1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جواب دو!

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏18 جون 2006۔

  1. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بہت اچھی غزل ہے بہت خوب عبدالجبار صاحب
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالجبار بھائی ! ایک تجویز میرے ذہن میں آئی ہے وہ یہ کہ اس لڑی کا عنوان “جواب دو“ کی بجائے

    کلامِ نصیر یا “دیوانِ نصیر“ وغیرہ رکھ دیں تاکہ لڑی کے عنوان سے ہی اسکے اندر شاعری کا اندازہ ہوسکے۔
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    تجویز کا شکریہ نعیم بھائی! میں نے وضاحت عنوان میں نصیر صاحب کا نام لکھ دیاہے۔
    --------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------


    میکدے کا نظام تم سے ہے
    شیشہ تم سے ہے جام تم سے ہے

    صبح تم سے ہے شام تم سے ہے
    ہر طرح کا نظام تم سے ہے

    سب کو سوز و گداز تم نے دیا
    عشق کا فیضِ عام تم سے ہے

    مَیں زمانے کے رُو برو چُپ ہوں
    بے تکلّف کلام تم سے ہے

    خالِ مشکیں بھی، زُلفِ پیچاں بھی
    دانہ تم سے ہے، دام تم سے ہے

    مہرِ انور میں ہے تمہاری ضیا
    حُسنِ ماہِ تمام تم سے ہے

    تم ہو بنیاد دونوں عالم کی
    دو جہاں کا قیام تم سے ہے

    ہم تمہارے ہیں، تم ہمارے ہو
    ہم کو عشقِ دوام تم سے ہے

    اب کسی کو نصیر کیا جانے
    اب تو جو کچھ ہے کام تم سے ہے


    (سیّد نصیر الدین نصیر)​
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت اندازِ کلام ہے۔ ماشاءاللہ ۔ پیر صاحب نے چھوٹی بحر میں بہت ہی عمدہ مدحتِ خیرالانام :saw: کی ہے۔ سبحان اللہ
     
  5. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سبحان اللہ!!!
     
  6. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    واقعی بہت پیاری شاعری ہے
     
  7. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    پسندیدگی کا شکریہ۔
    ------------------------------------


    [center:79kl7nbw]جو آستاں سے ترے لو لگائے بیٹھتے ہیں
    خدا گواہ، وہ دنیا پہ چھائے بیٹھے ہیں

    چمک رہی ہیں جبینیں ترے فقیروں کی
    تجلیّات کے سہرے سجائے بیٹھے ہیں

    خدا کے واسطے اب کھول اُن پہ بابِ عطا
    جو دیر سے تری چوکھٹ پہ آئے بیٹھے ہیں

    جلائے گی اُنہیں اب کیا چمن میں برقِ فلک
    جو آشیانہءِ ہستی جلائے بیٹھے ہیں

    بڑے بڑوں کے سَروں سے اُتر رہا ہے خُمار
    وہ آج خیر سے محفل پہ چھائے بیٹھے ہیں

    جہاں بھی جایئے اُن کے ستم کا چرچا ہے
    وہ ساری خلق میں طوفاں اُٹھائے بیٹھے ہیں

    مجال ہے جو کوئی لب ہِلے سرِ محفل
    وہ ایک ایک کو آنکھیں دکھائے بیٹھے ہیں

    یہ ایک ہم ہیں کہ، اپنوں کے دل نہ جیت سکے
    وہ دشمنوں کو بھی اپنا بنائے بیٹھے ہیں

    اجل بھی ہم کو اُٹھانے پہ اب نہیں قادر
    یہاں ہم آج کسی کے بٹھائے بیٹھے ہیں

    وفا کے نام پہ دشمن کا امتحاں بھی سہی
    کہ دوستوں کو تو ہم آزمائے بیٹھے ہیں

    نصیر ہم میں تو اپنوں کی کوئی بات نہیں
    کرم ہے اُن کا جو اپنا بنائے بیٹھے ہیں


    (سید نصیر الدین نصیر)[/center:79kl7nbw]
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    [center:qs8ku0jz]جو آستاں سے ترے لو لگائے بیٹھتے ہیں
    خدا گواہ، وہ دنیا پہ چھائے بیٹھے ہیں[/center:qs8ku0jz]

    سبحان اللہ۔ عبدالجبار بھائی ۔ بہت عمدہ انتخاب ہے۔
    یہ شعر پڑھ کر مجھے ایک تازہ نعت کا شعر یاد آگیا۔ پیش خدمت ہے

    [center:qs8ku0jz]آنکھوں‌پہ بٹھائیں اسے شاہانِ زمانہ
    گردن، تیری دہلیز پہ جسکی بھی جھکی ہے[/center:qs8ku0jz]
     
  9. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    واقعی بہت ہی پیارا کلام ہے۔۔ بہت خوب۔۔ جبار جی۔۔
     
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جواب دو!

    کوئی جواب دو بھئی :237:
     
  11. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جواب دو!

    بہت زبردست کلام ارسال کیئے ہیں :happy:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں