1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عبدالجبار کے ذاتی کلام کی اشاعت

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از الف لام میم, ‏28 مئی 2006۔

  1. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    زمانہ دور کرتا جا رہا تھا
    کوئی ہم سے بچھڑتا جا رہا تھا

    کوئی تو خوش گیا محفل سے تیری
    کوئی بس آہیں بھرتا جا رہا تھا

    بہت مجبور ہو کر اُس کو چھوڑا
    حدوں کو پار کرتا جا رہا تھا

    بڑی مشکل سے میں دل سنبھالا
    کوئی دل میں اُترتا جا رہا تھا

    کوئی کچّے گھڑے پر پار جائے
    کوئی ساحل پہ مرتا جا رہا تھا

    کہا تھا دل سے کہ جُھک کر نہ ملنا
    یہ اُن کے پاؤں پڑتا جا رہا تھا

    مجھے معلوم تھا اب ختم سب کچھ
    وہ وعدوں سے مُکرتا جا رہا تھا

    تُجھے جبّار ہم نے کتنا روکا
    تُو چرچا عام کرتا جا رہا تھا

    (عبدالجبار)​
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب عبدالجبار بھائی ۔ بہت ہی خوب۔
    بہت با معنی کلام ہے اور کیا روانی ہے ۔۔۔ واہ جی واہ۔

     
  3. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    تُجھے جبّار ہم نے کتنا روکا
    تُو چرچا عام کرتا جا رہا تھا​
     
  4. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    نعتیہ شاعری

    پسندیدگی کا بہت شکریہ!
     
  5. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    میری پہلی نعتیہ شاعری۔۔ مِرے آقا قبول کر لیں تو سب دکھ دُھل جائیں۔۔



    قصیدے اُن کے پڑھنا چاہتا ہوں
    کہ اب میں بھی سنورنا چاہتا ہوں

    بہت مُدّت سے نہ روئی یہ آنکھیں
    اِنہیں اشکوں سے بھرنا چاہتا ہوں

    ہاں مِل جائے جو خاکِ پائےِ احمد
    اُسے بوسہ میں کرنا چاہتا ہوں

    ہے شاہوں سے بھلی اُن کی غلامی
    یہی سرکار کرنا چاہتا ہوں

    نہیں ہے چاہتِ حُوران و جنّت
    بس اِک دیدار کرنا چاہتا ہوں

    تڑپ کر کہہ رہا ہے دل یہ میرا
    میں اُن کو سجدہ کرنا چاہتا ہوں

    بچی ہیں جو مِری دو چار سانسیں
    اُنہیں کے نام کرنا چاہتا ہوں

    دمِ آخر مجھے لے جانا اُس دَر
    اُنہیں کا ہو کے مرنا چاہتا ہوں

    سُنا ہے لحد میں ہو گی زیارت
    سو میں جبّار مرنا چاہتا ہوں

    (عبدالجبار)​
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب عبد الجبار بھائی ۔ ماشاء اللہ

    باذوق نعتیہ کلام ہے۔ اللہ تعالیٰ‌ اور اسکے حبیب :saw: قبول فرمائیں۔ آمین
     
  7. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ جبار بھائی کا پہلا نعتیہ کلام پڑھ کر دل خوش ہوا۔ اللہ انہیں اور پختگئ فکر دے۔ آمین
     
  8. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    ماشاءاللہ عبدالجبار صاحب بہت ہی پیاری نعت لکھی آپ نے
    بہت ہی خوب
     
  9. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    سبحان اللہ
    عبدالجبار‌بھائی‌۔
    ‌بہت‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌ پیارا نعتیہ کلام ہے
     
  10. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالجبار بھائی ماشاءاللہ ،بہت خوبصورت کلام ہے
    بس ایک گزارش ہے،امید ہے آپ برا نہ مانیں گے
    “جبار“ رب تعالٰی کا صفاتی نام ہے،اسلیے یہ مناسب نہیں
    لگتا کہ اسے بغیر “عبد“ کے استعمال کیا جائے،اگر آپ اس کے
    بجائے کچھ اور تخلص کریں تو بہت مناسب ہوگا !
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں فیصل بھائی کی تائید میں اتنا ضرور کہوں گا کہ میں نے ہماری اردو پیاری اردو میں عبدالجبار بھائی کا نام شاید سینکڑوں مرتبہ لکھا ہوگا ۔ لیکن کہیں بھی صرف “جبار“ نہیں لکھا بلکہ ہمیشہ عبدالجبار بھائی ہی لکھا ہے۔ کیونکہ میں بھی اسی کو درست جانتا ہوں۔

    باقی تخلص رکھنا، تبدیل کرنا یہ عبدالجبار بھائی کا ذاتی معاملہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ میں اس مسئلے میں رائے زنی کا کوئی حق نہیں رکھتا۔
     
  12. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    ویسے اپنی گفتگو سے بھی عبدالجبار بھائی میں جباریت نام کی کوئی چیز نہیں نظر آتی۔
    ان کا نام تو محبت بھرا اور نفیس قسم کا ہونا چاہئیے تھا

    اب خدا کے لیے یہ نہ سمجھ لیجیے گا کہ مجھے عبدالجبار نام پسند نہیں۔ اللہ تعالی کے صفت کے ساتھ منسوب ہے یقیناً اپنی جگہ بہت اعلیٰ نام ہے۔
     
  13. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    دین کے معاملات میں غلو اور انتہاپسندی


    عبداللہ اور عبدالرحمن کے علاوہ اللہ تعالی کے کسی بھی نام سے وابستہ نام کو عبد کے بغیر پکارنا جائز ہے۔ یعنی عبداللہ کو اللہ اور عبدالرحمن کو رحمن کہنا درست نہ ہو گا۔ عبدالجبار کو جبار کہنا اور عبدالسمیع کو سمیع کہنا جائز ہے۔ واضح ہو کہ اس کی بہت سی مثالیں قرآنِ مجید میں بھی موجود ہیں۔

    مثال کے طور پر عبدالسمیع اور عبدالبصیر کو ہی لے لیں۔ سورۃ النساء میں اللہ رب العزت نے خود کو سمیع و بصیر بتایا جبکہ سورۃ الدھر میں یہی الفاظ انسان کے لئے استعمال کئے:

    اِنَّ اللّہَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًاO (النِّسَآء ، 4 : 58 )

    فَجَعَلْنَاہُ سَمِيعًا بَصِيرًاO (الدَّھْر ، 76 : 2)

    یہاں اللہ رب العزت نے سمیع و بصیر کے الفاظ انسانوں کے لئے بطور مجاز استعمال کئے ہیں۔ اس جیسی اور بھی مثالیں تلاش کی صورت میں قرآن و حدیث میں وافر تعداد میں مل سکتی ہیں۔

    اب اس کا دوسرا پہلو بھی دیکھتے ہیں۔

    ہمارے معاشرے میں غلو پسندی کا رجحان اپنی انتہا کو پہنچا ہوا ہے۔ جس کسی کو ایک چھوٹی سی بات پتہ چل جاتی ہے وہ اسی کو پکڑ کر سب کو اس پر کاربند کرنے کی کوشش کرتا ہے اور بسا اوقات دین کی معتدل تعلیمات کو پسِ پشت بھی ڈال دیتا ہے۔ مستحبات و سنن چھوڑنے کو برا کہنا اور فرائض و واجبات سے صرفِ نظر کرنا ہمارے معاشرے میں عام ہے۔

    نمازِ جنازہ میں صفوں کے طاق ہونے پر تو شور مچا مچا کر زور دیا جاتا ہے جبکہ دعائے جنازہ ان شور مچانے والوں میں سے بھی بیشتر کو یاد نہیں ہوتی۔

    اس گفتگو سے کسی کی دل آزاری مقصود نہیں ہے۔ مقصد فقط یہ ہے کہ ہر معاملے کو اس کی حیثیت کے برابر اہمیت دی جائے۔

    اللہ ہم سب کو اپنے احوال کی اصلاح کی توفیق سے نوازے۔ آمین
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالجبار بھائی صاحب !
    کافی غصے میں لگتے ہیں آپ ۔

    سب خیریت تو ہے ؟؟؟

    اتنی معمولی سی بات کو اتنا سنجیدہ لے لیا آپ نے !!
     
  15. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    نعیم بھائی! آپ نے کبھی محسوس کَیا کہ میں نے کسی بات کا غصہ کِیا ہو؟ :)

    ایسی کوئی بات نہیں، یہ تو ایک اصلاحی بات تھی، جِس کی وضاحت میں یہ سب کہنا پڑا، واللہ! مجھے کوئی غصہ نہیں، فقط سمجھانا مقصود تھا۔

    فیصل بھائی، آپ اور عقرب بھائی نے بہت پیارے انداز میں کہا جو بھی کہا، اگر میرے لکھنے میں آپ کو کوئی تلخی محسوس ہُوئی بھی تو وہ ہرگز ہرگز آپ میں ‌سے کسی کے لئے نہ ‌تھی۔ بلکہ معاشرے میں جو لوگ انتہا پسندی کا شکار ہیں اور مزید لوگوں کو اس دلدل میں دھنسائے جا رہے ہیں، غصہ اُن پر آتا ہے۔

    خیر!!!! یہ موضوع شروع کریں گے تو بہت لمبی بحث ہے۔ یہاں فقط یہی کہوں ‌گا، کہ اگر میری بات سے کسی کی دل آزاری ہُوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔ بقول عقرب بھائی کے آپ سب جانتے ہیں ‌کہ:)

    پھر بھی کچھ ایسا لگا ہو تو اُمید کرتا ہوں آپ مجھے معاف فرمائیں گے۔ شکریہ!
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالجبار بھائی ! یو آر گرنیٹ (ن اضافی ہے :bigblink: )
    اچھا کیا جو آپ نے وضاحت کر دی۔

    اب لڑی کے عنوان کے مطابق آپکے آئندہ کلام کا انتظار رہے گا
     
  17. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    کوئی ناراضگی نہیں جناب۔ ہم سب یہاں بے تکلف دوستوں اور بھائیوں کی طرح ہیں
    جبھی تو ہر بات ڈسکس کر لیتے ہیں۔

    خیر اب جلدی سے اپنا کلام سنائیں
     
  18. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    میری اِک نئی غزل


    ہم ایک پَل بھی جن سے انجان نہیں ہوتے
    وہ ہمارے دل کے کیونکر مہمان نہیں ہوتے

    کہنا بہت ہے آساں، لیکن اے میری جاناں!
    یہ رشتے بھول جانا ، آسان نہیں ہوتے

    جنہیں آپ دل سے چاہو، جنہیں آپ ہر سُو سوچو
    وہ آپ کی وفا سے ، انجان نہیں ہوتے

    جو مِلا اُسی کو سمجھو، کہ یہی ہے اپنا سب کچھ
    ورنہ تو دل میں‌کیا کیا ، ارمان نہیں ہوتے

    کریں لاکھ رکوع سجدے، کریں ہر گھڑی عبادت
    جو کچھ بھی ہوں ‌فرشتے، انسان نہیں ہوتے

    کئی بار دوستوں نے، جبّار بھیس بدلے
    اب ہم سے بھی وہ اکثر پہچان نہیں ہوتے


    (عبدالجبّار)​
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب عبدالجبار بھائی ! عمدہ پروازِ تخیّل ہے ماشا ءاللہ
     
  20. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بہت خوب عبدالجبار صاحب بہت اچھی غزل کہی آپ نے
     
  21. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    نعیم بھائی! اور لاحاصل جی! داد اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ!
     
  22. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    میری 27ویں سالگرہ پر میری ایک نظم


    [align=left:1n8qk3kr]2007-03-03[/align:1n8qk3kr]
    “میری سالگرہ“


    آج پھر ایک سال بیت گیا
    آج پھر لوگ مبارک دیں گے
    کِس نے سوچا کہ گُزرے سالوں میں
    میں نے کیا کچھ گنوا دیا اپنا
    اپنی ہستی تباہ کر ڈالی
    کیا تھا اور کیا بنا لیا اپنا
    وہ جو دن اُلجھنوں میں بیت گئے
    سب گناہوں کا اِک پہاڑ بنا
    وہ جو راتیں ملیں عبادت کو
    سب کی سب غفلتوں کی نظر ہوئیں
    حق ادا کر سکا نہ میں کوئی
    اپنے خالق کے بندہ ہونے کا
    اے مرے دوستو! مرے یارو!
    مجھ کو حاجت نہیں مبارک کی
    تم اگر خُوش ہو آج کے دن تو
    اپنی جھولی ہوا میں‌ لہرا دو
    مانگ کر دو مجھے خُدا سے وہ
    جس کے طالب سبھی پیغمبر تھے
    کچھ تو ایسا کروں کہ جس سے میں
    حق ادا کر سکوں غلامی کا
    روزِ محشر وہ مجھ کو پہچانیں
    کہہ دیں اِک بار اُمتّی ہے مرا
    کاش! مجھ کو قبول کر لیں وہ
    اپنے قدموں کی دھول کر لیں وہ


    (عبدالجبار)
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالجبار بھائی ! آپکے دل کی آواز سیدھا میرے دل میں بھی اتر گئی ۔ دل سے بے اختیار دعا نکلتی ہے کہ اللہ تعالی آپ کی تمنا و التجا قبول فرمائے اور اسی دعا کے صدقے ہمارے حق میں بھی یہ دعا قبول فرما لے۔ آمین
     
  24. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    محترم عبدالجبار صاحب
    آداب

    آپ کی نظم دیکھی ، پڑھی ، دل کو بہت اچھی لگی۔

    اس خوبصورت نظم پر بہت سی داد قبول کیجے،

    اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔

    مخلص
    محمداحمد
     
  25. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    عبدالجبار صاحب !

    بہت ہی پیاری نظم ہے۔ ماشاءاللہ بہت زبردست :87:
     
  26. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    کمال نظم ہے
    بہت ہی خوب عبدالجبار صاحب
    اللہ آپ کے دل کی نیک مرادیں پوری فرمائیں آمین
     
  27. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    عبدالجبار صاحب اگر برا مھسوس نہ کریں تو اپنا کوئی نیا کلام ہی پوسٹ کر دیں
     
  28. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    اگر آپ ایسی اعلیٰ اردو لکھیں گی تو وہ محسوس کر بھی سکتے ہیں :84:
     
  29. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    عقرب بھائی! لکھنے دیں جیسا بھی لکھتی ہیں، میں‌ نہ تو مھسوس کروں گا اور نہ ہی محسوس :)

    لیکن لاحاصل جی آپ اپنی اصلاح ضرور کریں۔ کوشش رکھیں کہ پیغام ارسال کرنے سے پہلے اسے ایک بار اسے ضرور پڑھ لیا کریں۔ اور ہاں کوشش کروں گا کہ جلد ہی کوئی نیا کلام ارسال کروں۔
     
  30. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    کبھی مزاحیہ شاعری کی تو نہیں، لیکن کہیں کسی کے کہنے پر ایک ٹوٹی سی کاوش۔۔۔۔

    وہ یہاں بھی لکھ رہا ہوں۔

    امید ہے آپ پسند کریں گے۔ :)
    --------------------------------


    اُس کا ہر نقص کیوں چُھپاتے ہو؟
    وہ کیوں اتنی تُمہیں پیاری ہے؟
    “کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے“

    :) :) :) :) :) :) :) :) :)

    جان دیتے ہو عائشہ پہ تم
    فائزہ سے بھی اتنی یاری ہے
    “کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے“

    :) :) :) :) :) :) :) :) :)

    پہلے سائیکل نہیں تھی اُس کے پاس
    اور ، آج اتنی لمبی لاری ہے
    “کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے“

    :) :) :) :) :) :) :) :) :)

    بھینس کی دُم کھڑی نہیں ہوتی
    اپنی عزّت اُسے بھی پیاری ہے
    “کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے“

    :) :) :) :) :) :) :) :) :)

    اپوزیشن بھی خاصی تگڑی تھی
    اتنے ووٹوں سے پھر کیوں ہاری ہے؟
    “کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے“

    :) :) :) :) :) :) :) :) :)

    کل تو بھابھی بہت ہی میٹھی تھی
    آج تھوڑی سی کیوں کراری ہے؟
    “کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے“

    :) :) :) :) :) :) :) :) :)

    ( :) :) :) :) عبدالجبار :) :) :) :) )​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں