1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ضرب عضب

'متفرق ویڈیوز' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏28 جون 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپریشن ”ضرب عضب“ کے دوران مزید 10 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
    [​IMG]
    جون میں شروع ہونے والے آپریشن ضرب عضب میں اب تک 900 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن ”ضرب عضب“ کامیابی سے جاری ہے اور آج گن شپ ہیلی کاپٹروں کی تازہ کارروائی میں مزید 10 دہشت گرد مارے گئے۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا اور دیگان میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 10 شدت پسند مارے گئے جب کہ کارروائی کے دوران اسلحہ کا ذخیرہ اور 5 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
    واضح رہے کہ رواں سال جون میں شروع ہونے والے آپریشن ”ضرب عضب“ میں اب تک 900 سے زائد دہشت گرد ہلاک جب کہ میرانشاہ، دتہ خیل، میر علی اور شوال سمیت شمالی وزیرستان کا 80 فیصد سے زائد علاقہ کلیئر کرالیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کے جذبے سے سرشار 82 فوجی جوان بھی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔
    http://www.express.pk/story/286447/
     

اس صفحے کو مشتہر کریں