1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نئی بیت بازی - حصہ دوم

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏31 اکتوبر 2011۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    قفس میں مجھ سے روداد چمن کہتے نہ ڈر ہمدم
    گری ہے جس پہ کل بجلی وہ میرا آشیاں کیوں ہو
     
    جان شاہ اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    قفس کی تیلیاں رنگین کیوں ہیں
    یہاں پہ سر کو پھوڑا ہے کسی نے
     
    جان شاہ اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    آگے حریم غم سے کوئی راستہ نہ تھا
    اچھا ہوا کہ ساتھ کسی کو لیا نہ تھا
    کچھ لوگ شرم سار خدا جانے کیوں ہوئے
    اپنے سوا ہمیں تو کسی سے گلہ نہ تھا
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. جان شاہ
    آف لائن

    جان شاہ ممبر

    کسی طرح جو نہ اس بت نے اعتبار کیا
    مری وفا نے مجھے خوب شرمسار کیا
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    تھا جو ناخوب بتدریج وہی خوب ہوا
    کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر

    (اقبال)
     
    آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. جان شاہ
    آف لائن

    جان شاہ ممبر

    تیرے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
    گرہ کشا ہے نہ رازی نہ صاحب کشاف
     
    آصف احمد بھٹی اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    تجھے کتاب سے ممکن نہیں فراغ کہ تو
    کتاب خواں ہے مگر صاحبِ کتاب نہیں
     
    آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    غیر ممکن کو یہ ممکن میں بدل دیتی ہے
    اے میرے فلسفیو !زور دعا دیکھو تو
     
    آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    ہوئی اک عُمر ترکِ التجا کو
    مگرہاتھ اب بھی اُٹھتے ہیں دعا کو
     
    آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    پھر نہ لٹ جائیں منزل پہ اہل کارواں
    اٹھتے جاتے ہیں قدم اور بیٹھتا جاتا ہے دل
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    کس کی آواز سے لرزاں ہے یہ خاموشی ِدل
    کون اس قریۂ حیرت میں قدم رکھتا ہے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    کاش ایسا ہو کہ اب کے بے وفائی میں کروں
    تو پھرے قریہ بہ قریہ کو بہ کو میرے لیے میں
     
    آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    جب چاند مرا، نہیں افق پر
    میرے نہیں کام کا ستارہ
     
    آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    چاند بدلی میں جو آیا تو برا مان گئے
    زلف نے بل کوئی کھایا تو برا مان گئے
    اور تو سب کو پلاتے رہے مست آنکھوں سے
    ہاتھ ساغر نے بڑھایا تو برا مان گئے
     
    آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں
    کوئی برا نہیں قدرت کے کارخانے میں
     
    آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    محبت ترک کی میں نے گریباں سی لیا میں نے
    زمانے اب تو خوش ہو زہر یہ بھی پی لیا میں نے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    زہر ملتا رہا ، زہر پیتے رہے ، روز مرتے رہے ، روز جیتے رہے
    زندگی بھی ہمیں آزماتی رہی ، اور ہم بھی اسے آزماتے رہے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    زندگی اتنی غنیمت تو نہیں جس کے لیے
    عہد کم ظرف کی ہر بات گوارا کر لوں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    جو لفظ آپ نے سرخ کیا ہے وہ تو اوپر کے شعر میں نہیں پھر بھی آپ کا شعر قبول ہے کہ اس میں مشترکہ لفظ زندگی موجود ہے۔

    کہہ رہا ہے شور دریا سے سمندر کا سکوت
    جس کا جتنا ظرف ہے اتناہی وہ خاموش ہے
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    فرد قائم ربط ملت سے ہے ، تنہا کچھ نہیں
    موج ہے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    ہوئے مدفون دریا زیر دریا تیرنے والے
    طمانچے موج کے کھاتے تھے جو بن کے گہر نکلے
     
  22. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    چاہ میں ان کی طمانچے کھائے ہیں
    دیکھ لو سرخی میرے رخسار کی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    تو نے دیکھی ہے وہ پیشانی، وہ رخسار، وہ ہونٹ
    زندگی جن کے تصور میں لٹا دی ہم نے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    تجھ پہ اُٹھی ہیں وہ کھوئی ہوئی ساحر آنکھیں
    تجھ کو معلوم ہے کیوں عمر گنوا دی ہم نے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    تو ہے سورج تجھے معلوم کہاں رات کا دکھ
    تو کسی روز میرے گھر میں اتر شام کے بعد
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    اگ رہا ہے در و دیوار پہ سبزہ غالب
    ہم بیاباں میں ہیں اور گھر میں بہار آئی ہے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    اک دیوار کی دوری ہے قفس
    توڑ سکتے تو چمن میں ہوتے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    ظلم چپ چاپ سہے جاؤ گے آخر کب تک؟
    اے اسیرانِ قفس منہ میں زباں ہے کہ نہیں؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں
    کاش پوچھو کہ مدعا کیا ہے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    ہے بزمِ بتاں میں سخن آزردہ لبوں سے
    تنگ آئے ہیں ہم ایسے خوشامد طلبوں سے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں