1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آئیے کوئی رہنما ڈھونڈیں

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از زاہرا, ‏6 جنوری 2007۔

  1. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    عرفان نے لکھا
    بنیادی طور پر ان سطور کے مخاطب تو نعیم صاحب ہیں ۔ لیکن میں اتفاق سے دیکھ رہی ہوں تو تصحیح کرتی چلوں کہ عرفان صاحب آپ کے ذہن میں
    ایمان ، تعلیم و تربیت اور اعمال و ارکان کے تصورات گڈ مڈ ہوچکے ہیں
    یا پھر آپ انہیں صحیح واضح نہیں‌کرپا رہے
    یا پھر آپ اپنے ذہنی تصورات کے دائرے میں اس قدر مقید ہیں کہ فریقِ ثانی کے قرآن و حدیث پر مبنی دلائل کو بھی سنجیدگی سے پڑھناگوارہ نہیں فرماتے۔

    حالانکہ اوپر بیان کی گئی حدیث جبریل میں ہی سب سے پہلا درجہ "ایمان" بیان ہوا ہے۔
    پھر اسکے بعد ارکانِ اسلام یعنی اعمال
    اور پھر روحانی و باطنی ترقی کا سفر "احسان" کہ جس سے انسان کا ظاہر وباطن محبت و اطاعت سے جگمگا اٹھتا ہے۔
    اور جن چہارگانہ فرائض نبوت کا ذکر آپ نے اقتباس میں کرکے قرآن مجید کو ترجیحاً بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ وہ چار فرائض نبوت دراصل "تعلیم و تربیت" کا مرحلہ ہیں نہ کہ دعوتِ ایمان کا۔

    کیونکہ پوری آیت اگر آپ نے پڑھنا گوارہ فرمائی ہو تو یہ خطاب ہی "ایمان والوں " سے ہے۔۔۔ لقد من اللہ علی المومنین۔۔۔ بےشک اللہ نے مومنوں پر بہت بڑا احسان فرمایا کہ جب ان میں سے ایسا رسول :saw: مبعوث فرمایا جو ان پر ۔۔۔۔

    تو یہ چارسمتی مراحلِ تربیت ہیں ۔۔۔ نہ کہ ایمان۔
    ایمان تو پہلے اللہ و رسول :saw: کو سچے دل سے ماننے اور پھر متفق علیہ حدیث پاک کی روشنی میں حضور نبی اکرم :saw: کی ذات مقدسہ کو جملہ دنیوی رشتوں اور خود اپنی جان سے بھی بڑھ کر محبت کرنے کا نام ہے۔

    براہ کرم پوری تحریر پڑھ کر اور پھر سطر بہ سطر جواب دیا کریں۔ اور بتایا کریں کہ کس بات سے اختلاف ہے۔ اور کس بات سے آپ اتفاق کرگئے ہیں۔ میں نے اکثر نوٹ کیا ہے کہ جب آپکے اعتراضات یا مشاہدات کے نتیجے کوئی اور صارف تفصیل سے قرآن وسنت کی روشنی میں اسکی تصحیح کرتا ہے تو آپ بجائے فراغ دلی کا مظاہرہ فرماتے ہوئے اس کو قبول یا پھر علمی دلائل کی روشنی میں اسکا رد کرنے کی بجائے۔۔۔ پہلو تہی فرماتے ہوئے ۔۔ کسی اگلے نکتہء اعتراض کی طرف چل نکلتے ہیں۔ جس سے ساری گفتگو بے نتیجہ رہ جاتی ہے۔

    اگر کچھ برا لگے تو معذرت ۔۔ لیکن میں نے اپنا مشاہدہ بیان کردیا۔
    والسلام
     
  2. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    مجھے نور العین صاحبہ کی تحریر نے بہت متاثر کیا۔
    صرف اپنی عقلی برتری ثابت کرکے دائیں بائیں پر تنقید کی بجائے
    صرف مضبوط دلائل کے ساتھ موضوع کے عین مطابق گفتگو کرتی ہیں آپ ۔ :mashallah:
     
  3. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    نور نے پہلی بات بالکل صحیح لکھی ہے اور میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں‌
    "اور جن چہارگانہ فرائض نبوت کا ذکر آپ نے اقتباس میں کرکے قرآن مجید کو ترجیحاً بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ وہ چار فرائض نبوت دراصل "تعلیم و تربیت" کا مرحلہ ہیں نہ کہ دعوتِ ایمان کا۔

    کیونکہ پوری آیت اگر آپ نے پڑھنا گوارہ فرمائی ہو تو یہ خطاب ہی "ایمان والوں " سے ہے۔۔۔ لقد من اللہ علی المومنین۔۔۔ بےشک اللہ نے مومنوں پر بہت بڑا احسان فرمایا کہ جب ان میں سے ایسا رسول مبعوث فرمایا جو ان پر ۔۔۔۔

    تو یہ چارسمتی مراحلِ تربیت ہیں ۔۔۔ نہ کہ ایمان۔ "

    لیکن ایک غلطی جو نعیم نے بھی کی کہ حدیث جبرائیل میں ایمان کیا ہے والا سوال اور اس کا جواب لکھنا بھول گئے۔

    اسی کو لے کر نور آپ نے لکھا حالانکہ اوپر بیان کی گئی" حدیث جبریل میں ہی سب سے پہلا درجہ "ایمان" بیان ہوا ہے۔
    پھر اسکے بعد ارکانِ اسلام یعنی اعمال"

    ارکان اسلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسلام کے ارکان ۔میں اس وقت کچھ کنفیوز تھا ۔آپ بھی ہو گئیں
     
  4. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    حدیث جبرائیل کا متن اس وقت میرے سامنے نہیں‌ہے لیکن جہاں تک مجھے یاد ہے

    سب سے پہلے اسلام کیا ہے کا سوال کیا گیا تھا
    اس کے بعد ایمان
    اور اس کے بعد احسان ہے
     
  5. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ان جبرائیل علیہ السلام سال رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم عن الاسلام ۔قال رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم فی جوابہ : ان تشھد ان لاالہ الااﷲ وان محمد ا رسول اﷲ وتقیم الصلوۃ وتوتی الزکوۃ وتصوم رمضان وتحج البیت ان استطعت الیہ سبیلا ۔ قال ما الایمان ؟ فقال رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم : ان تؤمن باﷲ وملئکتہ وکتبہ ورسلہ والیوم الاخر وتؤمن بالقدر خیرہ وشرہ قال السائل : ما الاحسان ؟ فقال رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم: الاحسان ان تعبد اﷲ کانک تراہ فان لم تکن تراہ فانہ یراک
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اگر بیان حدیث میں مجھ سے سہو ہوگیا ہو تو اللہ تعالی اپنے محبوب کریم :saw: کے صدقے معاف فرمائے۔ آمین
    چونکہ موضوع تزکیہ نفس، طہارتِ قلبی اور احسان کا چل رہا تھا۔ اس لیے میں نے حدیث پاک کا متعلقہ حصہ ہی تفصیل میں لکھنا ضروری سمجھا تھا۔

    والسلام علیکم
     
  7. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    نعیم بھائی
    میں ان سب اللہ کے بندوں کے لیئے عفو ودر گزر مانگتا ہوں جو اللہ تعالیٰ سے عفو درگزر کے طالب ہیں‌۔

    جیسا کہ حدیث مبارکہ میں آتا ہے کہ اللہ پاک کو سب سے پیاری دعا عافیت کی دعا ہے۔

    اللٰہم انی اسئلک العفو والعافیہ
     
  8. دریاب اندلسی
    آف لائن

    دریاب اندلسی منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    534
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ملک کا جھنڈا:
     
  9. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    جب توقع ہی اٹھ گئی غالب
    اب کسے رہنما کرے کوئی
     
  10. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    یعنی اب کوئی راہنما نہیں رہا ؟ :soch:
     
  11. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    نور کہاں چلی گئی اس نے تو بہت غور سے اسے پڑہا تھا
     
  12. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مایوس نہیں ہونا چاہیئے مایوسی کفر ہے۔
     
  13. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    میں یہیں ہوتی ہوں اور آپ جیسے " اہل علم و فضل " کے پیغامات پڑھ کر اپنے علم میں اضافہ کرتی رہتی ہوں۔
    اور اپنے ایمان کی حفاظت کی دعا اور دوا بھی کرتی رہتی ہوں۔
     
  14. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    قرآن حکیم میں ایمان والوں کی ایک دعا ہے۔

    الحمد للہ الذی ھدانا لھٰذا اما کنا لنھتدی ان ھدانا اللہ

    شکر ہے اللہ کا جس نے ہمیں‌ ہدایت دی اور ہمم خود ھدایت حاصل نہیں کر سکتے تھے اگر اللہ ہمیں ھدایت نہ دیتا۔

    اور نبی :saw: نے فرمایا کہ تمام بنی آدم خطا کرنے والے ہیں لیکن ان سب سے بہتر وہ لوگ ہیں‌ جوبہت ذیادہ اور کثرت سے توبہ کرنے والے ہیں۔
     
  15. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آپ کے طنز کی کاٹ محسوس ہورہی ہے۔
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم عرفان بھائی ۔
    آپ سے درخواست کرنا تھی کہ براہ کرم حضور نبی اکرم :saw: کا ذکر کرتے وقت چند الفاظ ادب و احترام کے لکھ دیا کریں۔ جیسے حضرت، سیدنا، حضور ، نبی مکرم ، نبی آخر الزماں نبی رحمت اللعلمین ، حضور ختم المرسلین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)‌ ۔۔ کما ھذا

    شکریہ و مع السلام
     
  17. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میری اصلاح کرنے کا بہت شکریہ ۔اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے۔آئیندہ اس چیز کا خیا ل رکھوں گا۔
     
  18. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    لڑی کا عنوان ہے ۔۔۔۔آئیے کوئی رہنما ڈھونڈیں
    پاکستانی رہنماؤں کے بارے میں اظہارِ خیال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کوئی مہب وطن بڑے بڑے لوگ اسکالرز تبصرہ نگار وغیرہ بتائیں گے مجھے کہ۔۔۔۔۔
    یہاں پر پاکستانی سے کیا مراد ہے اور پاکستان سے کیا مراد ہے۔۔۔۔اور یہ کہ۔۔۔۔۔۔پاکستانی پاکستان میں کب انقلاب لا رہے ہیں کس رہنما کی رہنمائی میں۔۔


    وہ جو حضرت تھے تین شہروں کے پاکستان والے ان سے بھی تھوڑی سی گذارش ہے کہ وہ بھی کچھ تبصرہ کریں۔۔عربی میں تبصرہ کر رہے ہوں تو ترجمہ ضرور سے لکھ دیجئے گا۔۔۔۔نوازش ہوگی۔۔۔ :dilphool:
     
  19. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مجھے یاد کرنے کا شکریہ

    بندہ عاجز سلام عرض کرتا ہے۔پاکستان میں انقلاب جیسا کہ میں پہلے کئی دفعہ اپنی پوسٹوں میں کہ چکا ہوں کہ پاکستان میں مناسب مقدار میں عوام اور انٹیلیجنشیا توبہ کر لیں۔ تو جیسے حضر ت یونس :as: کی قوم پر عذاب ٹل گیا تھا ۔ تو پاکستان ٹکروں میں بٹنے کے عذاب سے بچ جائے گا اور "مناسب مقدار میں عوام اور انٹیلیجنشیا" ایک جماعت بن کر انقلاب کر دیں گے
     
  20. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    نوے کی دھائی کے وسط میں ڈاکٹر اسرار صاحب کے مرکز کے ہال میں ڈاکٹر ملک غلام مرتضی مرحوم نے "پاکستان میں انقلاب" کو موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ٹیکنیکل انداز میں کہا تھا اس کا مفہوم یہ تھا ۔

    "میرے خیال میں پاکستان میں انقلاب وہی شخصیت یا جماعت لا سکتی ہے جو سوادِ اعظم سے ہوگی اور جسکا نکتہء نظر اور مشرب عامۃ الناس کی اکثریت سے میل رکھتا ہوگا۔ "
     
  21. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میرا بھی یہی خیال ہے کہ اکثریت انقلاب کی حامی ہوتی ہے ۔اور یہ اکثریت خاموش ہوتی ہے۔ اورتمثیلا اسے گونگی کہا جاتا ہے یہ اندھی اور بہری نہیں ہوتی
     
  22. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    مجھے معلوم تھا آپ تعصب سے اجتناب نہیں کرے گیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    آپ کے اس سوال کا جواب میں دونگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پہلے آپ میرے ان سوالات کے جوابات دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مہربانی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔

    1952 میں‌ شہید ملت لیاقت علی خان کو کن لوگوں نے شہید کروایا۔۔۔۔۔۔

    لیاقت علی خان کے بعد سرحدیں کیوں‌بند کر دی گئی ہند کے مسلمانوں کے لیئے۔۔۔۔۔۔۔۔

    1967 میں کراچی سے دارلحکومت کیوں منتقل کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کوٹہ سسٹم کیوں‌رکھا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اردو بولنے والوں کو نوکریوں سے کیوں نکالا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کراچی میں دیگر سب نیشنز کی اسٹوڈنٹس یونین اور مزہبی یونننز کیوں بنائی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اے پی ایم ایس او سے پہلے کی بات کر رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تمام جلسے جلوس دیگر اقوام کراچی میں کیوں کرتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سندھ ہی کو سندھ شہری اور سندھ دیہی میں‌کیوں تقسیم کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کراچی میں باقی اشیاء کی قیمتیں باقی علاقوں کی نسبت زیادہ کیوں رکھتی ہیں حکومتیں۔۔۔۔۔

    1971 میں کون سے لوگ تھے جن کی وجہ سے بنگلہ دیش بنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور پاکستان کا ساتھ دینے والے پاکستان کے مر مٹنے والے اردو بولنے والوں کو کیوں بے آصرا چھوڑا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیمپوں میں مرنے کے لیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب تک۔۔۔کیا وہ لوگ کہے گیں‌کہ پاکستان کا بننا صحیح تھا۔۔۔۔۔۔۔۔؟

    ہروئن اور کلاشنکوف کلچر کن کا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان کو پاکستان میں پناہ دی گئی۔۔۔۔۔۔۔لیکن لیاقت علی خان کے بعد ہند کے مسلمانوں‌کے لیئے پاکستان بنانے والے مسلمانوں‌کے لیئے سرحدیں بند کر دی گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مشرقی پاکستان میں مرنے کے لیئے چھوڑ دیا گیا ۔۔۔کیوں۔۔۔۔

    پاکستان کا مطلب کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ کے سوال کوئی معبود نہیں ‌اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری رسول ہیں۔۔۔

    یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پنجاب ۔۔۔ افغان۔۔۔کشمیر۔۔۔۔سندھ۔۔۔بلوچستان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اس میں‌بنگالی کدھر ہیں اور اردو بولنے والے کدھر ہیں اور باقی ہندوستان کے دیگر زبانیں‌بولنے والے مسلمان کدھر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب سے آپ لوگوں نے پاکستان کا مطلب تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ کے سوال کوئی معبود نہیں ‌اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری رسول ہیں۔۔۔سے تبدیل کر کے پنجاب ۔۔۔ افغان۔۔۔کشمیر۔۔۔۔سندھ۔۔۔بلوچستان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کر دیا اس وقت سے تباہی شروع ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    فرسٹ کلاس پاکستانی شہری اور ہندوستوڑے یہ سب کس قسم کے ورڈز ہیں۔۔۔۔

    اردو بولنے والوں کو آپ سب تعصب کی بنیاد پر بھیا کیوں‌کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    نواز شریف ، شہباز شریف ، مولانا طاہر القادری صاحب، مولانا فضل الرحمن صاحب، زرداری، بھٹو۔۔۔۔مجیب الرحمن۔۔۔باچا خان ۔۔۔۔۔۔ قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والے صوبے ۔۔۔۔۔۔لوگ۔۔۔۔۔
    اور بلوچ نشلسٹ پارٹیاں ۔۔۔۔مینگل گروپ۔۔۔۔بگٹی۔۔۔۔
    اسفند یار ولی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    شیعہ سنی تنظیموں کے سربراہان
    ان سب کے بارے میں آپ سب کے کیا خیالات ہیں۔۔۔۔

    کراچی کا کوئی بندہ انڈیا جائے تو وہ آپ سب کے لیئے ایجنٹ ہو جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور آپ میں سے کوئی جائے تو کوئی بات نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ لوگ بسنت مناؤ۔۔۔سکھوں کی طرح لباس پہنو تو کوئی بات نہی۔۔۔۔سکھوں‌کی طرح پگڑی لگاؤ تو کوئی بات نہیں۔۔۔۔

    جس مقصد کے لیئے پاکستان بنایا گیا اس مقصد میں ناکامی لیاقت علی خان کو شہید کرنے کے بعد سے شروع ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    67 میں دارلحکومت ۔۔کراچی سے ۔۔۔بلوچستان کیوں نہیں منتقل کیا گیا ۔۔۔ادھر کیوں منتقل کیا گیا۔۔۔۔اگر منتقل کرنا تھا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پاکستان بنا تھا۔۔۔اللہ کا بہت بڑا کرم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ٹوٹ گیا کن کی وجہ سے۔۔۔۔۔۔۔۔
    یہ کامیابی تھی کہ ناکامی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بولیں
    جواب دیں۔۔۔آپ
    30 سے 40 کڑوڑ کے قریب مسلمان ہندوستان میں‌ڈرے ڈرے سہمے سہمے رہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔کیوں۔۔۔
    پاکستان نے کبھی ان کے بارے میں سوچا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ یہاں تو پاکستان بنانے والوں کو دہشت گرد ۔ ہندوستوڑا۔انڈین ایجنٹ اسرائیل کا ایجنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فلاں فلاں کہا جاتا ہے اس خطہ کے حکمران تو اپنے لوگوں‌ کے لیئے کچھ نہیں‌کر سکتے تو ہندوستان کے مسلمانوں‌کے لیئے کیا کرے گیں۔۔۔۔۔اور ہمارے لیئے کیا کرے گیں۔۔۔جو کیا ہے اب تک ہم نے وہ اللہ کی مہربانی سے خود ہی کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    نظریہ پاکستان کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو قومی نظریہ کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مسلمان اور ہندو دو الگ الگ قومیں ہیں۔۔۔

    لیکن کیا ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔جب پڑھے لکھے لوگ پاکستان آئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھیک مانگنے والے نہیں۔۔۔۔قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ اور شہید ملت لیاقت علی خان نے ان کو جگہیں دیں پاکستان میں مشرقی اور مغربی دونوں‌جگہ ۔۔۔ان لوگوں نے اپنی تعلیم اور محنت کے بل بوتے پر پاکستان کو سنبھالا دیا ۔۔۔حیدرآباد دکن کے لوگوں‌نے سنبھالا دیا حالانکہ کے وہ پاکستان میں‌شامل نہیں‌ہو سکتے تھے۔۔۔۔۔ لیکن جب یہ لوگ آگے بڑھیں‌تو آپ سب جل اٹھے تعصب اور فرقہ پرستی کی فضا قائم کی گئ آپ کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے وڈیروں جاگیرداروں ملاؤں سرداروں اور خان ملکوں نے کیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں۔۔۔۔

    بھائی جان ہم الطاف حسین کا ساتھ دیں یا پرویز مشرف کا ساتھ دیں تو آپ سب کو تکلیف کیوں شروع ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کی اکثریت بھی تو نواز شریف شہباز شریف کا ساتھ دیتی ہے ۔۔۔کیا یہ دودھ کے دھلے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سندھی بھی آصف علی زرداری اور جاگیرداروں کا ساتھ دیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بلوچ بھی تو بلوچی قوم پرستوں کا ساتھ دیتے ہیں۔۔۔۔
    پختون بھی تو پختون قوم پرستوں کا ساتھ دیتے ہیں
    سرائیکی بھی تو سرائیکیوں کا ساتھ دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کشمیری بھی تو کشمیری حکمرانوں کا ساتھ دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جب ہم کراچی کے پاکستانی ان کا ساتھ دیں تو آپ سب کو تکلیف کیوں‌شروع ہو جاتی ہے۔۔۔

    آپ کے خیال میں ہم انڈین ایجنٹ ہیں۔۔۔۔۔اسرائیلی ایجنٹ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

    موجودہ پاکستان جیسا بھی ہے ہم اسی کے شہری ہیں اور اس کے لیئے ہماری کڑوڑوں جانیں قربان ہو جائے گیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کو بنانے کے لیئے ہمارے بزرگوں نے کافی قربانیاں‌دی ہیں۔۔۔۔ہندوستان کے مسلمانوں نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم تو لوٹتے پھوٹتے یہاں آئے ہیں۔۔۔۔۔اس کی اہمیت کا اندازہ ہم سے بہتر کون کر سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    رات سوئے تو ہندوستان میں صبح اٹھے تو پاکستان میں ان لوگوں کو کیا معلوم کے پاکستان کیا ہے اور اور اس کے لیئے کیسی کیسی قربانیاں دی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کا اندازہ ۔۔۔۔مشرقی پاکستان میں اردو بولنے والوں کا پاکستان کے حق میں لڑنا اور بنگالیوں کا ان کو قتل کرنا غلط فہمی کی بنیاد پر ۔۔۔۔ثابت کرتا ہے۔۔۔۔۔ اگر الطاف حسین نے اس قسم کے بیانات دیئے ہیں تو اس نے جزبات میں آکر کہے ہونگے جوش اور جزبے میں۔۔۔۔۔۔۔۔غصہ میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انسان غصہ میں آکر بہت کچھ کہہ جاتا ہے اپنے ساتھ ناانصافی ہوتے ہوئے دیکھ کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن یہ غلط کہا تھا انہوں‌نے۔۔۔۔ان کو نہیں‌کہنا چاہیے تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کی مزمت کرتے ہیں ہم۔۔۔۔لیکن ساتھ ساتھ ان کو معاف بھی کرتے ہیں جب ہم دیکھتے ہیں کہ 1952 تک والا پاکستان نہیں ‌رہا ہے اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو قومی نظریئے کو چار صوبوں کے جاگیرداروں وڈیروں حکمرانوں اور عوام نے چار سے پانچ اور چھ پتا نہیں‌کتنے قومی نظریے میں‌تبدیل کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حالانکہ دوقومی نظریہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسلمان اور غیر مسلم دو الگ الگ قومیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن پاکستان میں اور دیگر خطوں میں یہ مسلمان بہت ساری قوموں میں تقسیم ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پاکستان میں1952 کے بعد سے یہ دوقومی نظریہ بھی نظر نہیں‌ آتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب ہندوستان کے کے مسلمانوں کے لیئے سرحدیں بند کر دی گئیں۔۔۔۔ اور 1971 میں‌ چارصوبوں کی آرمی اور حکمران نے ملکر ایک اکثریتی مسلمانوں‌کو غدار اور انڈین ایجنٹ‌کہہ کر اپنے سے الگ کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور پھر پاکستان کے ساتھ دینے والوں کو مرنے کے چھوڑ دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور مغرب میں پاکستان ہجرت کر کے آنے والوں کو تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ان کو بھی انڈین ایجنٹ کہا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور غدار کہا گیا۔۔۔۔۔۔۔

    ہم پھر بھی پاکستانی ہی ہیں اور ہمیشہ ہی رہےگیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آنے والا وقت بتائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انشاء اللہ۔۔۔

    میری کسی بھی بات میں تعصب کی جھلک نہیں‌ہے بلکہ جو سچ ہے وہ بتایا ہے جو حقیقت ہے وہ بتایا ہے ۔۔۔۔

    آپ سب کے تعصب کا نشانہ میں ‌بھی بنا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری آئی ڈی کاشفی بلاک کی گئی۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ انتظامیہ مجھے تیسرے نمبر پر نہیں‌دیکھنا چاہتی تھی۔۔۔بلکہ یہاں پر ہی نہیں ‌دیکھنا چاہتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس لیئے انہوں نے میری آئی ڈی بلاک کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    خیر پھر بھی ہم ان کو معاف کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    نعیم بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر کوئی بات بری لگی ہو تو معزرت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میری بہت ساری باتوں سے دل آزاری ہوئی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ماحول بھی گڑبڑ ہونے کا خطرہ ہے۔۔۔۔لیکن پھر بھی میں‌ معزرت کرتا ہوں۔۔۔اگر دل آزاری ہوئی ہو تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن جو سچ ہے وہی بتایا ہے اوپر میں نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    نعیم بھائی اور دیگر بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمارے خلاف تعصب اور عصبیت دیکھنا چاہتے ہیں تو یو ٹیوب میں‌جا کر دیکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اے این پی کے سلائڈز دیکھیں اردو بولنے والوں کے خلاف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انہیں‌کیا کہا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نواز شریف اور شہباز شریف کے سپورٹرز کی طرف سے بنائی گئی وڈیوز دیکھیں۔۔۔۔مہاجر لڑکیوں کے بارے میں‌کیا کہا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    یہ اہل وطن ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فرسٹ کلاس پاکستانی شہری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ہم غدار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    لیکن یہی غدار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان بناے والے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انہی غداروں نے پاکستان کی لیئے قربانیاں دی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انہیں لوگوں نے اپنے گھر بار چھوڑے ہیں۔۔۔سکھوں اور ہندوؤں‌کے ہاتھ قتل ہوئے ہیں ان کی عزتیں عصمتیں مسلمانوں‌کی عزتیں‌عصمتیں لوٹیں‌ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ وہ لوگ ہیں جن لوگوں‌نے ہجرت کی ہے۔۔۔۔۔رات سوئے تو ہندوستان میں‌صبح اٹھے تو پاکستان میں۔۔۔ایسا نہیں‌ ہوا ان کے ساتھ ۔۔۔۔۔

    اب یہ نہیں کہہ دینا کوئی کہ ہم نے تھوڑی نا کہا تھا کہ پاکستان آؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہی رہتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جب آپ لوگوں نے یہ کہا کہ ہم نے تھوڑی نا کہا تھا کہ پاکستان آؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہی رہتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تو اس صورت میں الطاف حیسن کا بیان درست لگتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب جب کوئی ایسا کہتا ہے۔۔۔۔ان کا بیان ٹھیک لگتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اے این پی اور نواز شریف اور شہباز شریف کے سپورٹرز کی طرف سے بنائی گئی وڈیو دیکھیں ۔۔۔میں یہاں‌شائع نہیں‌کر سکتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں کسی بحث میں‌ حصہ نہیں‌ لیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن بعض اوقات مجبوراََ جواب دینا پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    میرے دل میں‌آپ سب کے لیئے ویسی ہی محبت اور پیار اور الفت ہے جس طرح آپ میرے لیئے رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

    لیکن سب کو چھوڑ کر کسی ایک خاص شخصیت کو ہی بیان کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تعصب کی نشاندہی کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اگر آپ یہ بھی لکھتے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ اور بلوچستان دشمن نواز شریف اور شہباز شریف جس نے جرنلوں کو اپنی عزتیں دے کر سعودی گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور غلیظ بغیرت۔۔۔۔زرداری نوٹوں کا حوس رکھنے والا شخص۔۔۔۔جس نے اپنی بیوی کا مار ڈالا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ اور بلوچستان دشمن نواز شریف اور شہباز شریف اور اس کو ووٹ دے کر کامیاب بنانے والے تعصب پسند ارکان ، جرنل نیازی اور اس کی رینجمنٹ۔۔۔۔ پاکستان کی مخالفت کرنے والی تنظمیں۔۔۔۔ایے این پی۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کی مخالفت کرنے والی مزہبی جماعتیں۔۔۔۔مولانا فضل الرحمن ۔۔۔۔۔ مولانا مودودی ۔۔۔اور ان کی جماعت۔۔۔۔۔فل سیکیورٹی اور کلاشنکوف میں امامت کرنے والے جھنگوی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بغیریت سب ۔کے سب۔۔۔ان کا نام بھی شامل کرتے اور پھر الطاف حسین کا نام بھی شامل کرتے تو کوئی بات نہیں‌تھی۔۔۔۔لیکن آلون اکیلے۔۔۔۔ایک بندے کے پیچھے پڑ جانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تعصب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اب یہ نہیں‌کہہ دیجئے گا کہ آپ تعصب اور لسانی باتوں پر اتر آئے ہیں۔۔۔۔ایسی کوئی بات نہیں۔۔۔۔۔ اپنی طرف سے کچھ سوچ لینا کسی کے لیئے غلط ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسا نہیں سوچیں۔۔۔۔

    جب کچھ لکھنا ہو تو سب کے بارے میں‌لکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صرف ایک کے بارے میں ۔۔۔یہ تعصب کی نشاندہی کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    میرے اس پیغام میں ردبدل نہیں‌کرے انتظامیہ۔۔۔۔ مہربانی ہوگی۔۔۔۔۔

    السلام علیکم پاکستان۔۔السلام علیکم کراچی
    پاکستان زندہ و پائندہ و تابندہ باد


    [​IMG]
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کاشفی بھائی ۔ آپ کے جذبات بہت خوب ہیں۔ میں نے آپکی تحریر میں ایک جملے کے اضافے کی جسارت کی ہے جس سے میرے خیال میں یہ پیراگراف تکمیل پاتا ہے۔

    کیا آپ کے خیال میں فل سیکیوریٹی اور کلاشنکوف کے ساتھ گارڈز لانے والے موت سے ڈرنے والے۔۔۔۔ سیاستدان، علماء کرام ،ملا، علامہ، جرنل، وکلا یا جج ۔۔۔۔پجیرو۔۔۔لینڈکروزر میں بیٹھنے والے ۔۔ کڑوڑوں کی پراپرٹی رکھنے والے۔۔۔۔کڑوڑوں کی عمارتوں بنگلوں میں رہنے والے۔۔۔ اور موت کے ڈر سے برطانیہ و یورپ میں برسوں سے قیام پاجانے والے سیاستدان۔۔ اور انڈیا جا کر قیامِ پاکستان کو صدی کی سب سے بڑی غلطی قرار دینے والے ۔۔۔ انقلاب لائے گیں۔۔۔۔۔ :201:[/quote:ktd7ig41]
    کاشفی بھائی ۔ میں آپ کی جملہ پوسٹس سے اتفاق کرتا ہوں۔ اور چاہتا ہوں کہ پاکستان میں ایسا انقلاب آئے جو سب پاکستانیوں کی تقدیر بدل دے۔ اور انہیں پنجابی، پٹھان، سندھی، بلوچی ، مہاجر ، سرائیکی کے دائروں میں تقسیم کرنے کی بجائے ایک دین "اسلام" اور ایک قومیت "پاکستان" کے جھنڈے تلے جمع کردے۔
    میں نے آپ کی مخالفت نہیں کی تھی ۔ بلکہ آپکی پوری تحریر سے اتفاق کرتے ہوئے چند ایک مزید کردار بھی اس میں ایڈ کیے تھے۔
    آپ ہمارے بھائی ہیں۔ اور ہم آپکے بھائی ہیں۔ یہی سب سے بڑی خوشی کی بات ہے۔
    اللہ تعالی ہمارے پیارے وطن کو سلامت رکھے اور ہم سب کو باہم محبت، اخوت اور پیار سے اسکی ترقی و سلامتی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی توفیق دیتا رہے۔
    :dilphool: :dilphool: :dilphool:

    والسلام
     
  24. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    آپ نے ایک اس کردار کو اکیلے ایڈ کر کے تعصب شو کیا۔۔۔۔۔۔۔۔اگر آپ ساتھ ساتھ محب وطن اور اپنے پسندیدہ حکمرانوں کورکمنڈروں مخدوموں چکوالی جرنلوں ریٹائرڈ فوجی جرنلوں اور دہشت گرد لالوں اور برقعہ پوشوں بسنتیوں اتفاقیوں چودھریوں دولتاناؤں کھوسوؤں کھروں کو بھی شامل کر لیتے تو زیادہ صحیح تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    خیر بات بہت لمبی ہو رہی ہے۔۔۔ اتنا ٹائم نہیں ہے میرے پاس فضول بحث وحث کرنے کے لیئے ۔۔۔۔

    اللہ رب العزت پاکستان کی حفاظت کرے۔۔۔۔۔آمین۔۔
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کاشفی بھائی ۔ نہ تو وہ جرنیل کرنیل ملا لٹیرے زرداری ہمارے چاچے مامے ہیں اور نہ ہی دیگر سیاستدان ہماررے سگے ہیں۔
    آپ اور ہم تو مظلوم عوام ہیں۔ اپنا کمانا اپنا کھانا ہے۔ گو کہ اپنی حد تک معاشرتی و سیاسی اصلاح کے لیے کوشش کرنا فرض ہے اور ہم سب کسی نہ کسی حد تک کررہے ہیں۔
    لیکن اللہ گواہ ہے کہ میرے دل میں کسی بھی عام پاکستانی کے لیے جب تک وہ پاکستان کی بات کرتا ہے بہت محبت رہتی ہے۔ آپ کی لمبی لمبی تحریروں میں سے مجھے چند جملے بہت خوبصورت بھی ملے ہیں۔ اور ان سے پاکستان سے محبت کی مہک اٹھتی ہے۔
    آئیے ! اسی وطنِ عزیز پاکستان اور حب الوطنی کے صدقے ہم سب باہم بھائی بھائی بن کے رہیں۔ :hands:
    اور یہ لیجئے کچھ پھول :dilphool:
     
  26. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    یہ لیجئے آپ بھی پھول۔۔۔۔۔۔۔۔ :222:
     
  27. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    ویری گڈ۔۔ یہ آپ سب کے لئے۔۔ :dilphool:
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ پھول لینے کسی دن میں سچی مچی ابو ظہبی آجاؤں گا۔ یاد رکھیے گا :suno:
    ویسے آپ پھول دینے میرے پاس بھی آسکتے ہیں۔ یو آر آلویز ویلکم :yes:
     
  29. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    ہمیشہ آپ کو خوش آمدید کرے گیں نعیم بھائی۔۔۔ :dilphool:
    شکریہ بہت بہت۔۔۔۔خوش رہیں سدا آباد رہیں۔۔۔
     
  30. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    براہ مہربانی اردو صحیح کیجئے

    " کریں گے"
     

اس صفحے کو مشتہر کریں