1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جو اچھا لگا ، اسے پوسٹ کیا

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏22 دسمبر 2015۔

  1. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    موم سی گڑیا رونا مت
    شام ڈھلے تو سونا مت
    خواب تمھیں پھر ڈس لیں گے
    چاند سا چہرہ بھگونا مت
    موم سی گڑیا رونا مت
    اچھے دنوں کی امید لیے
    کچھ وعدے وعید لیے
    بس چلتے جاناں کھونا مت
    موم سی گڑیا رونا مت
    اکیلے تم مت گھبرانا
    پیچھے مڑ کے نہ پچھتانا
    بے مول کہیں بھی ہونا مت
    موم سی گڑیا رونا مت
    کشکول بھائی
    5 مارچ 2009
     
  2. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    اور کچھ نہیں چاہیے
    فقط
    تو میرے نام کر دے
    گالوں کی لالی
    یہ ماتھے کا جھومر
    یہ کانوں کی بالی
    تو میرے نام کر دے
    یہ زلفوں کی گھٹا
    یہ پلکوں کی چلمن
    یہ آنکھوں کی ردا
    تو میرے نام کر دے
    یہ نظروں کی لطافت
    یہ لہجے کی مطانت
    اپنے حرفوں کی صداقت
    تو میرے نام کر دے
    اور کچھ نہیں چاہیے
    فقط
    تو سراپا اپنا میرے نام کر دے
    میرے نام کر دے
    کشکول بھائی
    9 مارچ 2009
     
  3. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    بارشوں میں قبرستان کا چکر لگا لیا کرو
    کیونکہ وہاں وہ دفن ہیں
    جو کبھی بادلوں میں بجلی دیکھ کر آپ کو سینے سے لگایا کرتے تھے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ایسرا بلگچ کی جانب سے جاوید آفریدی اور پشاور زلمی کو مینشن کرکے ٹوئٹ کیے جانے پر خیال کیا جا رہا ہے کہ ترک اداکارہ پی ایس ایل کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں
    [​IMG]
     
  5. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    تم
    جانتے ہو
    مجھے کیا پسند ہے ؟؟؟
    برستی بارش
    سمندر کی لہریں
    پھولوں کی خوشبو
    چاندنی راتیں
    اچھی شاعری
    اور
    اور سب سے زیادہ اس تحریر کا پہلا لفظ
     
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  7. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    ظلم رہے اور امن بھی ہو !
    کیا ممکن ہے تم ہی کہو ؟
     
  8. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    ہم کو ملنے میں کتنے زمانے لگے
    آپ ملتے ہی کیوں دور جانے لگے
    ایک پل میں ہی ہم کو ہنسانے لگے
    ایک پل میں ہی ہم کو رلانے لگے
    صاف کہہ دیجئے ترک رشتہ کرو
    کیوں اچانک خطائیں گنانے لگے
    چھوڑ کر مجھ کو جو آپ جانے لگے
    پاؤں کیوں آپ کے ڈگمگانے لگے
     
  9. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ایک سچی کہانی ایک ایسے شخص کی جس نے ایک نماز پڑھنے والے شخص سے دریافت کیا کہ کیا ہوگا اگر مرنے کے بعد ہمیں معلوم ہوکہ نہ ہی جنت و جہنم کا وجود ہے نہ ہی کوئی سزا اور جزا ہے پھر تم کیا کروگے ؟
    اس کا جو جواب ملا وہ بہت ہی حیران کن اور تعجب خیز ہے لیجئے پوری کہانی فرض کریں اگر آپ کے پیش خدمت ہے :
    کہتے ہیں سنہ 2007م کی بات ہے لندن کے ایک عربی ریسٹورینٹ میں ہم لوگ مغرب کی نماز سے تھوڑی دیر پہلے ڈنر کےلئے داخل ہوئے
    ہم لوگ ہوٹل میں بیٹھے اور ویٹر آڈر لینے کے لئے آگیا میں نے مہمانوں سے چند منٹ کے لئے اجازت طلب کی اور پھر واپس آگیا اتنے میں مہمانوں میں سے ایک شخص نے سوال کیا ڈاکٹر صاحب آپ کہاں گئے تھے آپ نے تو بڑی تاخیر کردی کہاں تھے ؟
    میں نے کہا: میں معذرت خواہ ہوں در اصل میں نماز پڑھ رہا تھا
    اس نے مسکراتے ہوئے کہا آپ اب تک نماز پڑھتے ہیں؟ میرے بھائی آپ تو قدامت پسند ہیں
    میں نے بھی مسکراتے ہوئےپوچھا قدامت پسند ؟وہ کیوں ؟کیا اللہ تعالی صرف عربی ممالک میں ہے لندن میں نہیں ہے؟
    اس نے کہا:ڈاکٹرصاحب میں آپ سے کچھ سوالات کرنا چاہتا ہوں اور آپ سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ آپ اپنی جس کشادہ ظرفی کیلئے معروف ہیں اسی کشادہ قلبی سے مجھے تھوڑا سا برداشت کریں گے
    میں نے کہا: جی مجھے تو بڑی خوشی ہوگی لیکن میری ایک شرط ہے
    اس نے کہا :جی فرمائیں
    میں نے کہا : اپنے سوالات مکمل کرلینے کے بعد تمہیں ہار یا جیت کا اعتراف کرنا پڑے گا ٹھیک ہے ؟
    اس نے کہا ٹھیک ہے مجھے منظور ہے اور یہ رہا میرا وعدہ
    میں نے کہا :چلو بحث شروع کرتے ہیں ...فرمائیں
    اس نے کہا :آپ کب سے نماز پڑھ رہے ہیں؟
    میں نے کہا سات سال کی عمر سے میں نے اس کو سیکھنا شروع کیا اور نو سال کی عمر میں پختہ کرلیا تب سے اب تک کبھی نماز نہیں چھوڑا اور آئندہ بھی ان شاء اللہ نہیں چھوڑوں گا .
    اس نے کہا ٹھیک ہے .. مرنے کے بعد اگر آپ کو یہ معلوم ہو کہ نہ جنت و جہنم کا وجود ہے نہ ہی کو ئی جزا وسزا ہے پھر آپ کیا کروگے ؟
    میں نے کہا :تم سے کئے گئے عہد کے مطابق پوری کشادہ قلبی سے تمہارے سوالات کا آخر تک جواب دوں گا
    فرض کریں نہ ہی جنت وجہنم کا وجود ہوگا نہ ہی کوئی جزا وسزا ہوگی تو میں ہرگز ہی کچھ نہ کروں گا اس لئے کہ در اصل میرا معاملہ ایساہی ہے جیسا کہ علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ نے کہا تھا :"الہی میں نے تیرے عذاب کے خوف اور جنت کی آرزو میں تیری عبادت نہیں کی ہے بلکہ میں نے اس لئے تیری عبادت کی ہے کیونکہ تو عبادت کے لائق ہے
    اس نے کہا : اور آپ کی وہ نمازیں جس کو دسیوں سال سے آپ پابندی کے ساتھ پڑھتے آرہے ہیں پھر آپکو معلوم ہو کہ نمازی اور بے نماز دونوں برابر ہیں جہنم نام کی کوئی چیز نہیں ہے پھر کیا کریں گے
    میں نے کہا:مجھے اس پر بھی کچھ پچھتاوا نہیں ہوگا کیونکہ کہ ان نمازوں کو ادا کرنے میں مجھے صرف چند منٹ ہی لگتے ہیں چنانچہ میں انھیں جسمانی ورزش سمجھوں گا
    اس نے کہا:اور روزہ خصوصاً لندن میں کیونکہ یہاں روزے کا وقفہ ایک دن میں 18گھنٹے سے بھی تجاوز کرجاتا ہے ؟
    میں نے کہا :میں اسے روحانی ورزش سمجھو ں گا چنانچہ وہ میری روح اور نفس کے لئے اعلی طرز کی ورزش ہے اسی طرح اس کے اندر صحت سے جڑے بہت سارے فوائد بھی ہیں جس کا فائدہ میری زندگی ہی میں مجھے مل چکا ہے اور کئی بین الاقوامی غیر اسلامی اداروں کابھی یہ ماننا ہے کہ کچھ وقفے تک کھاناپینا بند کرنا جسم کیلئے بہت مفید اور نفع بخش ہے
    اس نے کہا:آپ نے کبھی شراب پی ہے ؟
    میں نے کہا :میں نے اس کو کبھی ہاتھ تک نہیں لگایا
    اس نے تعجب سے کہا: کبھی نہیں
    میں نے کہا کبھی نہیں
    اس نے کہا: اس زندگی میں اپنے آپ کو شراب نوشی کی لذت اور اس کے خمار کے سرور سے محرومی کے بارے میں کیا کہیں گے اگر آپ لئے وہی ظاہر ہوا جو میں نے فرض کیا ہے؟
    میں نے کہا: شراب کے اندر نفع سے زیادہ نقصان ہے اور میں سمجھوں گا کہ میں نے اپنے آپ کو اس نقصان دہ چیز سے بچالیا ہے اور اپنے نفس کو اس سے دور رکھا ہے چنانچہ کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو شراب کی وجہ سے بیمار ہوگئے اور کتنے ہی ایسے ہیں جنھوں نے شراب کی وجہ سے اپنا گھربار مال واسباب سب تباہ وبرباد کرلیا ہے
    اسی طرح غیر اسلامی اداروں کےعالمی رپوٹ کو دیکھنے سے بھی یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ بھی شراب کے اثرات اور اس کو لگاتار پینے کے انجام سے متنبہ کرتی ہے
    اس نے کہا :حج وعمرہ کا سفر .جب موت کے بعد آپ کو معلوم ہوگا کہ اس طرح کی کوئی چیز نہیں ہے اور اللہ تعالی ہی موجود نہیں ہے؟
    میں نے کہا: میں عہد کے مطابق چلوں گا اور پوری کشادہ ظرفی سے تمہارے سوالات کا جواب دوں گا
    میں حج وعمرہ کے سفر کو ایک خوبصورت تفریحی سفرسے تعبیر کرونگا جس کے اندر میں نے حد درجے کی فرحت وشادمانی محسوس کی اور اپنی روح کوآلائشوں سے پاک و صاف کیا جس طرح تم نے اپنے اس سفر کے لئے کیا ہے تاکہ تم ایک اچھا وقت گزار سکو اور اپنے عمل کے بوجھ اور معمولات زندگی کی تھکان کو دور کرکے اپنی روح کو تازگی فراہم کرسکو
    وہ میرےچہرے کو کچھ دیر تک خاموشی سے دیکھتا رہا پھر گویا ہوا :آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے میرے سوالات کو بڑی کشادہ قلبی کے ساتھ برداشت کیا
    میرے سوالات ختم ہوئے اور میں آپ کے سامنے اپنی ہار تسلیم کرتا ہوں
    میں نے کہا :تمہارا کیا خیال ہے تمہارے ہار تسلیم کرنے کے بعد میرے دل کی کیا کیفیت ہوگی ؟
    اس نے کہا :یقیناً آپ بہت خوش ہوں گے
    میں نے کہا: ہرگز نہیں بلکہ اس کے بلکل الٹا... میں بہت دکھی ہوں
    اس نے تعجب سے کہا: دکھی ؟کیو؟
    میں نے کہا :اب تم سے سوال کرنے کی میری باری ہے
    اس نے کہا :فرمائیں
    میں نےکہا: تمہاری طرح میرے پاس ڈھیر سارے سوالات نہیں ہیں صرف ایک ہی سوال ہے وہ بھی بہت سادہ اور آسان
    اس نےکہا :وہ کیا ؟
    میں نے کہا :میں نے تمہارے سامنےواضح کردیا ہے کہ تمہارے مفروضہ کے واقع ہونے کے بعد بھی میں کسی طرح کے گھاٹے میں نہیں ہوں اور نہ ہی اس میں میرا کسی قسم کا نقصان ہے ... لیکن میرا وہ ایک آسان سوال یہ ہے کہ تمہارا اس وقت کیا ہوگا اگر حالات تمہارے مفروضہ کےبرعکس ظاہر ہوئے یعنی موت کے بعد تمہیں معلوم ہو کہ اللہ تعالی بھی موجود ہے جنت و جہنم بھی ہے سزا وجزا بھی ہے اور قرآن کے اندر بیان کئے گئے سارے مشاہد و مناظر بھی ہیں پھر تم اسوقت کیا کروگے ؟
    وہ میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر خاموشی کے ساتھ دیر تک دیکھتا رہا... اور پھر ویٹر نے ہماری میز پر کھانا رکھتے ہوئے ہماری خاموشی کو توڑا
    میں نے اس سے کہا:مجھے ابھی جواب نہیں چاہئے کھانا حاضر ہے ہم کھانا کھائیں اور جب تمہارا جواب تیار ہوجائیگا توبراہ مہربانی مجھے خبر کردینا ہم کھانے سے فارغ ہوئے اور مجھے اس نے کوئی جواب نہیں دیا اور میں نے بھی اس وقت اس کو جواب کے لئے کوئی تکلیف نہیں دی... ہم بہت ہی سادگی کے ساتھ جدا ہوگئے
    ایک مہینہ گزرنے کے بعد اس نے مجھ سے رابطہ کیا اور اسی ریسٹورینٹ میں ملاقات کا مطالبہ کیا
    ریسٹورینٹ میں ہماری ملاقات ہوئی ہم نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا کہ اچانک اس نےمیرے کندھے پر اپنا سر رکھ کر مجھے اپنی باہوں میں پکڑ کر رونے لگا میں نے اپنا ہاتھ اس کی پیٹھ پر رکھا اور پوچھا کیا بات ہے تم کیوں رو رہے ہو
    اس نے کہا: میں یہاں آپ کا شکریہ ادا کرنے اور اپنے جواب سے آپ کو باخبر کرنے لئے آیا ہوں
    بیس سال سے بھی زیادہ عرصہ تک نماز سے دور رہنے کے بعد اب میں نماز پڑھنے لگا ہوں آپ کے جملوں کی صدائے بازگشت میرے ذہن ودماغ میں بلا توقف گونجتی ہی رہی اور میں نیند کی لذت سے محروم ہوتا رہا
    آپ نے میرے دل ودماغ اور جسم میں آتش فشاں چھوڑ دیا تھا اور وہ میرے اندر اثر کر گیا
    مجھے احساس ہونے لگا کہ جیسے میں کوئی اور انسان ہوں اور ایک نئی روح میرے جسم کے اندر حرکت کر رہی ہے ایک بے مثال قلبی سکون بھی محسوس کر رہا ہوں
    میں نے کہا :ہوسکتا ہے جب تمہاری بصارت نے تمہاراساتھ چھوڑ دیا ہو تب ان جملوں نے تمہاری بصیرت کو بیدار کردیا ہو
    اس نے کہا: بالکل ایسا ہی ہے... یقینا جب میری بصارت نے میرا ساتھ چھوڑ دیا توان جملوں نے میری بصیرت کو بیدار کر دیا
    میرے پیارے بھائی تہہ دل سے آپ کا شکریہ

    اس واقعہ کو پڑھ کر یونہی مت گزرجائیں بلکہ اس کونشر کریں شاید یہ کسی شخص کی ہدایت کا ذریعہ بن جائے
    عربی سے ترجمہ
     
    نعیم اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    انسان کے دل کو بدلنے کے لیے ایک لمحہ کافی ہے
    يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِى عَلَى دِينِكَ
    اے دلوں کو پھیرنے والے! تو میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھنا
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آذربائیجان کے ایک فنکار نے قالین کے خاص ڈیزائنوں سے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ ان کی سب سے عمدہ تخلیق وہ قالین ہے جو اوپر سے بالکل درست لگتا ہے لیکن جیسے ہی ہم نیچے دیکھتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ اس کے رنگ بہہ کر زمین پر پھیل گئے ہیں۔
    [​IMG]
     
    نعیم اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ سبکےوالدین سلامت_رکھے


    ایک شخص ایک دن جب اپنے گھر گیا تو اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی اس کے چھوٹے سے بچے کے چھوٹے سے بستر پر اس کے ساتھ ہی لیٹی تھی۔ وہ شخص حیران ہوا اور بولا کہ اگر آرام کرنا ہے تو اپنے بستر پر لیٹ جاتیں۔ یہاں تو اور ہی تھک گئی ہوگی۔ اس کی بیوی اٹھ بیٹھی اور اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔
    شوہر پریشان ہوگیا۔ بیوی نے پوچھنے پر بتایا کہ صبح وہ کچھ امداد دینے کسی یتیم خانے گئی تھی۔ وہاں اس نے دیکھا کہ چھوٹے چھوٹے سے بچے جو ابھی کچھ مہینوں کہ ہی تھے، اپنے پنگھوڑوں میں چپ چاپ تمیز سے لیٹے ہوئے تھے۔ وہ بہت خوش ہوئی اور وہاں موجود نگران خاتون سے پوچھا کہ آپ نے ان چھوٹے چھوٹے سے بچوں کی اتنی شاندار تربیت کیسے کی؟ آپ مجھے بھی مشورہ دیں۔ میرا بھی ایک چھوٹا بچہ ہے۔ اس نگران خاتون نے جواب دیا کہ ہم دعا کریں گے کہ آپ کا بچہ کبھی اتنا تمیزدار نہ ہو اور خدا اس کے لئے آپ لوگوں کو زندہ رکھے۔ یہ بچے جب یہاں آتے ہیں تو شروع کے دنوں میں بھوک لگنے پر اور ڈائپر خراب ہونے پر روتے ہیں۔ مگر ہمارا عملہ اتنا نہیں کہ بچوں کو انفرادی توجہ دے سکیں تو ہم انہیں رونے دیتے ہیں۔ کچھ ہی دنوں میں انہیں عادت ہوجاتی ہے کہ یہاں ان کے رونے سے ان کی حاجت روائی نہیں ہوگی۔ کھانا ہو یا ڈائپر تبدیل کرنا۔ ہنگامی صورتحال کے علاوہ ہر چیز مقررہ وقت پر ہی انجام پاتی ہے۔ جب وہ یہ بات سمجھ لیتے ہیں تو ان کا رونا کبھی کم اور عموما بلکل ختم ہوجاتا ہے۔ یہ بچے بھی اگر اپنے والدین کے ساتھ ہوتے تو بھوک لگنے پر، ڈائپر گندا ہونے پر، جذباتی قربت کے لئے یا کسی ایسے مسئلے کے حل کے لئے جسے ان کے ننھے ذہن سمجھنے سے قاصر ہیں، رو رو کر اپنے والدین کی توجہ خود پر مبذول کراتے۔ ان کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کرتے۔ ان کے محبت کی نرمی اور گود کی گرمی کو محسوس کرتے۔ مگر کیونکہ ایسا نہیں ہے اور ہم خود بہت مجبور ہیں۔ تو ہم انہیں رونے دیتے ہیں۔ کچھ دن بعد یہ خود ہی تھک کر چپ ہوجاتے ہیں۔
    اور اسی لیے جب سے وہ عورت وہاں سے آئی تھی اپنے بچے کے ساتھ لگی بیٹھی تھی۔


    نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ایڈیشنل سیشن جج لاہور منصور احمد قریشی نے توہین مذہب و رسالت کیس کا فیصلہ سنایا اور ملزم آصف پرویز کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295- سی کے تحت سزائے موت اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

    [​IMG]
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    شکر ہے کسی نے تو مثال قائم کی
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
  17. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    ُسنو اے عام سی لڑکی
    مجھے تم خاص لگتی ہو
    جو میری شاعری میں ہو
    وہ ایک احساس لگتی ہو
    لبوں پر چاشنی تیرے
    تم ایک مٹھاس لگتی ہو
    محبت کے سفر میں تم
    بہت حساس لگتی ہو
    میں ہوں جس کے لئے زندہ
    مجھے وہ آس لگتی ہو
    ہو کتنی دور تم مجھ سے
    مگر تم دل کے پاس لگتی ہو
    جو مجھ سے روٹھ جاتی ہو
    تو کیوں اداس لگتی ہو
    سنو اے عام سی لڑکی
    جو ہو تم عام سی لڑکی
    مجھے کیوں خاص لگتی ہو
     
  18. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    اے اللہ ! میں نے اپنی جان پر بہت زیادہ ظلم کیا پس گناہوں کو تیرے سوا کوئی دوسرا معاف کرنے والا نہیں ۔ مجھے اپنے پاس سے بھرپور مغفرت عطا فرما اور مجھ پر رحم کر کہ مغفرت کرنے والا اور رحم کرنے والا بیشک وشبہ تو ہی ہے ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    بیگم حضرت محل
    (1820 تا 1879)
    بیگم حضرت محل جن کا نام اکثرمورخین افتخار النساء بھی لکھتے ہیں ، ہماری اس وقت کی نصابی کتب میں سرے سے شامل نہیں ہیں ۔ بیگم حضرت محل کا نام سنتے ہی جنگ آزادی کی جدوجہد اور بغاوت ذہن میں کود آتی ہے ۔ آپ کا تعلق ایران سے تھاجہاں سے آپ کا خاندان اودھ منتقل ہوا ۔
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
     
  20. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ‏ { سورۃ القمر }
    اور بےشک آسان کردیا ہم نے قرآن کو نصحیت کے لئے تو کیا ہے کوئی نصحیت پکڑنے والا ۔
    ( 001 ) سورۃ العلق ( رکوع 01 ) ( 022 ) سورۃ الاخلاص ( رکوع 01 )

    ( 002 ) سورۃ القلم ( رکوع 02 ) ( 023 ) سورۃ النجم ( رکوع 03 )

    ( 003 ) سورۃ المزمل ( رکوع 02 ) ( 024 ) سورۃ عبس ( 01 )

    ( 004 ) سورۃ المدثر ( رکوع 02 ) ( 025 ) سورۃ القدر ( رکوع 01 )

    ( 005 ) سورۃ الفاتحۃ ( رکوع 01 ) ( 026 ) سورۃ الشمس ( رکوع 01 )

    ( 006 ) سورۃ المسد ( رکوع 01 ) ( 027 ) سورۃ البروج ( رکوع 01 )

    ( 007 ) سورۃ التکویر ( رکوع 01 ) ( 028 ) سورۃ التین ( رکوع 01 )

    ( 008 ) سورۃ الاعلٰی ( رکوع 01 ) ( 029 ) سورۃ قریش رکوع 01 )

    ( 009 ) سورۃ اللیل ( رکوع 01 ) ( 030 ) سورۃ القارعۃ ( رکوع 01 )

    ( 010 ) سورۃ الفجر ( رکوع 01 ) ( 031 ) سورۃ القیامۃ ( رکوع 02 )

    ( 011 ) سورۃ الضحٰی ( رکوع 01 ) ( 032 ) سورۃ الھمزۃ ( رکوع 01 )

    ( 012 ) سورۃ الشرح ( رکوع 01 ) ( 033 ) سورۃ المرسلات ( رکوع 02 )

    ( 013 ) سورۃ العصر ( رکوع 01 ) ( 034 ) سورۃ ق ( رکوع 03 )

    ( 014 ) سورۃ العادیات ( رکوع 01 ) ( 035 ) سورۃ البلد ( رکوع 01 )

    ( 015 ) سورۃ الکوثر ( رکوع 01 ) ( 036 ) سورۃ الطارق ( رکوع 01 )

    ( 016 ) سورۃ التکاثر ( رکوع 01 ) ( 037 ) سورۃ القمر ( رکوع 03 )

    ( 017 ) سورۃ الماعون ( رکوع 01 ) ( 038 ) سورۃ ص رکوع 05 )

    ( 018 ) سورۃ الکافرون ( رکوع 01 ) ( 039 ) سورۃ الاعراف رکوع 24 )

    (019 ) سورۃ الفیل ( رکوع 01 ) ( 040 ) سورۃ الجن ( رکوع 02 )

    ( 020 ) سورۃ الفلق ( رکوع 01 ) ( 041 ) سورۃ یس ( رکوع 05 )

    ( 021 ) سورۃ الناس ( رکوع 01 ) ( 042 ) سورۃ الفرقان ( رکوع 06 )
     
  21. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    ( 043 ) سورۃ فاطر ( رکوع 05 ) ( 067 ) سورۃ الذاریات ( رکوع 03 )

    ( 044 ) سورۃ مریم ( رکوع 06 ) ( 068 ) سورۃ الغاشیۃ ( رکوع 01 )

    ( 045 ) سورۃ طہ ( رکوع 08 ) ( 069 ) سورۃ الکھف ( رکوع 12 )

    ( 046 ) سورۃ الواقعۃ ( رکوع 03 ) ( 070 ) سورۃ النحل ( رکوع 16 )

    ( 047 ) سورۃ الشعراء ( رکوع 11 ) ( 071 ) سورۃ نوح ( رکوع 02 )

    ( 048 ) سورۃ النمل ( رکوع 07 ) ( 072 ) سورۃ ابراھیم ( رکوع 07 )

    ( 049 ) سورۃ القصص ( رکوع 09 ) ( 073 ) سورۃ الانبیاء ( رکوع 07 )

    ( 050 ) سورۃ الاسراء رکوع 12 ) ( 074 ) سورۃ المؤمنون ( رکوع 06 )

    ( 051 ) سورۃ یونس رکوع 11 ) ( 075 ) سورۃ السجدۃ ( رکوع 03 )

    ( 052 ) سورۃ ھود رکوع 10 ) ( 076 ) سورۃ الطور ( رکوع 02 )

    ( 053 ) سورۃ یوسف ( رکوع 12 ) ( 077 ) سورۃ الملک ( رکوع 02 )

    ( 054 ) سورۃ الحجر ( رکوع 06 ) ( 078 ) سورۃ الحاقۃ ( رکوع 02 )

    ( 055 ) سورۃ الانعام ( رکوع 20 ) ( 079 ) سورۃ المعارج ( رکوع 02 )

    ( 056 ) سورۃ الصافات ( رکوع 05 ) ( 080 ) سورۃ النباء ( رکوع 02 )

    ( 057 ) سورۃ لقمان ( رکوع 04 ) ( 081 ) سورۃ النازعات ( رکوع 02 )

    ( 058 ) سورۃ سبا ( رکوع 06 ) ( 082 ) سورۃ الانفطار ( رکوع 01 )

    ( 059 ) سورۃ الزمر ( رکوع 08 ) ( 083 ) سورۃ الانشقاق ( رکوع 01 )

    ( 060 ) سورۃ مؤمن ( رکوع 09 ) ( 084 ) سورۃ الروم ( رکوع 06 )

    ( 061 ) سورۃ فصلت ( رکوع 06 ) ( 085 ) سورۃ العنکبوت ( رکوع 07 )

    ( 062 ) سورۃ الشورٰی ( رکوع 05 ) ( 086 ) سورۃ المطففین ( رکوع 01 )

    ( 063 ) سورۃ الزخرف ( رکوع 07 ) ( 087 ) سورۃ البقرۃ ( رکوع 40 )

    ( 064 ) سورۃ الدخان ( رکوع 03 ) ( 088 ) سورۃ الانفال ( رکوع 10 )

    ( 065 ) سورۃ الجاثیۃ ( رکوع 04 ) ( 089 ) سورۃ آل عمران ( رکوع 20 )

    ( 066 ) سورۃ الاحقاف ( رکوع 04 ) ( 090 ) سورۃ الاحزاب ( رکوع 09 )
     
  22. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    ( 091 ) سورۃ الممتحنۃ ( رکوع 02 ) ( 103 ) سورۃ الحج ( رکوع 10 )

    ( 092 ) سورۃ النساء ( رکوع 24 ) ( 104 ) سورۃ المنافقون ( رکوع 02 )

    ( 093 ) سورۃ الزلزلۃ ( رکوع 01 ) ( 105 ) سورۃ المجادلۃ ( رکوع 03 )

    ( 094 ) سورۃ الحدید ( رکوع 04 ) ( 106 ) سورۃ الحجرات ( رکوع 02 )

    ( 095 ) سورۃ محمد ( رکوع 04 ) ( 107 ) سورۃ التحریم ( رکوع 02 )

    ( 096 ) سورۃ الرعد ( رکوع 06 ) ( 108 ) سورۃ التغابن ( رکوع 02 )

    ( 097 ) سورۃ الرحمٰن ( رکوع 55 ) ( 109 ) سورۃ الصف ( رکوع 02 )

    ( 098 ) سورۃ الانسان ( رکوع 02 ) ( 110 ) سورۃ الجمعۃ ( رکوع 02 )

    ( 099 ) سورۃ الطلاق ( رکوع 02 ) ( 111 ) سورۃ الفتح ( رکوع 04 )

    ( 100 ) سورۃ البینۃ ( رکوع 01 ) ( 112 ) سورۃ المائدۃ ( رکوع 16 )

    ( 101 ) سورۃ الحشر ( رکوع 03 ) ( 113 ) سورۃ التوبۃ ( رکوع 16 )

    ( 102 ) سورۃ النور ( رکوع 09 ) ( 114 ) سورۃ النصر ( رکوع 01 )


    اِهۡدِنَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِيۡمَۙ‏ O صِرَاطَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ ۙغَيۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا الضَّآلِّيۡنَ ‏ O { سورة الفاتحة }

    دکھا ہم کو راہ سیدھی - راہ ان لوگوں کی جن پر تو نے انعام کیا ، نہ ان کی جن پر غضب کیا گیا اور نہ ان کی جو گمراہ ہیں ۔ ( آمین )


    ---------------------------------------------------------------------------------

    ---------------------------------------------------------------------------------
     
  23. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    001 / 1 سورۃ العلق .96
    اِقۡرَاۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الَّذِىۡ خَلَقَ‌ۚ‏ O خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ عَلَقٍ‌ۚ‏ O اِقۡرَاۡ وَرَبُّكَ الۡاَكۡرَمُۙ‏ O الَّذِىۡ عَلَّمَ بِالۡقَلَمِۙ‏ O عَلَّمَ الۡاِنۡسَانَ مَا لَمۡ يَعۡلَمۡؕ‏ O كَلَّاۤ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَيَطۡغٰٓىۙ‏ O اَنۡ رَّاٰهُ اسۡتَغۡنٰىؕ‏ O اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجۡعٰىؕ‏ O اَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ يَنۡهٰىؕ‏ O عَبۡدًا اِذَا صَلّٰىؕ‏ O اَرَءَيۡتَ اِنۡ كَانَ عَلَى الۡهُدٰٓىۙ‏ O اَوۡ اَمَرَ بِالتَّقۡوٰىۙ‏ O اَرَءَيۡتَ اِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىؕ‏ O اَلَمۡ يَعۡلَمۡ بِاَنَّ اللّٰهَ يَرٰىؕ‏ O كَلَّا لَٮِٕنۡ لَّمۡ يَنۡتَهِ ۙ لَنَسۡفَعًۢا بِالنَّاصِيَةِۙ‏ O نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ‌ ۚ‏ O فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهٗ ۙ‏ O سَنَدۡعُ الزَّبَانِيَةَ ۙ‏ O كَلَّا ؕ لَا تُطِعۡهُ وَاسۡجُدۡ وَاقۡتَرِبْ ۩‏ O
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اِقۡرَاۡ پڑھ _ بِاسۡمِ ساتھ نام _ رَبِّكَ اپنے رب _الَّذِىۡ وہ جس نے _خَلَقَ‌ۚ‏ پیدا کیا _خَلَقَ پیدا کیا _الۡاِنۡسَانَ انسان _ مِنۡ سے _عَلَقٍ‌ۚ جما ہوا خون _ اِقۡرَاۡ پڑھ _ وَرَبُّكَ اور تیرا رب _ الۡاَكۡرَمُۙ‏ ہے بڑا کریم _ الَّذِىۡ وہ جس نے _عَلَّمَ سکھایا _ بِالۡقَلَمِۙ‏ قلم سے _ عَلَّمَ سکھایا _ الۡاِنۡسَانَ انسان کو _ مَا لَمۡ جو نہیں _ يَعۡلَمۡؕ‏ جانتا تھا _ كَلَّاۤ ہرگز نہیں _ اِنَّ بےشک _ الۡاِنۡسَانَ انسان _ لَيَطۡغٰٓىۙ سرکسشی کرتا ہے _

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پڑھ اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا O پیدا کیا انسان کو جمے ہوئے خون سے O اور پڑھ تیرا رب بڑا کریم ہے O وہ جس نے قلم سے سکھایا O وہ سکھایا انسان کو جو نہیں جانتا تھا O ہرگز نہیں ، انسان سرکشی تو کرتا ہے O
     

اس صفحے کو مشتہر کریں