1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تھرتھراتے قلم، کر رہے ہیں رَقَم

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by این آر بی, May 3, 2008.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:

    :hasna: نعیم بھائی آپ لفظوں کے علاوہ حروف سے بھی بہت اچھا کھیل لیتے ہیں ماشاءاللہ۔ مزہ آیا پڑھ کر۔ باقی بلڈ پریشر کی آپ فکر نہ کریں، کنٹرول میں ہی رہتا ہے الحمد للہ :hasna:[/quote:x1zmsty1]
    این آر بی بھائی ۔ " باقی بلڈ " ہی کی تو فکر زیادہ ہوتی ہے۔

    باقی = بقیہ = بچا کچھا :hasna:

    ویسے یہاں گپ شپ نہیں کرنی ۔ آپ کی اتنی سنجیدہ شاعری کی لڑی ہے۔ :mashallah:
     
  2. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108

    :hasna: نعیم بھائی آپ لفظوں کے علاوہ حروف سے بھی بہت اچھا کھیل لیتے ہیں ماشاءاللہ۔ مزہ آیا پڑھ کر۔ باقی بلڈ پریشر کی آپ فکر نہ کریں، کنٹرول میں ہی رہتا ہے الحمد للہ :hasna:[/quote:380nwvzj]
    این آر بی بھائی ۔ " باقی بلڈ " ہی کی تو فکر زیادہ ہوتی ہے۔

    باقی = بقیہ = بچا کچھا :hasna:

    ویسے یہاں گپ شپ نہیں کرنی ۔ آپ کی اتنی سنجیدہ شاعری کی لڑی ہے۔ :mashallah:[/quote:380nwvzj]


    :hasna: بہت خوب نعیم بھائی۔
     
  3. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    آخری نظم دوبارہ سے

     
  4. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    تھرتھراتے قلم

    (ابنِ منیب)

    تھرتھراتے قلم، کر رہے ہیں‌ رقم
    اے نویدِ سحر! روز و شب کے ستم

    زندگی پھر سے ویران ہونے لگی
    تیری یادوں کے موتی پرونے لگی
    دل میں روشن دیئے، اور آنکھوں میں نم

    تھرتھراتے قلم، کر رہے ہیں‌ رقم
    اے نویدِ سحر! روز و شب کے ستم

    لب پہ آئے بھی لیکن ادا نہ ہوئے
    تیرے خاموش وعدے وفا نہ ہوئے
    اُن نگاہوں کی کھائی ہوئی ہر قسم

    تھرتھراتے قلم، کر رہے ہیں‌ رقم
    اے نویدِ سحر! روز و شب کے ستم

    تیری راہوں میں‌ بکھرے رہیں گے سدا
    تجھ کو دیتے رہیں گے پیامِ وفا
    میرے اشعَار، میرے گلے، میرے غم

    تھرتھراتے قلم، کر رہے ہیں‌ رقم
    اے نویدِ سحر! روز و شب کے ستم​
     
  5. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    بہت ہی خوب۔۔اور بہت ہی خوب جناب۔۔

    زندگی پھر سے ویران ہونے لگی
    تیری یادوں کے موتی پرونے لگی
     
  6. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔ وفا و ایثار کا انتہائی عمدہ پیرائے میں اظہار ہے۔
    روانی بہت اچھی لگی ۔

    بہت خوب این آر بی بھائی ۔ :mashallah:
     
  7. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    این آر بی بھائ بہت خوب واہ جی واہ :a165: :a191:
     
  8. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    :salam:

    :mashallah: بہت خوب ۔۔۔۔
    بہت خوب این آر بی بھائی

    :a180:
     
  9. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    کاشفی، نعیم بھائی، حسن، اور بے باک بھائی آپ سب کی پسندیدگی کا بہت شکریہ۔ :a191:
     
  10. نیلو
    Offline

    نیلو ممبر

    Joined:
    Apr 8, 2009
    Messages:
    1,399
    Likes Received:
    1
    محترم این آر بی صاحب ۔
    عمدہ کلام تخلیق فرمانے پر بہت سی داد قبول فرمائیے
     
  11. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    :a180: :a165:
     
  12. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    :a180: :a180:

    بہت خوب
     
  13. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    نیلو جی، راشد احمد بھائی اور بے باک بھائی، آپ سب کی پسندیدگی کا بہت شکریہ۔ :flor: :flor: :flor:
     
  14. علی عمران
    Offline

    علی عمران ممبر

    Joined:
    Feb 28, 2009
    Messages:
    677
    Likes Received:
    2
    بہت خوب این ار بی بھائی کیا اچھا کلام ہے۔۔۔۔۔ :a180: :a180:
     
  15. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    بہت شکریہ علی بھائی۔ :a191:
     
  16. اقرا ناز
    Offline

    اقرا ناز ممبر

    Joined:
    Aug 31, 2009
    Messages:
    147
    Likes Received:
    6
    بھت عمدہ کلام ھے جناب
    خوش رھیں ۔ ۔
     
  17. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    پیغام

    بہن کے ہاتھ گھر والوں کے لیے پیغام

    (ابنِ منیب۔ دسمبر 2000)

    کہنا سلام سب کو
    سب کو پیار دینا
    اور ہدیہءِ محبت
    دلِ بے قرار دینا

    جو دعائیں دی ہیں دل نے
    اُنہیں روز و شب میں ہر دم
    وہ دعائیں پاس جا کر
    اُنہیں بار بار دینا

    کہنا کہ منتظر ہے
    کہیں دُور کوئی تنہا
    ذرا پھر سے پھول بن کر
    ہر شاخ پر مہکنا
    ذرا پھر سے لطفِ رنگِ
    فصلِ بہار دینا
     
  18. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تھرتھراتے قلم، کر رہے ہیں رَقَم

    بہت خوب این آر بی بھائی۔
    کیا خوب پیغام ہے۔
     
  19. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تھرتھراتے قلم، کر رہے ہیں رَقَم

    این آر بی بھائی ۔ پردیسی بھائیوں کے دل کو تڑپا گیا آپ کا کلام
    ہمیشہ کی طرح بہت خوب :87:
     
  20. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تھرتھراتے قلم، کر رہے ہیں رَقَم

    این آر بی بھائی عمدہ شیرنگ ہے :p_rose123:
     
  21. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    جواب: تھرتھراتے قلم، کر رہے ہیں رَقَم

    اقبال اور فرشتے


    (نوید رزّاق بٹ، 9 نومبر 2012)

    وہ دور آیا؟ نہیں ابھی تک
    نظام بدلہ؟ نہیں ابھی تک

    وہ کاخِ اُمراء؟ ہِلی نہیں ہے
    غریب جاگا؟ نہیں ابھی تک

    وہ میرا شاہیں؟ بے بال و پر ہے
    پلٹ کے جھپٹا؟ نہیں ابھی تک

    وہ مردِ مومن؟ گماں کا مارا
    یقین پیدا؟ نہیں ابھی تک

    غلامِ یٰسِیں(ص)؟ کڑوڑ ہا ہیں
    نظامِ طٰہٰ (ص)؟ نہیں ابھی تک

    حرم کے خادم؟ نسب پہ نازاں
    وہ کُفر ٹوٹا؟ نہیں ابھی تک

    خدا کے عاشق؟ بنوں میں رقصاں
    شعارِ عیسٰی؟ نہیں ابھی تک

    فریبِ آتش؟ قدم قدم پر
    خلیل کُودا؟ نہیں ابھی تک

    تجلیءِ حق؟ ہر ایک دل پر
    کلیم تڑپا؟ نہیں ابھی تک

    خودی کی رفعت؟ بشر نہ جانا
    رضائے بندہ؟ نہیں ابھی تک

    کلام میرا؟ لبوں کی زینت
    مُرید سمجھا؟ نہیں ابھی تک
     

    Attached Files:

  22. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    ZiaratIT.gif


    اے روحِ قائد! میری دعا ہے

    خدا تجھے اپنی رحمتوں میں لپیٹ رکھے سمیٹ رکھے
    مگر یہ سچ ہے کہ ہم نے تیرا پیام یکسر بھُلا دیا ہے
    شرم کا ایسا مقام ہے یہ، بیاں ہو کیسے؟ زباں نہیں ہے
    کہ تیرے گھر کو جلا کے ہم نے، تیرا مکاں بھی جلا دیا ہے

    نوید رزاق بٹ
     
    نعیم likes this.

Share This Page