1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دفع آفات، حفظ بلیات کے لئےمجرب تعویذات اورعملیات

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از Guest, ‏19 فروری 2008۔

  1. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    دفع آفات، حفظ بلیات کے لئےمجرب تعویذات اورعملیات استفادہ کریں۔ فقیر کے پاس ایسے ایسے مجرب نسخے، نقوش اور عملیات ہیں جو سحر، جادو، آسیب، بھوت، پری، اجنہ اور ارواح خبیثہ کو دور کر کے مریض کو راحت پہنچاتے ہیں۔ جن لوگوں کو اولاد پیدا نہیں ہوتی وہ ان ادعیہ، تعویذات اور نقوش کے ذریعےصاحب اولاد ہو سکتے ہیں۔ بچھڑے دوستوں کو ملانا ہو یا کسی کے درمیان تفرقہ ڈالنا ہو (البتہ شرعی دائرے کے اندر) یا حب و بعض، دشمنی و عداوت پیدا کرنا ہو تو بندہ ان تمام خدمتوں کو فی سبیل اللہ انجام دیگا اور آپ سے صرف دعائے خیر کی تقاضا کرے گا
    طالب دعا
    فقیر خادم رسول
    ذاتی استفادہ کے لئے آئیں
     
  2. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    استغفراللہ العظیم :pagal:
     
  3. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    بابائے عملیات کیا آپ مسلمان ہیں؟
     
  4. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بابائے عملیات صاحب۔
    ہماری اردو کی پالیسی کے مطابق آپ کا ای - میل حذف کردیا گیا ہے۔
    آئندہ احتیاط کیجئے گا۔
    شکریہ
     
  5. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    اسباب ارتداد

    مسلمات دین میں سے کس چیز کا انکار کیا ہے میں نے؟ بتائیں کہ اسباب ارتداد میں کس کا مرتکب سمجھتی ہیں آپ؟
     
  6. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: اسباب ارتداد

    باباجی ۔ تعارف آپ کے عاملوں والا ہے اور گفتگو کا اندازوآغاز جارح عالموں والا ہے؟

    بہرحال مجھے بتلائیے کہ میں چاہتی ہوں میں اپنی ساس کا منہ ہی نہ دیکھوں ؟
    کوئی حال ہے؟
     
  7. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: اسباب ارتداد

    +++
     
  8. زمردرفیق
    آف لائن

    زمردرفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏20 فروری 2008
    پیغامات:
    312
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بابا جی پیرومحترم یار تم ٹھیک جگہ پر نہیں آے یہاں پر تقریبا سب ہی پڑھے لکھے ہین مرے خیال سے تمیں کوہی بھی نہیں ملے گا جو تمھارے جال میں پھنس سکے،ویسے ناممکن بھی نہیں کہہ سکتا چلو تمھاری قسمت :hasna: چکربابا رکھو نام خوب جمے گا
     
  9. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    بابائے عملیات

    یہ حدیث ملاحظہ فرمائیں


    عقبہ بن عامر الجہنی روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک جماعت آئی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے 9 سے بیعت لے لی اور ایک کو چھوڑ دیا۔ لوگوں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول آپ نے 9 سے بیعت لے لی اور ایک کو چھوڑ دیا۔ ارشاد فرمایا کہ اس سے اس لئے بیعت نہیں لی کہ وہ تعویذ پہنے ہوئے ہے۔ یہ سن کر ان صاحب نے ہاتھ اندر ڈال کر تعویذ توڑ ڈالا۔ اب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بھی بیعت لی اور فرمایا کہ جس نے تعویذ لٹکایا اس نے شرک کیا۔ (مسند احمد صفحہ 156جلد4 )
     
  10. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اس کے علاوہ یہ بھی قابل غور ہے:

    نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے :

    "جو کسی عراف و جادوگر یا کاہن و ٹیوے باز کے پاس آیا اور اس نے اس سے کوئی بات پوچھی اور اس کے جواب کو سچا سمجھا اور تصدیق کی اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم پر نازل شدہ ( دین و شریعت ) کے ساتھ کفر کا ارتکاب کیا "۔ ( مسند احمد ) ۔
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: اسباب ارتداد

    لو جی ۔ ہماری بہن صاحبہ بھی بابا المیات (الم سے) کی دکانداری کا بیڑہ غرق کرنے آن پہنچی :a12:
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم زمرد بھائی ۔
    آپ سے گذارش کرنا تھی براہ کرم کسی کو بھی مخاطب کرتے وقت اخلاقی حدود کا خیال رکھا جائے۔ دوسروں کو آپ کہہ کربلانے اور عزت دینے سے خود اپنی عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔
    پلیز برا مت مانیے گا۔
    شکریہ
     
  13. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
  14. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سیف بھائی اس حدیث مبارکہ میں تعویذ سے کیا مراد ہے؟ اور وہ شخص جو تعویذ پہنے ہوئے تھا وہ (تعویذ) کیسا تھا؟
     
  15. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    روایت مسند پیش خدمت ہے

    السلام علیکم جمیعآ
    پہلے یہ روایت ملاحظہ فرمائیں
    قال فی المسند
    (مسند احمد - الامام احمد بن حنبل ج 4 ص 156 : )
    حدثنا عبد الله حدثنى أبى ثنا عبد الصمد بن عبد الوراث ثنا عبد العزيز بن مسلم ثنا يزيد بن أبى منصور عن دخين الحجرى عن عقبة بن عامر الجهنى أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أقبل إليه رهط فبايع تسعة وأمسك عن واحد فقالوا يا رسول الله بايعت تسعة وتركت هذا قال ان عليه تميمة فادخل يده فقطعها فبايعه وقال من علق تميمة فقد أشرك
    ..............................................................................تم
    اس روایت سے استدلال تمام نہیں، روایت سنداً اور دلالۃً مخدوش ہے۔
    ۱۔ سند روایت مخدوش ہے اس لئے کہ ابی ثنا کا زمانہ امام احمد بن حنبل کا زمانہ تھا جبکہ اس راوی کے بعد کل دو واسطے سے یہ روایت رسول اللہ تک پھنچتی ہے حالانکہ ابی ثنا کے زمانے سے عھد رسول اللہ تک ایک طولانی عرصہ درمیان میں ہے۔
    ۲۔ دلالت روایت تمام نہیں ہے' روایت میں تمیمہ کا لفظ آیا ہے، کیا اس سے مراد قرآنی آیات پر مشتمل تعویذ ہے؟ ہرگز ایسا نہیں ہے، بلکہ مراد کلام باطل پر مشتمل تمیمہ ہے جو کفار ذریعے بنایا جاتا تھا اور کفر آمیز ہوا کرتا تھا۔ دوسری بات یہ ہے کہ نبی علم غیب سے جانتے تھے کہ اس تمیمہ کے اندر کلام باطل پنہاں ہے جسے ساحر کافر نے تشکیل دیا تھا۔
    اور پھر یہ تمام باتیں سحر اور ساحر کے حق میں درست ہیں نہ کہ اسم اعظم الہی اور آیات قرانی سے حاجت طلبی کو شامل ہوں۔ آپ تو بخوبی جانتے ہیں کہ ایک مسلمان عملیات میں سفلیات(نیچی اور پست چیزوں) کا سہارا نہیں لیتا بلکہ علویات (بلند مرتبہ) سے استفادہ کرتا ہے۔ اس حقیقت کو تو ہم بھی تسلیم کرتے ہیں کہ سفلیات کی مدد سے جنتر منتر اور ٹوٹکے وغیرہ بنانا حرام اور یہ عمل انجام دینے والا کافر ہے۔
     
  16. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    بابا جی۔۔ مجھے آپ کی باتوں سے ڈر لگتا ہے۔۔ :212:
     
  17. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: روایت مسند پیش خدمت ہے

    بابا جی ہماری اردو میں دوبارہ سے خوش آمدید!!! :91: لیکن مجھے کوئی مسلہ حل نہیں کرانا۔ ایک ہی مسلہ تھا اور وہ ابھی تک مسلہ ہی ہے :takar: لیکن اس کے لیئے بہت دیر ہو چکی ہے اور یہ نہ ہو کہ اس مسلے کو حل کراتے کراتے کہیں اور بے شمار مسلے نہ پیدا ہو جائیں اس لیئے رہنے دیں :a191: :84:
     
  18. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    Re: روایت مسند پیش خدمت ہے

     
  19. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    الطب البشري والطب الالهي

    قال تعالى : * ( فيه شفاء للناس ) * . وكان ( ص ) يحبه ويصطفيه ، وروى ابن ماجة عن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه أن النبي ( ص ) قال : من لعق العسل ثلاث غدوات في كل شهر لم يصبه عظيم من البلاء ، وفيه أيضا : عليكم بالشفاءين العسل والقرآن . فجمع في هذا القول بين الطب البشري والطب الالهي ، وبين طب الاجساد وطب الانفس ، وبين السبب الارضي والسبب السماوي
    ..............................................................................تم
    (مغني المحتاج - محمد بن الشربيني ج 1 ص 382 )
    اس عبارت میں استشفاء بالقرآن کو طب الہی کہا ہے اور پھر یہ کہ تعویذ مصدر ہے جس کے مشتقات اس طرح سے مستعمل ہیں: اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم، قل اعوذ برب الناس، قل اعوذ برب الفلق۔ پس نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ معوذتین یعنی سورہ قل اعوذ برب الناس اور سورہ قل اعوذ برب الفلق وغیرہ تعویذ ہیں لہذا تعویذ کو حرام سمجھنے والوں سے گذارش ہے کہ وہ ان کو ترک کردیں۔
     
  20. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    منصف عقل ہے

    عقل کو منصف قرار دیں مسئلہ حل ہے۔ ہماری بیانات واضح اور مدلل ہیں
     
  21. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: منصف عقل ہے

    +++
     
  22. معظم
    آف لائن

    معظم ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2008
    پیغامات:
    50
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    آشکار حقیقت

    بابا جی! آپ کی باتوں میں حقانیت کی جھلک نظر آتی ہے۔ لگتا ہے کہ آپ کی شخصیت کسی منزل تک پہنچی ہوئی ہے۔
     
  23. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    میرے خیال میں کلام اللہ عمل کے لیے ہے ناکہ تعویز بنا کر گلے میں پہننے کے لیے۔ دعا اگر صدق دل سے کی جائے تو کسی ماہر عملیات کی حاجت نہیں۔ اور دعا کے لیے انسان کی اپنی سچائی اور لگن ہی کام آتی ہے۔

    اگر کوشش ، لگن اور دعا سچی ہو تو کسی سہارے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اور صرف اس بات پر پختہ یقین رکھیں کہ “میرے لیے اللہ ہی کافی ہے“ تو تمام مسائل سے نجات مل جائے گی۔

    خرد کہتی ہے جس کو ناممکن
    دل کے اندر ہی اسکا ہے مسکن
    ہو لگن، کاوش و دعا سچی
    کیا ہے دنیا میں جو نہیں ممکن
     
  24. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    و ننزل من القرآن ما ہو شفاء و رحمۃ

    یہ تو کوئی جواب نہ ہوا۔ لگتا ہے ہمارے برادر عزیز کے ذہن میںلفظ تعویذ کا کچھ غلط مفہوم ہے کیونکہ آپ کے خیال میں تعویذ یعنی گلے میں لٹکائی جانے والی چیز، جبکہ ہماری مراد تعویذ وہ مفہوم ہے جو اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم میں لفظ اعوذ کا ہے۔ باقی مطالب آپ کے درست ہیں کہ خلوص و تقوی کے ساتھ دعا کرنے سے سب کچھ حاصل ہوجاتا ہے لیکن یہ بات بھی نظر انداز نہیں کی جا سکتی کہ فرد صالح سے التماس دعا کرنا بیکار نہیں ہے، اس کی دعاؤں میں تاثیر کچھ اور ہوتی ہے۔ کیا آپ نہیں جانتے کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و سلم سے لوگ اپنے حق میں دعا کی درخواست کرتے تھے اور پیغمبر بھی ان کی درخواست کے مطابق دعا فرماتے تھے، اگر ان کی یہ درخواست پیغمر کے نزدیک عاقلانہ نہ ہوتی تو کہتے کہ تم خود اپنے اندر ایمان محکم پیدا کر کے دعا کر لینا۔ اور دوسری بات یہ کہ کیا آپ لوگ اپنے نیک علماء سے اپنی مخصوص حاجات کے برآوردہ ہونے کے لئےدعاء کی درخواست نہیں کرتے۔
    اگرچہ قرآن کا اصلی ہدف لوگوں کی ہدایت کرنا ہے لیکن اس میں بہت سی دوسری برکات بھی پائی جاتی ہیں جن میں ایک لوگوں کو شفاء بخشی ہے جیسا کہ خدا فرماتا ہے:و ننزل من القرآن ما ہو شفاء و رحمۃ للمؤمنین و لا یزید الظالمین الا خسارا (قرآن کریم سورہ اسراء۸۲)
    ترجمہ: قرآن میں سے وہ چیز ہم نازل کرتے ہیں جو مؤمنین کے شفاء اور رحمت ہے اور ستمگاروں کو خسارہ کے علاوہ کچھ اور اضافہ نہ ہوگا۔
    اب آپ بتائیں کہ کیا قرآن کو کسی مریض پہ پڑھ کر دم کرنا فضول ہے؟ اور کیا اس کی آیات کو دھو کر اس کا پانی پینا کوئی عیب رکھتا ہے؟۔
     
  25. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    بابا جی ۔ مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے کہ میری کامرس کی کتابیں ، فلمی میگزین میں تبدیل ہوجائیں۔ میں سال بھر انہیں دیکھتا رہوں اور امتحان میں پرچے کے وقت میرے ذہن میں سارے کامرس مضامین خود بخود حفظ ہوجائیں اور یوں‌میں اعلی نمبروں سے پاس ہوجاؤں۔
    شکریہ
     
  26. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: و ننزل من القرآن ما ہو شفاء و رحمۃ

    بابا جی اپ کی بات میں وزن تو ہے لیکن تھوڑی دیر کے لیئے اپنے پچھلے پیغام کو پڑھیں۔ میرے مسلے کے بارے میں آپ نے فرمایا کہ
    پہلے تو یہ بات کہ نہ تو آپ مجھے جانتے ہیں نہ ہی آپ کو میرا نام معلوم ہے نہ ہی آپ کو میرے مسلے کے بارے میں کچھ اتا پتا ہے بس آرام سے بول دیا کہ عقل کو منصف قرار دیں۔ کیا معلوم عقل کو سامنے رکھ کے ہی اتنے مسلے پیدا ہوئے ہوں؟ سوچنے کی بات ہے! عقل سارے مسلے حل نہیں کرتی بلکہ ہمارے لیئے مسائل پیدا کرتی ہے۔ اللہ نے ہمیں جتنی تھوڑی عقل دی ہے اسے ہم رتی برابر استعمال کر کے اپنے لیئے بہت عاقلانہ فیصلے کرتے ہیں لیکن وہی فیصلے ہمارے لیئے کتنے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں اس کا اندازہ ہمیں بعد میں ہوتا ہے۔ وہ شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ
    اچھا ہے دل کے پاس رہے پاسبان عقل
    لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے :a191:
     
  27. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    سبحانک لا علم لنا الا ما علمتنا انک انت السمیع العلیم پڑھیے امتحان میں کامیابی ہوگی انشا ٕ اللہ۔ کتنی بار پڑھنا ہے اس کو دریافت کرنے کے لئے ہمارے یاہو میل پر آئیےabbashasan17@yahoo.com
     
  28. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    tassub

    انسان اپنے تعصب اور حسادت کو کام میں لاتا ہے اس لئے فیصلہ غلط کرتاہے۔
     
  29. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: tassub

    بجا فرمایا! لیکن یہ بھی میرے مسلے کا حل تو نہ ہوا ناں! چلیں اور کچھ نہیں تو دعا ہی کر دیجیئے!!!
     
  30. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    مسئلہ

    آخر آپ کا مسئلہ کیا ہے؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں