا پر غالب رہے، جب جہاد کو چھوڑا، اور محض امن کے راستے پر چلتے ہوئے دوسری خرافات میں‌پڑ گئے، تو ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے گئے۔

    علامہ محمد اقبال :ra: فرماتے ہیں:
    میں‌تجھ کو بتاتا ہوں، تقدیرِ اُمم کیا ہے؟
    شمشیر و سناں اول، طاؤس و رباب آخر​
    ۔​
    ۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

    محترم فواد صاحب۔
    مغرب کے ماحول میں رہنے والے مسلمانوں اور انکی آئندہ نسلوں کے ایمان کی حفاظت و استحکام کے لیے ضیا رحمن صاحب کی سٹوری شئیر کرنے پر شکریہ ۔
    اللہ تعالی ہمیں وقت کے تقاضوں کو سمجھ کر تبلیغ و فروغِ دین اسلام کی توفیق عطا فرمائے۔
    اور امنِ‌عالم کو تباہ کرنے والے ہر طرح کے اور ہر سطح کے دہشت گردوں کو نیست و نابود فرمائے۔ آمین
     
  5. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    شاید آپ کا اشارہ بش کی طرف ہے؟
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جی ہاں‌ سیف صاحب۔ میرا اشارہ بش ، بلئیر ، اسرائیل الغرض سب امریکی و یورپی استعمار اور انکے ایجنٹس جو دنیا بھر میں ہزاروں لاکھوں بےگناہ لوگوں‌ اپنی دہشت گرد کاروائیوں سے محرومِ حیات کررہے ہیں۔ اور ایسے دہشت گرد جو ان استعماری طاقتوں کے آلہ کار بن کر مختلف ممالک میں‌ ایسے دہشت گردوں کے داخلے کی راہیں کھولتے ہیں۔
     
  7. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جزاک اللہ نعیم بھائی
     
  8. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آپ اسے جزاک اللہ کہتے ہو اور وہ آپ کو فساد کرنے والوں کا پیروکار کہتا ہے۔
     
  9. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    عرفان بھائی وہ نعیم بھائی کا عمل ہے کچھ بھی کہہ دیں میں وہ بن تو نہیں جاوں گا؟

    باقی سب بھائی بہن ہیں کوئی کچھ بھی کہہ دے کوئی بات نہیں
     
  10. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    جی ہاں‌ سیف صاحب۔ میرا اشارہ بش ، بلئیر ، اسرائیل الغرض سب امریکی و یورپی استعمار اور انکے ایجنٹس جو دنیا بھر میں ہزاروں لاکھوں بےگناہ لوگوں‌ اپنی دہشت گرد کاروائیوں سے محرومِ حیات کررہے ہیں۔ اور ایسے دہشت گرد جو ان استعماری طاقتوں کے آلہ کار بن کر مختلف ممالک میں‌ ایسے دہشت گردوں کے داخلے کی راہیں کھولتے ہیں۔[/quote:2mxlo6rw]
    اللہ رب العزت ، امت مسلمہ کو مشکلات و مصائب سے دوچار کرنے والے تمام دہشت گردوں کو نیست و نابود فرمائے۔ آمین
    اور ہمیں اسلام کی صحیح تعلیمات سے بہرہ یاب فرمائے۔ آمین
     
  11. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    آمین۔۔ ثم آمین۔۔
     
  12. عاطف چوہدری
    آف لائن

    عاطف چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جولائی 2008
    پیغامات:
    305
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :201: میری طرف سے بھی آمین
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں