1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ساغر صدیقی کا کلام

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از این آر بی, ‏31 اکتوبر 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    بہت خوب ۔ یہ دو اشعار بہت ہہییییییییییی پسند آئے۔

    این آر بی بھائی ۔
    نور جی نے اور میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ایک عدد " مہ خانے" کا انتظام کروا دیں۔ :glass:
     
  2. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    مشورہ تو اچھا ہے، لیکن صرف اِس خیال سے یہ کام نہیں‌کیا (آخری شعر)

    اے دیوارو کچھ تو بولو
    جھوٹی چپ کے بندھن کھولو

    شاید کوئی قلزم نکلے
    صحراؤں کی جیب ٹٹولو

    رات کا پنچھی کہتا جائے
    دن چڑھ آیا آنکھیں کھولو

    پھول کھلیں برسات میں جیسے
    آج ذرا ہنس ہنس کر رو لو

    [glow=red:2clgck03]ساقی پانی مے بن جائے
    ساغر کے اشعار کو گھولو[/glow:2clgck03]
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    واہ ۔ کیا عمدہ جواب ہے ۔ واہ این آر بی بھائی ۔ واہ
    :a165: :a165: :a165: :a165:
     
  4. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    راہزن آدمی راہمنا آدمی
    با رہا بن چکا ہے خدا آدمی

    ہائے تخلیق کی کار پردازیاں
    خاک سی چیز کو کہہ دیا آدمی

    کھل گئے جنتوں کے وہاں زائچے
    دو قدم جھوم کر جب چلا آدمی

    زندگی خانقاہ شہود و بقا
    اور لوح مزار فنا آدمی

    صبحدم چاند کی رخصتی کا سماں
    جس طرح بحر میں‌ ڈوبتا آدمی

    کچھ فرشتوں کی تقدیس کے واسطے
    سہہ گیا آدمی کی جفا آدمی

    گونجتی ہی رہے گی فلک در فلک
    ہے مشیت کی ایسی صدا آدمی

    اس کی مورتیں پوجتے پوجتے
    ایک تصویر سی بن گیا آدمی


    (ساغر صدیقی)
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    خوب مبارز جی :a180:
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    بھولی ہوئی صدا ھوں مجھے یاد کیجیے
    تم سے کہیں ملا ھوں مجھے یاد کیجیے

    منزل نہیں ھوں خضر نہیں راہزن نہیں
    منزل کا راستہ ھوں مجھے یاد کیجیے

    میری نگاہ شوق سے ہر گل ھے دیوتا
    میں عشق کا خدا ھوں مجھے یاد کیجیے

    نغموں کی ابتدا تھی کبھی میرے نام سے
    اشکوں کی انتہا ھوں مجھے یاد کیجیے

    گم صم کھڑی ھیں دونوں جہاں کی حقیقتیں
    میں ان سے کہہ رھا ھوں مجھے یاد کیجیے

    ساغر کسی کے حسن تغافل شعار کی
    بہکی ھوئی ادا ھوں مجھے یاد کیجیے
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    بہت خوب جی بہت خوب۔
    :a180: کلام ہے۔
    کاشفی بھائی ۔ارسال کرنے کا شکریہ
     
  8. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    :a165:
     
  9. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    ایکسلینٹ۔۔۔بہت خوب۔۔ :dilphool:
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    خان جی اور مبارز جی بہت شکریہ مہربانی بڑی نوازش
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    صحنِ کعبہ بھی یہیں ہے تو صنم خانے بھی
    دل کی دنیا میں گلستان بھی ہیں ویرانے بھی

    لوگ کہتے ہیں اجارہ ہے ترے جلووں پر
    اتنے ارزاں تو نہیں ہیں ترے دیوانے بھی

    آتشِ عشق میں پتھر بھی پگھل جاتے ہیں
    مجرم سوز وفا شمع بھی پروانے بھی

    کچھ فسانوں میں حقیقت کی جھلک ہوتی ہے
    کچھ حقیقت سے بنا لیتے ہیں افسانے بھی

    میرے اشعار ہیں تصویرِ تمنا ساغر
    ان کی آغوش میں ہیں درد کے افسانے بھی


    ساغر صدیقی​
     
  12. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    واہ جی واہ بہت خوبصورت غزل ہے۔
    نعیم بھائی بہت شکریہ شئیر کرنے پر
    :a180:
    :dilphool:
     
  13. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    واہ۔
     
  14. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    ایکسلینٹ۔۔۔بہت خوب۔۔ :dilphool:
     
  15. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    زلفوں کی گٹھا ئیں پی جاؤ
    وہ جو بھی پلائیں پی جاؤ

    اے تشنہ دہانِ جورِ خزاں!
    پھولوں کی ادائیں پی جاؤ

    تاریکی ءِ دوراں کے مارو!
    صبحوں کی ضیائیں پی جاؤ

    نغمات کا رس بھی نشّہ ہے
    بَربَط کی صدائیں پی جاؤ

    مخمور شرابوں کے بدلے
    رنگین خطائیں پی جاؤ

    اشکوں کا مچلنا ٹھیک نہیں
    بے چین دعائیں پی جاؤ

    [glow=red:39w859gz]احساس کے ٹوٹے ساغر میں
    یاروں کی وفائیں پی جاؤ[/glow:39w859gz]​


    بَربَط: عود، http://fa.wikipedia.org/wiki/%D8%A8%D8%B1%D8%A8%D8%B7
     
  16. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    واہ بھئی واہ ۔۔بہت خوب۔۔ :dilphool:
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    اشکوں کا مچلنا ٹھیک نہیں
    بے چین دعائیں پی جاؤ


    اچھا کلام ھے اور یہ شعر :a180:
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    ان بہاروں پہ گلستاں پہ ہنسی آئی ھے
    دل کے ہر داغ فروزاں پہ ہنسی آئی ھے

    آج پھر جام تہی اور گھٹا اٹھی ھے
    آج پھر رحمت یزداں پہ ہنسی آئی ھے

    میری بھیگی ہوئی پلکوں کی چھماچھم پہ نہ جا
    تیرے ٹوٹے ہوئے پیماں پہ ہنسی آئی ھے

    جب کبھی نچھڑا ہوا دوست ملا ھے کوئی
    مجھ کو اخلاص عزیزان پہ ہنسی آئی ھے

    مجھ کو اک زہر کا چھلکا ہوا ساغر دے دو
    مجھ کو اس دور کے انساں پہ ہنسی آئی ھے
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    بہت خوب۔ یہ شعر پڑھ کر بےاختیار دل سے ٹھنڈی آہ نکل گئی ۔
    بہت زبردست کلام ہے ۔ شکریہ :dilphool:
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    عظمتِ زندگی کو بیچ دیا
    ہم نے اپنی خوشی کو بیچ دیا

    لب و رخسار کے عوض ہم نے
    سطوتِ خسروی کو بیچ دیا

    عشق بہروپیا ہے اے ساغر
    آپ نے سادگی کو بیچ دیا ؟


    (ساغر صدیقی)​
     
  21. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    اتنا کچھ بیچ دیا اب اس کلام کی تعریف کریں کیاااااااااااااااااا :soch: :soch: :soch:

    :a180: :a165:
     
  22. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    چشم ساقی کی عنایات پہ پابندی ھے
    ان دنوں وقت پہ حالات پہ پابندی ھے

    دل شکن ھو کے چلے آئے تری محفل سے
    تیری محفل میں تو ہر بات پہ پابندی ھے

    درد اٹھا ھے لہو بن کے اچھلنے کے لئے
    آج کہتے ھیں جذبات پہ پابندی ھے

    ہر تمنا ھے کوئی ڈوبتا لمحہ جیسے
    ساز مغموم ھیں نغمات پہ پابندی ھے

    آگ سینوں میں لگی ساغرومینا چھلکے
    کوئی کہتا ھے برسات پہ پابندی ھے
     
  23. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    واہ واہ واہ واہ، کیا پابندی ہے، اوہ، کیا بات ہے جی!!!
     
  24. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    شکریہ ار بی جی پسند کرنے کا
     
  25. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    دستور یہاں بھی گونگے ہیں فرمان یہاں بھی اندھے ہیں
    [glow=red:2vhpntla]اے دوست خدا کا نام نہ لے ایمان یہاں بھی اندھے ہیں[/glow:2vhpntla]
    تقدیر کے کالے کمبل میں عظمت کے فسانے لپٹے ہیں
    مضمون یہاں بھی بہرے ہیں عنوان یہاں بھی اندھے ہیں

    زردار توقع رکھتا ہے نادار کی گاڑھی محنت پر
    مزدور یہاں بھی دیوانے ذیشان یہاں بھی اندھے ہیں

    [glow=red:2vhpntla]کچھ لوگ بھروسہ کرتے ہیں تسبیح کے چلتے دانوں پر
    بے چین یہاں یزداں کا جنوں انسان یہاں بھی اندھے ہیں[/glow:2vhpntla]
    بے نام جفا کی راہوں پر کچھ خاک سی اُڑتی دیکھی ہے
    حیراں ہیں دلوں کے آئینے نادان یہاں بھی اندھے ہیں​
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    بہت خوب ۔ زبردست اشعار ہیں ۔
    :a180:
     
  27. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    اس سے اوپر والی غزل بھی ساغر ہی کی تھی وہ بھی پڑھ لینی تھی میری نہیں تھی وہ :201: :201: :201: :201:
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    یہ والی نا ؟
    قسم سے میں نے یہی شعر اقتباس کے لیے کٹ کیا تھا تاکہ تبصرہ کرسکوں ۔
    پھر این آر بی بھائی والا کلام پڑھنے میں محو ہوگیا تو بھول گیا۔

    ویسے بھی جب " ہر بات پہ پابندی " ہی لگا دی تو پھر تبصرے یا تعریفیں کیسی ؟ :hasna: :hasna: :hasna:

    ویسے غزل اچھی تھی ۔ شئیر کرنے کے لیے شکریہ محترمہ خوشی صاحبہ :a191:
    آپ تو داد بھی زبردستی لیتی ہیں :pagal:
     
  29. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    یہ والی نا ؟
    قسم سے میں نے یہی شعر اقتباس کے لیے کٹ کیا تھا تاکہ تبصرہ کرسکوں ۔
    پھر این آر بی بھائی والا کلام پڑھنے میں محو ہوگیا تو بھول گیا۔

    ویسے بھی جب " ہر بات پہ پابندی " ہی لگا دی تو پھر تبصرے یا تعریفیں کیسی ؟ :hasna: :hasna: :hasna:

    ویسے غزل اچھی تھی ۔ شئیر کرنے کے لیے شکریہ محترمہ خوشی صاحبہ :a191:
    آپ تو داد بھی زبردستی لیتی ہیں :pagal:[/quote:clxua4n8]


    صرف کنجوس لوگوں سے زبردستی
     
  30. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    Re: مناؤ جشنِ مے نوشی، بکھیرو زلفِ میخانہ

    واہ ۔ بہت خوب غزل ہے۔
    مزہ آگیا یہ کلام پڑھ کر۔ :a165:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں