1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شعر مکمل کریں

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏5 ستمبر 2006۔

  1. بانیاز خان
    آف لائن

    بانیاز خان ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2012
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں


    جیون بھی تو الجھی ہوئی ڈوروں کی طرح ہے
    اس سوچ میں گم ہوں کے اسے کیسے گزاروں

    اگلال مصرعہ


    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشت ویراں سے
    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
    ------------
    نظر آئی نہ کچھ اپنی حقیقت جام سے جم کو
     
  3. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    اگر دیکھا بھی اس نے سارے عالم کو تو کیا دیکھا
    نظر آئی نہ کچھ اپنی حقیقت جام سے جم کو

    یہ تیرے اختیار سے پہلے کی بات ہے
     
  4. بانیاز خان
    آف لائن

    بانیاز خان ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2012
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    دل میرے اختیار میں ہوتا تو تھا مگر
    یہ تیرے اختیار سے پہلے کی بات ہے

    اگلہ مصرعہ

    دیکھ ہی لیں گے اشارہ سر محفل جو کیا
     
  5. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    دیکھ ہی لیں گے اشارہ سر محفل جو کیا
    دیکھنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں

    جو بات نہ کہنی ہو وہی بات نہ کہہ دوں
     
  6. بانیاز خان
    آف لائن

    بانیاز خان ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2012
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    ویسے آپ نے شعر میں تھوڑی سی ایڈیٹنگ کردی
    بحرحال جواب درست ہے

    حق بات کہوں گا، مگر اے جرأتِ اظہار
    جو بات نہ کہنی ہو، وہی بات نہ کہہ دُوں

    اگلہ مصرعہ

    تو ڈھونڈ فلک پہ باغِ ارم اپنا تو عقیدہ ہے زاہد
     
  7. بانیاز خان
    آف لائن

    بانیاز خان ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2012
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    ناظرین جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں‌کہ
    ابھی تک اس شعر کو مکمل نہیں‌ کیا گیا ہے

    لہٰذا ہم خود ہی اس کو مکمل کیئے دیتے ہیں

    تو ڈھونڈ فلک پہ باغِ ارم اپنا تو عقیدہ ہے زاہد
    جس خاک پہ دو دل پیار کریں وہ خاک بھی جنت ہوتی ہے



    اگلہ مصرعہ

    لے ڈوبا فقط حسن ہی یوسف کو وگرنہ
     
  8. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    لے ڈوبا فقط حسن ہی یوسف کو وگرنہ
    منڈی میں کہیں آکے پیمبر بھی بکا ہے
    --------------
    سو مجھے حسرت دیدار نے سونے نہ دیا
     
  9. بانیاز خان
    آف لائن

    بانیاز خان ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2012
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    خواب ہی میں نظر آ تا وہ شبِ ہجر کہیں
    سو مجھے حسرت دیدار نے سونے نہ دیا


    اگلہ مصرعہ

    تیری بے حجابیوں‌نے مجھے راز یہ بتایا
     
  10. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    آپ خود ہی مکمل کردیں یہ شعر۔۔۔۔
     
  11. بانیاز خان
    آف لائن

    بانیاز خان ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2012
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    تیری بے حجابیوں‌نے مجھے راز یہ بتایا
    نہ نقاب تم الٹتے نہ میری حیات ہوتی
    نہ فلک نہ چاند تارے نہ سحر نہ رات ہوتی
    نہ تیرا جمال ہوتا نہ یہ کائنات ہوتی


    اگلا مصرعہ

    کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے
     
  12. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    لائے اس بت کو التجا کر کے
    کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے
    ------------------
    ہم آب آب ہوگئے غیروں کے سامنے
     
  13. بانیاز خان
    آف لائن

    بانیاز خان ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2012
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    تم نے تو کہہ دیا "میں انہیں جانتا نہیں
    ہم آب آب ہوگئے غیروں کے سامنے

    اگلا مصرعہ

    اندھے کو اندھیرے میں بہت دور کی سوجی
     
  14. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    تم نے تو کہہ دیا "میں انہیں جانتا نہیں
    ہم آب آب ہوگئے غیروں کے سامنے


    سوائے مکر زمانے میں رسم و راہ نہیں
     
  15. بانیاز خان
    آف لائن

    بانیاز خان ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2012
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    یہ کیا ڈرامہ ہے جناب
    میڈم حریم خان صاحبہ
    یہ آپ کا دوسرا عجیب قدم ہے پچھلے بیس منٹ میں
    کیا آپ کو شعر مکمل ہوا نظر نہیں آیا



    کیا آ
     
  16. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    اس زلف پہ بھپتی شبِ دیجور کی سوجھی
    اندھے کو اندھیرے میں بہت دور کی سوجھی

    سوائے مکر زمانے میں رسم و راہ نہیں
     
  17. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    سوائے مکر زمانے میں رسم و راہ نہیں
    وہ کون جا ہے جہاں آب زیرِ کاہ نہیں
    -----------
    ہم ایسے میں تری یادوں کی چادر تان لیتے ہیں
     
  18. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    طبیعت اپنی گھبراتی ہے جب سنسان راتوں میں
    ہم ایسے میں تری یادوں کی چادر تان لیتے ہیں

    میں تہِ کاسہ و لب تشنہ رہوں گا کب تک
     
  19. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    میں تہِ کاسہ و لب تشنہ رہوں گا کب تک
    تیرے ہوتے ہوئے ، اے صاحبِ دریا میرے
    ---------------
    میرے دشمن مرے مکان میں تھے
     
  20. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    دکھ تو مضمر ہی میری جان میں تھے
    میرے دشمن مرے مکان میں تھے

    اک خوابِ دریدہ کو رگِ حرف سے سینا
     
  21. بانیاز خان
    آف لائن

    بانیاز خان ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2012
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    اک خوابِ دریدہ کو رگِ حرف سے سینا
    پھر لے کے اسے کوچہ و بازار میں رہنا

    اگلا مصرعہ

    مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی

     
  22. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    مریضِ عشق پہ رحمت خدا کی
    ’مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی‘
    ------------
    ’یہ دھُواں سا کہاں سے اُٹھتا ہے‘
     
  23. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    کھول اب آنکھ، دیکھ اے حاکم
    یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اے کہ ہے حسن ترا زینت و عنوانِ جمال
     
  24. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    میر تقی میر نے تو یوں کہا تھا
    دیکھ تو دِل کہ جاں سے اُٹھتا ہے
    ’یہ دھُواں سا کہاں سے اُٹھتا ہے‘
    ----------------
    اے کہ ہے حسن ترا زینت و عنوانِ جمال
    اے کہ ہے ذات تری یوسف کنعانِ جمال
    حافظ مظہر الدین مظہر
    ----------------
    آئینے کا ہی کلیجہ تھا کہ سب کچھ سہہ گیا
     
  25. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    بے دلی، ناراضگی، بے چہرگی، بدصورتی
    آئینے کا ہی کلیجہ تھا کہ سب کچھ سہہ گیا

    سرمد تپش نار سخن میں ہوں کہ مجھ کو
     
  26. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    سرمد تپش نار سخن میں ہوں کہ مجھ کو
    گل کرتا رہا شعلہ و انگار میں رہنا
    سرمد صہبائی
    -------------
    جو تمہیں بھلا چکا ہے اسے تم بھی بھول جاؤ
     
  27. بانیاز خان
    آف لائن

    بانیاز خان ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2012
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    بہت معذرت کے ساتھ جناب

    یہ مصرعہ جس سے شعر مکمل کیا گیا ہے

    غلط ہے

    صحیح مصرعہ ہے

    وصال یار سے دونا ہوا عشق
    مرض بڑھتا گیا جوں جوں‌دوا کی

    شکریہ
     
  28. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    ایک ٹی وی شو میں میں نے بھی سنا تھا مگر اس کا کوئی تجزیہ میری نظر سے نہیں گزرا۔ یہ شعر میر تقی میر کا ہے اور کل میں اس کی پوری غزل بھی تلاش کرتا رہا ہوں۔ اگر آپ کے پاس یہ پوری غزل موجود ہے تو از راہ کرم ارسال کر دیں۔
     
  29. بانیاز خان
    آف لائن

    بانیاز خان ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2012
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    مجھے تو خود دو دن پہلے پتہ چلا ہے

    لیکن اتنا یاد ہے کہ کالج میں بھی ایک بار سر نے بتایا تھا

    کچھ اس قسم کے اشعار کے بارے میں جن کے پہلے مصرعے غلط ادا کیئے جاتے ہیں

    میرے پاس پوری غزل تو نہیں ہے پر میں کوشش کرونگا کہ اس کو حاصل کروں

    شکریہ
     
  30. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعر مکمل کریں

    لگتا ہے اپ دونوں بھول گئے اس لیے اگلا مصرعہ میں ہی دے دیتی ہوں
    عدم سے دیر میں آنا کسے گوارا تھا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں