1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غوریات

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏4 مارچ 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    مزاح نہ ملے تو کیا کروں
    مزاج نہ ملے تو کیا کروں

    سمع نہ ملے تو کیا کروں
    طبع نہ ملے تو کیا کروں

    حیا نہ ملے تو کیا کروں
    وفا نہ ملے تو کیا کروں

    جزا نہ ملے تو کیا کروں
    سزا نہ ملے تو کیا کروں

    فطرت نہ ملے تو کیا کروں
    قربت نہ ملے تو کیا کروں

    غوری 29 مارچ 21

     
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    بار بار ستایا اور آنسوؤں رولایا
    سادگی نے کیا کیا سبق سکھایا

    ہر ایک پہ کئے اعتبار کو جھٹلایا
    پاکیزگی نے کیا کیا سبق سکھایا

    ہر ایک سے ناطہ ہی ختم کروایا
    ناراضگی نے کیا کیا سبق سکھایا

    ہر ایک انجان کو اپنا احباب بنایا
    شگفتگی نے کیا کیا سبق سکھایا

    غرور مٹایا اور سرنگوں کروایا
    بندگی نے کیا کیا سبق سکھایا

    غوری 27 مارچ 21
     
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    جسم تھک جائے تو آرام کیجئے
    دماغ تھک جائے تو رام کیجئے
    جاں تھک جائے تو کلام کیجئے
    روح تھک جائے تو سلام کیجئے

    سلامت رہیئے, سلامتی مانگیئے اور سلام کرنے میں تاخیر نہ کیجئے کیونکہ محبت میں پہل آپ کے جسم, جاں, دماغ اور روح کو توانا کرتے ہیں اور ہر قسم کے خوف سے نجات دلانے میں معاون ہوتے ہیں.

    غوری
    30 مارچ 21
     
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    ہر اک دل قربت چاہتا ہے
    ہر اک دل نسبت چاہتا ہے

    ہر اک نفس الفت چاہتا ہے
    ہر اک نفس محبت چاہتا ہے

    ہر اک فسانہ اہمیت چاہتا ہے
    ہر اک فسانہ شہرت چاہتا ہے

    ہر اک زمانہ مدت چاہتا ہے
    ہر اک زمانہ وقت چاہتا ہے

    ہر اک دوست جلوت چاہتا ہے
    ہر اک دوست خلوت چاہتا ہے

    ہر اک انسان جان چاہتا ہے
    ہر اک انسان امان چاہتا ہے

    ہر اک شخص شان چاہتا ہے
    ہر اک شخص پہچان چاہتا ہے

    غوری 29 مارچ 21
     
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    فطرت بدل نہیں سکتی
    اچھے برے نہیں ہو سکتے

    برائیوں کے خوگر بد خواہ
    قطعا" اچھے نہیں ہو سکتے

    غوری 29 مارچ 21
     
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    دھوکے باز کبھی معتبر نہیں ہو سکتے
    تلخ انسان کبھی دِل بر نہیں ہو سکتے

    اخلاص کو کیا غرض دھوکہ دہی سے
    اچھے انسان کبھی کمتر نہیں ہو سکتے

    غوری
    29 مارچ 21
     
  7. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    انسان جلد باز ثابت ہوا ہے. جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جلدی کا کام شیطان کا ہے.

    اپنے اوقات کو منظم کیجئے.
    اپنے مال کو احتیاط سے خرچ کیجئے.
    اپنے جذبات کو قابو میں رکھیئے.

    اللہ کی تقسیمِ زر, ودیعتِ اولاد اور دیگر انعامات پہ قناعت کیجئے. جو مل جائے اس پہ شکر ادا کیجئے اور جو متوقع ہو اس پہ صبر کیجئے تاکہ آپ پرسکون اور اطمینان والی زندگی گزار سکو.


    غوری
    31 مارچ 21
     
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    رمضان کے مہینہ میں ہر ایک لمحہ بہت قیمتی ہے۔ اس میں روزہ رکھیئے، عبادات کیجئے، پاکیزگی اختیار کیجئے اور کم کھایئے تاکہ آپ کی روح اور جسم توانا رہیں

    غوری
     
  9. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    یا الہی ہمیں دنیا کی لالچ میں مبتلا نہ کرنا۔
    بلکہ ہمیں نیک اور پرہیزگار لوگوں میں رکھنا
    تاکہ ہم تیرے خاص بندوں میں شمار ہوں۔

    غوری 31 مارچ 21
     
  10. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    سارا عالم ہے بے خبر
    کیا کمال کا ہے یہ ہنر

    وفا ہے جس کا محور
    روح سے روح کا سفر

    غوری یکم اپریل 21
     
  11. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    محبت میں خوفِ مکر نہیں
    محبت میں اندیشۂِ فکر نہیں

    محبت میں زیر و زبر نہیں
    محبت میں انا کا گزر نہیں

    غوری
    یکم اپریل 21
     
  12. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    کل رات انہوں نے پوچھا محبت کیا ہے؟

    میری نظر میں بات اتنی ہے کہ دو فریق بلاتخصیص ایک دوسرے کو محترم گردانیں اور دل کی اک اک بات بلا خوف بیان کریں. آپسی میل ملاپ پہ خوش اور فرحان ہو جائیں. جدائی پہ پژمردہ اور رنجیدہ ہو جائیں تو یہ آغاز محبت ہے.
    محبت کرنے والوں میں اچھی پہچان ہوتی ہے. اک دوسرے کی آبرو ذاتی شان ہوتی ہے. اک دوجے پہ جان قربان ہوتی ہے. سب سے بڑھ کر محبت میں آڑھے نہ انا ہوتی ہے اور نہ ہی مالی منفعت کی دکان ہوتی ہے.

    غوری
    7 اپریل 2021
     
  13. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    بچپن میں چھوٹی سی پسٹل بھلی لگتی تھی
    جس میں کاغذی پٹاخوں والی ربن لگتی تھی

    وہ سائیکل سیکھنے اور سکھانے کا حسیں دور
    جب قینچی چلانی بھی بہت کٹھن لگتی تھی

    کبھی باؤجی کی سائیکل میسر آجایا کرتی تھی
    کبھی کرایہ والی سائیکل بہت بھلی لگتی تھی

    لوہے کی چھوٹی سی تیرتی اور پٹپٹاتی کشتی
    جس میں چھوٹی سی موم کی بتی لگتی تھی

    تسلے جیسا گول پانی سے لبالب بھرا ہوا برتن
    جس کے گرد اپنے محلے کی محفل لگتی تھی

    وہ دن تو کبھی بھول نہیں سکتے سبھی لوگ
    جب محلے کے رئیس کے گھر ٹی وی لگتی تھی

    ایک طرف اپنے جوتے اتار کر ترتیب سے رکھنا
    پہلے ٹی وی پہ بہت کمال کی تفریح لگتی تھی

    پھر وقت نے جو کروٹ لینا شروع کی اور ہمیں
    ہر ایک حسین چہرہ میں ہیما مالنی لگتی تھی

    یوں عشق و محبت کی داستان تو بہت پرانی ہے
    لیکن عہدِ شباب میں تلاشِ معاش گراں لگتی تھی

    پھر ایامِ روزگار سیڑھیوں کی طرح اوپر چڑھنے لگے
    کبھی اوقاتِ کار; کبھی باس کی جھاڑ بری لگتی تھی

    خدا خدا کر کے جب وقتِ شہنائی قریب سے قریب آیا
    دل بلیوں اچھلنے لگا اور بے کیف دنیا رنگین لگتی تھی

    پھر نئی نئی رشتہ داریاں اور پر تکلف عزت داریاں
    اور ماحول میں سحر انگیزی بہت ہی اچھی لگتی تھی

    اوپر تلے کئی بچیاں اور کئی بچے ہمارے نصیب میں آئے
    میری خوبصورت زندگی حسین سے حسین تر لگتی تھی

    بچوں کے لئے جدوجہد کرنا ان کی خاطر جھگڑا مول لینا
    ساری کمائی بچوں پہ لٹا دینا گویا تسکینِ جاں لگتی تھی

    وقت نے اپنی چال بدلی نہ اپنا ڈھنگ ذرا سا بھی بدلا مگر
    مری جدوجہد مری محبت و مری قربانی بے سود لگتی تھی

    غوری
    6 اپریل 2021
     
  14. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    Unique یونِیق

    میں نے پاکستان واپس آنے کے بعد انگریزی کے لفظ Unique کو اردو رسم الخط میں یونیک لکھا ہوا پایا.

    مجھے ہر جگہ لفظ یونیک دیکھ کر افسوس ہوا کہ ہم لوگ اردو کی آبیاری میں کس قدر بے حِس اور غافِل ہو چکے ہیں کہ اِصلاح اور درستگی کا حوصلہ کھو چکے ہیں.
    میں جرأت کے ساتھ یہ نقطہ اٹھانا چاہتا ہوں کہ انگریزی کے لفظ Unique کو اردو میں یونِیق لکھنا چاہیئے.

    اس ضمن میں چند الفاظ ملاحظہ کیجئے; جیسے صدیق Siddiqueاور رفیق Rafique وغیرہ.

    اگر آپ میری رائے سے اتفاق کرتے ہیں تو اردو زبان کی بہتری کیلئے اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں.

    شکریہ
    غوری
    6 اپریل 2021
     
  15. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    کچھ لوگ زندگی کی چوٹیاں سر کرتے کرتے اس مقام پہ پہنچ جاتے ہیں جہاں انہیں اپنے مال سے دوسروں کا پیٹ بھرنا افضل لگتا ہے.

    ایسے لوگ خلوصِ نیت اور بھر پور شوق سے ہر چھوٹے بڑے کو رزق, خوشیاں اور محبتیں تقسیم کرکے رضائے الہی کے حصول اور اپنی تسکینِ طبع کے سامان کے اہتمام کو ممکن بنا رہے ہوتے ہیں.

    جبکہ کھانے پینے کا سامان مفت میں حاصل کرنے والے اور مالی مدد حاصل کرنے والے خوش قسمت لوگ اس نعمت کو اپنا ذاتی حق سمجھ کر بڑے فخر اور تمکنت سے استعمال کرتے ہیں.

    لیکن انھیں اتنی توفیق نہیں ہوتی کہ وہ انعام و اکرام وصول کرتے ہوئے اپنے رب کا شکر ادا کریں اور اپنے محسن کے حق میں چند کلماتِ خیر ادا کریں.

    لوگوں کی مہربانیوں پہ ممنونیت کا اظہار کیجئے اور احسان مندی کو اپنا شعار بنا کے رکھیئے تاکہ اللہ تعالی آسانیاں مہیا فرماتا رہے عزت و احترام کے ساتھ.

    غوری
    6 اپریل 2021
     
  16. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات


    احساسِ ندامت اسی وقت ہوتا ہے جب کوئی فاش غلطی سرزد ہوجائے یا کسی کام کی انجام دہی میں کوتاہی ہو جائے.


    کردار کی عظمت کیلئے احساس کے تاروں سے جڑے رہیں. اپنی ذات کو دوسروں کیلئے مہربان اور شفیق بنائیں اور عام لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں.


    خوف سے محفوظ رہنے کیلئے لوگوں کیلئے لقمۂ حلال کا انتظام کرنے میں ان کی مدد فرمائیں. اور ضرورت مندوں کی حاجت روی بلا تاخیر اور بلاتخصیص کیجئے.


    صحت مند رہنے کیلئے اپنے گرد و نواح میں رہنے والوں کی داد رسی کرتے رہیئے.

    غوری
    5 اپریل 2021
     
  17. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    اچھی شے آسانی سے مل جائے تو قدر جاتی رہتی ہے.

    یہی وجہ ہے کہ ہماری بہت سی خواہشیں تشنہ رہ جاتی ہیں.

    شاید کہ ہم قدر دان بن کے رہیں اور ناشکری کے کلنک سے بچے رہیں.

    غوری
    5 اپریل 2021
     
  18. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    جس دل میں محبت نہیں
    اس دل میں وسعت نہیں

    جس دل میں چاہت نہیں
    اس دل میں مفاہمت نہیں

    جس دل میں حمیت نہیں
    اس دل میں بصیرت نہیں

    جس دل میں غیرت نہیں
    اس دل میں شرافت نہیں

    جس دل میں ندرت نہیں
    اس دل میں قدرت نہیں

    غوری
    3 اپریل 21
     

اس صفحے کو مشتہر کریں