1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مزاحیہ شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از واحد نعیم, ‏26 جولائی 2008۔

  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ بہت اچھے ساگراج جی
     
  2. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    یہ میں نے کہیں پر سنا تھا،!!!!!!

    تتلیاں پھولوں پر منڈلاتی تو ھونگی
    بھنوروں کا دل بہلاتی تو ھونگی

    ھم تو تڑپتے ھیں آپ کی یاد میں
    ھچکیاں آپ کو بھی آتی تو ھونگی
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ہاہاہاہاہاہاہہا
    بہت خوب سید جی
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    سید ضمیر جعفری مرحوم ایک اعلی پائے کے شاعر تھے بالخصوص مزاحیہ شاعری میں انتہائی تنوع اور منفرد انداز رکھتے تھے۔ ذیل میں‌انکی مشہورِ زمانہ مزاحیہ نظم " پرانی موٹر " پیش خدمت ہے۔
    پرانی موٹر



    عجب اک بار سا مردار پہیوں نے اٹھایا ہے
    ا سے انساں کی بد بختی نے جانے کب بنایا ہے
    نہ ماڈل ہے نہ باڈی ہے نہ پایہ ہے نہ سایہ ہے
    پرندہ ہے جسے کوئی شکاری مار لایا ہے
    کوئی شے ہے کہ بینِ جسم و جاں معلوم ہوتی ہے
    کسی مرحوم موٹر کا دھواں معلوم ہوتی ہے
    طبعیت مستقل رہتی ہے ناساز و علیل اس کی
    اٹی رہتی ہے نہر اس کی ٬ پھٹی رہتی ہے جھیل اس کی
    توانائی قلیل اس کی تو بینائی بخیل اس کی
    کہ اس کو مدتوں سے کھا چکی عمر طویل اس کی
    گریباں چاک انجن یوں پڑا ہے اپنے چھپر میں
    کہ جیسے کوئی کالا مرغ ہو گھی کے کنستر میں
    ولایت سے کسی سرجارج ایلن بی کے ساتھ آئی
    جوانی لٹ گئی تو سندھ میں یہ خوش صفات آئی
    وہاں جب عین اس کے سر پہ تاریخِ وفات آئی
    نہ جانے کیسے ہاتھ آئی مگر پھر اپنے ہات آئی
    ہمارے ملک میں انگریز کے اقبال کی موٹر
    سن اڑتالیس میں پورے اٹھتر سال کی موٹر
    یہ چلتی ہے تو دوطرفہ ندامت ساتھ چلتی ہے
    بھرے بازار کی پوری ملامت ساتھ چلتی ہے
    بہن کی التجا٬ماں کی محبت ساتھ چلتی ہے
    وفائے دوستاں بہرِ مشقت ساتھ چلتی ہے
    بہت کم اس خرابے کو خراب انجن چلاتا ہے
    عموما زورِ دستِ دوستاں ہی کام آتا ہے
    کبھی بیلوں کے پیچھے جوت کر چلوائی جاتی ہے
    کبھی خالی خدا کے نام پر کھچوائی جاتی ہے
    پکڑ کر بھیجی جاتی ہے٬ جکڑ کر لائی جاتی ہے
    وہ کہتے ہیں کہ اس میں پھر بھی موٹر پائی جاتی ہے
    اذیت کو بھی اک نعمت سمجھ کر شادماں ہونا
    تعال اﷲ یوں انساں کا مغلوبِ گماں ہونا
    بہ طرزِ عاشقانہ دوڑ کر٬ بے ہوش ہو جانا
    بہ رنگِ دلبرانہ جھانک کر٬ روپوش ہوجانا
    بزرگوں کی طرح کچھ کھانس کر خاموش ہوجانا
    مسلمانوں کی صورت دفعتا پر جوش ہوجانا
    قدم رکھنے سے پہلے لغزشِ مستانہ رکھتی ہے
    کہ ہر فرلانگ پر اپنا مسافر خانہ رکھتی ہے
    دمِ رفتار دنیا کا عجب نقشا دکھائی دے
    سڑک بیٹھی ہوئی اور آدمی اڑتا دکھائی دے
    نظام زندگی یکسر تہہ و بالا دکھائی دے
    یہ عالم ہو تو اس عالم میں آخر کیا دکھائی دے
    روانی اس کی اک طوفانِ وجد و حال ہے گویا
    کہ جو پرزہ ہے اک بپھرا ہوا قوال ہے گویا
    شکستہ ساز میں بھی ٬ محشر نغمات رکھتی ہے
    توانائی نہیں رکھتی مگر جذبات رکھتی ہے
    پرانے ماڈلوں میں کوئی اونچی ذات رکھتی ہے
    ابھی پچھلی صدی کے بعض پرزہ جات رکھتی ہے
    غمِ دوراں سے اب تو یہ بھی نوبت آگئی٬ اکثر
    کسی مرغی سے ٹکرائی تو خود چکرا گئی ٬ اکثر
    ہزاروں حادثے دیکھے٬ زمانی بھی مکانی بھی
    بہت سے روگ پالے ہیں زراہِ قدر دانی بھی
    خجل اس سخت جانی پر ہے مرگِ ناگہانی بھی
    خداوندا نہ کوئی چیز ہو٬ اتنی پرانی بھی
    کبھی وقتِ خرام آیا تو ٹائر کا سلام آیا
    تھم اے رہرو کہ شاید پھر کوئی مشکل مقام آیا


    سید ضمیر جعفری مرحوم
     
  5. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    :201: بہت خوب جی بہت خوب :201:
     
  6. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائ بہت خوب۔ :dilphool:



    :201: :201: :201:
    :201: :201:​
     
  7. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    واہ واہ بہت خوب۔۔۔ :201: ۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اللہ تعالی محترم سید ضمیر جعفری رحمتہ اللہ علیہ صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔۔آمین۔۔۔
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    نور جی ۔ حسن رضا بھائی اور کاشفی بھائی۔
    پسندیدگی کا شکریہ

    میری بھی دعا ہے کہ اللہ کریم سید ضمیر جعفری صاحب پر کروڑوں رحمتیں نچھاور فرمائے۔ آمین
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    شادی کے بعد حسن کا نکھار ختم ہو گیا
    لیلیٰ مجنوں میں تھا جو پیار ختم ہو گیا

    لیلیٰ نے مار مار کے گنجا کر دیا اس کو
    مجنوں پہ چھایا ہوا خمار ختم ہو گیا

    گھر سے جاتا ہے تو ہفتوں خبر نہیں آتی
    عشق پر سے اس کا اعتبار ختم ہو گیا

    کاغذ جیسی روٹی تھی وہ بھی گئی مک
    مرتبان میں رکھا تھا جو اچار ختم ہو گیا

    لات مار کے دھتکار دیں گے امریکہ والے
    اک بار جو پاکستان پر انحصار ختم ہو گیا

    کجلا بڑا مہنگا بکتا ہے بازار میں اب
    عاشقوں پر حسین اکھیوں کا وار ختم ہو گیا

    چاروں صوبوں میں سیاست کا بازار گرم ہے
    عثمان باقی جو بھی تھا کاروبار ختم ہو گیا

    شاعر : عثمان ​
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    ہوووووووووووووووو
    زرداری کو دیکھا تو ایسا لگا


    جیسے دل ہو خراب
    جیسے کوئی عذاب
    جیسے عادی فقیر
    جیسے مردہ ضمیر
    جیسے
    ناسور ہو کوئی رِستا ہوا

    ہوووووووووووووووو
    زرداری کو دیکھا تو ایسا لگا


    جیسے بجلی کا تار
    جیسے خنجر کی دھار
    جیسے دوزخ کی آگ
    جیسے زہریلا ناگ
    جیسے
    آہستہ آہستہ چڑھتا زہر

    ہوووووووووووووو
    زرداری کو دیکھا تو ایسے لگا


    جیسے گھٹیا سی ذات
    جیسے کھوتے کی لات
    جیسے کالی سی رات
    جیسے دشمن کی گھات

    جیسے
    کوئی بھکاری ہو ہنستا ہوا

    ہووووووووووووووووووووو
    زرداری کو دیکھا تو ایسا لگا۔
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مہنگائی



    ہو گیا کپڑا اگر مہنگا تو ہو
    تم بھی استعمال اس کا چھوڑ دو
    دوستو جب تک یہ مہنگائی رھے
    چشم پوشی سے برابر کام لو
     
  12. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    :a180: :84: :84:
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ نور بہنا۔ :a191:
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھی پالیسی ہے
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    کیمیکل سائنس کے طالبعلم کا پیار

    کیمکل سائنسز کے طالب علم کا پیار

    نہ کیمسٹری ہوتی ، نہ میں سٹوڈنٹ ہوتا
    نہ لیب ہوتی ، نہ یہ ایکسیڈنٹ ہوتا
    اک دن نظر آئی تھی اک حسین لڑکی
    ٹیسٹ ٹیوب جیسی سندر ناک تھی اسکی
    آنکھوں سے چھلکتا تھا کچھ اس طرح کا پیار
    ٹرنکولائزر ہوکوئی یا کوئی الکوحل کا خمار
    نظریں ملیں تو پھر ری ایکشن ہوا
    کچھ اس طرح اپنے پیار کا پروڈکشن ہوا
    لگنے لگے اسکے گھر کے چکر ایسے
    نیوکلیس کے گرد الیکٹرون گھومے جیسے
    اس دن ہمارے ٹیسٹ کا کنفرمیشن ہوا
    جس دن اسکے ابا سے ہمارا انٹروڈکشن ہوا
    سن کے ہماری بات وہ ایسے بھڑک اٹھے
    فیوسن ٹیوب میں سوڈیم جیسے جل اٹھے
    بولے ہوش میں آؤ پہچانو اپنی اوقات
    آئرن مل نہیں سکتا کبھی گولڈ کے ساتھ
    ٹوٹا اس دن ہمارے ارمانوں کا بیکر
    ہم چپ رہے پنسلین کا کڑوا گھونٹ پی کر
    اب اسکی یادوں کے سوا ہمارا کام چلتا نہیں
    لیب میں اب اس دل کے سوا کچھ جلتا نہیں
    زندگی ہوگئی ان سیچوریٹڈ کاربن کی طرح
    اور ہم پھرتے رہتے ہیں آوارہ ہائیڈروجن کی طرح
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    بٹوے میں تصویریں

    کرینہ ہو ، کرشمہ ہو، ایشوریا ہو کہ مادھوری
    نہ شک کر دیکھ کر بٹوے میں میرے انکی تصویریں
    میں اس نیت سے ان کو دیکھتا ہوں غور سے بیگم
    " نگاہِ مردِ مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں "
     
  17. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی اگر ترنم سے پڑھیں تو مزا آ جائے جیسا مشاعرہ میں تھا
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم بزم خیال بھائی ۔ حظ لینے کے لیے تو ترنم سے ہی پڑھ رہا ہوں۔
    لیکن آپ سب کو ترنم سے سنا کر کلام کا ص گنوانا نہیں چاہتا۔ :hpy:
     
  19. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اچھی پرمزاح شاعری ہے۔ شکریہ !!!!
     
  20. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اچھا کلام ھے مگر نظر نہیں‌آرھا فی الحال
     
  21. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاحیہ شاعری

    واہ واہ واہ واہ واہ واہ واہ واہ واہ واہ واہ واہ واہ واہ واہ واہ
     
  22. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاحیہ شاعری

    اچھی اور مزاحیہ شاعری ہے
     
  23. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    جواب: مزاحیہ شاعری

    :201: واہ چاچو واہ :201:
     
  24. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاحیہ شاعری

    عقربن آپ بھی کچھ شیئر کریں نا
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاحیہ شاعری

    میں ساحلوں پہ رہوں، پھر بھی مجھ کو پیاس رہے
    بد دعادی تھی تو نے مجھے،کوئی نہ میرے پاس رہے
    لیکن میں دیتا ہوں دعا تجھ کو تہِ دل سےاے ظالم!
    خدا کرے کہ تیرے گھر میں ہمیشہ تیری ساس رہے!
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    بتی چلی گئ

    پانچ دن ملے زندگی کہ مگر
    گزرے ہی تھے چار کہ بتی چلی گئی

    کل واپڈا کے دفتر میٹنگ تھی کچھ خاص
    ہونے لگی تکرار کہ بتی چلی گئی

    موت کی طرح اس کا بھی وقت نہ رہا
    عید کی شاپنگ ، بھرا بازار کہ بتی چلی گئی

    سکول ٹائم اور واپڈا کی ذہانت
    ناشتہ ہونے لگا تیارکہ بتی چلی گئی

    شادی والے دن بڑے خوش تھے ہم
    گلے پڑنے لگے تھے ہار کہ بتی چلی گئی

    زرداری کے بعد تعریف کے قابل واپڈا والے
    کوئی بھی ہو تہوار کہ بتی چلی گئی

    بتی رہی تو پھر ملیں گے جناب
    محاورہ بدل گیا سرکار کہ بتی چلی گئی
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاحیہ شاعری

    ہے آپ کے ہونٹوں پر جو مسکان وغيرہ
    قربان گئے اس پہ دل وجان وغيرہ

    بلي تو يو نہي مفت ميں بد نام ھوئي ہے
    تھيلے ميں تو کچھ اور تھا سامان وغيرہ

    بے حرص و غرض فرض ادا کيجئيے اپنا
    جس طرح پولس کرتي ہے چالان وغيرہ

    اب ہوش نہيں کوئي کہ بادام کہاں ہے
    اب اپني ہتھيلي پہ ہيں دندان وغيرہ

    کس ناز سے وہ نظم کو کہہ ديتے ہيں نثري
    جب اس کے خطا ہوتے ہيں اوزان وغيرہ

    ہر شرٹ کي بشرٹ بنا ڈالي ہے انور
    يوں چاک کيا ہم نے گريباں وغيرہ



    انور مسعور
     
  28. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاحیہ شاعری

    واہ لمبے عرصے بعد اچھی انٹری ملی ہے
     
  29. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاحیہ شاعری

    [​IMG]
     
  30. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاحیہ شاعری

    بہت خوب کیا بات ہے،!!!!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں