1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تھرتھراتے قلم، کر رہے ہیں رَقَم

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از این آر بی, ‏3 مئی 2008۔

  1. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    چند سال قبل جب ہمارے والد کئی سالوں کی دعاؤں اور کوششوں کے بعد ریاض سے مدینہ منورہ منتقل ہونے میں کامیاب ہو گئے تو ان کے نام یہ نعتیہ نظم لکھی۔


    اِک روز مجھے عالمِ فانی سے اٹھا کر
    پوچھا گیا نامہءِ اعمال دکھا کر

    یہ شعلہءِتابندہ جو سینے میں ہے تیرے
    رکھاہےجسے تُو نے اِک عالَم سے چھپا کر

    یہ آرزوءِ شہرِ نبی :saw: جس کی حفاظت
    کرتا ہے تُو اِس قدر دل و جان لگا کر

    کرتا ہے دعا روز کہ جانا ہے مدینے
    سجدے میں کبھی اور کبھی ہاتھ اٹھا کر

    نے عمل، نے گفتار، نے اخلاقِ محمد :saw:
    کیا کرنا ہے اُس حُجرہءِ پُرنور پہ جا کر؟

    کی عرض بڑے عِجز سے ڈرتے ہوئے میں نے
    سینے میں دبی بات کو لفظوں میں سجا کر

    “اِک بار ہے دل کھول کے رونے کی تمنا
    سر روضہء اقدس پہ ندامت سے جھکا کر“


    (نوید ابنِ مُنِیب۔۔۔۔جُون ۲۰۰۵ )​


    نوٹ 1 : آخری شعر اقبال کا ہے۔
    نوٹ 2 : ہر طرح کی تنقید کی اجازت ہے (بس ہم آپ کو اپنی ‘ناپسندیدہ اشخاص‘ کی فہرست میں ڈال لیں گے:hasna: )۔
     
    سلطان مہربان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔ یہ آرزو تو ہر سچے امتی کی ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے۔ کیونکہ دنیا و آخرت کی خیرات اسی در سے ملتی ہے۔

    ان آر بی بھائی ۔ خوبصورت کلام ہے۔ لیکن روزہء اقدس میں بےدھیانی میں “ض“ کی جگہ “ز“ لکھا گیا ہے۔ یعنی “روضہء اقدس“ ہونا تھا۔ منتظمین سے کہہ کر اسے درست کروا لیں۔
    ادنیٰ جسارت پر پیشگی معذرت ۔
    شکریہ
     
  3. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    آہ، بہت شکریہ نعیم بھائی۔ منتظمین حاضر ہوں!!!
     
  4. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جناب عالی آپکا کام ہوگیا۔ :139:

    ماشاءاللہ ۔ کلام اچھا اور دلچسپ ہے :)
     
  5. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    دوہرا شکریہ زاہرا جی۔
     
  6. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔۔ بہت ہی پیاری کوشش ہے۔۔ بہت خوب۔۔ این آر بی جی۔۔ :mashallah:
     
  7. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بہت شکریہ مریم۔
     
  8. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ بہت عمدہ کلام ہے ایمان تازہ ہوگیا
     
  9. عثمان حیدر
    آف لائن

    عثمان حیدر ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مارچ 2008
    پیغامات:
    1,423
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    :salam:
    سبحان اللہ بہت اچھا کلام ھے اللہ آپکو خوش رکھے اور والدین کا سایہ آپ کے سرپر سلامت رکھے آمین ثم آمین
     
  10. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    اِک روز مجھے عالمِ فانی سے اٹھا کر
    پوچھا گیا نامہءِ اعمال دکھا کر

    یہ شعلہءِتابندہ جو سینے میں ہے تیرے
    رکھاہےجسے تُو نے اِک عالَم سے چھپا کر

    یہ آرزوءِ شہرِ نبی جس کی حفاظت
    کرتا ہے تُو اِس قدر دل و جان لگا کر

    کرتا ہے دعا روز کہ جانا ہے مدینے
    سجدے میں کبھی اور کبھی ہاتھ اٹھا کر

    نے عمل، نے گفتار، نے اخلاقِ محمد
    کیا کرنا ہے اُس حُجرہءِ پُرنور پہ جا کر؟

    کی عرض بڑے عِجز سے ڈرتے ہوئے میں نے
    سینے میں دبی بات کو لفظوں میں سجا کر

    “اِک بار ہے دل کھول کے رونے کی تمنا
    سر روضہء اقدس پہ ندامت سے جھکا کر


    سبحان اللہ ۔۔۔صلی اللہ علیہ وسلم۔
    ماشاء اللہ۔۔۔بہت ہی زبردست۔۔۔ آین آر بی صاحب۔۔بہت اچھے۔۔ :dilphool:
     
  11. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    آبی، لک فارورڈ اور کاشفی، آپ کی پسندیدگی اور نیک دعاؤں کا بہت شکریہ۔
     
  12. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    "اگر آپ کو کسی سے محبت ہے تو اُسے آزاد کر دیں۔ لوٹ آئے تو سدا آپ کا۔ نہ لوٹے تو کبھی آپ کا تھا ہی نہیں"۔ (رچرڈ باخ۔ مصنف)


    اجازت

    او جانے والے
    چلے ہی جانا
    ذرا رکو تو
    ذرا، سنو تو

    تمھاری خاطر جو لمحہ لمحہ بکھرتے آنسو جمع کئے تھے
    جو درد سارے یوں سہ لئے تھے
    اُن آنسوؤں کا حساب لے لو
    سلام کہہ دو جواب لے لو
    چلے ہی جانا
    ذرا رکو تو
    ذرا، سنو تو

    جو دِیپ دل کی اندھیر راہوں میں رفتہ رفتہ ہوئے تھے روشن
    جو گیت کرتے تھے تیرے درشن
    وہ گیت سارے وہ دِیپ سارے
    جلا کے جانا بجھا کے جانا
    نظر نظر سے مِلا کے جانا
    چلے ہی جانا
    ذرا رکو تو
    ذرا، سنو تو

    قدم قدم پر بکھرتے پتّے تمھاری یادیں کریں گے تازہ
    یہ سب بہاریں بھی ساتھ لے لو
    چہکتے بلبل کا ساز لے لو
    گلوں کی رنگت کا راز لے لو
    تمام منظر سراب کر دو
    سبھی امنگوں کو خواب کر دو
    سنو!
    یہ کارِ ثواب کر دو
    چلے ہی جانا
    ذرا رکو تو
    ذرا، سنو تو

    (نوید ابنِ منیب، اگست 2000)
     
  13. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہت خوب این آر بی صاحب ! بہت متاثرکن کلام ہے۔
    واقعی میں بہت پسند آیا۔ آپکے کلام میں روانی بہت خوب ہے :dilphool:
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    این آر بی بھائی ! سچ بات یہ ہے کہ مجھے آزاد نظمیں "بہت کم" پسند آتی ہیں۔
    لیکن آپ کی نظم بہت ہی خوبصورت ہے بلکہ میں اپنی پسند کی آزاد شاعری کی چند خوبصورت ترین نظموں میں شمار کرتا ہوں۔
    بہت خوب :87:
     
  15. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    این آر بی بھائی کیا بات ہے۔ اللہ تعالٰی نے آپ کو بہت اچھی زبان کی روانی عطا کی ہے۔ بہت خوبصورت لکھتے ہیں‌ آپ :mashallah:

    نذرانہ عقیدت میں‌ تو کمال کردیا آپ نے۔

    اور یہ نظم بھی لاجواب ہے۔

    :a180:

    آپ نے یقینا اور اشعار بھی لکھے ہوں گے، سناتے رہیے گا۔ اور مزید کوشش بھی جاری رکھیں۔
     
  16. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    نور جی، آپ کو واقعی پسند آئی، یہ جان کر واقعی خوشی ہوئی۔ :hands:

    نعیم بھائی آپ کی پسندیدہ آزاد شاعری میں ہماری یہ کاوش بھی شامل ہو، بڑے اعزاز کی بات ہے۔

    اور ساگراج بھائی، آپ کی پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا بھی بہت شکریہ۔
     
  17. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    واہ۔۔ بہت ہی خوب۔۔ اختتام بہت عمدہ کیا۔۔ :a165:
     
  18. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    واہ !!! بہت خوب !!!
    نذرانہِ عقیدت پہ ۔۔ جزاک اللہ !!!
    بہت ہی اچھا لکھا ہے آپ نے ۔۔ :dilphool:
     
  19. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بہت شکریہ مریم اور عاشو جی۔ :a191:
     
  20. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔۔ این آر بی جی۔۔ :a180:
     
  21. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت خوب۔۔ :dilphool:
     
  22. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108

    بہت شکریہ، مریم اور کاشفی :hands:
     
  23. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    دعا - 14 اگست

    (نوید ابنِ منیب، مارچ ۲۰۰۲)​

    اندھیر راہیں، بھٹکتے رہرو، مچلتی آہیں، بکھرتے آنسو
    کبھی تو آؤ،
    چراغ بن کے


    پیاسی کھیتی، زمین بنجر، ترستے خوشے، سلگتے پتھر
    کبھی تو آؤ،
    سحاب بن کے


    وہ سب صدائیں؟،وہ ندائیں؟،وہ سب دعائیں؟، سوال سارے؟
    کبھی تو آؤ،
    جواب بن کے


    کبھی تو بن کر چراغ روشن، تمام تاریکیاں مٹا دو
    کبھی تو بادِ بہار بن کر، چمن میں رنگِ حنا سجا دو
    پھر ایک صبحِ اگست بن کر، ہماری حالت پہ مسکرا دو!
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وہ سب صدائیں؟،وہ ندائیں؟،وہ سب دعائیں؟، سوال سارے؟
    کبھی تو آؤ،
    جواب بن کے

    ہمیشہ کی طرح :a180:
     
  25. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بہت شکریہ نعیم بھائی۔ :a191:
     
  26. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ دو ماہ بعد شکریہ ادا ھو رھا ھے ھائےےےےےےےےےےےےےے اللہ یہ پھرتیاں
     
  27. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    اداس عیدیں

    :salam:

    میٹرک میں‌ یہ نظم عید پر دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے نام لکھی۔ افسوس کہ اب اُن کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔ اللہ تعالی رحم کا معاملہ فرمائے۔



    اُداس عیدیں

    (نوید ابنِ منیب۔ 1995)

    میں اُن کو کیسے کہوں "مبارک"؟
    وہ جن کے نورٍ نظر گئے ہیں
    وہ مائیں جن کے جگر کے ٹکڑے
    گلوں کی صورت بکھر گئے ہیں
    وہ جن کی دکھ سے بھری دعائیں
    فلک پہ ہلچل مچا رہی ہیں
    میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں
    اداس عیدیں منا رہی ہیں


    وہ بچے عیدی کہاں سے لیں گے؟
    تباہ گھر میں جو پل رہے ہیں
    وہ جن کی مائیں ہیں نذرٍ آتش
    وہ جن کے آباء جل رہے ہیں
    وہ جن کی ننھی سی پیاری آنکھیں
    ہزاروں آنسو بہا رہی ہیں
    میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں
    اداس عیدیں منا رہی ہیں


    بتاؤ اُن کو میں عمدہ تحفہ
    کہاں سے کر کے تلاش بھیجوں؟
    بہن کو بھائی کی نعش بھیجوں
    یا ماں کو بیٹے کی لاش بھیجوں؟
    جہاں پہ قومیں بہت سے تحفے
    بموں کی صورت میں پا رہی ہیں
    میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں
    اداس عیدیں منا رہی ہیں


    وہاں سجانے کو کیا ہے باقی؟
    جہاں پہ آنسو سجے ہوئے ہیں
    جہاں کی مہندی ہے سرخ خوں کی
    جنازے ہر سُو سجے ہوئے ہیں
    جہاں پہ بہنیں شہیدِ حق پر
    ردائے ابیض سجا رہی ہیں
    میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں
    اداس عیدیں منا رہی ہیں​
     
  28. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت اچھا لکھا
     
  29. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    [align=center]وہاں سجانے کو کیا ہے باقی؟
    جہاں پہ آنسو سجے ہوئے ہیں
    جہاں کی مہندی ہے سرخ خوں کی
    جنازے ہر سُو سجے ہوئے ہیں
    جہاں پہ بہنیں شہیدِ حق پر
    ردائے ابیض سجا رہی ہیں
    میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں
    اداس عیدیں منا رہی ہیں​
    [/align]

    بہت خوب لکھا ھے ،!!!!!​
     
  30. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بہت شکریہ خوشی جی۔

    ویسے اب ٹھیک ہیں پھرتیاں؟ :soch:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں