1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مرزا غالب کے لطیفے

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏2 فروری 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی جی ۔ پچھلے صفحے کے بھی ملائیں تو 20 لطیفے بنتے ہیں۔
    آپ نے صرف " چھے" کہہ کر میرا دل توڑ دیا۔ :pagal:
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اچھے لطیفے ھیں کہا تھا جناب
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    باغی مسلمان

    غدر کے بعد مرزا کی پنشن بند تھی اور "سرکار کے باغی " کے الزام کی وجہ سے دربار میں شرکت کی اجازت نہ تھی، ایک روز پنڈت موتی لال، میر منشی لیفٹیننٹ پنجاب مرزا سے ملنے آئے، پنشن کا ذکر چلا تو مرزا نے کہا ۔۔۔

    "تمام عمر میں ایک دن شراب نہ پی ہو تو کافر اور ایک دفعہ نماز پڑھی ہو تو گنہگار،
    پھر میں نہیں جانتا کہ سرکار نے کسطرح مجھے باغی مسلمانوں میں شمار کرلیا۔"
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مولانا صہبائی


    ایک روز کسی صحبت میں مولانا صہبائی کا ذکر آیا، مرزا نے کہا۔۔

    "مولانا نے بھی کیا عجیب و غریب تخلص رکھا ہے، عمر بھر میں ایک چلو بھی نصیب نہیں ہوئی اور صہبائی تخلص رکھا ہے۔ سبحان اللہ، قربان جائیے اس تقویٰ کے اور صدقے جائیے اس تخلص کے۔"
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میاں مٹھو

    جاڑے کے موسم میں ایک دن طوطے کا پنجرا سامنے رکھا تھا، طوطا سردی کے سبب پروں میں منہ چھپائے بیٹھا تھا، مرزا نے دیکھا تو کہا ۔۔

    "میاں مٹھو، نہ تمھارے جورو، نہ بچے، تم کس فکر میں یوں سر جھکائے بیٹھے ہو۔"
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شیطان


    مرزا کی بیٹھک ایک چھوٹا سا تنگ کمرہ تھا جسکا دروازہ بھی بیحد چھوٹا تھا۔ ایک بار رمضان کے مہینے میں مفتی صدرالدین آزردہ ٹھیک دوپہر کے وقت مرزا سے ملنے آئے، اس وقت مرزا اپنے کسی دوست کے ساتھ چوسر کھیل رہے تھے۔

    آرزدہ انہیں دیکھ کر کہنے لگے کہ مرزا صاحب ہم نے حدیث میں پڑھا تھا کہ رمضان کے مہینے میں شیطان قید ہوتا ہے مگر آپ کو چوسر کھیلتے ہوئے دیکھ کر حدیث کی صحت میں تردد پیدا ہوگیا ہے۔

    مرزا نے فوراً کہا، قبلہ حدیث بالکل صحیح ہے، مگر آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہیں پر تو شیطان قید رہتا ہے ۔
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    غالب کے ایک خط سے اقتباس


    نواب علاؤ الدین کے نام ایک خط میں لکھتے ہیں۔

    بدست مرگ ولے بدتر از گماں تو نیست

    مکرر لکھ چکا ہوں کہ قصیدے کا مسودہ میں نے نہیں رکھا۔ مکرر لکھ چکا ہوں کہ مجھے یاد نہیں کہ کونسی رباعیاں مانگتے ہو، پھر لکھتے ہو، رباعیاں بھیج، قصیدہ بھیج، معنی اسکے یہ کہ تو جھوٹا ہے، اب کے تو مکرر بھیجے گا۔

    بھائی قرآن کی قسم، انجیل کی قسم، توریت کی قسم، زبور کی قسم، ہنود کے چار وید کی قسم، دساتیر کی قسم، ژند کی قسم، اَوِستا کی قسم، گُرو کے گرنتھ کی قسم، نہ میرے پاس وہ قصیدہ، نہ مجھے وہ رباعیاں یاد، کلیات کے باب میں جو عرض کر چکا ہوں۔

    برہما نیم کہ ہستیم و ہماں خواہد بُود
     
  8. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائ یہ کیسے لطیفے ہیں :soch:
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تیسری شادی

    مرزا گھریلو ذمہ داریوں کو سخت مصیبت قرار دیتے تھے، کسی نے انکے ایک شاگرد امراؤ سنگھ کی دوسری بیوی کے مرنے کا حال لکھا اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ اسکے ننھے ننھے بچے ہیں اب اگر تیسری شادی نہ کرے تو کیا کرے اور بچوں کی کسطرح پرورش ہو۔

    مرزا اسکے جواب میں لکھتے ہیں۔

    "امراؤ سنگھ کے حال پر اسکے واسطے رحم اور اپنے واسطے رشک آتا ہے، اللہ اللہ ایک وہ ہیں کہ دو دو بار انکی بیڑیاں کٹ چکی ہیں اور ایک ہم ہیں کہ ایک اور پچاس برس سے جو پھانسی کا پھندہ گلے میں پڑا ہے تو نہ پھندہ ہی ٹوٹتا ہے نہ دم ہی نکلتا ہے، اس کو سمجھاؤ کہ بھائی تیرے بچوں کو میں پال لوں گا، تو کیوں بلا میں پھنستا ہے۔"
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    قاطع برہان


    مرزا نے ایک کتاب "قاطع برہان" لکھی، اسکا جواب اکثر مصنفوں نے دیا، ان میں سے بعض کے جواب مرزا نے بھی لکھے اور ان میں زیادہ تر شوخی اور ظرافت سے کام لیا لیکن مولوی امین الدین کی کتاب "قاطع قاطع" کا جواب مرزا نے کچھ نہیں دیا کیونکہ اس میں فحش اور ناشائستہ الفاظ کثرت سے لکھے تھے۔

    کسی نے کہا۔ "حضرت آپ نے اس کا کچھ جواب نہیں لکھا۔"

    مرزا نے جواب دیا۔ "اگر کوئی گدھا تمھارے لات مار دے تو کیا تم بھی اس کے لات مارو گے؟"
     
  11. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: :hasna: :hasna: :hasna: :hasna: :hasna:
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نام کی مُہر

    ایک روز بہادر شاہ ظفر اپنے چند مصاحبوں کے ساتھ باغ میں ٹہل رہے تھے، مرزا بھی ساتھ تھے۔ اس باغ کے آم سوائے بادشاہ یا بیگمات کے اور کسی کو میسر نہ آ سکتے تھے۔ مرزا بار بار آموں کی طرف غور سے دیکھ رہے تھے۔
    بادشاہ نے پوچھا۔ "مرزا اس قدر غور سے کیا دیکھ رہے ہو؟"
    عرض کی۔ " حضور والا ! یہ جو کسی نے کہا ہے

    بر سرِ ہر دانہ بہ نوشتہ عیاں
    کیں فلاں ابنِ فلاں ابنِ فلاں
    (یعنی ہر دانے پر کھانے والا کا نام لکھا ہوتا "

    میں بھی دیکھ رہا ہوں کہ کسی دانے پر میرے نام کی مہر بھی ہے۔“

    بادشاہ یہ سن کر مسکرائے اور اسی روز آموں کا ایک ٹوکرا مرزا کے ہاں بھجوا دیا۔
     
  13. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    :hasna:
    بہت اچھے۔ گو کہ کچھ لطیفے پہلے سے بھی سنے ہوئے ہیں۔
    لیکن غالب کی شائستہ بذلہ سنجی کے کیا کہنے۔
    بہت خوب۔
     
  14. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: :hasna: :hasna:
     
  15. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    :201: :201: :201: :a180: :a165:
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حسن بھائی ۔ نور جی ، اور آزاد بھائی ۔
    پسندیدگی کا شکریہ ۔ :a191:
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مرزا اور آم

    مرزا آموں سے کبھی سیر طبیعت نہ ہوتے تھے۔ اہلِ شہر تحفتہً بھیجتے، مرزا خود بازار سے منگواتے، باہر سے دور دور کا آم بطور سوغات آتا تھا مگر مرزا کا جی نہ بھرتا۔

    ایک محفل میں مولانا فضل حق اور دیگر احباب بیٹھے آموں کی تعریف کر رہے تھے، جب سب لوگ اپنی اپنی رائے ہانک چکے تو مولانا فضل حق نے مرزا سے کہا کہ تم بھی اپنی رائے بیان کرو۔

    مرزا نے کہا۔ "بھئی میرے نزدیک تو آم میں صرف دو باتیں ہونی چاہئیں، میٹھا ہو اور بہت ہو۔"

    اس پر سب حاضرین کھلکھلا کر ہنس پڑے۔
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جوتے​



    ایک رات سید سرادر، مرزا کے ہاں تشریف لائے، جب تھوڑی دیر کے بعد رخصت ہونے لگے تو مرزا خود اپنے ہاتھ میں شمعدان لیکر کھسکتے ہوئے لبِ فرش تک آئے تا کہ وہ روشنی میں جوتا دیکھ کر پہن لیں۔ انہوں نے کہا۔ "قبلہ و کعبہ آپ نے کیوں تکلیف فرمائی، میں اپنا جوتا پہن لیتا۔"

    اس پر مرزا نے کہا۔ "میں آپ کا جوتا دکھانے کو شمعدان نہیں لایا بلکہ اس لئے لایا ہوں کہ کہیں آپ میرا جوتا نہ پہن جائیں۔"
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بلا​



    ایک دفعہ مرزا مکان بدلنا چاہتے تھے، ایک مکان خود دیکھ کر آئے، اسکا دیوان خانہ تو پسند آگیا لیکن محل سرا خود نہ دیکھ سکے۔ گھر پر آ کر اسکے دیکھنے کے لئے بی بی کو بھیجا۔

    وہ دیکھ کر آئیں تو ان سے پسند ناپسند کا حال پوچھا۔ انہوں نے کہا۔ " اس مکان میں تو لوگ بتاتے ہیں کہ بلا کا ڈیرہ ہے۔"

    مرزا نے چہک کر جواب دیا۔ " بیگم ! کیا دنیا میں آپ سے بھی بڑھ کر کوئی بلا ہے؟"
     
  20. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: :hasna: :hasna: :hasna: :hasna: :a165: :a180:
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حسن رضا بھائی ۔ پسندیدگی کا شکریہ ۔
     
  22. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    :201: :201: :201:
    بہت عمدہ اور شائستہ لطائف ہیں۔
    نعیم بھائی صاحب۔ شئیرنگ کے لیے بہت شکریہ
     
  23. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    واہ ۔ بہت خوب نعیم صاحب۔ آپ کی شئیرنگ ہمیشہ معیاری ہوتی ہے۔ :hasna:
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔
    محترم بردار بھائی اور نور بہن ۔
    پسندیدگی کے لیے بہت شکریہ ۔
     
  25. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    :hasna: واہ ۔ بہت خوب۔ :hasna:
     
  26. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    :hasna: :hasna: :hasna: بہت خوب
     
  27. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: :hasna: بہت خوب :hasna: :hasna:
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔
    نیلوفر صاحبہ۔ راشد بھائی اور حسن بھائی ۔
    پسندیدگی کے لیے بہت شکریہ ۔ :happy:
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    فاقہ مستی

    ایک بار کسی بنئے کا بہت سا قرض مرزا کے سر چڑھ گیا، اسے جب روپیہ ملنے کی امید نہ رہی تو مجبوراً ڈگری کروا دی، بادشاہ کے دربار سے بلاوا آیا، مرزا خود تو نہ گئے البتہ حکمنامے کی پشت پر لکھ دیا۔


    قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں
    رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن​



    بادشاہ نے یہ پڑھا تو مسکرائے اور ڈگری کا روپیہ خزانے سے جاری کروا دیا۔
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    غالب کا حشر​


    ایک روز مرزا غالب اور انکی بیگم بعد از موت عاقبت اور مغفرت کے مسائل پر بحث کر رہے تھے، مرزا کی بیگم بولیں۔

    "روزہ رکھنا تو دور کی بات ہے آپ نے تو کبھی نماز بھی نہیں پڑھی اور عاقبت سنوارنے کے لئے کم از کم نماز روزہ کی پابندی ہے، ادائیگی اختیار کرنی ہی پڑتی ہے۔"

    مرزا نے جواب دیا۔ "آپ بلا شبہ درست فرما رہی ہیں لیکن یہ بھی دیکھ لینا کہ آپ سے ہمارا حشر اچھا ہی ہوگا۔"

    بیگم بولیں۔ "وہ کیونکر؟ کچھ ہمیں بھی تو بتائیے۔"

    "بھئی بات تو بالکل سیدھی ہے۔" مرزا نے کہا۔ "آپ تو انہی نیلے تہبند والوں کے ساتھ ہونگی جن کے تہبند کے پلو میں مسواک بندھی ہوگی، ہاتھ میں ایک ٹونٹی دار بدھنی ہوگی اور انہوں نے اپنے سر بھی منڈوا رکھے ہونگے۔
    آپ کے برعکس ہمارا حشر یہ ہوگا کہ ہماری سنگت بڑے بڑے غیر فانی، شہرت یافتہ بادشاہوں کے ساتھ ہوگی۔ مثلاً ہم فرعون، نمرود اور شداد کے ساتھ ہونگے۔ ہم اپنی مونچھوں کو بل دے کر اکڑتے ہوئے زمین پر قدم دھریں گے تو ہماری دائیں اور بائیں اطراف چار چار فرشتے ہماری زنجیریں تھامے ہمارے جلو میں چل رہے ہونگے۔"
     

اس صفحے کو مشتہر کریں