1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عورت

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف حسین, ‏30 اکتوبر 2006۔

  1. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    چلیں جو بھی سمجھیں۔ ہمیں اپنے ہاں رہنے کی اجازت تو دی نا ۔ شکریہ :84:
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    تیسری دنیا میں تو کچھ بھی نہیں ہے پائیدار
    ہاں مگر اک مستقل بحران پایا جائے ہے
     
  3. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    یہ گوشہء خواتین میں تیسری دنیا آپ نے کہاں سے گھسیڑ دی ؟ :takar:
     
  4. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    کیا تیسری دنیا میں خواتین نہیں پائی جاتیں
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اگر “تیسری دنیا“ والی خواتین ہوتی ہیں تو پھر “دوسری دنیا“ والی کون ہوتی ہیں ؟ :208:
     
  6. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    اگر بتا دیا تو پھر پہلی دنیا کا پوچھو گے بھولے بادشاہ؟؟؟
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں ۔ وہ نہیں‌پوچھوں‌گا۔ کیونکہ مجھے پتہ ہے “پہلا زمانہ“ میں خود ہوں ۔
    یعنی بابا آدم کا جانشین “مرد صاحب“

    اب جلدی سے دوسری دنیا کا بتا دیں ڈاکٹر بھائی ۔
     
  8. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    چلیں جو بھی سمجھیں۔ ہمیں اپنے ہاں رہنے کی اجازت تو دی نا ۔ شکریہ :84:[/quote:1xo6psnj]“

    “دوسری دنیا“ کو چھوڑیں اپنے عقرب بھائی نے اعتراف کر لیا ہے کہ ان کا تعلق “تیسری دنیا“ سے ہے :a191:
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آصف بھائی ۔ اب آپ بےشک نہ بتائیں کہ دوسری دنیا کونسی ہے۔
    مسزمرزا بہن نے پہلوبچا کر مہینہ بھر پرانا پیغام پھر سے اٹھا کے یہاں لگا دیا ہے ۔ مجھے دوسری دنیا کی سمجھ آ گئی ہے :101:
     
  10. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    بھولے تم تو کافی سیانے ہو گئے ہو---------------
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ بزرگوارم :zuban:
     
  12. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    خدا آپ کو سیانا ہی رکھے ،سیانا کوا ہونے سے بچائے
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آصف بھائی ۔ اوتار والی فوٹو کس کی ہے؟ وحید مراد کے بچپن کی تو نہیں‌؟ :zuban:
     
  14. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    میری رائے میں خواتین کے سیکشن میں ایسی بےہودگی نہیں ہونی چاہیئے :a172:
     
  15. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    بجا ہے گپ شپ کے لیے الگ لڑی موجود ہے
    یہاں سنجیدہ باتیں ہونی چاھیں اس میں آپ سب دوستوں کی مدد چاھیے
     
  16. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ہمارے ملک میں عورتوں کے بہت سارے مسائل درپیش ہیں ، لیکن عورتوں کی ایک عالمگیر مسئلہ یہ کہ مرد عورتوں کو گھورتے ہیں ۔ اس کی وجوہات اور سد باب پر اس لڑی میں بات کی جائے تو اس لڑی کا حق ادا ہو جانے کے کافی امکانات ہیں ۔
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شیرافضل بھائی ۔ دیکھا آپ نے۔ ہم کیسی قوم ہیں ؟
    یعنی سنجیدہ ، یا مفید موضوع پر تو بات کرتے ہوئے ہماری روح فنا ہوجاتی ہے۔ ہاتھ ٹوٹ جاتے ہیں اور ذخیرہ الفاظ ذہن سے منہدم ہوجاتے ہیں۔ گپیں ہانکنے کے لیے 24 گھنٹے، پورا ہفتہ، پورا سال، پوری صدی بلکہ پوری زندگی اور شاید اگلی زندگی میں بھی تیار ہوں گے۔

    خیر ۔ آپ کے پیش کردہ موضوع کے حوالے سے مجھے انگلینڈ کی ایک گوری کا واقعہ یاد آگیا۔ شاید کسی انٹرنیٹ نیوز میں پڑھا تھا۔ (حوالہ اب مجھے یاد نہیں ) کہ اس گوری نے مسلمان ہوئے بغیر نقاب پہننا شروع کردیا۔ پوچھنے پر اس نے بتایا کہ پہلے ننگے چہرے سے چلتے ہوئے مجھ یوں محسوس ہوتا تھا جیسے ہر مرد مجھے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے پر تلا بیٹھا ہے۔ اور مجھے بہت ایمبیرسمنٹ (اسکی اردو کیا ہوگی) محسوس ہوتی تھی۔ پھر میں نے تجربے کے طور پر نقاب پہننا شروع کیا تو مجھے احساس ہوا کہ کوئی بھی مجھے ہوس بھری نظر سے نہیں دیکھتا ۔ جس سے میں نے خود کے اندر عجیب سا احساسِ تحفظ اور اعتماد محسوس کیا۔ اسکے بعد اب میں مستقل حجاب پہنتی ہوں۔
     
  18. اقراء
    آف لائن

    اقراء ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2007
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    مردوں کی فطرت ۔۔ اور فطرت کب بدلتی ہے ۔۔
     
  19. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    قبائے خوش بدن کا کیا کہنا
    گرچہ پہنا ہے پر نہیں پہنا

    دعوتِ نظارہ تو خواتین خود دیتیں ہیں
     
  20. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    مردوں کی فطرت ۔۔ اور فطرت کب بدلتی ہے ۔۔[/quote:1beutabt]
    مرد کی فطرت دیکھنا اور عورت کی فطرت دکھانا اب ایک کی بدلے تو دوسرے کی بھی بدلے نا :84:
     
  21. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    مردوں کی فطرت ۔۔ اور فطرت کب بدلتی ہے ۔۔[/quote:y7kccjep]


    اس میں قصور مرد اور عورت دونوں کا ہے
    اگر عورت اپنی زینت کو ظاہر نہ کرے تو مرد بھی اسے نہ گھورےگا
    با حجاب خواتین کو کم جبکہ بے حجاب خواتین کو زیادہ گھورا جاتا ہے
     
  22. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    [justify:3pnfzhxr]میرے خیال میں اصل قصور یہ ہے کی ہم سب نے اسلامی تعلیمات کو بھُلا دیا ہے ۔۔۔ اور ہر غلط کام کا اِلزام ایک دوسرے کو دیتے رہتے ہیں ۔۔۔ جبکہ اِسی معاملے میں دیکھا جائے تو مرد اور عورت دونوں کے لیے حُکم ہے کہ اپنی نظریں نیچی رکھیں ۔۔۔ یعنی دونوں کے لیے حجاب ضروری ہے ۔۔۔ جب ایک مرد اپنے حال میں گُم نظریں نیچے کیے جا رہا ہے تووہ کیسے کسی بے حجاب عورت کو دیکھے گا ۔۔۔ اسی طرح اگر عورت حجاب میں ہے تو اُسکو بھی ایک تحفظ کا احساس رہے گا ۔۔۔ اور نظریں نیچی رکھنے سے بھی وہ بھی بہت سی برائیوں سے بچ سکتی ہے ۔۔ بہرحال یہ بات کہنا غلط ہے کہ عورت کی وجہ سے مرد خراب ہوتے ہیں یا مردوں کی وجہ سے عورتیں ۔۔۔ ہم سب کو اپنی اصلاح کرنی ہے ۔۔ ہر بندہ اپنے اعمال ٹھیک کر لے تو معاشرے میں بُرائیاں کم اور اچھائیاں ذیادہ ہو جائیں گی ۔۔۔[/justify:3pnfzhxr]
     
  23. عائشہ جاوید
    آف لائن

    عائشہ جاوید ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جون 2008
    پیغامات:
    176
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ایک سادہ سی بات ہے۔
    اگر عورت کو حجاب کرنے کا حکم ہے تو مردوں کو نظر نیچی رکھنے کا۔
    دونوں اپنا اپنا فرض نبھائیں تو سب ٹھیک ہو سکتا ہے۔
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اصل چیز حیا ہے۔
    جو کہ مرد و عورت دونوں کے اندر ہونا چاہیے۔ حدیث پاک میں فرمایا گیا ہے کہ
    "حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے"
    اور ایک اور حدیث پاک کا مفہوم ہے
    "جب تمھارے اندر حیا نہ رہے تو جو مرضی کرتا پھرے"
    یعنی گناہوں سے روکنے میں انسان کے اندر "ایمان کا حیا" ۔۔ اللہ و رسول :saw: کا حیا" اگر پیش نظر رہے تو انسان گناہوں سے بچتا رہتا ہے۔

    اللہ تعالی ہم سب کو ایمان و کردار کی پختگی عطا فرمائے۔ آمین
     
  25. عطارقادری
    آف لائن

    عطارقادری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اپریل 2008
    پیغامات:
    28
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    عورت ایک پاکیزہ ونفیس چیز ہے
     
  26. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اصل چیز حیا ہے۔
    جو کہ مرد و عورت دونوں کے اندر ہونا چاہیے۔ حدیث پاک میں فرمایا گیا ہے کہ
    "حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے"
    اور ایک اور حدیث پاک کا مفہوم ہے
    "جب تمھارے اندر حیا نہ رہے تو جو مرضی کرتا پھرے"
    یعنی گناہوں سے روکنے میں انسان کے اندر "ایمان کا حیا" ۔۔ اللہ و رسول :saw: کا حیا" اگر پیش نظر رہے تو انسان گناہوں سے بچتا رہتا ہے۔

    اللہ تعالی ہم سب کو ایمان و کردار کی پختگی عطا فرمائے۔ آمین[/quote:id4kbivc]

    [glow=red:id4kbivc]آمین ثم آمین!!![/glow:id4kbivc]
     
  27. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    پردہء برگِ گُلِ تر میں ہے نگہت پنہاں
    دلِ انسان میں ہے جذب ِ محبّت پنہاں !

    ظلمت بحر میں ہے گوہرِ رنگیں مستور
    پردہء قبر میں ہے چشمہ شیریں مستور

    حُسنِ فطرت ہے گُلستاں کی بہاروں میں نہاں
    نغمہء روح فزا ساز کے تاروں میں نہاں

    لعل پنہاں ہے اگر کان کے گنجینے میں
    برق رخشاں ہے نہاں ابر کے آئینے میں

    جب ہر اک طرفہ لطافت ہے نہاں پردے میں
    پھر بُرا کیا ہے جو عورت ہے نہاں پردے میں​
     
  28. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    حیات و حُرمت و مہر و وفا کی شان ہے عورت
    شباب و حُسن و انداز و ادا کی جان ہے عورت!

    حجاب و عصمت و شرم و حیا کی کان ہے عورت!
    جو دیکھو غور سے ہر مرد کا ایمان ہے عورت!

    اگر عورت نہ آتی کُل جہاں ماتم کدہ ہوتا!
    اگر عورت نہ ہوتی ہر مکاں اِک غم کدہ ہوتا!

    جہاں میں ایک سچّے مرد کی تقدیر ہے عورت!
    طلسم ِ عالم ِ بالا کی اِک اکسیر ہے عورت!

    یدِ قدرت میں اِک چلتی ہوئی شمشیر ہے عورت!
    زمیں پر فطرتِ معصوم کی تصویر ہے عورت!

    جہاں میں کرتی ہے شاہی مگر لشکر نہیں رکھتی!
    دلوں کو کرتی ہے زخمی مگر خنجر نہیں رکھتی!

    کہیں معصوم طفلی اُس کے نغموں سے بہلتی ہے!
    کہیں بے خودجوانی اُس کے نوشِ لب سے پھلتی ہے!

    کہیں مجبور، پِیر ی اُس کی باتوں سے سنبھلتی ہے!
    کہیں آرام سے جان اُس کے قدموں پر نکلتی ہے!

    نہیں ہے کبریا لیکن وہ شانِ کبریائی ہے!
    ہماری ساری پیاری عمر پر اُس کی خدائی ہے!

    اُسی کی بُو ہے دُنیا کے لہکتے غنچہ زاروں میں!
    اُسی کا رنگ گُلشن کی مہکتی نو بہاروں میں!

    اُسی کے نغمے جنّت کے مچلتے آبشاروں میں!
    اُسی کا نُور, قدرت کے بہارِیں جلوہ زاروں میں!

    بہارِ آفرینش ہے! شبابِ زندگانی ہے!
    جواں فطرت کا اِک کھویا ہوا خوابِ جوانی ہے!

    وہ روتی ہے تو ساری کائنات آنسو بہاتی ہے!
    وہ ہنستی ہے تو فطرت, بے خودی سےمسکراتی ہے!

    وہ سوتی ہے تو ساتوں آسماں کو نیند آتی ہے!
    وہ اُٹھتی ہے تو کُل خوابیدہ دُنیا کو اُٹھاتی ہے!

    وہی ارمانِ ہستی ہے ! وہی ایمان ِ ہستی ہے!
    بدن کہئے اگر ہستی کو تو وہ جان ہستی ہے!

    وہ چاہے تو اُلٹ دے پردہء دُنیائے فانی کو!
    وہ چاہے تو مٹا دے جوش بحرِ زندگانی کو!

    وہ چاہے تو جلا د ے نخل زار ِ حکمرانی کو!
    وہ چاہے تو بدل د ے رنگِ بزم ِ آسمانی کو!

    وہ کہدے تو بہارِ جلوہ مٹ جائے نظاروں سے!
    وہ کہدے تو لباسِ نور چھن جائے ستاروں سے!​
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب کاشفی بھائی :a180:
     
  30. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    عورت اللہ تعالی کی بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے اس کی قدر کریں اور اسے مناسب حیثیت دیں ماں بہن بیٹی بیوی یہی مرد و عورت کی عظمت کے نشان ہیں

    جو بھی اپنے مقام سے گر جاتا ہے وہ کسی اہمیت کا حامل نہیں رہتا
    گھورنے والے مرد اور بن سنور کر سامنے آنے والی عورتیں ایک جیسے ہی ہیں

    مجھے تو اس بات کا یقین ہے کہ
    جب میں کسی کی ماں بہن کو گھورتا ہوں تو اسی وقت کوئی دوسرا بھی میری ماں بہن کو گھور رہا ہوتا ہے اور
    جب میں کسی عورت کو چھیڑتا ہوں تو عین اسی وقت کوئی دوسرا میری ماں بہن کو چھیڑ رہا ہوتا ہے۔

    اور پھر غور کیا جائے تو کسی نامحرم کو گھورنے یا اسے ہاتھ لگانے سے حاصل بھی کیا ہوتا ہے! محض گناہ اور وہ بھی بے لذت!

    اللہ تعالی ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں