1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کوئی بات کرو۔۔!

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏23 اگست 2006۔

  1. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    آپ جناب اور وہ

    اگر اجازت ھو تو میں بھی کچھ اس کہانی کو مزید آگے بڑھانے میں کچھ مدد کروں

    دوسرے دن آپ جناب جب بتائے ھوئے پتہ پر پہنچے ، صبح سے شام ھو گئ لیکن محترمہ کا کوئی نام و نشان نہ ملا، اگلے دن پھر اسی سڑک پر پھر موقع کو غنیمت جان کر محترمہ کا پیچھا شروع کیا -

    محترمہ نے حسب معمول پلٹ کر دیکھا اور تنک کر بولی کہ تمھیں شرم نہیں آتی، میرے منع کرنے کے باوجود بھی بار بار میرا پیچھا کرتے ھو اور تم میرے گھر تک پہنچ گئے اور کچھ مزید اضافہ کرتے ھوئے کھا کہ !!!! تمھیں معلوم نہیں کہ میں ھفتہ کے پہلے تین دن باغبان کالونی میں رہتی ھوں، باقی چار دن چمن کالونی میں پان کی دکان کے ساتھ والے گھر میں رہتی ھوں -

    آپ جناب بہت خوش ھوئے، واپس پلٹ گئے، اور اگلا دن ہفتہ کا آخری دن تھا، خوشی خوشی چمن کالونی میں ڈھونڈتے ھوئے پان کی دکان تک جا پہنچے، پان والے سے دوستی بھی کر لی، نہ چاہتے ھوئے بھی ایک مہنگا والا سگریٹ کا پیکٹ لیا ایک خوبصورت سا لایٹر بھی خریدا جب کہ آپ جناب سگریٹ پینے والے کے قریب بھی نہ جاتے تھے -

    ساتھ ساتھ پان بھی بار بار کھا رھے تھے اور نہ چاھتے ھوے بھی اسٹائیل سے سگریٹ بھی پھوکتے جاتے تھے اور پان والے کے پوچھنے پر یہ بہانہ کر دیا کہ ایک دوست کا انتظار کررھا ھوں - پان والا تو خوش تھا کہ اسکی اچھی خاصی بکری بھی ھو رہی تھی کیونکہ پان سگریٹ کے ساتھ ٹھنڈی بوتلیں اور بسکٹ اور ٹافیان بھی چل رھی تھیں -
    آپ جناب کی نظریں کبھی پان کے برابر دائیں طرف کے مکان کی طرف کبھی بائیں جانب گھومتی رھی کہ شاید دیدار ھو جائے -

    اب تو آپ جناب کا روز کا ٹائم ٹیبل بن چکا تھا کہ ھفتے کے شروع کے تین دن باغبان کالونی میں اور چار دن چمن کالونی میں اور پان والے، چائے والے، خوانچے والے سب کی چاندی ھوگئی تھی، باغبان میں پان کی دکان اور چمن میں چائے کی دکان، یہاں تک کہ ادھار کا کھاتہ بھی دونوں جگہ کھل چکا تھا - کچھ لوگوں نے تو موقع غنیمت جان کر آپ جناب کے نام پر بغیر پوچھے ھی گھر کا سودا بھی ادھار لینا شروع کردیا تھا -

    پان والے نے تو اب ان کے لئے ایک پرانا سا ایک جھولتا ھوا اسٹول بھی رکھ دیا تھا کیونکہ آپ جناب کی وجہ سے آمدنی میں کافی اضافہ بھی ھوگیا تھا اور ساتھ ساتھ سارے محلے کے بچے، بڑے اور گلیوں کے کچھ کتٌے بھی آپ جناب سے اچھی طرح واقف ھوگئے اور اچھی دوستی بھی کیونکہ ایک تو روز کا معمول ھو چکا تھا اور دوسرے آپ جناب کے ذریئے مفت کا بھی کچھ نہ کچھ کھانے پینے کو مل جاتا تھا -

    ھر روز اہک اچھی خاصی رقم گھر سے لانی پڑتی تھی تاکہ آپ جناب کو ان کی غیر حاضری میں لوگون کا لیا ھوا ادھار چکا سکیں کرتے نہ کرتے، دل کے ھاتھوں مجبور تھے اب تو آپ جناب کو اُن کی گلی کے کتے بھی عزیز تھے اور پھر خود بھی گھر کے رئیس تھے -

    مگر افسوس کہ ہر کوشش کے باوجود دیدار میں ناکام رھے جب کہ ایک مہینہ میں تقریباً اچھی خاصی رقم بھی گنوا بیٹھے اب تو آپ جناب تھک ھار کر آخر دوبارہ سڑک پر آگئے،

    یعنی جتھے دی کھوتی اُتھے آن کھلوتی -----------------

    مطلب یہ کہ لڑ کی کے روزمرٌہ معمول کے راستے پر پھر سے پیچھا کرتے ھوئے بھاگم بھاگ پہنچے اور بہت مجبور ھوکر ہانپتے ھوئے، پہلی بار آخر پوچھ ھی بیٹھے کہ !!!!!!!!!!!!!

    “محترمہ آخر یہ تو بتادیں کہ آپ کے ہفتہ کا پہلا دن کب سے شروع ھوتا ھے!!!! ھے!!!!!!ھے!!!!!!“ ؟؟؟؟؟؟
    محترمہ دل ھی دل میں خوش تھی کہ کم سے کم ایک مہینہ تک اس ترکیب سے آپ جناب سے جان چھوٹی رہی،

    پھر اطمنان کا سانس لیا اور سوچنے لگی اور کوئ ترکیب، آپ جناب سے جان چھڑانے کی !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
     
  2. عاشی
    آف لائن

    عاشی ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2006
    پیغامات:
    320
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اچھی سٹوری بنائی آپ نے لیکن اختتام ذرا دھواں دار ہونا چاہیئے تھا :p
     
  3. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    عاشی جی !!!!!!!!
    اس بے چاری محترمہ کو کچھ اطمنان سے آپ جناب سے جان چھڑانے کی کوئ اور ترکیب سوچنے تو دو ----------

    مگر آپ فکر نہ کریں اور بس انتظار کریں اگر آپکو پسند آیا ھے تو اختتام دیکھئے گا دھواں دار ھی نہیں آپ جناب کا دھواں ھی نکال دیں گے مگر ڈر ھے کہ کوئ اعتراض نہ کر بیٹھے -

    معاف کیجئے گا کہیں آپ تو کسی ایسے آپ جناب کے مسلئے سے دو چار تو نہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  4. ببلی
    آف لائن

    ببلی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 فروری 2007
    پیغامات:
    92
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    دو چار نہیں آٹھ دس ہوں‌گے
     
  5. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    ابھی تو اسٹوری بنائی ھے، جب پکائیں گے تو دھواں دار ھوگا نا -
    اگر آپ کے ذہن میں کوئی اختتام ھو تو کہانی کو ضرور آگے بڑھائیں -
     
  6. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کو کیسے پتہ چلا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ درمیان سے نکل جائیں۔ ہانڈی، ڈوئی اور چولھے کو اکٹھا ہونے کا موقع دیں
    پھر دیکھیں۔ آگ بھی جلے گی۔ دھواں بھی اٹھے گا۔ اور اختتام ایسا دھواں دار ہو گا کہ
    ہر طرف
    بقول ببلی

     
  8. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ایسے ارادے!!!!!
    کیا آپ کے پاس محکمہ بہبود آبادی کا پیغام ابھی تک نہیں پہنچا؟؟؟
    یا
    جہاں آپ رہائش پذیر ہیں وہاں شرح آبادی بھی درجہ حرارت کی طرح منفی میں ہے ۔
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہبود آبادی کو دفع کریں جی

    عبدالرحمن سید بھائی ۔۔۔ آپ بتائیں کہانی کا نیا موڑ کیسا لگا؟؟
     
  10. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی ۔۔۔ کہانی نے واقعی ایک نیا اور ذبردست موڑ لیا ھے !!!!!!

    اس دیگ کو تو اب آپ ھی سنبھالیں اب اگر آٹھ دس اکھٹا ھو گئے تو ویسے بھی اپنی دال کہاں گلے گی،
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالرحمن سید بھائی !!

    دیگ تو آپ جل بھُن کر کہہ رہے ہیں۔۔۔

    ورنہ میرے لیے تو وہ ایک بانکی سجیلی پتلی پتیلی سی ہے

    ہلکی ہلکی آنچ پر پکانا شروع کیا تو مزہ آجائے گا :86:
     
  12. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    ارے نعیم بھائی
    یہ آپ نے کیا کہہ دیا یہ دیگ تو خوشی سے آپ کے حوالے کی ھے، خوشی ھوئی،کہ سب آہستہ آہستہ اس پکوان میں شامل ھو رھے ہیں
    بس خیال رھے کہ کوئی چیز واقعئ جل بھن نہ جائے - بڑی مشکل سے یہ دیگ چڑھی ھے -

    اب تمھارے حوالے یہ چولھا، اُوپر سے پتیلا بھی ساتھیو
    سنبھال رکھنا یہ چمچہ اُوپر سے چمکیلا بھی ساتھیو

    جل بھن نہ جائے کوئی، پکانی ھے یہ ھانڈی پیار سے
    پیار کا مصالہ ساتھ تڑکا، اُوپر سے بھڑکیلا بھی ساتھیو

    ھماری ھوگئی عمر تمام، مصالے اُوپر تڑکا لگاتے لگاتے
    اب باری تمھاری شباب، اُوپر سے سجیلا بھی ساتھیو​
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالرحمن سید بھائی ۔ آپ نے سب ساتھیوں کو ایک ہانڈی پر آواز دیکر اچھا نہیں کیا۔ میرے دل سے فی الفور فی البدیہہ یہ قطعہ برآمد ہوا ہے۔۔۔

    ذرا سنیں۔۔۔


    مجھ اکیلےکی ہےہانڈی سبکی دعوت بےسودہے
    چولھا ہے یہ دل کا مرے یا کہ نارِ نمرود ہے
    ایک ہانڈی کے لیے کیوں اہتمام اتنا رضا
    کیاپھرکسی کویاں کسی کاامتحاں مقصودہے؟


    بانگِ رضا
    عُلاما نعیم رضا​
     
  14. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جناب علامہ صاحب
    کیا خوب فی البدیہہ قطعہ کہا ھے جواب نہیں
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    داد و تحسین کا بہت شکریہ عبدالرحمن سید بھائی !

    لیکن پلیز مجھے علامہ نہ کہیں بلکہ عُلاما کہیں ۔۔۔
    علامہ تو بہت بڑا لفظ ہے میں مذاق میں بھی اپنے لیے استعمال نہیں کرنا چاہتا۔
    عُلاما ہی ٹھیک ہوں
     
  16. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    واہ واہ واہ ۔۔۔ کیا پیروڈی کی ہے علامہ اقبال کے شعر کی

    اگر آپ یہ شعر علامہ اقبال :ra: کے مزار پر جا کر پڑھ دیں تو علامہ تڑپ کر قبر سے باہر آجائیں۔۔

    اور
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    آپ
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    کو
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    بھرپور
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    جوتے لگائیں​
     
  17. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اوکاڑہ میں حلوائی کی دکان پر ہارون نامی ایک شخص پہنچا۔ بولا

    پہلوان جی ! 2 کلو لڈو کتنے کے ہیں ؟
    “ 100 روپے کے 2 کلو“ حلوائی پہلوان نے جواب دیا

    “اچھا ٹھیک ہے پہلوان جی ! 2 کلو لڈو دے دو“ ہارون نے آرڈر دیا

    حلوائی نے 2 کلو لڈو کا ڈبہ پیک کیا ہارون صاحب کو دیا۔ ہارون صاحب کو اچانک کچھ یاد آیا اور پوچھا ۔

    پہلوان جی ! اگر 2 کلو برفی لینی ہو تو کتنے کی آئے گی؟
    150 روپے کی 2 کلو برفی ہو گی۔ حلوائی پہلوان نے کہا

    ہارون نے لڈو کا ڈبہ واپس کرتے ہوئے کہا جناب مجھے 2 کلو برفی دے دیں۔ حلوائی نے 2 کلو برفی کا ڈبہ بنا دیا اور ہارون صاحب ڈبہ لے کر چلنے لگے۔ اچانک کسی خیال کے تحت پھر پوچھا

    پہلوان جی ! یہ بتائیں کہ 2 کلو گلاب جامن کتنے کے ہوں گے ؟
    “200 روپے کے 2 کلو گلاب جامن آتے ہیں۔“ حلوائی نے صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا۔

    ہارون نے درخواست کی کہ برفی واپس رکھ لیں۔ اور مجھے 2 کلو گلاب جامن ہی دے دیں۔ حلوائی نے 2 کلو برفی واپس رکھ لی اور 2 کلو گلاب جامن کا ڈبہ دے دیا۔

    ہارون ڈبہ بغل میں دبا کر چُپ چاپ چل دیا۔

    حلوائی نے کہا “ ہارون صاحب ! جناب 200 روپے گلاب جامن کی قیمت تو ادا کردیں“
    “ 200 روپے گلاب جامن کی قیمت ؟ لیکن یہ گلاب جامن تو میں برفی کے بدلے تبدیل کروائے ہیں“ ہارون نے جواباً کہا

    حلوائی نے گاہک کا دل رکھنے کے لیے کہا “اچھا چلو ! 150 روپے 2 کلو برفی کے ہی دے دیں جناب “
    “150 روپے برفی کے کیسے؟؟ لیکن وہ تو میں نے 100 روپے والے لڈو کے بدلے تبدیل کروائی تھی نا ۔ تو 150 کیسے ؟؟“ ہارون صاحب نے پھر چالاکی کا مظاہرہ کیا

    حلوائی نے مجبوراً دکانداری خراب ہونے کے ڈر سے بچنے کے لیے کہا “اچھا 100 روپے لڈو کے ہی دے دیں جناب “

    “لیکن لڈو تو میں نے لیے ہی نہیں “ ہارون صاحب نے اپنی کھوچلانہ اصلیت ظاہر کی اور دکان سے نکل پڑے :201: :91: :201:
     
  19. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بقول عقرب صاحب اب واقعی آپ جوتوں کے حقدار ہیں ایک ہی لطیفہ بار بار بار
    ویسے اچھی لطیفہ تھا جی ۔
     
  20. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ہارون صاحب آپ تو واقعی محسوس کر گئے ۔
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شیر افضل بھائی لکھتے ہیں۔

    ہارون بھائی ویسے تو کھوچل ہیں لیکن یہاں کچھ بھولے پن کا مظاہرہ کر گئے ہیں۔

    یہ لطیفہ بار بار دہرانے کا مقصد انکی مشہوری کرنا تھی۔ وہ مشہوری جو لوگ پیسے دے کر اخباروں اور ٹی وی کے ذریعے کرواتے ہیں ۔ اور ہم نے انکی مفت مشہوری کرنا شروع کی تو مسُوس کر گئے :201:
     
  22. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا اب میں آپ کی طرح اثر پروف ہوجاؤں کیا ؟
     
  23. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    جی بلکل آپ کو اثر پروف ہونا ورنہ نعیم صاحب کی باتوں کا اثر لینے لگے تو ہو گیا کام :)
     
  24. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آپ میری فکر چھوڑیں عاشی جی کو سمجھائیں ، ہم باتوں سے نہیں دلی طور پر ایک ہیں کیوں بھائیو۔ :113: :113:
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ لاحاصل جی !
    آپ پہلی صارف ہیں جو ہماری گپ شپ کی حقیقت کو سمجھ گئی ہیں۔

    لیکن آپ تھی کہاں اتنے عرصے سے ؟؟
     
  26. عاشی
    آف لائن

    عاشی ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2006
    پیغامات:
    320
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آپ میری فکر چھوڑیں عاشی جی کو سمجھائیں ، ہم باتوں سے نہیں دلی طور پر ایک ہیں کیوں بھائیو۔ :113: :113:[/quote:hu8mvgha]
    ہم بھی ایک ہیں اچھا۔۔۔۔ اور آپ سب کا مقابلہ بھی کر لیں گی :evil:
     
  27. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    مقابلہ ؟ ٹھیک ہے عمر میں ہم سے آگے نکل کر دکھائیں
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ارے عاشی جی ! یہ تو آپ نے بہت اچھی خبر سنائی ۔ :87:

    آپ ایک ہیں ؟

    تو میں بھی ایک ہی ہوں 8)

    پھر مقابلہ کیسا ؟؟؟
     
  29. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ بھی بڑی قابل غور بات کہی ہے آپ نے ۔ :p
     
  30. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    نعیم صاحب ۔ کسی دوسری لڑی میں‌یہی بات آپ کسی اور صارفہ کو کہتے ہوئے نظر آئیں گے۔

    کیوں خواہ مخواہ لوگوں کو تنگ کرتے رہتے ہیں آپ ؟؟؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں