1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خوشگوار یادیں

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از عمار خاں, ‏2 اکتوبر 2006۔

  1. راہبر
    آف لائن

    راہبر ممبر

    شمولیت:
    ‏14 مارچ 2007
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    پہلے میں اپنی نادانی کا ایک واقعہ پیش کردیتا ہوں جو کہ ماہِ جون 2007ء میں پیش آیا۔
    ابو کے ساتھ صبح موٹر بائیک پر دفتر آتا ہوں۔ بدھ کا دن تھا۔ معمول کے مطابق سفر کررہے تھے۔ راستے میں ابو کو کسی صاحب سے تھوڑی دیر کے لیے ملنا تھا۔ لہذا ابو موٹرسائیکل سے اتر کر ان صاحب سے ملنے چلے گئے اور میں ان کا انتظار کرنے لگا۔ گاڑی کے اگنیشن پر نظر پڑی تو دیکھا کہ چابی لگی ہوئی تھی۔ خیال آیا کہ کیوں نہ موٹر سائیکل چلانے کا تجربہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ ہمیں زندگی میں کبھی سائیکل تک چلانی نصیب نہیں ہوئی، موٹر سائیکل کیا خاک چلاتے؟ بہرحال! تھوڑی بہت شد بد تھی۔ گو کہ ہمیں موٹر سائیکل چلانے کا کوئی شوق نہیں لیکن حیرت انگیز امر یہ کہ گذشتہ طویل عرصہ سے ہمیں اکثر خواب آتا ہے کہ ہم موٹر سائیکل چلارہے ہیں، کسی ماہر کی طرح۔ یہ خواب دیکھ دیکھ کر ہم تنگ آگئے اور مجبور ہوکر یہ سوچنے لگے کہ کہیں خواب میں ہمیں تربیت تو نہیں دی جارہی۔
    لوٹتے ہیں اس دن کے واقعہ کی طرف۔ ابو کسی صاحب سے ملنے گئے تھے۔ ہم نے چابی گھمائی، کک ماری۔ بائیک اسٹارٹ۔ واہ! کمال ہوا۔ گاڑی پہلے گئیر میں ڈالی اور ایکسلیٹر ذرا سا گھمایا تو گاڑی نے جھٹکا کھایا، آگے سے اچھلی اور بند۔ ہائیں ں ں ں۔۔۔! یہ کیا ہوا؟ دوبارہ بائیک اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی تو اسٹارٹ ہوکر نہ دے۔ غصہ چڑھا۔ چابی گھماکر بند کی اور پھر کھولی تو ہماری نظر گئیر انڈیکیٹر پر پڑھی جس کے مطابق ہماری گاڑی پہلے گئیر میں تھی۔ اپنی حماقت پر ہنسی آئی۔ کلچ دبائے بنا گئیر بدل ڈالا تھا، نتیجہ یہی تو نکلنا تھا۔ خیر! پھر سے گاڑی نیوٹرل گیئر میں کی۔ پھر کک مارکر اسٹارٹ کی اور یاد سے کلچ دباکر گئیر بدلا، اب کی بار گاڑی ذرا رفتار سے آگے کو بڑھی لیکن پھر بند۔۔۔ اب کیا مسئلہ ہوا؟ کچھ سمجھ نہ آیا۔ ہم نے تیسری کوشش ضروری سمجھی۔ لیگ بریک کا تو خیال ہی نہ تھا، سوچا ہینڈ بریک کو دھیان میں رکھیں، کہیں گاڑی زیادہ رفتار نہ پکڑ لے (حالآنکہ ہینڈ بریک کافی خطرناک ہوتی ہے مگر ہم نادان جو ٹھہرے)۔ گاڑی اسٹارٹ کی، پہلے گئیر میں ڈالی، تھوڑی اسپیڈ دی تو چلی، ہینڈ بریک سے رفتار کم کی اور پھر گاڑی بند ہوگئی۔
    گاڑی اگرچہ بار بار بند ہورہی تھی لیکن ہمارا حوصلہ اور جوش و ولولہ بڑھتا جارہا تھا۔ ہم نے ہر طرف ایک نظر ڈالی۔ سامنے ایک اور موٹرسائیکل کھڑی تھی۔ فٹ پاتھ اور اس موٹر سائیکل کے بیچ میں تھوڑا سا ہی فاصلہ تھی۔ دوسری طرف ہم نے دیکھا کہ ابو دروازے سے نکل رہے ہیں۔ سوچا کہ جلدی سے ایک اور کوشش کرلی جائے۔ گاڑی اسٹارٹ کی، اعصاب پر تناؤ کے سبب غیرمحسوس طریقہ سے ایکسلیٹر پر دباؤ تھوڑا بڑھ گیا، ادھر بوکھلاہٹ میں لیگ بریک تو کیا، ہینڈ بریک کا بھی دھیان نہ رہا۔ گاڑی جو جھٹکا کھاکر چلی تو پھر چلنے لگی۔ ہم نے روکنے کے لیے زمین پر کئی بار پاؤں مارا لیکن وائے ناکامی۔ سامنے موٹرسائیکل کھڑی تھی۔ ابو آواز لگاتے ہوئے تیز تیز چلتے چلے آرہے تھے۔ ہم گاڑی روکنے کی کوشش میں تھے لیکن کوششوں کے بعد ہماری موٹرسائیکل فٹ۔پاتھ اور دوسری موٹر سائیکل کے درمیانی فاصلہ میں گھس گئی۔ اس مختصر جگہ میں ہماری موٹرسائیکل تو جاکر رک گئی مگر ہمارے سیدھے پیر کو جگہ نہ ملی اور اسے بچانے کے لیے ہم نے اپنا پاؤں پیچھے کی سمت کیا تو۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہمارا سیدھا پاؤں جاکر گرم گرم سائلنسر پر لگا اور جل گیا۔ ابو دوڑتے ہوئے آئے۔ گاڑی سنبھالی۔ میں نے اترکر اپنا پاؤں دیکھا لیکن درد کا اظہار نہ کیا۔ دفتر کی سمت چل پڑے۔ تکلیف برداشت کیے بیٹھا رہا۔ دفتر جانے سے پہلے مجھے اپنے کالج سے امتحان کی معلومات لینی تھیں، ابو نے وہاں چھوڑا۔ معلومات لے کر قریب ہی ابو کی دکان ہے، وہاں چلا آیا۔ زخم کا بغور معائنہ ہوا۔ ابو نے فیصلہ صادر کیا کہ راستہ میں سے ہمدرد مرہم لے کر لگاؤ۔۔۔
    بس۔۔۔ اس دن سے ہم اس زخم کو لیے بیٹھے ہیں۔ روزانہ پٹی بدل رہے ہیں، دھڑا دھڑ برنال لگارہے ہیں لیکن یہ زخم ہے کہ ٹھیک ہونے کو نہیں آرہا۔ زخم کی جگہ پر کافی کھال اکھڑ گئی ہے۔۔۔۔ اندر سے خون جھانک رہا ہے۔ باقی حصہ سیاہ پڑا ہے۔۔۔ چلنے پھرنے میں تکلیف ہے۔۔۔ سب کچھ ہے۔۔۔ مگر وہ جوش بھی اب تک باقی ہے اور اب ہم نے سوچ لیا ہے کہ اس ظالم موٹرسائیکل کو چلاکر ہی چھوڑیں گے۔
    (گاڑی کے بار بار بند ہونے اور جھٹکا مارنے کی وجہ ابو نے یہ بتائی کہ پہلے گئیر میں ڈال کر کلچ فورا نہیں چھوڑتے بلکہ آہستہ آہستہ ڈھیلا کرتے ہیں۔)
     
  2. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    آپ بہت ذہین ہیں کیونکہ آپ نے ہر مشکل کا تجزیہ کر کے وجہ بھی ساتھ ہی بیان کر دی ہے ۔ اب آپ کو بائیک چلانے سے بھلا کون روک سکتا ہے ۔ ویسے آپ کی چوٹ کا اگر ذکر نہ ہوتا تو یہ واقعہ پڑھ کر خوشی ہوتی ۔
     
  3. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    راہبر صاحب۔ پتہ نہیں‌اس واقعہ کو آپ نے “خوشگوار“ کیسے قرار دے دیا۔ کیونکہ مجھے تو آپ کے پاؤں کی فکر ہوچلی ہے۔ اگر اب تک واقعی آپ کے پاؤں کا زخم ٹھیک نہیں ہورہا تو اسے سنجیدہ لیں۔ آپ ہمدرد کی برنال وغیرہ کو چھوڑیں اور فوراً کسی اچھے سے ڈاکٹر کو دکھائیں۔ ممکن ہے آپ کو تھوڑی بہت سرجری کی ضرورت پیش آجائے۔ لیکن اس کو جلد از جلد مندمل کرنے کی کوشش کریں۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    راہبر بھائی ۔ نور جی کی رائے بالکل درست ہے۔ میں بھی یہی کہوں گا کہ اسے لاپرواہی برتنے کی بجائے فوراً کسی مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اسکا باقاعدہ اور حتمی علاج کروائیں۔ پلیز
     
  5. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    عمار بھائی کیا ہو گیا دماغ تو صحیح‌کام کررہا ہے نا آپ کا۔۔۔۔۔ابھی تک زخم ٹھیک نہیں‌ہوا اور آپ ڈاکٹر کو بھی نہیں‌دیکھا رہے ہو کیا مسلئہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سدھر جائیں اور آرام سے جا کر ڈاکٹر سے چیک اپ کروائیں۔۔۔۔سمجھے۔۔۔ :152:
     
  6. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    راہبر۔ اب آپ کی ٹانگ کا کیا حال ہے ؟
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    راہبر کو چھوڑیں۔
    آپ خود بتائیں کہ آپ کہاں ہیں‌اور کیسی ہیں ؟
    کافی دنوں سے نظر نہیں آ رہی آپ
     
  8. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16

    نعیم بھائی آپ نے بلایا اور وہ آگئیں۔۔۔کیا بات ہے یار آپ کی۔۔
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ میرا مذاق اڑا رہے ہو کیا ؟؟؟
     
  10. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    پہلے کیا آپ پر غزلیں لکھی جاتی تھیں؟؟ :143:
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جی ہاں۔ جب میں‌پروانہ بن کر آپ کے گرد گھومتا ہوں تو غزلوں میں شمع کے ساتھ ساتھ میرا ذکر بھی آ جاتا ہے۔
     
  12. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    میں شمع نہیں موم بتی ہوں۔۔ شمع میری کزن ہے۔۔ :suno:
     
  13. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    تو شمع صاحبہ کو بھی “ہماری اُردو“ پر آنے کی دعوت دیں نا، ایسے کر کے :suno:
     
  14. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ہاں مریم۔ شمع کو بھی یہاں بلائیں۔ خوب محفل جمے گی جب ہم سب ایک ساتھ اکٹھی ہوں گی :237:
     
  15. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    ارے میں نے تو مذاق سے کہا تھا۔۔ :hasna: میری کوئی کزن شمع نہیں‌ ہے۔۔ :no:
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تو اب میرے پروانے کا کیا بنے گا جو شمع کا نام سن کر پرسوں سے خوشی سے لڈیاں :86: ڈال رہا تھا ؟ :rona:
     
  17. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    آپ اپنے پروانے سے کہیں وہ کسی لالٹین کے “دوالے“ ہو جائے۔۔ :suno:
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تو آپ کی کزن شمع صاحبہ بغیر پروانے کے کیا کریں گی ؟
     
  19. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    تو کیا اب لالٹین کے نام سے بھی کوئی ہماری اردو کی صارفہ آ گئی ہیں جو نعیم صاحب کو یوں دعوتِ نظارہ دی جارہی ہے ؟
     
  20. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    تو آپ کی کزن شمع صاحبہ بغیر پروانے کے کیا کریں گی ؟[/quote:2bw3u8wh]
    آپ نے کبھی دیکھا نہیں؟؟ ایک شمع کے گرد کتنے پروانے ہوتے ہیں؟؟ فکر نہ کریں۔۔ ویسے بھی پروانوں نے تو جل کر مرنا ہی ہوتا ہے۔۔ :zuban:
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ارے مریم جی ۔ آج آپکو ایک فلسفیانہ راز بتا دوں۔
    پروانے جل کر نہیں مرتے۔۔۔ مر کر جل جاتے ہیں :suno:
     
  22. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    جلتی تو موم بتی بھی ہے۔۔ اور ساتھ روتی بھی رہتی ہے۔۔ اس کے دکھ کوئی کیوں نہیں سمجھتا؟؟
     
  23. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    موم بتی کا دکھ میں سمجھتا ہوں اسی لیے کہتا ہوں کہ شمعیں گل کردو :glass:
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مریم جی ۔ بات شمع اور پروانے کی ہورہی تھی ۔ آپ نے بیچ میں موم بتی گھسیڑ دی۔
    شمع کے ذکر پر ساغر صدیقی کا شعر یاد آگیا

    شمع کی جوت پہ جلتے ہوئے پروانوں نے
    اک ترے شعلہء دامن کو بہت یاد کیا
     
  25. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    چلیں جی موم بتی بھی چھوڑی اور شمع بھی۔۔ کوئی اپنی زندگی کا خوشگوار واقع لکھے۔۔ اب یہ مت کہیے گا کہ مریم جی آپ کی زندگی میں سارے ناخوشگور واقعات ہی ہیں۔۔ دراصل مجھے سے لمبا لمبا لکھ نہیں ہوتا۔۔ :zuban:
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ مجھے چپکے سے ذپ میں بتا دیں۔ میں یہاں لکھ دوں گا :suno:
     
  27. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    بڑی اچھی بات کی۔۔ دوں ایک مکا۔۔ :135:
     
  28. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    مریم ۔ ہمیشہ دینے کی بات کرتی ہو۔ کبھی ان سے کچھ لے بھی لیا کرو :suno:
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ایک کی اجازت لے کر کل سے پتہ نہیں 432 مکے مار چکی ہیں آپ :hathora:
     
  30. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    میرے پاس خدا کا دیا سب کچھ ہے۔۔ آپ کو ضرورت ہے تو لے لو۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں