1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محبت کیا ہے

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از بےباک, ‏22 فروری 2009۔

  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ بے باک جی
     
  2. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    محبت پر ایک معصوم سی نظم

    جاؤ چاند سے مٹی لاؤ
    اس کے دو بت بناؤ
    اک بُت اپنا ، اک بُت میرا
    پھر ان کو توڑ ڈالو
    پھر شروع سے مٹی گوندھو
    اس کے دو بُت بناؤ
    اک بُت اپنا ، اک بُت میرا
    تجھ میں کچھ میں رہ جاؤں
    مجھ میں کچھ تم رہ جاؤ


    :flor: :flor: :flor: :flor: :flor:​
     
  3. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    محبت رقص کی صورت
    کبھی اس عکس کی صورت
    محبت دل سے دل کے رابطے کی آخری منزل
    محبت تجربہ ہے اک حسین لمحے کو بُننے کا
    محبت نارسائی ہے
    محبت ایک راستہ ہے
    جو اپنے راہگیروں کو کوئی انجام دیتا ہے
    محبت انتظارِ یار میں بھٹکا ہوا لمحہ
    محبت جستجو بھی ہے
    کسی کی آشنائی کو انوکھی ہوا دینے کی
    محبت روٹھ جائے تو سدا کا روگ بن جائے
    یہ ایسا سوگ بن جائے کہ بازی ہارنے والے خود اپنے آپکو ہاریں
    خود اپنے آپکو ماریں
    کسی فنکار کی خاطر محبت ایک تخلیقی صلاحیت ہے
    جسے وہ نئے شہکار کی تصویر بُنتا ہے
    محبت ایک علامت ہے
    کسی کے زندہ ہونے کی ، کسی کے زندہ رہنے کی
     
  4. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    :a165: بہت خوب بے باک بھائی :a180:
     
  5. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    بےباک بھائ بہت‌ خوب واہ :a165: :a180:
     
  6. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اف ف ف ف ف ف ف فف
    غضب کا نظم ہے بھائی جان
     
  7. نصیراحمد
    آف لائن

    نصیراحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏30 اپریل 2009
    پیغامات:
    57
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    پیار عشق اور محبت


    عشق ہے عبادت عشق ہے پوجا عشق خدا کا نام ہے دوجا
     
  8. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    شکریہ دوستوں کا پسندیدگی کے لیئے
     
  9. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    دن کوآہیں ہیں ، رات کو آنسو
    عشق ہے کھیل آگ پانی کا
     
  10. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    اک کھوکھلا جذبہ
    جسے اظہار کی ہر وقت خواہش ہو
    کہے جانے کی سُننے کی
    جسے ہر پل ضرورت ہو
    “مُجھے تم سے مُحبت ہے “
    نہ جانے روز کتنے لوگ اس جُملے کو سنُنے کے لیئے
    بیدار ہوتے ہیں
    یہ ایسا جھوٹ ہے جس کا سحر صدیوں سے طاری ہے
    مگر جاناں
    مُحبت جب کبھی اظہار کو ترسے
    کوئی تُم سے اگر کہہ دے
    “مُجھے تم سے مُحبت ہے ‘‘
    تو اُسکی بات مت سُننا
    مُحبت روح سے پھوٹے
    مُحبت عکس بن جائے
    تو تُم کو پھر یقیں آئے
    کہ میں نے سچ کہا تُم سے
    مُحبت روح بن جائے
    تو پھر اُسکا یقیں کرنا
    وگرنا ایک جُملہ کوئی کتنی بار دُہرائے
    'کہے جائے ‘ نہی سُننا
    'مُحبت جھوٹ ہے جاناں

    اگر اظہار کی اسکو ضرورت ہے
     
  11. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    محبت بے نیازِ آن و ایں ہے
    محبت چشمہء صدقِ یقیں‌ہے

    محبت ہے سکوں بخشِ دل و جاں
    محبت حاصلِ دنیا و دیں‌ ہے

    (جلال الدین اکبر)
     
  12. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    محبت اس طرح جیسے گلابی تتلیوں کے پر
    محبت زندگی کی جبینِ ناز کا جھومر
    محبت آرزو کی سیپ کا انمول سا گوہر
    محبت آس کی دھوپ میں امید کی چادر
    محبت ہے تیر ے گیسو، تیری پلکیں ، تیری آنکھیں
    محبت ہے تیری باتیں ،محبت ہے تمھارے ہجر کی اور وصل کی راتیں
    محبت ہے تیری دھڑکن، محبت ہے تیری سانسیں
    محبت تیری خاموشی ، تمھاری بات جیسی ہے
    محبت کو اگر سمجھو تو اپنی ذات جیسی ہے
    :flor: :flor: :flor: :flor: :flor: :flor: :flor:
     
  13. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    چلو چھوڑو
    محبت جھوٹ ہے
    "عہد وفا" ایک شغل ہے بیکار لوگوں کا
    "طلب" سوکھے ہوئے پتوں کا بے رونق جزیرہ ہے
    "خلش" دیمک زدہ اوراق پر
    بوسیدہ قطروں کا ذخیرہ ہے
    چلو چھوڑو!
    کہ اب تک میں اندھیروں کی دھمک میں سانس کی
    ضربوں پہ
    چاہت کی بنا رکھ کر سفر کرتی رہی ہوں
    مجھے احساس ہی کب تھا
    کہ تم بھی موسموں کے ساتھ، اپنے پیراہن کے
    رنگ بدلو گے
    چلو چھوڑو
    میرا ہونا نہ ہونا اک برابر ہے
    تم اپنے خال و خد کو آیئنے میں پھر نکھرنے دو
    تم اپنی آنکھ کی بستی میں
    پھر سے اک نیا موسم اترنے دو
    میرے خوابوں کو مرنے دو
    چلو چھوڑو!
    محبت جھوٹ ہے!
     
  14. نصیراحمد
    آف لائن

    نصیراحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏30 اپریل 2009
    پیغامات:
    57
    موصول پسندیدگیاں:
    1

    مسز جی کس نے بولا محبت جھوٹ ہے ؟
     
  15. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    واہ۔ بہت منفرد انداز ہے۔ :yes:
     
  16. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    محبت کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    (زہرہ علوی)

    محبت کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جذبہ ہے یا جذبے سے یہ کوئی ماورا شے ہے
    خدا جس نے اسے پیدا کیا ھے جانتا ہے۔۔۔۔۔۔۔

    کوئی الجھی کہانی ہے
    کہ جس کی ابتدا انجام کے منظر سے ہوتی ہے

    اک ایسا راز۔۔۔۔
    جس کی کھوج میں جو بھی گیا یے لوٹ کر آیا نہیں ہے

    بہت سے کوزہ گرمٹی کی ڈھیری سے
    اسی اک لفظ کی تجسیم کرتے ہیں
    بہت سے ہاتھ ہوں جو بس
    اسی اک لفظ کی خاطر
    روایت کو نبھا کر
    پتھروں سے دیوتا تخلیق کرتے ہیں


    بہت سی انگلیاں سازوں کے پردوں سے
    اسی اک لفظ کی دھن کو بجاتی ہیں
    بہت سی روح کی گہرائیوں سے پیدا ہونے والی آوازیں
    اسی اک لفظ کو موجِ ہوا میں گنگناتی ہیں

    مگر پھر بھی محبت اک معمّہ ہے
    پہیلی ہے فسانہ ہے
    خدا جس نے اسے پیدا کیا ہے جانتا ہے

    محبت کے اسی اک لفظ کی تبلیغ کی خاطر
    بہت سی برگذیدہ ہستیاں دھرتی پہ اتری ہیں
    بہت سے لوگ لکھتے آ رہے ہیں کتنی صدیوں سے
    اسی اک لفظ کی تفسیر میں
    کتنے مصّوراپنے رنگوں کو زباں دینے کو کوکشاں ہیں

    مگر پھر بھی محبت اک معمّہ ہے
    پہیلی ہے
    فسانہ ہے
    خدا جس نے اسے پیدا کیا ہے
    جانتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  17. نصیراحمد
    آف لائن

    نصیراحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏30 اپریل 2009
    پیغامات:
    57
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    کیا بات ہے
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ کاشفی بھائی ۔ بہت خوب۔
     
  19. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت اچھی نظم ۔ مبارز صاحب۔ :a180:
     
  20. نصیراحمد
    آف لائن

    نصیراحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏30 اپریل 2009
    پیغامات:
    57
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    محبت کیا ہے؟


    محبت ایک ایساجذباجوکبھی بھی ختم نہیں ھوتا، اور نہ ھی محبت کم ھوتی ہے۔بلکہ محبت کاجذبہ زیادھ ہوجاتاہے۔محبت ایک احساس ہوتا ہے جوایک دوسرے کے دل میں پیدا ہو جاتا ہے۔جوکبھی ختم نیں ہوتا ہے۔محبت کادوسرانام احساس ہے اگردل میں احساس نہ ہو تووہ محبت نیں ہوتی ہے۔


    سب کھیل تماشہ ہے، اصل محبت خدا سے ہے![/لیکن افسوس کہ ہم زبان سے تو اللہ سے محبت کا دعوہ کرتے ہیں مگر ہمارے اعمال اس محبت کی نفی کرتے ہیں
    size]
     
  21. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    بہت خوب نصیر بھیا


    کا ہوا حامل اسرار محبت
    چہرے پر برسنے لگے انوار محبت

    لائے نا اگر لب پہ اگر گفتار محبت
    آنکھوں سے عیاں ہوتے ہیں آثار محبت

    یہ جوش دبائے سے ابھرتا ہے زیادہ
    مجبور ہے مجبور ہےسرشار محبت

    یہ درد بھی راز نہاں رہ نہیں سکتا
    گو ضبط بھی کرتا رہے بیمار محبت

    ہر دم دل بیمار کو رہتی ہے تمنا
    کچھ اور بڑھے شدت آزار محبت
     
  22. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    محبت کیا ہے
    محبت کیوں ہوتی ہے
    محبت سے زندگی آباد ہوتی ہے یا برباد
    آپ لوگ کیا کہتے ہیں


    محبت کرکے دیکھو تم محبت غیرفانی ہے
    محبت وہ سمندر ہے جہاں پانی ہی پانی ہے

    غیروں کی ہاں میں ہاں ملاتے جب اس کو دیکھا
    چن چن کے دل سے اک اک ارماں مٹا دیا ہے
    خونِ جگر سے روشن ہوتا ہے جس کا شعلہ
    تحفے میں اس نے مجھ کو ایسا دِیا دیا ہے


    عشق نے کر دیا نکما غالب
    ورنہ آدمی تھے ہم بھی بڑے کام کے[[highlight=#FFFF40:1pq66gcy]محبت نام ہے کس کا شروع کہاں سے ہوتی ہے
    کیا کس نے اسے پیدا ختم کہاں پر ہوتی ہے

    محبت نام ہے من کا شروع آنکھوں سے ہوتی ہے
    کیا دل نے اسے پیدا ختم سانسوں پر ہوتی ہے

    اگر ہم یہ دیکھیں کہ محبت کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ تو محبت ایک جذبہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اور محبت پلان کر کے نہیں کی جاتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہ میں اس سے محبت کروں گا ۔۔۔۔۔۔۔یہ تو بس ہو جاتی ہے
    [/highlight:1pq66gcy]/size]

    محبت ایک انتہائی پاکیزہ جذبہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔اور محبت تو صرف "ہونے" کا نام ہے "پانے" یا "کھونے" کا نام نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر کسی کو اس کی محبت مل جائے تو اس نے اپنی محبت کو پالیا ۔۔۔۔۔۔۔اور اگر کسی کو اس کی محبت نا ملے تو اس کی محبت کھو گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن محبت اگر نا بھی ملے تو محبت تو محبت ہی رہتی ہے
    یہ رشتہ خلوص ہے ٹوٹے گا کس طرح
    روحوں کو چھو سکے ہیں بھلا کب فنا کے ہاتھ
    لیکن معذرت کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔آج کے دور کی محبت ۔۔۔۔۔۔۔ہوس اور وقت گزاری سے زیادہ کچھ نہیں

    ہم پھر سے محبت کر لیں گے تم سامنے پھر سے آؤ جی
    ہم جان کے دھوکا کھالیں گے تم دام وفا پھیلاؤ جی

    اور

    کون چاہے گا تمہیں میری طرح
    اب کسی سے نا محبت کرنا
    محبت کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جذبہ ہے یا جذبے سے یہ کوئی ماورا شے ہے
    خدا جس نے اسے پیدا کیا ھے جانتا ہے۔۔۔۔۔۔۔

    کوئی الجھی کہانی ہے
    کہ جس کی ابتدا انجام کے منظر سے ہوتی ہے

    اک ایسا راز۔۔۔۔
    جس کی کھوج میں جو بھی گیا یے لوٹ کر آیا نہیں ہے
     
  23. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    وارث انجلی



    محبت ایسا دریا ہے کہ بارش روٹھ بھی جائے تو پانی کم نہیں‌ہوتا
    محبت عجب لفظ ہے اور اس سے زیادہ عجب عمل۔ محبت کیا ہے۔ کیا کسی نے جانا کہ محبت کیا ہے؟ محبت کوئی نہ نہ جان سکا۔ کوئی جان گیا تو بیان نہ کرسکا۔ محبت ہر کسی کے لیے ایک مختلف چیز۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھیں تو محبت یہ ہے کہ بس اللہ ہی اللہ ہو۔ ہر طرف اسی کا پرتو لگے ہر عمل اسی کے لیے ہو۔ اس کے عشق میں تھیا تھیا کرتے زندگی گزر جائے۔ ابوبکر،عمر،عثمان و علی رضوان اللہ علیھم اجمعین کو دیکھو تو محبت حبِ رسول ص ہے۔اللہ کے رسول ص کے عشق میں اپنا سب کچھ قربان کردو۔ اپنا گھر بار،اپنی جان تک۔ عجب چیز ہے یہ محبت ۔ کسی کو کنارے لگا دیا اور کسی کو سولی چڑھوا دیا۔ لیکن ٹھہریے محبت کی بھی قسمیں ہیں۔ جو محبت بیان کی گئی ہے یہ محبت وہ محبت نہیں‌ جو ہم آپ سوچتے ہیں محسوس کرتے ہیں۔ یہ محبت کسی کسی کو ہی نصیب ہوئی ہے۔اللہ سے محبت اور اس کے نبی ص سے محبت نصیب والوں کو ملتی ہے۔ ایک محبت وہ بھی ہے جسے دنیا عشق مجازی کے نام سے جانتی ہے۔عشق کیا ہے۔ محبت جب بے خود ہو جائے تو عشق بن جاتی ہے۔اور عشق مجاز کے روپ میں‌ جلوہ گر ہو یا حقیقت کے۔ عشق تو عشق ہے۔ عشق پھر چناب کی لہریں ‌اور کچا گھڑا نہیں دیکھتا، عشق پھر سولی اور کفر کے فتوے نہیں دیکھتا۔مجاز پر لوگوں نے بہت لکھا مگر ہمارا مقصد حقیقت کے عشق سے ہے۔ عشق دیوانہ کردیتا ہے۔اسی لیے ہوشمند پناہ مانگتے ہیں عشق سے۔پی کر سنبھلنے کا ظرف کسی کسی کے پاس ہوتا ہے۔ اس لیے ہوشمندوں نے ہر زمانے میں عشق کو برا جانا۔ محمد ص کا ظرف کسی کے پاس نہیں اور نہ کبھی ہوگا۔ اللہ کے عشق میں پور پور غرق اور اپنے امتیوں کے لیے ایک مثال بھی۔ دیکھو انھوں نے اللہ سے عشق کیا اور ایک کامل انسان ہونے کا مظاہرہ بھی کیا۔ ان کے بعد جب دل جلوں نے اس راہ عشق پر قدم رکھنا چاہے تو کسی کے پر جل گئے،کوئی ہوش خرد سے بے گانہ ہوگیا اور کسی نے انا الحق کا نعرہ لگایا۔مگر عشق کہاں باز آتا ہے، خار تھے،راستے دشوار تھے، مگر عشاق پھر بھی نہ باز آئے۔ عشق کا اپنا ہی مزہ ہے، جس کے منہ کو اس کی چاٹ لگ جائے اس کے لیے دنیا بے معنی ہوجاتی ہے۔محبوب کا وصال ہی اس کے لیے سب کچھ ہوتا ہے،کھانا، پینا سونا جاگنا۔ اپنا آپ وار کر بھی وہ خود کو نفع میں محسوس کرتا ہے۔ ایسے لوگ دنیا میں ہی جنت پا لیتے ہیں۔ میرے آپ جیسے جنت کی تلاش میں نمازیں پڑھتے،سجدے کرتے،گوڈے پیشانیاں سیاہ کرتے رہ جاتے ہیں۔ اور یہ لوگ بازی لے جاتے ہیں۔ مگر کیوں؟؟ عشق ہم بھی کرتے ہیں۔ مگر ہمارا عشق دنیا ہے،جنت ہے جنت میں ملنے والی ستر ستر حوریں‌ ہیں۔ ہم اس لیے اس کے سامنے ماتھا رگڑتے ہیں کہ ہمیں کاروبار میں وسعت مل جائے،ہماری پریشانیاں‌ ختم ہوجائیں،یا پھر ہمیں آخرت کی اچھی زندگی نصیب ہوجائے۔جنت اور جنت کی نعمتیں ہمارے پیش نظر ہوتی ہے، جن کے پس منظر میں‌ ان کا پیدا کرنے والا اوجھل ہوجاتا ہے۔ مذہب عشق میں اس کے ساتھ کسی کو جنت کی خواہش کو،جہنم سے ڈر کو، دنیا کے فائدوں کو لانا شرک ہے۔عشق یہ نہیں دیکھتا کہ یہ کیوں وہ تو بس یہ دیکھتا ہےکہ یہ ہے اور اسے اس نے پیدا کیا ہے۔بلھے شاہ کہتا ہے:
    نہ میں پاکاں‌ وچ پلیداں نہ میں موسٰی نہ فرعون بلھیا کی جاناں‌ میں‌کون
    عشق کیا جانے وہ کون ہے،وہ کونسا ہوشمند ہے جو حساب کتاب جوڑتا پھرے۔اسے تو بس محبوب سے غرض ہے، روکھی مل گئی اس نے کھالی،مرغ مسلم مل گیا اس نے کھا لیا۔کچھ نہ ملا تو دیدار محبوب سے لذت حاصل کرلی۔کسی عاشق کو بخار چڑھ گیا۔ بارگاہ محبوب میں عرض کی یاباری تعالٰی بخار بہت تنگ کرتا ہے اگر اتر جائے تو ۔۔۔ ۔ جواب آیا: بندہ ہمارا اور بخار بھی ہمارا تو کون ہے بولنے والا۔ عشق میں پھوں پھاں نہیں چلتی، کیوں،کیا کیسے عشق کرنے والے نہیں جانتے۔ وہ حساب نہیں لگاتے کہ یہ کام کیا تو اتنا ثواب ملے گا۔یہ کام کیا تو اتنی نیکیاں ڈپازٹ ہوجائیں گی ۔آج کی نمازیں‌ پوری ہوگئیں‌ یعنی فرض ادا ہوگیا۔ یعنی نماز نہ ہوئی بیلنس شیٹ کا حساب کتاب ہوگیا۔ صاحبو ہوشمند نہیں جھلے بن جاؤ۔ اسی میں فائدہ ہے۔عشق میں غرق ہوجاؤ اپنا آپ اس کے سامنے مار دو۔ اسے پا لو گے جس نے اسے پا لیا اس نے سب کچھ پا لیا۔عبادت کرو تو صلہ نہ مانگو تمھاری ہماری کیا مجال کہ کچھ مانگ سکییں۔ ہاں اس کی رحمت،فضل اور کرم مانگو۔ نہیں یہ بھی نہیں اس سے مانگو مولا تو ہمیں مل جا۔ جب وہ مل گیا تو سب مل جائے گا۔ دعا ہے کہ ہمیں ایسی نمازیں‌ اور عبادت نصیب ہوجائے جس کے بارے میں ارشاد کا مفہوم یہ ہے: “احسان یہ ہے کہ تو اللہ کو دیکھے ورنہ یہ محسوس کرے کہ وہ تجھے دیکھ رہا ہے۔
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب مرزا عادل بھائی ۔ محبت، عشق اور جنوں کی بےنیازی کا فلسفہ بالکل صحیح ارشاد فرمایا۔
    میں متفق ہوں۔ :mashallah:
     
  25. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان


    شکریہ بھیا جی لیکن ابھی تو عادل آیا ہی نہیں پوری طرح اگر پوری طرح عادل نذیر آگیا تو کیا ہوگا ہاہاہاہہاہاہا
    :201: :201: :201: :201: :201: :201:







    میرا خیال ہے کے عشق عبادت عشق پوچھا [highlight=#FF80FF:1lbkmv7f]عشق خدا کا نا ہے دوجہ[/highlight:1lbkmv7f]
     
  26. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    عادل بھائی آپ کی ساری مجذوبانہ باتوں کو :pagal: ایک طرف رکھتے ہوئے کہوں گی کہ یہ والی پوسٹ باقی سب سے بڑھ کے ہے۔ :mashallah:
    کیا یہ آپ کی اپنی تحریر ہے؟ :soch:
     
  27. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان


    یہ بلکل اپنی ہے اس چیز کی کرنٹی لے کو ویسے میں ایسی کوئی بات نہیں کرسکتا کیا


    میں نے بتایا تو ہی ابھی آپ نے مرزاعادل نذیر کو سمجھا ہی نہیں پوری طرح
     
  28. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    میں نے بتایا تو ہی ابھی آپ نے مرزاعادل نذیر کو سمجھا ہی نہیں پوری طرح[/quote:1stmzf72]

    اور اللہ نہ کرے کبھی مجھے سمجھنے کی‌ ضرورت پڑ جائے۔ :no:
    عادل بھائی ہر کسی کے ساتھ نہیں تو نہ سہی لیکن کچھ لوگوں کے ساتھ بات کرتے وقت اخلاق کا دامن ہاتھ سے مت چھوڑا کریں پلیز :neu: میں انتہائی سنجیدگی کے ساتھ کہہ رہی ہوں :neu:
     
  29. بےلگام
    Online

    بےلگام مہمان

    میں نے بتایا تو ہی ابھی آپ نے مرزاعادل نذیر کو سمجھا ہی نہیں پوری طرح[/quote:bcrkkuy0]

    اور اللہ نہ کرے کبھی مجھے سمجھنے کی‌ ضرورت پڑ جائے۔ :no:
    عادل بھائی ہر کسی کے ساتھ نہیں تو نہ سہی لیکن کچھ لوگوں کے ساتھ بات کرتے وقت اخلاق کا دامن ہاتھ سے مت چھوڑا کریں پلیز :neu: میں انتہائی سنجیدگی کے ساتھ کہہ رہی ہوں :neu:[/quote:bcrkkuy0]


    اچھا لیکن میں مذق سمجھ رہا تھا اور ایک بات میں تو کسی سے بھی بات کرو کا تو مذق میں ہی کروں گا
    :dilphool: :dilphool: :dilphool:
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہنا جی ۔ آپ بھی اپنے بھائی کی طرح بالکل بھولی بھالی ہیں۔ :hasna: :hasna: :hasna:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں