1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خوشی کی پسندیدہ شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از خوشی, ‏24 ستمبر 2008۔

  1. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    واہ خوشی کمال ہے۔ بہت ہی خوبصورت غزل ہے۔

    آپ کی لائبریری چرانی پڑے گی۔ :hpy:
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ ساگراج جی بڑی نوازش ، آپ کہیں کس شاعر کا دیوان چاہیئے آُپ کو
     
  3. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جزاک اللہ خوشی۔
    وہ تو بس مذاق کیا تھا۔ اگر آپ کے پاس کتابوں کا خزانہ ہے تو آپ بھی تو ہم سے شئیر کرتی ہی رہتی ہیں نا، اس لئے وہ ہمارے سے دور تو نہیں‌ہیں۔ اگر کسی خاص نظم/غزل کی ضرورت ہوئی تو ضرور درخواست کر لیں گے۔

    اللہ آپ کو خوش رکھے، آمین
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    قہقہوں کے تیر برسائے تو گھائل میں بھی تھا
    اشک جب وہ بانٹنے نکلا تو سائل میں بھی تھا

    رات بھر لڑتا رھا ھوں باغیوں کی فوج سے
    صبح دم دیکھا تو خود اپنے مقابل میں‌بھی تھا

    کفر تھا سورج جہاں اور روشنی مصلوب تھی
    اس جہان سرد میں اک برف کی سل میں بھی تھا

    وہ بھی تھا دشمن مرا ، مجرم مرا ، قاتل مرا
    اپنا دشمن ، اپنا مجرم ، اپنا قاتل میں بھی تھا

    چاند پر اپنی سیاھی پھینکنا پھر ناچنا
    جشن اندھی رات کا تھا اور شامل میں بھی تھا

    حبس اتنا تھا کہ دی وحشی ھواؤں کو صدا
    پھر وھاں زخمی شجر تھے اور گھائل میں بھی تھا

    کیسے ھوتیں پھر بیاض دل کی تفسیریں رشید
    وہ بھی لب بستہ تھا اور کچھ حرف مشکل میں بھی تھا
     
  5. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    واہ بہت خوب خوشی۔

    بہت شکریہ اتنی اچھی غزل پیش کرنے پر۔
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ ساگراج جی پسندیدگی کے لئے ،آپ نے ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھایا ھے شکریہ بڑی نوازش
     
  7. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت ہی خوب۔۔آداب عرض ہے۔۔!
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ مبارز جی
     
  9. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    :a180:

    بہت خوب خوشی جی
    ۔۔۔اچھا انتخاب ہے
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ بے باک جی
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    وہ شخص کہ میں جس سے محبت نہیں کرتا
    ہنستا ھے مجھے دیکھ کے نفرت نہیں کرتا

    گھر والوں کو غفلت پہ سبھی کوس رہے ھیں
    چوروں کو مگر کوئی ملامت نہیں کرتا

    دیتے ھیں اجالے میرے سجدوں کی گواہی
    میں چھپ کے اندھیروں میں عبادت نہیں کرتا

    بھولا نہیں میں ‌آج بھی آدابِ جوانی
    میں‌ آج بھی اوروں کو نصیحت نہیں کرتا

    دنیا میں قتیل اس سا منافق نہیں کوئی
    جو ظلم تو سہتا ھے بغاوت نہیں کرتا
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ۔ بہت خوب کلام ہے قتیل شفائی کا۔
    بہت اچھا انتخاب ہے۔ :a180:
     
  13. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    بہت خوبصورت غزل ہے۔
    خوشی بہت شکریہ شئیر کرنے پر۔

    آپ کا انتخاب ہمیشہ لاجواب ہوتا ہے :mashallah:
     
  14. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ ساگراج جی بڑی نوازش ، پسندیدگی آپ کے اعلی ذوق کی بھی نشاندہی کرتی ھے
     
  15. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    :a180: :a180:

    بہت خوب انتخاب ہے آپکا خوشی جی ۔۔۔واہ واہ
     
  16. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ بے باک جی بڑی نوازش
     
  17. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت خوب خوشی جی۔۔کیا بات ہے جناب کی!
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ مبارز جی بڑی نوازش
     
  19. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    مزید کچھ شیئر کریں جناب۔۔
     
  20. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مجھے حوصلہ تو دیتے جو مرے شریکِ غم ھیں
    میں بھگت رہا ہوں تنہا جو عذاب بیش وکم ھیں

    کوئی پھول جیسی تتلی نہ ستارے جیسا جگنو
    تیرے بعد بس اندھیرے سرِ باغ ہم قدم ھیں

    مجھے چھوڑنے سے پہلے یہ جتا دیا تھا اس نے
    یہ کٹھن رہ سفر ھے اس میں پیچ وخم ھیں

    جو بچا رہے ھیں شمعوں کو ہوا کی دسترس سے
    وہی لوگ ھیں ‌معزز وہی شہر محترم ھیں

    مرا کمرہ بارشوں میں کبھی بھیگتا نہیں ھے
    مری ادھ کھلی بیاضیں مرے آنسوؤں سے نم ھیں

    جسے چاہنے کے غم سے مری الجھنیں بڑھی ھیں
    وہی مجھ سے پوچھتا ھے تمہیں اور کتنے غم ھیں
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی جی ۔ بہت اچھا انتخاب ہے۔
    ہوسکے تو شاعر تک میری طرف سے داد پہنچا دیجئے گا ۔ :a180:
     
  22. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ نعیم رضا صاحب
     
  23. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت خوب جناب۔۔۔ :happy:
     
  24. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    خوشی آپی ۔ اچھا کلام ارسال کرنے کے لیے شکریہ ۔ :a180:
     
  25. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مبارز جی بہت شکریہ اس پسندیدگی کا


    شکریہ نیلو جی
     
  26. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    وہ بجھے گھروں کا چراغ تھا یہ کبھی کسی کو خبر نہ ہو
    اسے لے گئی ھے کہاں ہوا یہ کبھی کسی کو خبر نہ ہو

    کئی لوگ جان سے جائیں گے مرے قاتلوں کی تلاش میں
    مرے قتل میں میرا ہاتھ تھا یہ کبھی کسی کو خبر نہ ہو

    وہ تمام دنیا کے واسطے جو محبتوں کی مثال تھا
    وہی اپنے گھر میں تھا بے وفا یہ کبھی کسی کو خبر نہ ہو

    کہیں مسجدوں میں شہادتیں کہیں مندروں میں عدالتیں
    یہاں کون کرتا ھے فیصلہ یہ کبھی کسی کو خبر نہ ہو

    مرے پاس جتنی ھے روشنی ھے یہی چراغ کی زندگی
    میں کہاں چلا میں کہاں بجھا یہ کبھی کسی کو خبر نہ ہو

    مجھے جان کے کوئی اجنبی وہ دکھا رھے ھیں گلی گلی
    اسی شہر میں مرا گھر بھی تھا یہ کبھی کسی کو خبر نہ ہو

    وہ سمجھ کے دھوپ کے دیوتا مجھے آج پوجنے آئے ھیں
    میں چراغ ہوں تری شام کا یہ کبھی کسی کو خبر نہ ہو
     
  27. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    واہ کیا بات ہے!!! :hpy:
     
  28. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ مرزا آپی
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب خوشی صاحبہ ۔ بہت عمدہ کلام ہے۔
    آپ کا انتخاب ماشاءاللہ ہمیشہ ہی عمدہ ہوتا ہے۔
     
  30. نادیہ۔رضا
    آف لائن

    نادیہ۔رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,091
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    خوشی آپی واہ بہت خوب :a180:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں