1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شادی کا دعوت نامہ

Discussion in 'گپ شپ' started by نعیم, Nov 3, 2006.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محترم و محترمات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صاحب و صاحبات
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ
    بصد مسرت آپ کو اطلاع کی جاتی ہے کہ اگلے مہینہ یعنی دسمبر کے بعد اور جنوری سے پہلے کے مہینہ کی 32 تاریخ کو میری شادی خانہ آبادی ہے۔ جس میں چند عزیزوں کے ساتھ ساتھ آپ کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت ہے۔

    چونکہ اللہ تعالیٰ کا دیا سب کچھ ہمارے پاس ہے۔ اس لیے آپ سے التماس ہے کہ تحائف لانے کی کوئی خاص ضرورت نہیں ۔ البتہ شادی کے لیے ایک دلھن کا اگر انتظام ہو سکے تو ہمراہ لیتے آئیے گا۔

    بصد شوق چشمٍ براہ

    بے نام و نشان​
     
  2. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ہر کنوارے کو اپنی شادی کے
    خواب کتنے سہانے لگتے ہیں
    اور شادی کے بعد فوراً ہی
    مسئلے سر اٹھانے لگتے ہیں
    جیسے اک زلزلے کے فوراً بعد
    آفٹر شاک آنے لگتے ہیں

    (سرفراز شاہد)​
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شادی سے پہلے :
    خواہش تو بہت ہے مگر قسمت نہیں کھلتی
    تاج محل بنانا چاہتا ہوں مگر ممتاز نہیں ملتی
    شادی کے بعد
    خواہش تو بہت ہے مگر قسمت نہیں کُھلتی
    تاج محل بنانا چاہتا ہوں مگر ممتاز نہیں مرتی
     
  4. شامی
    Offline

    شامی ممبر

    Joined:
    Aug 25, 2006
    Messages:
    562
    Likes Received:
    1
    شاجہان نے تاج محل بنایا ممتاز کے لیے
    ہم تاج محل کس کے لیے بنائیں
    ہمیں تو ہر لڑکی ممتاز لگتی ہے​
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تعمیر کی توفیق نہ ہو یہ بات الگ ہے
    ورنہ ہر دل میں کئی تاج محل ہوتے ہیں
     
  6. مریم رانی
    Offline

    مریم رانی ممبر

    Joined:
    Aug 31, 2006
    Messages:
    63
    Likes Received:
    0
    گندے بچوں کو بھونڈی کے علاوہ کچھ نہیں سوجھتا
     
  7. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    نعیم بھائی معذرت کے ساتھ!

    درست شعر یوں ہے

    یہ الگ بات کہ تعمیر کی توفیق نہ ہو
    ورنہ ہر دل میں‌کئی تاج محل ہوتے ہیں​
     
  8. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اصلاح کا شکریہ !!
    بچپن میں کہیں سے سنا تھا۔یاد داشت کو خاصی تکلیف دے کر لکھا تھا :wink:
    ۔۔۔۔۔۔۔
    میرے بچپن کے دن کتنے اچھے تھے دن
    آج بیٹھے بٹھائے کیوں یاد آگئے؟
    میرے بِچھڑوں کو مجھ سے ملا دے کوئی (ب کے نیچے زیر پڑھی جائے :)
    میرا بچپن کسی مول لا دے کوئی
    میرے بچپن کے دن کتنے اچھے تھے دن
     
  9. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    نعیم بھائی! اچھا کیا آپ نے جو ب کے نیچے زیر پر توجہ دِلا دی، ورنہ ہم نے تو آپ کو بَچھڑوں سے ملا دیا تھا۔ :wink: :lol:
     
  10. دن رات
    Offline

    دن رات ممبر

    Joined:
    Oct 11, 2006
    Messages:
    65
    Likes Received:
    0
    بارات کہیں 33 کو تو نہیں آئے گی نا؟
     
  11. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبد الجبار بھائی لکھتے ہیں
    بھائی !!‌مجھے پتہ تھا کہ یہاں کیسے کیسے علمی و ادبی ذوق کے حامل لوگ بیٹھے ہیں سو حفظِ ما تقدم کے تحت میں نے دفاعی تدابیر اختیار کر لی تھیں :D
     
  12. ع س ق
    Offline

    ع س ق ممبر

    Joined:
    May 18, 2006
    Messages:
    1,333
    Likes Received:
    25
    اللہ تعالی نے سب کچھ پر مبنی جو گٹھڑی موصوف کو دی تھی اس میں صرف ایک دلہن ہی کی کمی رہ گئی، جسے پورا کرنے کے لئے یہ شادی کارڈ بھجوایا جا رہا ہے۔

    بہت خوب :?
     
  13. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شادی کارڈ میں ترمیم
    سب کچھ کی جگہ بہت کچھ پڑھا جائے۔ شکریہ
    اب 32 تاریخ نہ بھولیے گا
     
  14. حماد
    Offline

    حماد منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    402
    Likes Received:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    شاعری کا انداز تو آزاد سا ہے مگر سوچ بڑی پختہ لگتی ہے موصوف کی
     
  15. شہزادی
    Offline

    شہزادی ممبر

    Joined:
    May 26, 2006
    Messages:
    155
    Likes Received:
    1
    جو ہو اس کو اہل ملتی ہے اسے اہلیہ
    ہر ایک کی قسمت میں منے کی ماں کہاں
     
  16. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    ارے واہ شہزادی جی! آپ نے یہ شعر کہہ کر ہماری اُردو کے آغاز کے دن یاد کروا دیئے :) (یاد رہے کہ شروع شروع میں یہ شعر شہزادی جی کے دستخط میں ہُوا کرتا تھا)
     
  17. نادیہ خان
    Offline

    نادیہ خان ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2006
    Messages:
    827
    Likes Received:
    9
    :haha:​
    کیا زبردست شعر ہے!​
    :haha:​
     
  18. شامی
    Offline

    شامی ممبر

    Joined:
    Aug 25, 2006
    Messages:
    562
    Likes Received:
    1
    زبردست
     
  19. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شہزادی جی
    مزہ آگیا شعر پڑھ کر۔۔۔۔۔۔ کیا بات ہے
     
  20. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Oct 7, 2006
    Messages:
    4,590
    Likes Received:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    جو ہو اس کو اہل ملتی ہے اسے اہلیہ
    ہر ایک کی قسمت میں منے کی ماں کہاں
    [/quote]
    آپ کے خیالات جان کر خوشی ہوئی،
     
  21. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اب ایک خیال اور بھی سن لیں
    ہر عورت کی قسمت میں کہاں نازِ عروساں
    کچھ پھول تو کِھلتے ہی مزاروں کے لیے ہیں
     
  22. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    نعیم صاحب !
    کچھ پھول تو آپ جیسوں سے نازِ عروساں حاصل کرنے کی بجائے خود ہی مزاروں پر چڑھنے کی دعائیں مانگ لیتے ہیں :)
    وہ کہتے ہیں نا کہ “ایسے جینے سے تو موت بہتر“
     
  23. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اب میں کیا بولوں :( زاہرا جی نے تو چپ کروا دیا مجھے :oops:
     
  24. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    نعیم بھائی! آپ کی بولتی بند ہو گئی؟ تعجب ہے۔ :)
     
  25. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہاں نا۔۔۔ زاہرا جی نے اِنٹری ہی ایسی جارحانہ انداز سے دی ہے کہ میں ہوش باختہ بلکہ ہوش فاختہ سا ہو گیا ہوں :shock:
    عبد الجبار بھائی کچھ مدد کریں۔ آخر بھائی کس لیے ہوتے ہیں
     
  26. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    نعیم بھائی! گھبرانے کا نہیں، اپُن ہے ناں، کسی قسم کی گھبراہٹ محسوس ہو تو فوری اپُن کو ذپ کرنے کا۔ :wink:
     
  27. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    میاں نعیم یہ تم اسمبلی میں بل پاس کروائےبغیر مہینے کی 32 تاریخ کیسے مقرر کروا لی۔ اس بات پر تمہارا کورٹ مارشل کیا جاتا ہے۔
    میاں نعیم پر دو گھنٹے کی پابندی عائد کی جاتا ہے۔کہ اسمبلی خاموش بیٹھیں گے۔
     
  28. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جو چپ رہے گی زبانِ نعیم
    کمپوٹر پکارے گا پھر نعیم کا​

    میں تو پہلے بھی چپ ہی ہوں۔ لگتا ہے آپ کو بش نے کوئی گراس نہیں ڈالی ۔ وہ غصہ آپ اسمبلی پر نکال رہے ہیں :wink:
    اور مجھے میاں نہ سمجھنا جو بھیگی بلی کی طرح اور خشک چوہے کی طرح میدان چھوڑ کر شاہ سعود کی نسل کی جھولی میں جا بیٹھا۔
    ظالم ہم فقیروں سے دوستی کر لو
    دو جہاں میں بادشاہ کہلاؤ گے​
     
  29. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    نعیم بھائی! اپنے شعر کی درستنگی کر لیں۔

    ہم فقیروں سے دوستی کر لو
    گُر سِکھا دیں گے بادشاہی کے​
     
  30. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ عبد الجبار بھائی ۔
    ویسے جس پائے کے شعر صدرپاکستان کو سمجھ آتے ہیں‌میں نے اس سطح کا لکھا تھا۔ :wink:
     

Share This Page