1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اردو نامہ ۔

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ 2, ‏8 اکتوبر 2017۔

  1. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    اردو کے زیر زبر پیش نقط پر نظر رکھیے
    زبر سے ہوا زیر تو اپنی قلم کو قابو میں رکھیئے
    ادب کی محفل میں آداب ہی چلتا ہے
    تہذیب کی ہے بندش ذرا اپنا قابو میں رکھئیے
    از قلم #حنّاشیخ
    Pc.jpg
     
    آصف احمد بھٹی اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    چرچا ہر ایک آن ہے اردو زبان کا

    گرویدہ کل جہان ہے اردو زبان کا

    اس لشکری زبان کی عظمت نہ پوچھیے

    عظمت تو خود نشان ہے اردو زبان کا

    گمنامیوں کی دھوپ میں جلتا نہیں کبھی

    جس سر پہ سائبان ہے اردو زبان کا

    مشرق کا گلستاں ہو کہ مغرب کا آشیاں

    ویران کب مکان ہے اردو زبان کا

    سوداؔ و میرؔ و غالبؔ و اقبالؔ دیکھ لو

    ہر ایک پاسبان ہے اردو زبان کا

    اردو زبان میں ہے گھلی شہد کی مٹھاس

    لہجہ بھی مہربان ہے اردو زبان کا

    ترویج دے رہا ہے جو اردو زبان کو

    بے شک وہ باغبان ہے اردو زبان کا

    مہمان کہہ رہا ہے بڑا خوش نصیب ہے

    جو شخص میزبان ہے اردو زبان کا

    لوگو کہیں بھی اس میں پس و پیش کچھ نہیں

    اک معترف جہان ہے اردو زبان کا

    بولی ہے رابطے کی یہی جوڑتی ہے دل

    ہر دل میں ایسا مان ہے اردو زبان کا

    وسعت پذیر دامن اردو ہے آج بھی

    ہر گوشہ اک جہان ہے اردو زبان کا

    کرتا ہے آبیاری لہو سے ادیب جو

    وہ دل ہے جسم و جان ہے اردو زبان کا

    آئیں رکاوٹیں جو ترقی میں اس کی کچھ

    سمجھو یہ امتحان ہے اردو زبان کا

    پائے گا جلد منزل مقصود بالیقیں

    جاری جو کاروان ہے اردو زبان کا

    عزت سخنوران ادب کی اسی ہے

    شاعرؔ بھی ترجمان ہے اردو زبان کا
     
    حنا شیخ 2 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    مرا لہجہ نکھرتا ہے کہ اردو بولتا ہوں میں
    ترا چہرہ بھی کھلتا ہے کہ اردو بولتا ہوں میں

    ہنر کے ذائقوں میں ہوں زباں کے دائروں میں ہوں
    سخنور مجھ پہ مرتا ہے کہ اردو بولتا ہوں میں

    مری تاریخ لکھتا ہے مورخ کوئی جب صاحب
    قلم سونا بکھرتا ہے کہ اردو بولتا ہوں میں

    مرا تو واسطہ غالب سے بیدی سے جگن سے ہے
    ہنر کس سے جھگڑتا ہے کہ اردو بولتا ہوں میں

    مرا لہجہ فقط خوشبو مرا جذبہ فقط گل بو
    زمانہ مجھ پہ مرتا ہے کہ اردو بولتا ہوں میں

    کبھی جب یاد کرتا ہوں میں اس کو اپنے لہجے میں
    خدا مجھ میں اترتا ہے کہ اردو بولتا ہوں میں

    زبانوں کو بھی جو عادل یہاں تقسیم کرتا ہے
    فریبی مجھ سے جلتا ہے کہ اردو بولتا ہوں میں

    عادل اشرف
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جب کبھی پھولوں نے خوشبو کی تجارت کی ہے
    پتے پتے نے ہواؤں سے شکایت کی ہے

    یوں لگا جیسے کوئی عطر فضا میں گھل جائے
    جب کسی بچے نے قران کی تلاوت کی ہے

    جائے نمازوں کی طرح نور میں اجلائی سحر
    رات بھر جیسے فرشتوں نے عبادت کی ہے

    سر اٹھائے تھیں بہت سرخ ہوا میں پھر بھی
    ہم نے پلکوں کے چراغوں کی حفاظت کی ہے

    مجھے طوفان حوادث سے ڈرانے والو
    حادثوں نے تو میرے ہاتھ پہ بیعت کی ہے

    آج اک دانۂ گندم کے بھی حقدار نہیں
    ہم نے صدیوں انہیں کھیتوں پہ حکومت کی ہے

    یہ ضروری تھا کہ ہم دیکھتے قلعوں کے جلال
    عمر بھر ہم نے مزاروں کی زیارت کی ہے

    راحت اندوری​
     
    حنا شیخ 2 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اک لمحہ بھی گزاروں بھلا کیوں کسی کے ساتھ
    گزرے تمام عمر مری آپ ہی کے ساتھ

    جب ہاتھ دوستی کا بڑھایا خوشی کے ساتھ
    اس نے مجھے قبول کیا خوش دلی کے ساتھ

    دل سے کیا ہے یاد اسے میں نے جب کبھی
    اظہار ہجر کرتی ہیں آنکھیں نمی کے ساتھ

    اک بار میرے یار نے ایسا کیا مذاق
    اللہ رے نہ ہو کبھی ایسا کسی کے ساتھ

    اس طرح منسلک ہوا اردو زبان سے
    ملتا ہوں اب سبھی سے بڑی عاجزی کے ساتھ


    باقی رہی ہے دل میں یہ حسرت تمام عمر
    مہتابؔ کا دیار ہو اس کی گلی کے ساتھ

    بشیر مہتاب
     
    حنا شیخ 2 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    کتنا آسان ہے اک دوسرے کا ہو جانا
    پیار کا حد سے گزرنا ہے جدا ہو جانا

    یہ تو تقدیر نے کھیلا ہے مرے جذبوں سے
    ورنہ دشوار نہ تھا اس کا مرا ہو جانا

    میں تو مفلس ہوں مرے پاس ہنر کوئی نہیں
    زرد پتے کی تمنا ہے ہرا ہو جانا

    اس جگہ آ کے یہ معلوم ہوا ہے مجھ کو
    کتنا مشکل ہے بلندی پہ کھڑا ہو جانا

    لوگ جینے کے لئے کیا نہیں کرتے مہتاب
    پر سمجھ آیا نہ تیرا یوں فنا ہو جانا

    بشیر مہتاب
     
  7. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    چِھن گئی درد کی دولت کیسے
    ہوگئی دِل کی یہ حالت کیسے

    پُوچھ اُن سے جو بِچھڑ جاتے ہیں
    ٹوُٹ پڑتی ہے قیامت کیسے

    تیری خاطر ہی یہ آنکھیں پائیں
    میں بُھلا دُوں تِری صُورت کیسے

    اب رہا کیا ہے مِر ے دامن میں
    اب اُسے میری ضرورت کیسے

    کاش مجھ کو یہ بتا د ے کوئی !
    لوگ کرتے ہیں محبّت کیسے

    عدیم ہاشمی​
     
    حنا شیخ 2 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    واہ،،،

     
  9. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    لے کے تنہا یہ محبت کا علَم کیا کرتے
    تم نہ ملتے تو رہ ِ زیست میں ہم کیا کرتے

    ان کی مرضی بھی ہے شامل مری بربادی میں
    پھر مری ذات پہ وہ نظرِِ کرم کیا کرتے

    ہم نے اس واسطے آئینہ دکھایا ان کو
    جان لینے سے زیادہ وہ ستم کیا کرتے

    حشر کے دن کو ابھی وقت بہت ہے باقی
    ایسے میں جا کے بھلا ملکِ عدم کیا کرتے

    جسکے ہر وصف کو درکار ہیں لاکھوں صفحات
    اسکے اوصاف بیاضوں میں رقم کیا کرتے

    سینہ ایمان کے پھولوں سے ہو جس کا گلزار
    اسکو الحاد کے انگارے بھسم کیا کرتے

    ہم کہ اے شاؔد دکھاوے کے نہیں ہیں قائل
    دل میں جب رنج نہ تھا آنکھ بھی نم کیا کرتے

    شمشاد شاؔد
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب
     
    حنا شیخ 2 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں