1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مزاحیہ شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از واحد نعیم, ‏26 جولائی 2008۔

  1. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاحیہ شاعری

    ________________________________________
    پھِر بِھی مُجھ سے یہ گِلہ ہےکہ وفادار نہیں


    ہےبجا حلقہء ازواج میں مشہوُر ہوں میں
    تیرا بیرا، تیرا دھوبی ، تیرا مزدوُر ہوں میں
    زن مُریدی کا شرف پاکے بھی رنجُور ہوں میں
    قِصّہء درد سُناتا ہُوں کہ مجبُور ہُوں میں
    میری مخدُومہ میرے غم کی حِکائت سُن لے
    ناز بردار سے تھوڑی سِی شکِایت سُن لے
    زچہ بن بن کے بجٹ میرا گھٹایا تُو نے
    ہر نئے سال نیا گُل ہے کِھلایا تُو نے
    گورا بھی ہے، کالا بھی ہے،، کانا بھی ہے کانی بھی ہے
    اِس میں انگلش بھی ہے ، دیسی بھی ہے ،جاپانی بھی ہے
    رِشتہ داروں نے تیرے ، جان میری کھائ ہے
    فؤج کی فؤج میرے گھرمیں جو در آئی ہے
    کوئ ماموں ، کوئ خالو ، کوئ بھائی ہے
    بات کہنے کی نہیں تو بھی تو ہرجائی ہے
    کیسے غُربت میں ، میں پالوں تیرے غمخواروں کو
    اِن ممولوں کو سمبھالُوں یا چِڑی ماروں کو
    کس قدر تُجھ پہ گِراں صُبح کی بیداری ہے
    اُٹھ کے چُولہے کی طرف جانا تجُھے بھاری ہے
    مجھ سے کب پیار ہے ،ہاں نیند تجُھے پیاری ہے
    تو ہی کہہ دے یہی انعامِ وفاداری ہے
    میں وہ شؤہر ہوں کہ خود آگ جلائی جِس نے
    لا کے بستر پہ تجھے چاے پِلائ کِس نے
    تو ہی کہہ دے تیرا حُسن نکِھارا کِس نے
    اِس بلیک آؤٹ سےمُکھڑے کو سنّوارا کِس نے
    کؤن تیرے لیے درزی سے غرارا لایا
    واسطہ دے کے غریبی کا خدارا لایا
    پِھر بھی مُجھ سےہی گِلہ کہ کماتا کم ہُوں
    لے کے شاپنگ کے لیےتُجھ کو، میں جاتا کم ہُوں
    نؤجوانی میں تجُھے عیش کراتا کم ہُوں
    اور پلازا میں تجھُے فِلم دِکھاتا کم ہُوں
    کاش نوٹوں سے حکُومت میری جیبیں بھر دے
    مُشکلیں شوہرِ مظلُوم کی ساری ہی آسان کر دے
    محفلِ شعرو سُخن میں تو چمک جاتا ہُوں
    تیری سرکار میں پہنچُوں تو دبک جاتا ہُوں
    تُو جو بلغم بھی کھنگارے تو ٹِھٹّک جاتا ہُوں
    گُھور کر دیکھے تو پیچھے کو سِرک جاتا ہُوں
    پِھر بھی مُجھ سے یہ گِلہ ہےکہ وفادار نہیں
    توہے بیکار تیرے پاس کوئ کار نہیں


    علّامہ اِقبال ؒ سے معذرت لے ساتھ​
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاحیہ شاعری

    آج تک وہ بینڈ باجے شامیانہ یاد ہے
    خود کو اتنی دھوم سے سولی چڑھانا یاد ہے

    تین موقع بھی دیے قاضی نے غور و فکر کے
    آج تک ہو قیمتی موقع گنوانا یاد ہے

    ایک نہ کافی تھی ہر مشکل سے بچنے کے لیے
    ہم کو ہاں کا فیصلہ وہ احمقانہ یاد ہے

    گھر جسے لائے تھے ہم روٹی پکانے کے لیے
    اب پکاتی ہے ہمیں ۔اس کا پکانا یاد ہے

    نہ سلائی جانتی ہے نہ کوکنگ معلوم ہے
    ہاں اسے شوہر کو انگلی پر نچانا یاد ہے

    اسکی ہر اک بات پر کہنا ہی پڑتا ہے بجا
    اس طرح اسکا ہمیں برسوں بجانا یاد ہے

    مانتے ہیں ہم حسین حادثہ ہوگا شدید
    بتاؤ کے تم کو واقعہ اتنا پرانا یاد ہے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاحیہ شاعری


    اب کیا کہوں ؟:119:
    ہارون جی ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛!
    میں نے کوئی رائے دی تو میرا ہی کام خراب ہو گا
    پہلے ہی بڑی مُشکِل سے منایا ہے اُسے
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاحیہ شاعری

    پھر تو اس کو حذف کردینا چاہئے
     
  5. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاحیہ شاعری

    کس کو؟؟؟؟
    خیال کریں کیسے مشورے دے رہے ہیں۔
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مزاحیہ شاعری

    الکرم صاحب کو نہیں دے رہا
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اعلی شکوہ ہے ۔ مزہ آگیا ۔
     
    الکرم اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہونہار طالب علم

    کل رات کتاب میری طرف دیکھتی رہی
    اور نیند مجھے اپنی طرف کھینچتی رہی
    آخر نیند کے حملے سے میں مات ہو گیا
    پھر اک ہونہار بچہ بنا پڑھے سو گیا

     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کتنا بیبا منڈا ہے
     
  10. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    لبوں پہ آ کے قلفی ہو گئے اشعار سردی میں
    غزل کہنا بھی اب تو ہو گیا دشوار سردی میں

    محلے بھر کے بچوں نے دھکیلا صبح دم اس کو
    مگر ہوتی نہیں اسٹارٹ اپنی کار سردی میں

    مئی اور جون کی گرمی میں جو دلبر کو لکھا تھا
    اسی خط کا جواب آیا ہے آخر کار سردی میں

    دوا دے دے کے کھانسی اور نزلے کی مریضوں کو
    معالج خود بچارے پڑ گئے بیمار سردی میں

    کئی اہلِ نظر اس کو بھی ڈسکو کی ادا سمجھے
    بچارا کپکپایا جب کوئی فنکار سردی میں

    یہی تو چوریوں اور وارداتوں کا زمانہ ہے
    کہ بیٹھے تاپتے ہیں آگ پہریدار سردی میں

    لہو کو اس طرح اب گرم رکھتا ہے مرا شاہین
    کبھی چائے، کبھی سگرٹ، کبھی نسوار سردی میں
    شاعر نامعلوم
     
    واصف حسین، نعیم اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  12. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    کیسے کہ دوں کہ منہ توڑ دیا ہے اس نے
    بات تو سچ ہے مگر بات ہے بڑے بھائی کی
     
    نظام الدین اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
  14. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    گھر میں آن اترے ہیں مہمان خدا خیر کرے
    سخت مشکل میں ہے پھر جان خدا خیر کرے
    صرف مہمان جو ہوتے تو کوئی بات بھی تھی
    ہاتھ میں ان کے ہے دیوان خدا خیر کرے
     
    نظام الدین نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے اب ہر حال میں لمحہ لمحہ مسکرانا ہے
    کہ سالی جی نے کرنے عید پاکستان آنا ہے
    ہمیشہ سے سنا تھا آفتیں تنہا نہیں آتی
    سنا ہے اس کے شوہر نے بھی ساتھ آنا ہے
    یہ و ہ سالی جس کے پاس ہر سائیز کے بچے ہیں
    انہی بچوں نے گھر میں کیا ادھم مچانا ہے
    یہاں تک بھی ہوتا تو میں اتنا نہ گھبراتا
    بیگم کے بڑے بھیا نے بھی مسقط سے آنا ہے
    یہ وہ بھیا ہیں جس کیساتھ ایک بھابھی بھی ہوتی ہے
    اور جس نے شیخیوں سے آسمان سر پہ اٹھانا ہے
    ابھی سسرال جاکر ساس جی کو ساتھ لانا ہے
    یہ ایسے ہے جیسے جون میں ملتان جانا ہے
    پریشان ہوکر سوچتا رہتا ہوں اکثر
    مجھے کیا یاد رکھنا ہے کیا بھول جانا ہے


    نعیم ، حنا شیخ ، سید شہزاد ناصر
     
  16. شانی
    آف لائن

    شانی ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2012
    پیغامات:
    3,129
    موصول پسندیدگیاں:
    241
    ملک کا جھنڈا:

    اور جو زرا سی بھی کوتائی ھو گئی
    تو بیگم نے وہ آنکھیں دکھانا ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں