1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لکھنوی زبان

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏25 نومبر 2006۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  3. آصف احمد بھٹی
    آن لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    محترم عامر شاہین صاحب تو شاید مصروف ہیں
    مگر ہم نے جب جب بھی اس لڑی کے عنوان پر ایک طائرانہ نگاہِ ڈالی اور اپنے ذہنِ کج فہم کو تھوڑا سا تردّد میں لا کر غوروحوض فرمایا تو ہمیں بخوبی معلوم ہو گیا کہ یہاں محض اردو نہیں بلکہ خالص و مخلّص لکھنو ادب کی اردو کی مشق جاری رکھنے کی جہدِ مسلسل ہو رہی ہے لہذا ہر احتیاط ملحوظ ہے کہ مبادا کسی شریک مجلس کی طبعِ نازک پر ہمارا کوئی بےتکلف اندازِ تحریر گراں گذرے ۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    اس عاجز و ناچیز اور کم تر و حقیر کا لکھنوی زبان سے کیا لینا دینا، جو بھی ضبطِ تحریر میں لانا ہے بالتکلف ہی لانا ہے، ہمارا مزاج تو بلا تکلف جملہ بندی کا متقاضی ہے لیکن اب زنیرہ عقیل کے کہے کی لاج رکھنے کو چند ٹوٹے پھوٹے الفاظ قارئین کی نذر ہیں۔
     
    زنیرہ عقیل اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. آصف احمد بھٹی
    آن لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    زہے نصیب ۔ ۔ ۔ حضور جنہیں آپ ٹوٹے پھوٹے لفظ کہہ رہے ہیں وہ ہم دیوانے کے لیے گوہر نایاب ہیں ۔ ۔ ۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اس قدر کسر نفسی سے کام لیتے ہوئے بڑی مہارت سے اپنے الفاظ کے پھول نچاور کرنے کا شکریہ
    خاکساری و انکساری کے الفاظ کے ساتھ اظہار فروتنی دل موہ لینے کے لیے کافی ہے
    وہ سر چڑھا ہے اتنا اپنی فروتنی سے
    کھویا ہمیں نے اس کو ہر لحظہ پاؤں پڑ کر
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    خاطر مدارت آو بھگت اور خوش اخلاقی سے ہمارے دلوں میں آپ کا ایک الگ مقام بن چکا ہے
    آپ کی خوش اطواری کے ہم بھی معترف ہیں

    شروع ہی سے تھے آثار اوج اس کے عیاں
    شروع ہی سے اطوار نیک اس کے پدید
     
    غوری اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. آصف احمد بھٹی
    آن لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    مدارت و خاطر داری تو ہمیشہ سے اس خظے کے لوگوں کا چلن رہی ہے ، اس خطے کے لوگوں کے دل تو بحر ذخار کی مانند بے کنار رہے ہیں ، محبتیں ، چاہتیں اور عنایتیں ہی میراث رہی ہے ، انہیں عنایتوں کے سبب تو ہم معصوم سے فیض پاتے رہے ہیں ۔ ۔ ۔
     
    Last edited: ‏3 نومبر 2018
    غوری اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کے فہم و فراست اور اردو سے لگاؤ کے دلدادہ تھے
    اس لیے آپ کی تحریر کے ہر فقرے اور لفظ کو گوہر نایاب تصور کرتے ہوئے
    خظے کو چار سو ٹٹولتے رہے
    پھر نا گہاں خیال آیا کہ شاید ط اور ظ کی محبت چاہت اور قربت کا اثر ہے جو ظاہر ہو گیا وہ بھی غیر ارادی طور پر
     
    غوری اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. آصف احمد بھٹی
    آن لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    یہ بات میرے لیے کسی نعمت سے کم نہیں کہ آپ میری بے ربط جملوں کو اتنی اہمیت دیتی ہیں، سیروں خون برھ گیا ۔ شکریہ ۔ میں نے تصحیح کر دی ہے، آپ نے بلکل درست فرمایا، یہ خطائے بے ارادہ تھی، جو سرزد ہوئی، آپ نے بروقت نشاندہی کی، ایک بار پھر شکریہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جملوں کے ربط میں آپ کی محبت تلاش کرتے ہیں
    ویسے خون کی مقدار زیادہ ہونے کو بڑھنا ہی کہتے ہیں لیکن اگر آپ اس بھرنے سے بھی تشبیہ دیں تب بھی برھ نہیں کہہ سکتے بس ہم حسب دستور حسب سابق حسب روایت اسے بھی غیر ارادی والے خانے میں ڈال دیتے ہیں
     
    غوری اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. آصف احمد بھٹی
    آن لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    طبیعت ناساز ہےشاید
     
  14. آصف احمد بھٹی
    آن لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    الحمد اللہ طبیعت کافی بہتر ہے ، دراصل معصوم سا جب کبھی اپنے معصوم سے موبائل سے ان لائن ہوتا ہے تو اس طرح کی اغلاط سر زد ہو جاتی ہیں ، اور اللہ کا شکر ہے کہ اس نے آپ جیسے مہربانوں کے دل میں اتنی چاہت اور عزت دی ہے کہ میرے ہر حرف کو اتنی گیرائی اور گہرائی سے پڑھتے ہیں ، الحمد اللہ ثمہ الحمد اللہ ۔ ۔ ۔ آپ کا ایک بار پھر شکریہ ۔ ۔ ۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    حوالہ شدہ مراسلہ کے زیریں مراسلات میں زنیرہ عقیل نے آصف بھائی کی بارہا اصلاح فرمائی ہے، یہ سب دیکھ کر ہمیں نہ صرف اصلاح سوجھ رہی ہے بلکہ شرارت بھی سوجھ رہی ہےتو پہلے عرض اور پھر آداب عرض ہے:
    نظر جن کی نہیں جاتی ہے اپنے عیبوں پر
    آئینہ ان کو دکھاتے ہیں زمانے والے​
    محترمہ کے پھول نچاور کے الفاظ قلم کی ضد میں آتے ہوئے نہ جانے کیوں دو چشمی ھ سے محروم رہ گئے، شاید وہ پھول نچھ آور تھےکہ جن پہ سرخ مرچ کے سفوف کا چھڑکاؤ اس غرض سے کیا گیا تھا کہ وصول کنندہ نشاط انگیز چھینک سے جان لے کہ یہ تحفہ عنایت کرنے والا اسے یاد بھی خوب کرتا ہے۔
    نچھ(ن حرف مکسور ) پنجابی زبان میں چھینک کے لیے مستعمل ہے۔
     
    زنیرہ عقیل اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. آصف احمد بھٹی
    آن لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    ہا ہا ہا ہا ۔ ۔ ۔ بہت خوب ، محترم جناب عامر شاہین صاحب ، اب اندازہ ہوا کہ یہ کمپیوٹرز اور موبائل کسی کے " سگے " نہیں ہوتے ۔ ۔ ۔

    قیمتِ جنسِ وفا ؟ نیم نگاہی توبہ!
    ایسی باتیں نہ کریں آپ کہ سودا نہ بنے​
     
    غوری اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ایک بھائی کے لیے طیش میں آکر اس قدرجو ش اور ولولے سے لفاظی کے خنجر لیے مجھ جیسی معصوم بچی کو زمانے کے بیداد گر بن کر قسی القلبی کا مظاہرہ کرنے سے پہلے ایک بار سوچ لیتے کہ وہ تو پٹھان ہے اس لیے آئینے والا فارمولا لاگو نہیں ہوتا

    خیر اب سینے پر وار تو کر ہی چکے ہیں اس لیے اپنی سقیم الحال اردو کے ساتھ بستر مرگ پر ہماری اردو کا دم رحلت ہے
     
    غوری اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. آصف احمد بھٹی
    آن لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    معصوم سا ہوں میں ، کوئی عیار نہیں میں
    زندہ دل ضرور ہوں ، لیکن دلدار نہیں میں
    چاہت بن کر آصف ، دل میں اتر جاؤں گا
    ناوکِ بے رحم کی طرح ، آر پار نہیں میں​
     
  19. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    یہ استہزائی قہقہہ یہ تمسخر کیا کہنے
    چلیں آپ کو کھلکھلانے کا موقع تو ملا پٹھان کی وجہ سے
    لیکن
    ہمارے پاس ایک یہی پٹھان والی چھتری ہے بچنے کے لیے ہاہاہاہا

    ننگے پیڑوں کی بھی شاخوں پہ لگائیں ضربیں
    کتنا بے رحم ہواؤں کا یہ طوفاں نکلا
     
    غوری اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. آصف احمد بھٹی
    آن لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    استہزائی قہقہہ اور معصوم سا ۔ ۔ ۔ اللہ اللہ ۔ ۔ ۔ آنسہ محترمہ آپ نے مجھ معصوم سا پر جو بہتان تراشا ہے فورا سے بیشتر اس پر اپنے اللہ کے حضور توبہ کیجئے ۔ ۔ ۔ اللہ اللہ معصوم سا اور استہزائی قہقہہ ۔ ۔ ۔ معصوم سا تو اس لیے خوش ہوا تھا کہ ان جدید آلات کے ستم کا شکار اکلوتا معصوم سا نہیں ہے بلکہ " بڑے بڑے اساتذہ اکرام کے ساتھ یہ آلات کہربائی دھوکہ کر جاتے ہیں ، یہ تو معصوم سی خوشی تھی ۔ ۔ ۔ اللہ اللہ معصوم سا اور استہزائی قہقہہ ۔ ۔ ۔ توبہ توبہ کیا زمانہ آ گیا ہے ۔ ۔ ۔ بخدا ، اور نہیں تو کیا :(
     
    Last edited: ‏6 نومبر 2018
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    یا اللہ کتنی معصومیت کا اظہار کر رہے ہیں
    آپکی معصومیت آپ کی سادگی آپ کی طفولیت کے قربان جاؤں
    ذرا سا اوپر والی اپنی ہی پوسٹ پر نظر ڈالیں تو وہ قہقہہ تسلسل کے ساتھ گونج گونج کر میرے صبر کا امتحان لے رہا ہے
    گفتار میں نہ پوچھئے کیسی بلا ہے وہ
    سو جھوٹ بولنے پہ بھی سچا لگا ہے وہ
     
    عامر شاہین، غوری اور آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. آصف احمد بھٹی
    آن لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    توبہ توبہ ۔ ۔ ۔ اللہ جی یہ معصوم سا کیا سن اور دیکھ رہا ہے ۔ ۔ ۔ توبہ توبہ ۔ ۔ ۔
    اللہ جی ۔ قہقہہ تو دیکھ لیا مگر بعد کے جملے پر کوئی غور ہی نہیں ۔ ۔ ۔
     
  23. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جی جی عامر شاہیں صاحب کے بدلے پر ہی آپ نے اس قدر خوش تھے
    چٹکنا زخم کا لگا سامنے آنا نمکداں کا
    نمکداں نے یہ جانا قہقہہ ہے زخم خنداں کا
    -----
    ویسے مجھے مزید ایک موقع آپ نے دیا لیکن اب عامر شاہین صاحب کے ڈر سے صرف سرخ کر دیتی ہوں
    اور ہنسی تو اب میری بھی رکنے والی نہیں کیوں کہ عامر شاہین کو استاد ہی سمجھتی ہوں

     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. آصف احمد بھٹی
    آن لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    بُرے پھنسے معصوم سا ، بُرے پھنسے ۔ ۔ ۔ لیجئے ہم سپر ڈالتے ہیں ۔ ۔ ۔
    ویسے میں نے تصحیح کر دی ہے ۔ ۔ ۔
     
  25. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سپر انداختہ ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں
     
    غوری اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ارے واہ کیا ثقیل اردو دانی کی مشق جاری ہے۔ ایسی اردو پڑھ کے تو لکھنو کے اردو دان بھی ہتھیار پھینک دیں گویا۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. آصف احمد بھٹی
    آن لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    ارے قبلہ، یہ بذلہ سنجی تو باہم ہوتی رہتی ہے ، اور اس لڑی میں آپ کی مکرر تشریف آوری تو ہمارے لیے مسرت اور افتخار کی نوید بن کر آئی ہے۔ قدم رنجہ فرمائیں اور اپنی اعلیٰ ذوقی میں‌ہمیں بھی شراکت دار بنائیے
    اور کسی طور جناب قبلہ نعیم صاحب کو بھی اس لڑی کی راہ دکھا دیں تو کیا کہنے ، آپ جیسی بلندپایہ اور نابغہ روزگار شخصیت کا یہاں تشریف لانا تو اس محفل کی خوشبختی ہے ۔
     
    غوری اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    زہے طالع، زہے نصیب، خوشا قسمت ، آپ نے تشریف ارزانی فرما کر ہماری پیاری اردو کی اس خوبصورت لڑی میں قدم رنجہ فرما کر ہماری حوصلہ افزائی کی ہے آصف احمد بھٹی صاحب تو پہلے سے ہی براجمان ہیں اور ہماری ہمت افزائی کرتے رہتے ہیں
     
    غوری اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    احقر آپ کی اس سپاس گذاری کے لیے مشکور ہے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آمد پہ تیری عطر و چراغ و سبو نہ ہوں
    اتنا بھی بود و باش کو سادا نہیں کیا
     
    آصف احمد بھٹی اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں