1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعیم کا تعارف

Discussion in 'میں کون ہوں؟' started by عبدالجبار, Nov 15, 2006.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    گویا میں سمجھوں کہ آپ کو میرا تعارف قبول ہے اور پسند آگیا ہے ؟ :a191:
     
  2. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    جو مرضی سمجھ لیں :139:
     
  3. نادیہ۔رضا
    Offline

    نادیہ۔رضا ممبر

    آپ کا تعارف اچھا لگا :139:
     
  4. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    نعیم بھائی خود بھی بہت اچھے ہیں
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    شکریہ نادیہ رضا ۔اچھے لوگوں کو دوسرے لوگ اچھے ہی لگتے ہیں :dilphool:
     
  6. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    ہارون بھائی ۔ آپ کی برادرانہ محبت ہے ۔
    اللہ تعالی آپکو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دائمی خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین

    دعاؤں میں‌یاد رکھا کریں۔
     
  7. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    آمین ثم آمین

    پرچہ حل نہیں ہوا
     
  8. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    آپ سب مجھ سے ایک ایک سوال ۔۔ جو جو پوچھنا ہے ۔۔ پوچھتے جائیے۔ میں جواب دیتا جاؤں گا۔
     
  9. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    سارے سوال اکٹھے ہی حل کریں


    السلام علیکم نعیم بھائی

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ جو کہ آپ پہلے حل کر چکے ہیں براہ مہربانی اسے حل کریں دوبارہ تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کا موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔


    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت پرانی
    سارے سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: آج کا دن ہے
    نوٹ: خوشخطی کے اضافی نمبر نہیں ہوں گے

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکوں کو غلط بیانی کی اجازت نہیں ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں نہیں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے نہیں بتانے ہیں، اُن کے بتانے ہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان نہ کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟
    10- شادی ہوئی ہے یا نہیں ؟
    11- اگر شادی ہوءی ہے تو شادی کرنا کیوں ضروری سمجھا؟
     
  10. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    مرد کی زبان ایک ہوتی ہے ۔10۔ سال پہلے نعیم بھائی نے عمر 64 سال بتائی تھی آج تک اس بات پر قائم ہیں
     
  11. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    چھکا :139: :101: :wow:
     
  12. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    میں نے بال ہی کوئی نہیں کروائی ۔ چھکا کاہے کا ؟ :nose:
     
  13. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    وعلیکم السلام بھائی ۔

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    نعیم رضا۔۔ اس سے زیادہ تو میں نے نادرا والوں کوشناختی کارڈ بنانے کے لیے بھی نہیں بتایا تھا! پتہ نہیں کس نے رکھا!
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    ہے مگر یہاں نہیں بتاؤں گا۔۔۔۔ پیار سے رکھا گیا۔
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    30 سے کچھ زیادہ ۔۔(لڑکوں کو یہ اجازت کیوں ‌نہیں دی گئی)؟؟
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    پاکستان سے باہر اور دنیا کے اندر
    (عمر دراز مانگ کے لائے تھے چار دن
    دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں)

    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    کاش پاکستانی سندات میں تعلیم بھی ہوتی۔ (تعلیم یافتہ کہلانے کے لیے)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    جہاں کچھ شغل مل جائے (ان کے؟ کن کے؟ کون کے؟ کس کے؟ کب کے؟)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    پیشہ ور نہ جان ہمیں اے جان تمنا
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    جب ایک پل کا بھروسہ نہیں تو مستقبل کیا اور عزائم کیا؟
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟
    کسی ویب پر ایک لنک دیکھا تھا ۔
    10- شادی ہوئی ہے یا نہیں ؟
    الحمدللہ کئی بار ہوچکی ہے ۔ :237:
    11- اگر شادی ہوءی ہے تو شادی کرنا کیوں ضروری سمجھا؟
    اس سوال پر تو میں نے آج تک غور ہی نہیں کیا ۔ ویسا اب خود سے پوچھا ہے تو جواب ملا ہے
    " شادی کیے بغیر اپنے ہی ولیمے کے چاول کھانے کا موقع نہیں ملتا ۔ اس لیے ۔۔۔۔ "


    لیجئے جناب ۔ اضافی سوالات سمیت پرچہ حل کردیا ۔
    اب مجھے اجازت ہے ؟ :baby:
     
  14. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    آپ نے میرا دیا ہوا پرچہ تو حل ہی نہیں کیا اُن اور اِن سوالوں میں بہت فرق ہے :131:
     
  15. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    حسن بھائی ۔ خواہ مخواہ الزامات لگاتے جانا بڑی ناانصافی ہے۔
    آپ حوصلہ کریں۔ دو چار جملے زیادہ لکھنے کی ہمت فرمائیں
    اور مجھے سوالوں کا تفصیلی حوالہ دے کر بتائیے کہ کونسا پرچہ حل نہیں کیا اور کیا فرق ہے ؟
     
  16. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    آپ سب سے پہلے میرے سوالات غور سے پڑھیں :boxing:
     
  17. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جی دوبارہ غور سے پڑھ لیے ہیں۔
    اور ان سوالات کے لیے میرے جوابات بالکل درست ہیں۔
     
  18. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    آپ نے اپنا پہلے والا تعارف اُٹھا کر یہاں پیسٹ کر دیا ہے
     
  19. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    یہ سفید جھوٹ ہے۔ آپ اوپر میرے جوابات نمبر 9، 10 اور 11 پڑھیں۔
     
  20. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    چاچو جی۔ کئی بار ہونے کا کیا مطلب ہے ؟ :143:
     
  21. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    آپ نے میرا دیا ہوا پرچہ ابھی تک نہیں پڑھا :139:
     
  22. زرداری
    Offline

    زرداری ممبر

    شکر ہے ما بدلوت کی پوچھ پڑتال بھی مسٹر نعیم کی طرح نہیں کی گئی ورنہ این آر او سے پہلے والی جگہ پر پہنچا دیا جاتا ۔ :176:
     
  23. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    آپ کا تعارف ہمیں نہیں چاہیے کیونکہ ہم آپ کو مکمل طور پر جانتے ہیں :serious:
     
  24. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    عقرب :
    بھتیجے جی ۔ یہ بات میں نے بالکل درست کہی ہے۔ 3 بار شادی کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ :bigblink:
     
  25. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    اب اس لڑی کو تالا لگ جانا چاہیے :horse:
     
  26. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    نعیم بھائی آپ کی شادیوں سے سڑ بل کر حسن بھائی لڑی کو بند کروانے کی دھمکی دے رہے ہیں :176:
     
  27. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    آپ کا مطبل ہے نعیم بھائی کے 3 میاں ہیں :a172:
     
  28. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    زرداری صاحب ۔ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو " ڈیل " کرنے والے " محسن " مل جاتے ہیں ۔
    لیکن یہاں تو سب لوگ مجھ بھولے بھالے کے جان کے درپے ہیں ۔
     
  29. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    کیوں حسن بھائی ۔ جیلس ہوگئے ؟ :84:
     
  30. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    جیلس کی بات نہیں ہے جب آپ نے سوال ہی حل نہیں کرنے تو فائدہ
     

Share This Page