1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شعرلکھیں لفظ ہم بتاتے ھیں

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از خوشی, ‏9 اپریل 2011۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    بڑا شور سنتے تھے پہلو میں دل کا
    جو چیرا تو اِک قطرۂ خوں نہ نکلا

    چراغ
     
  2. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    چراغ اس نے بجھا بھی دیا جلا بھی دیا
    یہ میری قبر پہ منظر نیا دکھا بھی دیا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    قبر
     
  3. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شکریہ اے قبر تک پہنچانے والو شکریہ
    اب اکیلے ہی چلے جائیں گے اس منزل سے ہم

    مسافر
     
  4. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    درخت راہ بتائیں‘ ہلا ہلا کر ہاتھ
    کہ قافلے سے مسافر بچھڑ گیا ہے کوئی
    ----------
    بچھڑ
     
  5. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    بچھڑ کے مجھ سے کبھی تونے یہ بھی سوچا ہے
    کہ ادھورا چاند بھی کتنا اداس لگتا ہے


    اداس
     
  6. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    تمہیں خیال نہیں کس طرح بتائیں تمہیں
    کہ سانس چلتی ہے لیکن اداس چلتی ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سانس
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    مجھے سانس سانس گراں لگے یہ وجود وہم و گماں لگے
    میں تلاش خود کو کہاں کروں مری ذات خواب و خیال ہے
    ------
    گماں
     
  8. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    ایک گماں کا حال ہے اور فقط گماں میں ہے
    کس نے عذاب جاں سہا کون عذاب جاں میں ہے
    --------
    عذاب
     
  9. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    ہجر بھی کم نہیں ہے دوزخ سے
    اس سفر کا عذاب اور ہی ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    دوزخ
     
  10. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    ڈرے کیا آتشِ دوزخ سے دیوانہ محمدﷺ کا
    کہ اٹھتے شعلے گل کرتا ہے پروانہ محمدﷺ کا
    ---------
    شعلے
     
  11. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    دل سمجھ لیتا ہے جس وقت محبت کا مزاج
    زندگی شعلے کی شبنم میں بدل جاتی ہے
    ---------------
    شبنم
     
  12. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شبنم کے آنسو پھول پر یہ تو وہی قصہ ہوا
    آنکھیں مری بھیگی ہوئی چہرہ ترا اترا ہوا


    چہرہ
     
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    خوبصورت غزل جیسا ہے تیرا چاند سا چہرہ
    نگاہیں شعر پڑھتی ہیں تو لب ارشاد کرتے ہیں
    -----
    نگاہیں
     
  14. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    جبیں پر سادگی نیچی نگاہیں بات میں نرمی
    مخاطب کون کر سکتا ہے تم کو لفظ قاتل سے

    - - - - - -

    حسرت
     
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    آرزو حسرت اور امید شکایت آنسو
    اک ترا ذکر تھا اور بیچ میں کیا کیا نکلا

    -----

    ذکر
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    کچھ تو تنہائی کی راتوں میں سہارا ہوتا
    تم نہ ہوتے نہ سہی ، ذکر تمہارا ہوتا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    رات
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی
    جیسے ویرانے میں چپکے سے بہارآ جائے

    - - - - - - -

    تنہائی
     
  18. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    گو مجھے احساس تنہائی رہا شدت کے ساتھ
    کاٹ دی آدھی صدی ایک اجنبی عورت کے ساتھ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عورت
     
  19. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    اس راز کو عورت کی بصیرت ہی کرے فاش
    مجبور ہیں، معذور ہیں، مردانِ خرد مند

    کیا چیز ہے آرائش وقیمت میں زیادہ
    آزادئ نسواں کہ زمرّد کا گلوبند!

    (علامہ محمد اقبال)

    - - - - - - -

    علم
     
  20. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    ویسے لفظ علم آپ کے شعر میں موجود نہیں ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہمت ہے تو بلند کر آواز کا علم ۔ ۔ ۔
    چپ بیٹھنے سے حل نہیں ہونے کا مسئلہ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    آواز
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    بلکل درست فرمایا آپ نے ، یقینا مجھ سے غلطی ہو گئی ۔ ۔ ۔ شکریہ

    ایک ہی آواز پر واپس پلٹ آئیں گے لوگ
    تجھ کو پھر اپنے گھروں میں ڈھونڈنے جائیں گے لوگ
    کشور ناہید

    ------

    واپس
     
  22. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    لے لو بوسہ اپنا واپس کس لیے تکرار کی
    کیا کوئی جاگیر ہم نے چھین لی سرکار کی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جاگیر
     
  23. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    غم کی جاگیر مجھے ورثہ میں ملی ہے
    اپنی جاگیر میں رہتا ہوں نوابوں کی طرح

    ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    ورثہ
     
  24. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    ہم اپنے شانوں پہ پھرتے ہیں قتل گاہ لیے
    خود اپنے قتل کی سازش ہمارا ورثہ ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سازش
     
  25. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر


    میں آپ اپنی موت کی تیاریوں میں ہوں
    میرے خلاف آپ کی سازش فضول ہے

    شاہد ذکی ۔ ۔ ۔ ۔

    موت
     
  26. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    چمن زار محبت میں خموشی موت ہے بلبل
    یہاں کی زندگی پابندئ رسم فغاں تک ہے
    -----
    رسم
     
  27. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالم
    رسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے

    قمر بدایونی

    ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    نام​
     
  28. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    ہوتی ہے تیرے نام سے وحشت کبھی کبھی
    برہم ہوئی ہے یوں بھی طبیعت کبھی کبھی
    ناصر کاظمی
    ------------
    وحشت
     
  29. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    ہوئی ہے جوشِ گل سے جوشِ وحشت اِس قدر پیدا
    کہ ہر موجِ ہوا پہنے ہوئے زنجیر پھرتی ہے

    ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    بندگی
     
  30. زاھرا
    آف لائن

    زاھرا ممبر

    nice sharing amazing one
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں