1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کوئی بات کرو۔۔!

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏23 اگست 2006۔

  1. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    یہ ہوتی ہے خوشبو جیسی بات! :)

    کو بہ کو پھیل گئی بات سناشائی کی
    اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی​
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    سیرت نہ ہو تو عارض و رخسار سب غلط
    خوشبو اڑی تو پھول فقط رنگ رہ گیا
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    وہ تو خوشبو ہے ہواؤں میں بِکھر جائے گا
    مسئلہ تو پھول کا ہے، پھول کِدھر جائے گا​
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    بسا ہے کون تیرے دل میں‌گل بدن اے درد
    کہ بو گلاب کی آئی تیرے پسینے سے
     
  5. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    یوں مہکتی ہے صبا گلشن میں
    تیری خوشبوئِے بدن ہو جیسے
    ایسی درماندہ ہے دل کی دھڑکن
    تیرے لہجے کی تھکن ہو جیسے​
     
  6. عاشی
    آف لائن

    عاشی ممبر

    پھول خوشبو کے نشے میں ہی بکھر جاتے ہیں
    لوگ پہچان بناتے ہوئے مر جاتے ہیں
     
  7. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    بَسا ہوا ہے مِرے دل میں بوئےِ گل کی طرح
    وہ دور دور ہے مجھ سے مگر جُدا بھی نہیں​
     
  8. عاشی
    آف لائن

    عاشی ممبر

    خوشبو کے جزیروں سے پہاڑوں کی حدوں تک
    اس شہر میں سب کچھ ہے بس اک تیری کمی ہے
     
  9. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    کیا بات ہے!

    اب آیا نہ مزا

    لڑی میں ہر طرف خوشبو خوشبو ہو گئی :)

    سب کا شکریہ! خاص شکریہ واصف بھائی اور عاشی جی کا، جنہوں نے اس لڑی میں اتنی خوشبو بکھیری۔
     
  10. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    خوشبو

    خوشبو خوشبو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



    خوشبو جیسی بات کرو۔۔۔۔۔
    دنیا کا پہلا پرفیوم چوک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گلستانِ جوہر، کراچی :lol:
     
  11. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    کیا گلستانِ جوہر، کراچی میں خوشبوؤں (پرفیومز) کی بہت دوکانیں ہیں؟
     
  12. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    ایک اور غلطی۔۔۔ لفظ “دوکان“ ٹھیک نہیں، صحیح “دکان“ ہے۔


    ویسے آج تک میں گیا نہیں ہوں پرفیوم چوک۔۔۔ لیکن پورے کراچی میں وال چالکنگ ہوئی ہے کافی عرصہ پہلے سے کہ دنیا کا پہلا پرفیوم چوک۔۔۔

    دو باتیں سمجھ آتی ہیں:
    1۔ یہ کہ وہاں خوشبوؤں کی بہت ساری دکانیں ہیں
    2۔ یہ کہ اس چوک پر عطر اتنا ملتے ہیں کہ وہ مہکتا رہتا ہے۔۔۔ سو پرفیوم چوک نام رکھ دیا۔۔۔۔ اللہ ہی جانے کیا حقیقت ہے؟
     
  13. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    واہ! کیا خوشبوؤں بھری بات بتائی آپ نے :)

    آپ کے پیغام کے ساتھ لڑی مہک مہک اُٹھی :)
     
  14. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شکریہ

    شکریہ شکریہ۔ دعا کیجئے کہ خود بھی مہکتا رہوں اور اسی طرح مہکاتا رہوں یہ لڑی۔۔۔
     
  15. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    آمین ثم آمین
     
  16. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    کیا ہوا؟؟؟ سب کے پاس خوشبو جیسی باتیں ختم ہوگئیں کیا؟
     
  17. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    آپ بھی تو ایک خوشبو جیسی بات کر کے ہی چُپ ہو گئے۔
     
  18. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    پھول موتیے کے



    خوشبو آئی۔۔ :lol:
     
  19. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    واہ شامی بھائی! کیا بات ہے۔ :twisted:
     
  20. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    کیا بات ہے؟
     
  21. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    سمجھدار کے لیے اِشارہ کافی ہوتا ہے۔
     
  22. ساتھی
    آف لائن

    ساتھی ممبر

    بالکل کافی ہوتا ہے مگر عمار کیلئے نہیں

    :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
     
  23. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    خوشبو کی جان چھوٹ گئی کیا؟
    ویسے خوشبو کی زیادہ ضرورت وہاں ہوتی ہے جہاں بدبو ہو
    اور یہاں تو ماشا ءاللہ ایسی کوئی بات محسوس نہیں آتی :D
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    خو شبو

    جی عقرب بھائی ماشاءاللہ یہاں پر ہر طرف خوشبو ہی خوشبو ہے مگر پھر بھی سب کو خوشبو کی طلب ہے
     
  25. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    پھر اصل خوشبو تو ساری کائنات میں ایک ہی ہے

    خوشبو ہے دو عالم میں تیری اے گلِ چیدہ
    کس منہ سے بیاں ہوں تیرے اوصاف ِ حمیدہ
     
  26. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

  27. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    کیا خوب؟؟؟ :84:
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شامی بھائی ۔۔۔ شامی کباب کی بات نہیں ہو رہی
    خوشبو کی بات ہو رہی ہے۔ اور اسی خوشبو کی تعریف میں
    [align=right:3575jev1]بہت خوب[/align:3575jev1]
    کہا گیا ہے۔
     
  29. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    لگتا ہے آپ نے کبھی شامی کا ذائقہ چکھا نہیں۔۔
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    بات شامی کی نہیں بلکہ خوشبو کی ہے۔۔ اس لیے ہم خوشبو تک ہی محدود رہیں تو اچھی بات ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں