1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعیم رضا کی شاعری

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏24 نومبر 2006۔

  1. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    :a165:
    بہت خوب نعیم بھائی
    :a180:
     
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    نعیم بھائ کوئی نئی شاعری :a191:
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    اچھے حسن بھائی ۔ جب بھی کچھ لفظ ملے۔ آپ کی نذر ضرور کروں گا۔ انشاءاللہ ۔ :hands:
     
  4. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    بہت شکریہ نعیم بھائ انتظار رہے گا
     
  5. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    واہ، بہت خوب نعیم بھائی۔
     
  6. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    خوبصورت کلام ہے نعیم بھائی۔ اعادے اور اضافے جاری رکھیں۔
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    السلام علیکم۔ این آر بی بھائی ۔
    آپ جیسے اہل ذوق کی حوصلہ افزائی مجھ نکمے کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔
    بہت شکریہ ۔

    انشاءاللہ مرمت کا کام جاری رہے گا۔ :hpy:
     
  8. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    واہ واہ بہت خوب :a180:
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    بےباک بھائی ۔ آپ جیسے صاحبِ ذوق کو یہ توڑ پھوڑ پسند آگئی ۔
    میرے لیے ایک انعام ہے۔
    بہت شکریہ ۔ :dilphool:
     
  10. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    واہ ۔ جناب نعیم صاحب۔
    بہت عمدہ تخیل ۔۔ سادہ الفاظ مگر گہرے معانی کو خوش اسلوبی سے بیان کیا گیا ہے۔

    بہت سی داد قبول کیجئے۔ :dilphool:
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    اقراء ناز بہن۔ پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کے لیے بہت سا شکریہ ۔
    آپ بذاتِ خود بہت اچھی شاعرہ ہیں ۔ آپ کی طرف سے پسندیدگی کے کلمات سے بہت حوصلہ افزائی ہوئی ۔
    شکریہ ۔
     
  12. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    واہ نعیم بھائی آپ تو چھپے رستم نکلے آج آپ کا کلام پڑھا تو یقین آیا کہ آپ واقعی شاعر ہو ۔کیا عمدہ کلام ہے۔ :a165: :a165: :a180: :a180:
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    السلام علیکم علی عمران بھائی ۔ آپ جیسی مردم شناس ہستی کو میں‌ " شاعر " لگا ہوں ۔
    سوائے آپکے حسنِ نظر اور ذرہ نوازی کے اور کیا ہوسکتا ہے۔
    حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ ۔ :dilphool:
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    آج کا تازہ کلام حاضر ہے۔

    ادائےکم سخنی، کب لبوں پہ جچتی ہے
    زبان کھول ، خموشی عذاب لگتی ہے

    کوئی تو ہوگا جسے درد تم سناتے ہو
    یہ سوچ کر ہی رقابت سے جان جلتی ہے

    بہت تلاش چکا بزمِ دوستاں کہ جہاں
    وفا سی جنس بعوضِ خلوص ملتی ہے

    تیرے خیال میں ڈوبا تو یہ صِلہ پایا
    کہ مدتوں کی مسافت، گھڑی کی لگتی ہے

    نہ مسکرانے کی میرے دعا کرو یارو !
    مزارِ عشق پہ حیرانگی ہی سجتی ہے

    زبانِ یار پہ لفظِ " وفا" ہے یا اللہ !
    بتاؤ ! حشر اٹھانے میں دیر کتنی ہے

    مقامِ ختمِ شبِ روسیاہ پہ دیکھ لیا !
    ہے پیش پھرسےقیامت، ابھی جوگذری ہے

    گِلہ زبان سے کرنا بھی ایک فن ہے رضا !
    فقط نظر سے شکایت کی بات اپنی ہے




    محمد نعیم رضا ۔ 2009-5-17 بروز اتوار​


    حسبِ معمول اہلِ ذوقِ سخن کی اصلاحی آراء کا انتظار رہے گا۔ شکریہ
     
  15. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    واہ، نعیم بھائی، بہت خوب۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ماشاء اللہ نعیم بھائی : بہت اچھی کاوش ہے ، ۔

    میں اصلاح ہرگز نہیں دے سکتا ، کیونکہ اس سے پہلے جس کے کلام کی اصلاح دی ۔ وہ کلام کے ساتھ خود بھی غائب ہو جاتا ہے ۔ یا ہمیں آپ کے اس شعر کے مصداق ملتے جلتے شعروں کا سہارا لینا پڑتا ہے ،

    ادائےکم سخنی، کب لبوں پہ جچتی ہے
    زبان کھول ، خموشی عذاب لگتی ہے

    اور اگر کچھ زیادہ ہی "متاثرہ اصلاح " بن جائے تو " جلیبیوں کے ساتھ دودھ " کےدام بھی ہمیں دینے پڑتے ہیں ،
    اور ہم نہیں چاہتے کہ آپ کے شعر آپ پر ہی آزماتے پھریں ، اس لئے اصلاح سے پیشگی معذرت ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آپ کے اس شعر کو اپنی لڑی میں دیکھا ، تو ایک دم سے زونگ( ZONG) والوں کا سلوگن یاد آ گیا ۔"بول کے لب آزاد ہیں تیرے"


    ادائےکم سخنی، کب لبوں پہ جچتی ہے
    زبان کھول ، خموشی عذاب لگتی ہے
    ۔۔۔۔۔۔

    اس "کامل الاوصاف " شعر میں سب کچھ موجود ہے ، جسے ایک موبائل فون کمپنی اپنے سلوگن کے طور پر استعمال کر سکتی ہے ، ،
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    :flor: :flor: :flor: :flor:
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شکریہ بےباک بھائی ۔
    اب دعا کریں کہ زونگ والے یہ شعر پسند کرلیں اور مجھے کوئی رائلٹی وغیرہ ملنا شروع ہوجائے تو پھر آپکی ٹریٹ پکی۔ :hands:
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    واہ، نعیم بھائی، بہت خوب۔[/quote:nbwtgys7]
    محترم این آر بی بھائی ۔ آپ جیسے صاحبِ ادب کی طرف سے پذیرائی ملنا ایک اعزاز ہے۔
    ذرہ نوازی کا بہت شکریہ ۔ :a191:
     
  19. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    بہت ہی عمدہ نعیم بھائی
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    عدنان بوبی بھائی ۔
    ٹوٹی پھوٹی کاوش کی حوصلہ افزائی کرنے پر بہت سا شکریہ قبول فرمائیے۔
    بہت نوازش
     
  21. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    عمدہ جناب!
     
  22. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    واہ! واہ! بہت عمدہ، نعیم بھائی!
    اللہ کرے زروِ قلم اور زیادہ۔ :flor:
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    عبدالجبار بھائی ۔
    اتنی محبت، پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں۔ بہت شکریہ
     
  24. شکیراشکیرا
    آف لائن

    شکیراشکیرا ممبر

    نعیم بھائی
    آج بلکل فری تھا تو آپ کی شاعری پڑھنے کا موقع ملا
    آپ تو کمال ہی کر رہے ہیں
    ماشااللہ
    اسی طرح لکھتے رہے گا
     
  25. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    نعیم بھائی بہت خوب شیئرنگ ہے واہ
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    ناچیز کی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ ۔
    آپ کی محبت ہے جو اس قابل سمجھا ۔ :222:
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    پیارے چھوٹے بھائی حسن رضا، آپ کی محبتوں‌کا بہت شکریہ ۔
    کچھ دنوں سے آپ کم کم آرہے ہیں جس کی وجہ سے کافی بےرونقی ہوجاتی ہے۔
    آتے رہا کریں۔ شکریہ

    اور ہاں ۔ آپکے اوتار میں‌نئی پکچر بہت خوب ہے۔ :113:
     
  28. اقرا ناز
    آف لائن

    اقرا ناز ممبر

    گِلہ زبان سے کرنا بھی ایک فن ہے رضا !
    فقط نظر سے شکایت کی بات اپنی ہے

    اسّلام علیکم نعیم بھائی ۔ ۔

    بھت عمدہ کلام شئر کیا ھے بھت سی داد قبول کیجیے
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    وعلیکم السلام اقراء ناز بہن۔
    آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے بہت ممنون ہوں۔
    دعاؤں میں خاص طور پر یاد رکھا کریں۔ شکریہ
     
  30. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    :salam:
    بہت خوبصورت انداز بیاں ہے جو خاص بات مجھے پسند آئی وہ بے ساختہ پن ہے آپ کی شاعری میں دعا ہے اسی طرح زور قلم کا جادو چلتا رہے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں