1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مسز انیس کی پسندیدہ شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مسز انیس, ‏27 مارچ 2009۔

  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: اِسے ایک معجزہ کہیئے!

    نہ گرتی ریت بدلی ہے نہ اپنے ہاتھ بدلے ہیں ۔۔۔۔۔۔
    اِسے ایک معجزہ کہیئے!




    بہت خوب تسلسل ھے :a180:
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: میں ایک شیشہ تھا پتھر ہو گیا ہوں

    غُبارِ جاں سمٹتا ہی نہیں ہے
    میں کیا تھا اور کیا ہو گیا ہوں



    واہ بہت خوب :a180:
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    Re: اے میرے ہمنشیں چل کہیں اور چل، اِس چمن میں اب اپنا گُزارہ نہ

    گُلستاں کو لہو کی ضرورت پڑی سب سے پہلے ہی گردن ہماری کٹی
    پھر بھی کہتے ہیں مجھ سے یہ اہل چمن، یہ چمن ہے ہمارا ،تُمہارا نہیں


    بہت خوب حقیقت پر مبنی۔۔۔۔۔۔۔۔سب سے پہلے ہی گردن ہماری کٹی ۔۔۔۔۔۔۔بہت خوب۔۔۔
     
  4. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    Re: یاد رکھنے کے لیئے اور نہ نبھانے کے لیئے

    بہت ہی خوب جناب۔۔زبردست۔۔
     
  5. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    Re: میری دعائیں

    بہت خوب۔۔ :dilphool:
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: یاد رکھنے کے لیئے اور نہ نبھانے کے لیئے

    مصلحت کیش نہیں ہم مگر اے جانِ جہاں
    تُم سے اک بات چھپائی ہے بتانے کے لیئے



    واہ بہت خوبصورت :a180:
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: اے میرے ہمنشیں چل کہیں اور چل، اِس چمن میں اب اپنا گُزارہ نہ

    ظالمو اپنی قسمت پہ نازاں نہ ہو، دَور بدلے گا یہ وقت کی بات ہے
    وہ یقینا سُنے گا صدائیں میری کیا تُمہارا خدا ہے ہمارا نہیں


    بہت زبردست :a180: بہت خوب
     
  8. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میری دعائیں

    :a180: :dilphool:
     
  9. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :salam: آپ سب کا بُہت شکریہ ۔۔
    ۔اور زاہرا بہن آپ کا بھی بُہت شکریہ کچھ بکھرے ہوئے موتیوں کو لڑی میں پرونے کا :flor:
    خوش رہیئے :dilphool:
     
  10. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    مسز انیس بہن۔
    عاجزانہ تجویز کو شرفِ قبولیت بخشنے پر آپ کا شکریہ ۔
    امید ہے آپکا پسندیدہ مزید کلام جلد ہی پڑھنے کوملے گا۔ انشاءاللہ :dilphool:
     
  11. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جو کچھ دیکھا جو سوچا ہے وہی تحریر کرجائیں
    جو کاغذ اپنے حصے کا ہے وہ کاغذ تو بھر جائیں

    نشے میں نیند کے تارے بھی ، اِس پہ گرتے ہیں
    تھکن رستوں کی کہتی ہے چلو اب اپنے گھر جائیں

    کچھ ایسی بے حسی کی دھند سی پھیلی ہے آنکھوں میں
    ہماری صورتیں دیکھیں تو آئینے بھی ڈر جائیں

    نہ ہمت ہے غنیمِ وقت سے آنکھیں ملانے کی
    نہ دِل میں حوصلہ اِتنا کہ مٹی میں اتر جائیں

    گلِ امید کی صورت ترے باغوں میں رہتے ہیں
    کوئی موسم ہمیں بھی دے کہ اپنی بات کرجائیں

    دیارِ دشت میں ریگِ رواں ، جن کو بناتی ہے
    بتا اے منزلِ ہستی کہ وہ رستے کدھر جائیں ؟

    تو کیا اے قاسمِ اشیا، یہی آنکھوں کی قسمت ہے
    اگرخوابوںسے خالی ہوں توپچھتاووں سے بھر جائیں

    اگر بخشش میں ملے امجد، تو اس خوشبو سے بہتر ہے
    کہ اس بے فیض گلشن سے بندھی مٹھی گزر جائیں
     
  12. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    بہت خوب انیس بھائی : آتے ہی کمال کر دیا ، چھا گئےہیں آپ۔
    :dilphool: :dilphool: :dilphool: :a180:
     
  13. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بےباک آنٹی ۔
    آپ اپنی انفرادیت جتانے کے شوق میں اپنا نظر کا چشمہ پھر گھر پر بھول آتی ہیں۔ :hathora:
     
  14. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    واہ مسز انیس آپی ۔ کیا انتخاب ارسال کیا ہے آپ نے۔ :mashallah:
    بہت خوب۔
     
  15. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0

    جی بےباک ۔۔۔الحمد للہ ۔۔آپ کی پہچان بُہت خوب ہے :yes:

    :hasna:
     
  16. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :hands: جزاک اللہ خیر بہنا !
    خوش رہیئے :happy:
     
  17. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ہاتھ چُھوٹے بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتے
    وقت کی شاخ سے لمحے نہیں توڑا کرتے
    جس کی آواز میں سلوٹ ہو نگاہوں میں شکن
    ایسی تصویر کے ٹکڑے نہیں جوڑا کرتے
    شہد جینے کا ملا کرتا ہے تھوڑا تھوڑا
    جانے والوں کے لیئے دل نہیں تھوڑا کرتے
    لگ کے ساحل سے جو بہتا ہے اُسے بہنے دو
    ایسے دریا کا کبھی رُخ نہیں موڑا جاتا
    وقت کی شاخ سے لمحے نہیں توڑا کرتے
    جس کی آواز میں سلوٹ ہو نگاہوں میں شکن
    ایسی تصویر کے ٹکڑے نہیں جوڑا کرتے
     
  18. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مجھے ایک بات کہنی ہے !
    جو تم ہوتے ہو مجھ سے دور
    اداسی کی سیاہ چادر
    نہ جانے کس طرح، کیونکر
    میرے سر پر
    کہیں سے آن گرتی ہے..... :neu:
     
  19. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پر اُترے
    وہ فصلِ گُل جیسے اندیشہ ٔ زوال نہ ہو
    یہاں جو پھول کَھلے ، کھلا رہے صدیوں
    یہاں خزاں کو گُزرنے کی بھی مجال نہ ہو
    یہاں جو سبزہ اُگے ہمیشہ سبز رہے
    اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو
    خدا کرے کہ نہ خم ہو سرِ وقار ِ وطن
    اور اِس کے حُسن کو تشویش ِ ماہ و سال نہ ہو
    ہر ایک فرد ہو ، تہذیب و فن کا اوجِ کمال
    کوئی ملول نہ ہو، کوئی خستہ حال نہ ہو
    خدا کرے کہ میرے ایک بھی ہم وطن کے لئیے
    حیات جُرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو
    خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پر اُترے
    وہ فصلِ گُل جِسے اندیشۂ زوال نہ ہو
    آمین

     
  20. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    رنگ دھنک نے بِکھرائے ہیں موسم اچھا ہے
    گئے زمانے یاد آئے ہیں موسم اچھاہے
    آنکھیں، چہرے، خوشبو، وعدے ، آنسو ، یادیں ، پھول
    ایک اک کر کے لوٹ آئے ہیں موسم اچھا ہے
    شامِ شفق کی سیر بہانے تم بھی آ جاؤ
    دوست پُرانے سب آئے ہیں موسم اچھا ہے
     
  21. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    مسز انیس صاحبہ بہت خوب :a165: :dilphool:
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:


    واہ ۔ بےاختیار داد و تحسین دینے کو جی چاہا۔
    بہت خوب استعارات اور بہت بےساختہ انداز ہے۔
    بہت خوب۔

    مسز انیس صاحبہ ۔ ایک گذارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو کلام کے آخر میں شاعر کا نام بھی لکھ دیا کریں۔ تاکہ شاہکار کے خالق سے بھی آشنائی ہوجایا کرے۔ شکریہ ۔
     
  23. زرداری
    آف لائن

    زرداری ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    263
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    :salam:
    ما بدلوت کو مسزانیس کی شاعری پسند آئی ۔
    :a180:
     
  24. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آپ سب کا بُہت بُہت شکریہ !!‌ :hands:
     
  25. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ای میل E-mail
    رات گئے جب تم یہ دروازہ کھولو گے
    خوشبو کا اک جھونکا یکدم در آئے گا
    آنکھ مہک اٹھے گی اور دل بھر آئے گا
    جاگتی آنکھوں بس اک خواب نظر آئے گا
    ذہن میں پیار کا اک اک نقش ابھر آئے گا
    رات گئے جب تم یہ دروازہ کھولوگے
    رات گئے اک شخص تمہارے گھر آئے گا
    سعود عثمانی
     
  26. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
  27. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میں نے مانا کہ تقدیر کا لکھا ہے اٹل
    میرا ایماں ہے دعاؤں میں اثر ہوتا ہے
    میں خدا سے اسے مانگوں گی جنوں کی حد تک
    عشق جب حد سے گزرتا ہے ، امر ہوتا ہے
     
  28. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    واہ۔ بہت خوب۔ :87:
     
  29. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اس سے پہلے
    اس سے پہلے کہ بے وفا ہوجائیں
    کیوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائیں
    تو بھی ہیرے سے بن گیا تھا پتھر
    ہم بھی جانے کیا ہو جائیں
    تو کہ یکتا بے شمار ہوا
    ہم بھی ٹوٹیں تو جا بجا ہوجائیں
    ہم بھی مجبوریوں کا عذر کریں
    پھر کہیں اور مبتلا ہو جائیں
    ہم اگر منزلیں نہ بن پائے
    منزلوں تک کا راستہ ہو جائیں
    دیر سے سوچ میں ہیں پروانے
    راکھ ہو جائیں یا ہوا ہوجائیں
    اب کے گر تو ملے تو ہم تجھ سے
    ایسے لپٹیں کہ قبا ہو جائیں
    بندگی ہم نے چھوڑ دی فراز
    کیا کریں جب لوگ خدا ہوجائیں
     
  30. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ناصر کاظمی
    اے دردِ ہجر یار غزل کہہ رہا ہوں میں
    بے موسمِ بہار غزل کہہ رہا ہوں میں
    میرے بیانِ غم کا تسلسل نہ ٹوٹ جائے
    گیسو ذرا سنوار غزل کہہ رہا ہوں میں
    راز و نیازِ عشق میں کیا دخل ہے ترا
    ہٹ فکرِ روزگار غزل کہہ رہا ہوں میں
    ساقی بیانِ شوق میں رنگینیاں بھی ہو
    لا جامِ خوشگوار غزل کہہ رہا ہوں میں
    تجھ سا سخن شناس کو ئی دوسرا نہیں
    سن لے خیالِ یار غزل کہہ رہا ہوں میں​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں