1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

امریکی صدربش پردو جوتے پھینکے گئے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏15 دسمبر 2008۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    [​IMG]
    بغداد میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر بش جوتوں کے حملے سے بچتے ہوئے۔

    عراقی دارالحکومت بغداد میں اتوار کو وزیراعظم نوری المالکی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر جارج بش پر دو جوتے پھینکے گئے۔
    پریس کانفرنس کے دوران ایک عراقی صحافی نے اپنے جوتے صدر بش پر پھینکے اور انہیں ’کتا‘ کہا۔ اس کے بعد سکیورٹی گارڈز اس صحافی کو قبضے میں لیکر پریس کانفرنس سے باہر لےگئے۔


    وڈیو دیکھنے کے لیے نیچے لنک پر کلِک کریں
    [youtube:2zeo9fcl]http://www.youtube.com/watch?v=rsef8vxnIPY[/youtube:2zeo9fcl]

    صحافی نےاپنے جوتے پھینکتے ہوئےکہا: ’کتے، عراقی عوام کی جانب سے الوداع۔‘ جوتے صدر بش کو نہیں لگے۔ صدر بش نے کہا: ’میں صرف یہ رپورٹ کر سکتا ہوں کہ اس کا سائز دس تھا۔‘ اس واقعے کے بعد پریس کانفرنس جاری رہی۔

    [​IMG]

    اس سے قبل امریکی صدر جارج بش الودعی دورے پر اچانک عراق پہنچے اور عراقی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ ان کے اس دورے سے ایک ہی روز قبل امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس یہ کہہ چکے ہیں کہ عراق میں امریکی افواج کی موجودگی آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

    عراقی پہنچتے ہی امریکی صدر کے دورے کا پہلا پڑاؤ بغداد کے گرین زون میں واقع عراقی صدارتی محل تھا جہاں انہوں نے صدر جلال طالبانی سے ملاقات کی۔ صدر طالبانی سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ’کام آسان نہیں تھا لیکن امریکی سکیورٹی، عراقی امیدوں اور عالمی امن کے لیے ناگزیر تھا۔‘

    عراقی صدر نے اس موقع پر صدر بش کو عراقی عوام کا ایک ایسا عظیم دوست قرار دیا جس نے ملک کو آزاد کرانے میں ان کی مدد کی۔ صدر بش عراقی وزیراعظم نوری المالکی سے بھی ملاقات کی اور اس ملاقات کے دوران عراق میں امریکی فوجوں کے مستقبل کے بارے میں ایک معاہدے پر دستخط بھی کیے۔ عراق سے بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکی افواج دو ہزار گیارہ تک عراق سے لوٹ جائیں گی لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ آئندہ تین سال کے دوران امریکی افواج کی واپسی کسی طرح انجام پائے گی اور وہ اپنے پیچھے عراق کو کس حال میں چھوڑ کر جائیں گی۔

    امریکی ذرائع ابلاغ نے اس دوران جنگ کے بعد عراق کے تعمیرِ نو کے بارے میں جو رپورٹیں شائع کی ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ بیورکریٹک رکاوٹوں اور عراقی معاشرے کے بنیادی عناصر کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے تعمیرِ نو کا کام مفلوج ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے مسودے کی شکل میں ایک رپورٹ ذرائع ابلاغ کے حلقوں میں گھوم رہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب تک تعمیرِ نو کے کاموں پر ایک سو ارب ڈالر یا سڑسٹھ ارب پاؤنڈ خرچ کیے جا چکے ہیں لیکن اس سے صرف اس نقصان کا کچھ ازالہ ہو سکا ہے کہ جو عراق کی فتح کرنے کے دوران تباہی اور اس کے بعد لوٹ مار سے ہوا۔

    صدر بش کا غیر اعلانیہ دورہ انتہائی کڑے حفاظتی انتظامات میں اس معاہدے کے بعد ہو رہا ہے جس میں یہ طے کیا گیا ہے امریکی افواج تین سال کے اندر عراق سے چلی جائیں گی۔ تاہم آئندہ سال بغداد سمیت عراقی شہروں سے ان کی دستبرداری شروع ہو جائے گی۔
     
  2. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    جوتیاں کھا کے بے مزہ نہ ہُوا
     
  3. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جناب جارج بش نے جوتے کھانے کے بعد ان کے نمبر بھی بتادیے ہیں۔ کیا مشاہدہ ہے۔ :car:
     
  4. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اس صحافی کو جرات و جوانمردی کا کوئی عالمی ایوارڈ ملنا چاہیے۔ :mashallah:
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    تجربہ بھی ہو گا جناب
     
  6. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جہاں تک ایوارڈوں کی بات ہے تو آج کل تو نوبل انعام بھی منظور نظر لوگوں کو ہی ملتا ہے تو باقی کس کھاتے میں۔

    لیکن بش صاحب نے جس جوانمردی سے ان جوتوں کا سامنا کیا ہے میرے خیال میں وہ قابل داد ہے۔ بس افسوس اس بات کا ہے اپنے جھنڈے کو جوتوں سے بچا نہیں پایا۔ خیر جنگ اور محبت بلکہ اب اگر"نفرت" شامل کریں تو بات بنے کہ سب جائز ہے۔
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اب جوتے مارنے کا فائدہ
     
  8. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    عرب معاشرے میں کسی کو جوتے مارنا نفرت کے اظہار کا انتہائی درجہ ہے۔ باقی یہ بات کہ اب جوتے مارنے کا کیا فائدہ۔۔۔انکل سام بھی یہی کہ رہے تھے کہ پتہ نہیں جوتے مارکے صحافی صاحب کو کیا ملا۔۔۔لیکن سمجھنے والے سب سمجھ گئے۔سو سمجھا کریں۔
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جی شکریہ سمجھانے کا :hpy: میں سمجھ گئی
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں آج صبح ایک جرمن چینل کی خبریں دیکھ رہا تھا جس میں نیوز کاسٹر نے مسکراتے ہوئے کہا
    " ویسے تو صدر بش کی نامقبولیت پوری دنیا پر پہلے سے ہی عیاں تھی ۔ لیکن دنیا ان سے کتنی نفرت کرتی ہے اسکا اظہار گذشتہ روز عراق میں انکو پڑے گئے جوتوں سے ہوگیا "

    امریکہ جیسی سپرپاور کے صدر کے لیے یہ جملے ایک بین الاقوامی چینل پر بولے جانا ۔۔ کوئی چھوٹی بات نہیں۔
     
  11. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    جوتے مارنا۔۔۔ گولی مارنے سے بڑا کارنامہ ہے۔

    جوتے کھانا۔۔۔ گولی کھانے سے زیادہ مشکل اور ذلت اُٹھانے والا کارنامہ ہے۔
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    یہ بات بھی ٹھیک ھے
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جی نادر بھائی ۔ مشکل ہے۔
    لیکن زندہ ضمیر انسان کے لیے ۔
    بلکہ زندہ ضمیر بھی رہنے دیں۔ کم از کم " انسان " کے لیے بھی جوتے کھانا بہت ذلت آمیز کام ہے۔


    اور جو کھا کر بعد میں نمبر بتانا شروع کردے ؟
     
  14. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    نمبر بتائے یہ اس کی زندہ دلی ہوئی نا :201:
     
  15. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    [/quote:1g7r7crt]
    ۔
    تو کہا جا ئے گا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جوتے نے جوتے کھائے
     
  16. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    زندہ دِلی تو اُس صحافی نے دِکھائی ۔۔۔
    جو اِتنے مہنگے جوتے اُس کے منہ پر مار کر ضائع کر دئے۔
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جب وہ صدر تھا تب مارتا اب تو کوئی بھی مار سکتا ھے
     
  18. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    اب کیا وہ گلی کا کُتا ہو گیا ہے؟؟؟؟؟
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مینوں کی پتہ :hathora: :soch: :hathora: :hathora: :hathora:
     
  20. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    او۔ ۔ ۔ مجھے یہ نظر نہیں آئی لڑی۔ ۔ ۔

    ہنس ہنس کے میرا حال ہو گیا ہے ۔ ۔ ۔صبح سویرے اٹ میڈ مائی ڈے :hasna: :hasna: :hasna:
    لگتا ہے اج دیہاڑا چنگا ای لنگے گا :hasna:
     
  21. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  22. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  23. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    زبردست :201: :201: :201: :201: :hasna: :hasna: :hasna: :hasna:
     
  24. عبدالروف اعوان
    آف لائن

    عبدالروف اعوان ممبر

    شمولیت:
    ‏30 نومبر 2008
    پیغامات:
    851
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہاہاہاہاہا ، مزہ آ گیا ، اس بندے کی جوانمردی پر :hasna: :hasna: :hasna:
     
  25. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    عراق کے الوداعی دورہ کے موقع پر امریکی صدر بش پر جوتے برسانے والا صحافی عرب دنیا کا ہیرو بن گیا۔ سعودی باشندے نے صدر بش کو مارا جانے والا جوتا ایک کروڑ ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کردی۔
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ۔ آزاد بھائی کے ارسال کردہ کالم نے مزہ دوبالا کردیا :hasna:
     
  27. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت اچھے
    ویسے یہ کالم کون سی اخبار سے ھے
     
  28. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جاوید چوہدری صاحب آج کل ایکسپریس اخبار کے لیے لکھتے ہیں۔

    http://www.express.com.pk
     
  29. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ خان جی بہت بہت اس لنک کے لئے :flor:
     
  30. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے ۔۔۔ ۔


    پوری دنیا کی طرح سپین میں بھی واقعہ جوتا کو تمام اخبارات و ٹیلی وژن چینلز پر بہت زیادہ اہمیت دی گئی ۔


    عالمی سپر پاور کے صدر کو جوتا مارنے اور کتا کہنے پر دنیا بھرکی طرح‌ہسپانوی اخبارات پر بھی اس واقعہ کے حق میں اور مخالفت میں‌تبصرے کیے گے نعیم بھائی کی طرح‌میں بھی کچھ ہسپانوی لوگوں‌کے تبصرے چُن چُن کر آپ سے شئیر کروں‌گا ۔ ۔


    1۔ ۔۔۔۔ جوتا مارنے والے کو سزا دینی چاہیے کیونکہ اس کا نشانہ ٹھیک نہیں‌لگا

    2۔۔۔۔ جا جوتا مارنے والے اتنا اچھا موقعہ ضائع کر دیا ۔

    3۔۔۔۔ اس صحافی کو عالمی ایوارڈ دینا چاہیے ۔

    4۔۔۔۔ نشانہ ٹھیک نہ لگنے پر مسلمانوں کا خدا اس صحافی کو کبھی معاف نہیں‌کرے گا ۔

    5۔۔۔ ۔ بش کو کتا کہنے پر کُتوں‌کو احتجاج کرنا چاہیے ۔

    6۔۔۔۔ ارے اب کتوں‌کی بھی تو اتنی بے عزتی مت کریں‌ :hasna:

    7۔۔۔ ۔صحافی کا شکریہ ادا کرنے ہیں‌کہ اس نے ہماری رہنمائی کی اب ہم بھی اپنے سابقہ وزیرِ‌اعظم کے ساتھ ایسا ہی کریں‌گے :boxing:

    8۔۔۔۔ چل بد قسمت صحافی تیرا ٹھکانہ اب براہِ راست گوانتانامو Guantanamo :zuban:

    9۔۔۔۔ اب ان جوتوں کو دوبارہ استعمال کرنے کے لیے دھونا پڑے گا :pagal:

    10۔۔۔۔ بش جیسے جنگی مجرم کے لئے جوتے نہیں‌کچھ اور چاہیے :hathora:

    11۔۔۔۔جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    خوش رہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں