1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لکھنوی زبان

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏25 نومبر 2006۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    حضور ! بندہ پرور۔ یہ تو آپ کی کسر نفسی ہے ورنہ اک زمانہ ہے جو آپ کا شیدائی و سودائی ہے ، خود یہ بندہ ناچیز آپ کی سخن گوئی و سخن فہمی کا دل سے معترف ہے ۔
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اس قدر کسر نفسی کا مظاہرہ اس قدر انکسار ی و خاکساری اس قدر عجز و فروتنی اور فرومائگی و مسکنت جو آپ کی قدر و منزلت میں مزید اضافے کا سبب بنی آپ کی تشریف آوری ہمارے لیے باعث ِ مسرت و افتخار ہے ہم آپ کے مشکور و ممنون ہیں کہ ہمارے بلانے سے آپ تشریف لائے اور محفل کو رونق بخشی
     
    شکیل احمد خان اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    اے حضرت!یہ تو آپ کی محبتوں کے پھول ہیں جن کی خوشبوسے مشامِ فکر و نظرمہک رہے ہیں ،تنورِقلب و جگر کسی قدرفسردہ و ماند تھے مگر اب خوشی سے دمک اُٹھے ہیں،دہک رہے ہیں ،بلبلِ نطق و بیاں سرجھکائے بیٹھاتھااور طائرانِ خیال و تصور بھی بعالمِ خموشی بال و پر تہ کیے ہوئے تھےکہ اُٹھے ،اُڑے اور اب دیکھیں کیسے چہک رہے ہیں۔ اور جو پوچھاکہ پل بھر میں یہ تم کو کیا ہوگیا ہے؟تو کہا:ستائش سے ہم کو نشہ ہوگیا ہے۔پھر پوچھا کب تک رہے گا خُمار ؟کہا جب تلک چاہے پروردِگار!

     
    Last edited: ‏30 نومبر 2018
    آصف احمد بھٹی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہم لاکھ کوشش کے باوجود آپ کی طرز تحریر کی کاپی تک کرنے کے قابل نہ ہوئے آپ کے لکھنے کا ڈھنگ جس طرح آپ لکھتے ہیں جس روش سے جو آپ کا خاصہ ہے ہم نقل بھی نہ کر سکے آپ کے نرالے ڈھنگ پر مبنی تحاریر آپ کا انداز و بر قنداز ہمارے لیے نئی راہیں استوار کر رہی ہیں آپ کا مساوی المزاج اور معتدل المزاج طبع اور الفت و شفقت ، نرمی اور ملائمت تحمل اور بردباری آپ کے الفاظ کی شائستگی ہمیں آپ کی طرف کھینچے چلی جا رہی ہے

    تیرے سوا کوئی شائستہ وفا بھی تو ہو!
    میں تیرے در سے جو اٹھوں تو کس کے گھر جاؤں
     
    شکیل احمد خان اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    واہ زنیرہ واہ!
    آج تو آپ نے شکیل احمد خان کو سپر سانک طیارے میں سوار کرادیا۔یہ جب ساؤنڈبیریر کی حدود کراس کرے گاتوایک آوازہ بلند ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں اُس آوازے سے ابھی سے گھبرارہا ہوں!شکریہ زنیرہ شکریہ!!
    کیوں مجھے اِتنی خوشی دیدی کہ گھبراتا ہے دل! ​
     
    آصف احمد بھٹی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تو آپ کی محبت ہے ہم تو آپ کی قابلیت آپ کی لفظوں کی آزمودہ کاری ، تجربہ کاری ، رسائی ذہن ، استعداد و علمیت کے ہم قائل ہو چکے ہیں
    ہم چاہتے ہیں کہ اپنے لفظوں کی اڑان میں ہمیں بھی ساتھ لے چلیے اور قافلہ بناتے جائیے آپ کی امیری ہمیں دل وجاں سے قبول ہے لفظوں کی ادائیگی میں آپ کی ہنرمندی و لیاقت قابل ستائش ہے

    نہیں کچھ اور لیاقت تو پانوں دابینگے
    ہمیں کو بندہ بنانا غلام کر لینا
     
    شکیل احمد خان اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان صاحب کی نثر نگاری اس قدر پختہ، جامع اور پر تاثیر ہے کہ قاری محویت کے عالم سے بیدار ہو ہی نہیں پاتا
    قلم خاموش ہے الفاظ کی تاثیر بولے ہے
    ہماری صفحۂ قرطاس پر تحریر بولے ہے​
     
    شکیل احمد خان، زنیرہ عقیل اور آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    تمام شرکائے محفل اور بالخصوص حنا شیخ صاحبہ،آصف احمد بھٹی صاحب، عامر شاہین صاحب اور زنیرہ گل صاحبہ کی خدمت میں آداب عرض ہے!
    میں واقعی آپ کا ممنون ہوں کہ آپ نے میری جیسی تیسی تحریروں کو سراہا۔حسن میری عبارتوں میں نہیں آپ حضرات و خواتین کی نظر میں ہے جو اِن نگارشات سے منعکس ہوکر آپ کو پہنچتا ہےاور آپ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے۔اِس حسن ظن کے لیے میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ سب کا مشکور ہوں:
    وہ شوخ بھی معذور ہے،مجبور ہوں میں بھی
    کچھ فتنے اُٹھے حسن سے ،کچھ حسن ِ نظر سے​
    مجھے حنا شیخ صاحبہ کی شعری کاوشیں بہت متاثر کرتی ہیں ۔وہ اپنے ذخیرۂ الفاظ کے خزینے سے بڑی کفایت شعاری کے ساتھ سنبھل کر احتیاط سےعہدِ حاضرکے مسائل کی جو لفظی تصویریں بناتی ہیں اُنھیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ایک دِن ضرور اُن کی بنائی ہوئی ہر تصویر اپنا آپ منوائے گی۔
    مجھے آصف احمد بھٹی صاحب کے زندہ دل ،ہنستے مسکراتے اور خوشی کے پھول کھلاتے جملے بہت اچھے لگتے ہیں۔مصائب اور مسائل سے بھری اِس دنیا میں ہماری اُردُو،پیاری اُردُو کے صفحات پر یہ مختصر جملے تازہ ہوا کے خوشگوار جھونکے ہیں جن سے اِس خوبصورت فورَم کے دلنشیں اَوراق اُڑتے ہیں اور دِلوں میں اُتر جاتے ہیں۔
    مجھے عامر شاہین صاحب کی شاعری ،اشعار کا خوبصورت انتخاب،چھوٹے چھوٹے جملے ،کبھی پند گاہ نصائح ،تبصرے اورتجزئیے سب بھلے لگتے ہیں۔اُن کے پارہ ہاے نثر دیکھ کر اکثر زیرِ لب یہ شعر پڑھتا ہوں:سلیقے سے ہواؤ ں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اُردُو بول سکتے ہیں۔
    ساتواں انسان بھی ایک من موہنے طرزِ نگارش کے حامل ہیں۔اُن کی لکھی ایک سطر کبھی کبھی ایک کتاب کا درجہ رکھتی ہے ۔ اُنکی کھینچی ہوئی سادہ لکیریں انشاپردازوں کے لیے بلیغ اِشارے ہیں کہ ایسے بھی باتیں ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستانی ۵۵اپنے اوتار کی طرح سنجیدہ ، بردباراور ٹھہرے ہوئے مزاج کے مالک ۔اُن کے لکھے ہر لفظ کی پشت پر ایک ہی لفظ نقش دیکھتا ہوں،"ناظم "یعنی وہ بہت اچھے ناظم بھی ہیں۔
    زباں پہ بارِ الہایہ کس کا نام آیا۔۔۔۔۔۔زباں کا" ز "اعلان بن کے لہرایا
    زنیرہ گل: میں اِنھیں بلبل ہزار داستان کہوں گا۔اِن کی کثیرالجہات کاوشیں اور اُردُو زبان و ادب سے گہری محبت ۔۔۔۔۔۔۔۔میرا خیال ہے کل نہیں تو پرسوں اور پرسوں نہیں تو اترسوں یا انرسوں وہ ہماری اُردُو ، پیاری اُردُو فورَم کی بہترین ناظم ہوں گی یااُردُوکی کسی جدیدترین ، عظیم ترین ،حسین ترین ویب کی امیر ترین بانی ۔۔۔۔۔انشاء اللہ!
    آپ کی محبتیں مجھےشکر گزاری کے دلی جذبات کے اظہار پر اُکسا رہی تھیں سو میں نے اپنا دل آپ کے قدموں میں رکھ دیا۔
    خدا حافظ دوستو!فی امان اللہ الکریم!!​
     
    Last edited: ‏2 دسمبر 2018
    عامر شاہین، زنیرہ عقیل اور آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    محترم یہ تو آپ کی ذرہ نوازی ہے آپ کی کرم گستری ، سخاوت و فیاضی ہے کہ ہمیں اتنے اعلیٰ مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں جس کے ہم قابل ہیں نہ ہی متمنی ہیں

    دیکھ کر شاہ کرم گستر کی بے حد بخششیں
    کھل گیا حاتم کے احسان و سخاوت کا بھرم

    آپ کی محبتوں کا بہت بہت شکریہ
     
    شکیل احمد خان اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    بہت سوچا اور جب زاغ شب نے بیضہ ہائے انجم آشیانہ مغرب میں چھپائے اور صیادان سحر خیز دام بر دوش آئےتو یہ عقدہ کھلا کہ الحمد اللہ اب اس لڑی پر اساتذہ اکرام کی نظر التفات پڑ چکی ہے ، کہ اس لڑی میں موجود ہر پیغام خود ایک جوہر پارہ ہے ، جیسے موتی پرو دئیے ہیں یہ مری خوشنصیبی ہے کہ ہم ان گوہر باروں پر شاہد اور ان سے فیض حاصل کرنے والوں میں سے ہیں ۔ آپ تمام محترمین محفل کا شکریہ ۔ اور شکیل احمد خان صاحب کا خاص شکریہ کہ انہیں مجھ حقیر ناچیز کے بے ربط جملوں میں زندہ دلی نظر آتی ہے ۔ ۔ ۔ یہ میرے لیے باعث افتخار ہے ۔ ۔ ۔ جناب محترم عامر شاہین صاحب اور زنیرہ گل صاحبہ کی زبان دانی اور سخن فہمی و سخن گوئی کے تو ہم پہلے سے معترف ہیں ۔ ۔ ۔
     
    زنیرہ عقیل اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    محترمی شکیل احمد خان صاحب! آپ نے دیگر مکرم احباب کے ساتھ اس ناچیز کو جو عزت بخشی اس کے لیے یہ عاجز آپ کا تہہ دل سے مشکور و احسان مند ہے۔آپ کے قلم سے اس فورم کی زینت بننے والا ہر ہر نثر پارہ ہمیں اس بات کا اعتراف کرنے پر مجبور کیے دیتا ہے کہ نثر میں آپ ہی کا سکہ چلتا ہے اور اس میں کوئی آپ کا ثانی و ہمسر ہونے کا دعویدار نہیں، ہم سب آپ کے سامنے طفلِ مکتب ہیں اور یہ بھی آپ کی ذرہ نوازی ہے کہ آپ ہمیں بطور طفل ِمکتب قبول کرتے ہیں وگرنہ ہمارے ٹوٹے پھوٹے الفاظ ، آپ کی مرصع سازی کے سامنے ہیچ ہیں۔یہ عاجز دعا گو ہےکہ ؛
    خطبہ ہو ہر دیار میں نام حضور کا
    جاری جہاں میں سکہ اوج آپ کا رہے​
     
    آصف احمد بھٹی اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اب مجھے محسوس ہونے لگا ہے کہ میری تلاش ِخزائن اپنے انجام کو پہنچنے لگی ہے لفظوں کے خزانے بمع اساتذہ ، کاملانِ فن، معلمین و آموزگار میرے نظروں کے سامنے ہیں میری تلاش تحقیق و تجسس، جستجو، چھان بین، ڈھونڈ ڈھانڈ، وہ سعی وہ کھوج اپنے انجام کو پہنچنے لگی ہے میں کھو چکی ہوں تصور کی اصطلاح ہے سفر اندر وطن ایک اسی حالت جب کوئی شخص صفات خدا میں محو ہو کر صفات بشری سے علیحدہ ہو جاتا ہے اسی طرح میں بھی کھو چکی ہوں ان خزانوں کو پا کر میری نظروں کو آزادی ملی اور وہ جلوے محسوس کرنے لگی جو مختلف لڑیوں میں مخصوص انداز سے ان لڑیوں کے قید ِ آداب کی وجہ سے کبھی نہ کر سکی تھی چوں کہ میں شاگرد ہوں تو اساتذہ میری غلطیوں کو سدھارینگے
    اب تو ایسا لگتا ہے کہ بارش برس رہی ہے خوبصورت لفظوں کی محاوروں کی محبت کی اخلاق و بھائی چارگی کی چاروں جانب ،بام و در پر اور شجر حجر پر اورمحسوس ہوتا ہے جیسے گھاس کے اُجلے نرم بدن اور ٹین کی چھت پر جیسے کوئی دھن بج رہی ہو اور شاخ شاخ میں اُگنے والے برگ و ثمر پر لیکن اس کی دل میں اُترتی مُگّھم سی آواز کے اندر جانے کتنی آوازیں ہیں ایک مسحور کن دلفریب دلنشیں قطرہ قطرہ دل میں اُترنے ، پھیلنے والی آوازیں، جن کو ہم محسوس تو کرسکتے ہیں لیکن لفظوں میں دوہرا نہیں پاتے اور جس کے لیے الفاظ ہم ڈھونڈتے ڈھونڈتے زندگی تاریک کر دینگے وہ آوازیں جو ہم جانتے ہیں، لیکن کسی کو سمجھا نہیں پاتے جیسے پت جھڑ کے موسم میں ایک ہی پیڑ پہ اُگنے والے ہر پتّے پر ایسا ایک سماں ہوتا ہے ہماری پیاری اردو پر ہے آج جیسے . تلاش ختم ہوئی میری اب کہیں جانے کا من نہیں کرتا .

    بھنور بھنور تجھے موجوں میں راستہ دے گا
    خدا ہے ساتھ تو پھر ناخدا تلاش نہ کر
     
    آصف احمد بھٹی اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    زنیرہ بی بی !خدا آپ کو ہمیشہ ہمیشہ خوش رکھے۔آپ نے ہماری اُردُو ، پیاری اُردُو کو لب تشنگان ِ علم کا کعبہ ٔ مقصود بتایا، صحیح فرمایا،اللہ تعالیٰ آپ کی زبان مبارک فرمائے،آمین۔
    عامر شاہین صاحب ! میرے لیے اِس درجہ خوش گمانی ! اللہ تعالیٰ آپ کو حددرجہ اجر وثواب عطافرمائے،آمین۔
    آصف احمد بھٹی صاحب!آپ نے توقلم توڑ مکالمات لکھ کر مانی و بہزاد کوشرمادیا:
    اللہ کرے اَوجِ خیا ل اور زیادہ!​
     
    آصف احمد بھٹی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کے لب و لہجے کی شیرینی اور خوشگوار انداز تکلم کے ہم دیوانے ہیں آپ کی طلیق اللسانی، خوش گفتاری ، خوش مقال طبیعت لفظوں کی ادائیگی تر زبانی ، عذب البیانی کے کیا کہنے واہ واہ .......... فصیح العلمی کے ساتھ ساتھ فصیح البیان بھی واقع ہوئے ہیں. فطرتِ نیک اعتقادی و نیک سیرتی کی بدولت آپ رونق محفل قرار پائے ہیں

    لڑی کو چھوڑنے کو آج من کرتانہیں اب تو
    لڑی پر آج دیکھو تو وہ خوش تقریر آیا ہے

    زنیرہ گل
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
  16. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ شکیل احمد خان صاحب ، آپ کی حوصلہ آفزائی ہم سب کے لیے باعث افتخار ہے ۔ ۔ ۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    سارے ، ادھارے لکھنوی کہاں ہیں ؟
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لڑی کو چھوڑنے کو آج من کرتانہیں اب تو
    لڑی پر آج دیکھو تو وہ خوش تقریر آیا ہے

    زنیرہ گل
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    کلموہے ! ان چاہتوں کو کیسے سنبھال رکھو گے
     
  20. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آپ اس چاہت کے لائق ہو کہ آپ سے محبت کی جائے آپ اس قابل ہو کہ آپ کو سر آنکھوں پر بٹھایا جائے آپ حقدار ہو کہ آپ کو عزت دی جائے آپ مستحق ہو ہمارے پیار کے ...... سُنی سنائی بات نہیں‘ یہ اپنے اوپر بیتی ہے ...... پھول نکلتے ہیں شعلوں سے چاہت آگ لگائے تو
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ ۔ ۔ ۔ بیٹا جی ۔ ۔ ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ ۔ ۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی پر خلوص محبت کے لیے میں آپ کی مشکور ہوں ....... پیار کی راگنی انوکھی ہے......... اس میں لگتی ہیں سب سُریں کومل
    مجھے قدم قدم پر محبت مل رہی ہے اللہ رب کریم نے والدین کی جدائی کے احساس کے درد کو کم کرنے کے لیے فرشتوں کے دست شفقت کو میرا نصیب بنایا ہے
    ھارون رشید بھائی اور آپ میرے لیے گراں قدر تحائف ہو جزاک اللہ خیرا کثیرا
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    ارے ! یہ سب لکھنوی کہاں گئے ؟ یہ لڑی کو رکی ہوئی ہے ؟
     
  24. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بس جی یہی اس لڑی کے بارے میں یہی کہونگی کہ
    ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیں
    اور ہم بھول گئے ہو تجھے ایسا بھی نہیں ہے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اجی واہ ۔ ۔ ۔ محترمہ کیا کہنے ۔ ۔ ۔ بئی بہت خوب ۔ ۔ ۔ کیا عمدہ ذوق پایا ہے ۔ ۔ ۔ ماشاء اللہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ذوق کے لفظ سے ایک شعر یاد آیا شئیر کرنے کی جسارت کر رہی ہوں لیکن خدارا آخر میں یہ مت کہہ دینا کہ یہ اشعار کی لڑی نہیں ہے

    تم چاندنی ہو‘ پھول ہو‘ نغمہ ہو‘ شعر ہو
    اللہ رے! حسنِ ذوق مرے انتخاب کا
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ! آپ کاے انتخاب و حسن ذوق کے کیا کہنے ۔ ۔ ۔ اس لڑی کے پچھلے اوراق میں میں خود اور دوسرے احباب بھی متعدد بار اشعار لکھ چکے ہیں ۔ ۔ ۔ اس سے لڑی کے حسن میں چار چاند لگا جاتے ہیں ۔ ۔ ۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اکثرو بیشتر چاند کی خوبصورتی کے قائل ہونے کی نسبت سے چار چاند کا محاورہ داغ دیا جاتا ہے
    اس لیے میں کیوں کسی سے پیچھے رہوں اس لیے ایک شعر مزید برداشت کیجیے

    محفل میں چار چاند لگانے کے باوجود
    جب تک نہ آپ آئے اجالا نہ ہو سکا

    ویسے چاند تو کافی دور ہے اور دیکھنے میں اتنا خوبصوت نہیں نظر آتا جتنا ایک پھول اور اس کی مہک تو چار چاند کی بجائے چار پھول کیوں نہیں لگائے جاتے؟
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    واہ واہ ! کیا کہنے ۔ ۔ ۔
    اور رہی چار پھولوں کی بات توچار پھول صرف کسی پولیس والے کے کندھے پر ہی سج سکتے ہیں ۔ ۔ ۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    محترمین پولیس والے تو چار چھتر بھی لگاتے ہیں
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں