1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اشعار بہ لحاظ حروف تہجی ( نئی لڑی )

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏29 اگست 2016۔

  1. عائشہ
    آف لائن

    عائشہ ممبر

    ثابت ہوا ہے گردن مینا پہ خون خلق

    لرزے ہے موج مے تری رفتار دیکھ کر
    غالبؔ
     
    ۱۲۳بے نام نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    جب شہر کے لوگ نہ رستا دیں کیوں بن میں نہ جا بسرام کرے
    دیوانوں کی سی نہ بات کرے تو اور کرے دیوانا کیا
    (ابن انشاء)
     
    عائشہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    چیخ و پکار میں تو ہیں شامل تمام لوگ
    کیا بات ہے یہ کوئی بتا بھی نہیں رہا
    منظور ہاشمی
     
  4. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    حال دل یار کو لکھوں کیوں کر
    ہاتھ دل سے جدا نہیں ہوتا
    (مومن خان مومن)
     
  5. عائشہ
    آف لائن

    عائشہ ممبر

    خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
    خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
    علامہ اقبال ؒ
     
  6. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    درد دل کے واسطے پیدا کیا ہے انساں کو
    ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ کرو و بیاں
    (علامہ اقبال)
     
  7. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    ڈوبتے دل نے دعا مانگی کی کچھ اور جیے
    یک بیک آندھیاں اٹھنے لگیں ہر جانب سے
     
  8. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    ذوقؔ جو مدرسے کے بگڑے ہوئے ہیں ملا
    ان کو مے خانے میں لے آؤ سنور جائیں گے
    (شیخ ابراہیم ذوق)
     
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    روتے روتے مری آنکھیں ہوئیں ساون بھادوں
    اب خدا کے لیے مجکو نہ ستائے بادل
    نواب
     
  10. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    زندگی تیری عطا ہے تو یہ جانے والا
    تیری بخشش تری دہلیز پہ دھر جائے گا
    (احمد فراز)
     
  11. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    سر میرا کاٹ کے پچھتائیے گا
    جھوٹی پھر کس کی قسم کھایئے گا
    داغ دہلوی
     
  12. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شدت تشنگی میں بھی غیرت مے کشی رہی
    اس نے جو پھیر لی نظر میں نے بھی جام رکھ دیا
    (احمد فراز)
     
  13. عائشہ
    آف لائن

    عائشہ ممبر

    صد جلوہ رو برو ہے جو مژگاں اٹھائیے
    طاقت کہاں کہ دید کا احساں اٹھائیے
    غالبؔ
     
  14. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فرازؔ
    ظالم اب کے بھی نہ روئے گا تو مر جائے گا
    (احمد فراز)
     
  15. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    طریقہ اس سے آساں اور کیا ہے گھر بنانے کا
    میرے آغوش میں آ کر جگہ کر لیجیے دل میں
     
  16. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    ظالم تھا وہ اور ظلم کی عادت بھی بہت تھی
    مجبور تھے ہم اس سے محبت بھی بہت تھی
    (کلیم عاجز)
     
  17. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    عشق ایک حکایت ہے سرفروش دنیا کی
    ہجر ایک مسافت ہے بے نگار صحرا کی
     
  18. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    غیر کی نظروں سے بچ کر سب کی مرضی کے خلاف
    وہ ترا چوری چھپے راتوں کو آنا یاد ہے
    (حسرت موہانی)
     
  19. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    فرق سائل کی ہے صدا میں کچھ!
    یاکمی ظرفِ بادشاہ میں ہے؟
     
  20. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں
    رنگ لاوے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن
    (چچا غالب)
     
  21. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    کردار دیکھنا ہے تو صورت نہ دیکھیے
    ملتا نہیں زمیں کا پتا آسمان سے ۔ ۔ ۔
     
  22. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    گو ہاتھ کو جنبش نہیں آنکھوں میں تو دم ہے
    رہنے دو ابھی ساغر و مینا مرے آگے
    (چچا غالب)
     
  23. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    لبوں پہ خیر تبسّم بکھر بکھر ہی گیا
    یہ اور بات کہ ہنسنے کو دل ترستا تھا
     
  24. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    مصحفی فارسی کو طاق پہ رکھ
    اب ہے اشعارِ ہندوی کا رواج

    مصحفی ہم تو یہ سمجھے تھے کہ ہوگا کوئی زخم
    تیرے دل میں تو بہت کام رفو کا نکلا
     
  25. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    نِگاہِ شوق کو یارائے سیر و دِید کہاں
    جو ساتھ ساتھ تجلّئ حُسنِ یار نہ ہو

    اصغر گونڈوی
     
  26. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    نگہ لڑ گئی نوک مژگاں سے یارو
    سنبھالو مرے دل پہ بھالا پڑا
     
  27. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    وہ سامنے تھا مگر اُس کو نگاہ چھو نہ سکی
    یہ احترام کی حد تھی یا حوصلے کا کمال۔۔۔؟؟؟
     
  28. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    وہ تیرے شعروں اور غزلوں میں میرا کھو سا جانا
    اب نہ پڑھ پائیں گے دیوان تیرے آج کے بعد

    شبیب ہاشمی
     
  29. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    ہم ہوئے‘ تم ہوئے کہ میر ہوئے
    اس کی زلفوں کے سب اسیر ہوئے
     
  30. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    وہ وقت کہ پہلی بار دل نے
    دیکھا تھا تجھے بڑی لگن سے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں