1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مجھے لڑنا ہے

'کھیلو کودو بنو نواب' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏2 جنوری 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    سنا ہے ، پنجوں کا سوپ بہت مزےدار ہوتا ہے ؟
     
    ثانی مرادآبادی اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے لڑنا ہے
    لاتوں گھونسوں سے
    پنجہ مارنے والا چونچ بھی مار سکتا ہے
     
    ثانی مرادآبادی اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کہاں سے سنا ہے
     
  4. ثانی مرادآبادی
    آف لائن

    ثانی مرادآبادی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2018
    پیغامات:
    168
    موصول پسندیدگیاں:
    126
    ملک کا جھنڈا:
    یہ اردو ہے حضور :D
    اُسْکَانا
     
  5. ثانی مرادآبادی
    آف لائن

    ثانی مرادآبادی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2018
    پیغامات:
    168
    موصول پسندیدگیاں:
    126
    ملک کا جھنڈا:
    مذاق کا موڈ تھا:p
    ورنہ پنجوں کے بغیر تو ہم شاعری بھی نہیں کر سکتے
    کہ پھر موبائل میں مصرعے ترتیب نہ دے سکیں گے :D
     
  6. ثانی مرادآبادی
    آف لائن

    ثانی مرادآبادی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2018
    پیغامات:
    168
    موصول پسندیدگیاں:
    126
    ملک کا جھنڈا:
    پنجوں کا سوپ:cfd:
     
  7. ثانی مرادآبادی
    آف لائن

    ثانی مرادآبادی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2018
    پیغامات:
    168
    موصول پسندیدگیاں:
    126
    ملک کا جھنڈا:
    ھھھھھھ
    ہماری چونچ دوسروں کی چونچوں کی طرح نہیں ہے:D
    ویسے لاتوں گھونسوں کی لڑائی میں ہم قبل از وقت ہی اپنی شکست کا اعلان کرتے ہیں
    اور لفظی لڑائی میں فخریہ اپنی جیت کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا جی ڈھنڈورچی نکلے آپ بھی


    ویسے ڈھنڈورا پیٹنا آسان ہے بہ نسبت پٹھان سے لڑنےکے
     
    ثانی مرادآبادی نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. ثانی مرادآبادی
    آف لائن

    ثانی مرادآبادی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2018
    پیغامات:
    168
    موصول پسندیدگیاں:
    126
    ملک کا جھنڈا:
    اوہ تو مدِّ مقابل ایک پٹھان ہے
    آئیے پھر دو دو لفظ ہو جائے
    طبع آزمائی میں اپنی اپنی لفظ گری سامنے لائیں
    تیروں کےنوک پلک سنوار لیے جائیں
    بر سرِ ابرو، شکن چڑھا لی جائے
    برچھوں، بھالوں، نیزوں کو پرکھ لیا جائے
    بندوق کی نال میں محاورات کے گولے رکھ لیے جائیں

    اور اشہبِ انصاف کی لگام اپنی اس صوابدید کو سونپی جائے جو قاضئ دہر ہے
    آئیے رزمِ سخن میں کود پڑیں
     
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    مد مقابل پٹھان ہے جان کر کس قدر ابتہاج اور مسرت نمایاں ہو چکا ہے
    صیاد و صید کا گماں ہونے لگا ہے


    عنقاے ظفر فتح کا در کھول کے نکلا
    شہباز اجل صید کو پر تول کے نکلا
     
    ثانی مرادآبادی نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ثانی مرادآبادی
    آف لائن

    ثانی مرادآبادی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2018
    پیغامات:
    168
    موصول پسندیدگیاں:
    126
    ملک کا جھنڈا:
    اجی! ابتہاج اور مسرت تو تب ہو کہ صیاد اپنے شکار میں کامیاب ہو

    شہ کہتے تھے ہے باڑھ پہ دریا نہ رکے گا
    اس موج پہ آفت کا طمانچہ نہ رکے گا
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نے جو لفظوں کے تیر ہماری جانب پھینکے ہیں
    وہ ہمارے تخیل کے قتل کو کافی ہیں

    تمہارے ترکشِ مژگاں کی کیا کروں تعریف
    جو تیر اس سے چلا سو جگر کے پار ہوا
    اس میدان میں بھی مجھے ایک ڈھال کی ضرورت ہے شکیل احمد خان بھائی
     
    ثانی مرادآبادی نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    میں حاضرہوں ،زنیرہ جی!
     
    Last edited: ‏23 دسمبر 2018
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. ثانی مرادآبادی
    آف لائن

    ثانی مرادآبادی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2018
    پیغامات:
    168
    موصول پسندیدگیاں:
    126
    ملک کا جھنڈا:
    مقتل کا یہ جذباتی ماحول، اس پہ تیروں کی بارشیں، رزم گاہ کی مخمور مٹی میں لوٹ پوٹ ایک پھڑپھڑاتا پرندہ میدان پر ہر چہار جانب سے چھا جانا چاہتا ہے

    داغِ لالہ بھی ہوں اور لالہ کا شیدائی بھی
    چاہتا ہوں میں اسی سے ہی مسیحائی بھی
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    یہ پرندہ ہمیں تو گِدھ معلوم ہوتا ہے:
    پرواز ہے دونوں کی اِسی ایک فضاء میں
    کرگس کا جہاں اور ہے شاہیں کا جہاں اور
     
    Last edited: ‏23 دسمبر 2018
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    • بے شک۔۔۔۔۔گدھ کا سکون اور جنون دونوں کم تردرجہ کے،بے وقعت اور ایک ایک انگ سے ظاہرہوجاتے ہیں
    • شاہین کا سکون بھی شاہانہ ،جنون بھی باوقاراور رُوم رُوم سے تدبر آشکار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    • یہ ہیجانی اورطوفانی بلکہ شیطانی کیفیت پرندے سے زیادہ کسی درندے کی معلوم ہوتی ہے۔
    • حاضر آئے نہیں ،حاضر ہویاسامنے آئے۔۔۔۔
     
    Last edited: ‏23 دسمبر 2018
  17. ثانی مرادآبادی
    آف لائن

    ثانی مرادآبادی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2018
    پیغامات:
    168
    موصول پسندیدگیاں:
    126
    ملک کا جھنڈا:
    ھھھھھھھ
    نفسیات کا علاج اردوئے معلی نہیں، جو شعلہ و لالہ کے رنگ میں فرق سے قاصر ہے۔
    کسی غضنفر کے زیرِ تربیت ہمت کی تعلیم، کسی عاجز کی امید و بیم اور بوقتِ ہراس تدبیر میں ترمیم کی ناقص العقل "شاہین" کی جارحانہ اداؤں میں قطعاََ گنجائش نہیں ہے
    صفاتِ مذکورہ محض انسان کے خاصّے ہیں جو مکھی کے مزاج اور اس کی عقل سے باہر ہیں، ہو بھی کیوں نہ، کہ مکھی ساری خوبصورتیوں سے الگ کسی پھنسی کی ہمہ دم متلاشی ہے
    "خاکم بدہن" مجھے کردارکشی کا کوئی شکوہ نہیں
    ہم کل بھی طبع آزما تھے، آج بھی طبع آزما ہیں
    گستاخی معاف
    "حاضر آنا" مستعمل ہے خواہ کسی کو بھدا معلوم ہو
     
  18. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    جوطرزِ اداآپ اورآپ کے حلقہ ٔ احباب میں مستعمل ہے ،وہ آپ اور اُن تک ہی تو محدود ہے۔کتناہی چاہیں کہ یہ انداز زمانے کا چلن ہوجائیں ،ہرگزممکن نہیں۔ رات ،رات ہے چمکتاہوادِن نہیں اوردِن میں یہ ممکن نہیں کہ خورشید جہاں تاب کا جوبن ہواور شب کا دیا بھی کہیں روشن ہو۔دنیا اُسے پھونکوں سے اور پھونکوں سے نہیں تو جوتوں سے بجھا دیتی ہے البتہ اندھیری کوٹھڑیاں۔۔۔۔۔۔۔رجب علی بیگ سُروُرتھے کہ ایک دیا ،وقت نے اُن کے ساتھ کیا کیا۔میرامن دہلوی ہیں کہ چندے آفتاب ،چندے ماہتاب اور اُن کے دم سے ہمیں بھی نظر آرہی ہے ،آپ بھی دیکھئے اُردُو نظم و نثر کی آب وتاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔علوم وفنون،سائنس وتکنیک کا کون ساشعبہ رہ گیا ہے ، جس میں سادہ ، سہل اور رواں اُردُو میں کتابیں موجود نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اُن کتابوں کے مصنفین،مؤلفین،محققین،معلمین ،مفسرین۔۔۔۔۔۔ہمارے ،ہمارے بچوں کے ،ہماری نسلوں کے محسنین ہیں۔یہ میرامّن دہلوی کی "باغ وبہار "کا فیض ہے،رجب علی بیگ سُروُر کی "فسانہ ٔ عجائب " کا کرشمہ نہیں:
    علم کی ابتدا ہے ہنگامہ
    علم کی انتہاہے خاموشی​
     
    Last edited: ‏23 دسمبر 2018
    عامر شاہین نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. ثانی مرادآبادی
    آف لائن

    ثانی مرادآبادی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2018
    پیغامات:
    168
    موصول پسندیدگیاں:
    126
    ملک کا جھنڈا:
    کمنٹ، نہیں بلکہ طویل مضمون وہ بھی صاحبِ مسندِ عرشِ سخن کا
    مضمون جو اب عدمِ سرور کا مجموعہ ہے، عدمِ ظرافت کا نمائندہ ہے
    اس قدر طویل کہ "علم کی انتہا ہے خاموشی" سے بر سرِ پیکار ہے
    آپ میر امّن سے فیض یافتہ، میر امّن جو انگریزوں سے وابستہ
    ہم آج کے لیے مثال، ہر لال پیلے کے لیے گُلال

    ان کا جو فرض ہے وہ اہلِ سیاست جانیں
    اپنا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
    "حضرت جگر مرادآبادی"
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بے شک !ہم میر امّن سے فیض یافتہ ہیں اور آپ ایک عجب انداز کی شوریدہ سری سے اِس درجہ حواس باختہ ہیں کہ حضرتِ جگرؔ مرحوم کی امانت میں خیانت کرگئے۔۔۔"میرا"۔۔۔کی جا۔۔۔اپنا۔۔۔دھر گئے۔ہمارے مراسلے کے جواب میں ایک غیر مقبول زبانِ مدقوق میں آپ نے جو کچھ کہا۔۔۔۔۔وہ آپ ہی جانیں کیا تھا:
    اگر اپنا کہا تم آپ ہی سمجھے تو کیا سمجھے
    مزا کہنے کا جب ہے اِک کہے اور دوسراسمجھے​
     
    عامر شاہین نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نےدُرست فرمایااُردُو تحریرکا وہ انداز جس کا دیاماضی میں بھی جلا مگر بے نور رہا۔۔۔۔۔ہمارے پیارے ثانی صاحب اُسی بے نور دئیے کو چراغ ِ راہ سمجھ بیٹھے ہیں۔جبکہ فورٹ ولیم کالج کے بے ضمیر مگر روشن دماغ ،جوہر شناس ڈاکٹر جان گلکرائسٹ کی درخواست پرمیرامن نے اُردُونگارشات کے لیے جدید طرز کی ایک ایسی مشعل روشن کی؛جس سے وہ قلعہ،ساراشہر،پوراملک،تمام ایشیا، کُل جہاں جگمگااُٹھا۔اُردُو خورشید ہو گئی ،قابلِ دید ہو گئی ۔
     
    Last edited: ‏24 دسمبر 2018
    عامر شاہین اور حنا شیخ 2 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری پیاری اردو کے سرمایہء سخن جناب شکیل احمد خان صاحب کےفیض رسانِ عبارتِ متین کی کیفیت دیکھ کر کئی خم نشینوں کے نشے ہرن ہو جاتے اور اس کے ادراکِ غوامض میں اپنی عقل و خرد کھودیتے جہاں ایسے ایسے سرخوشان خمستانِ معنی جرعہ خوار بادہ گفتار اور نشہ حسنِ بیان سے سرشار سخن وری کے شہنشاہ ہوں وہاں پھر ہم جیسے نارسیدہ اس پختگی مطالب کو کیا پائیں کہاں سے ایسی قوتِ متخیلہ لائیں سوائے اس کے کہ یہ راہِ باریک دیکھ کر قدم لڑکھڑائیں اور اپنی نا فہمی پر عرقِ انفعال میں غوطہ کھائیں۔

    دوسری جانب ثانی مرادآبادی صاحب کو اس معرکے میں اس طرزِ نو ایجادِ اردو سے لگاؤ ہے اور خط و کتابت میں ان کا ہم جیسے پٹھانوں سے برتاؤ ہے۔ ثانی صاحب کے یہ گہر ہائے شب افروز سلکِ تحریر میں منسلک ہو کر زینت بخشِ عروسِ سخن ہوں اور پھر دونوں احباب کے یہ گلہائے پراگندہ ایک ساتھ جمع ہو کر ایک جا گلدستہ ہوں تا اس کی روائح روح پرور سے دماغ نکتہ سرایاں غیرتِ چمن ہو۔

    حنا شیخ 2 اس میدان کی للکار سن کر حیران ہیں میری بہن زنیرہ بھی اس معرکے میں آپ کے شانہ بہ شانہ ہے
    یارب دُرِ شاہوار کے سامنے خزف ریزوں کا کیا اعتبار اور لعل و زمرد میں پتھر کے ٹکڑوں کا کیا وقار
    مگر "الامر فوق الادب”سمجھ کر اپنے کو اسی خوانِ نعمت کا ذُلّہ چین جان کر یہ چند سطریں لکھیں نظیری اپنا نظیر دیکھ لیتا اور اگرزنیرہ گل کو فنِ اردو میں اپنا حریفِ غالب نظر آ جاتا ہے تو اپنے پشتو کے زہر میں بجھے تلوار کی نوک سے طبع آزمائی کو میدان میں اترتی ہے
     
    عامر شاہین، حنا شیخ 2 اور شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    واہ زنیرہ واہ!
    تیرا اندازِ سخن شانہ ٔ زلفِ الہام
    تیری رفتارِ قلم جنبشِ بالِ جبریل
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ!!!
     
  25. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    گدھ کی تعریف سن کے رہا نہیں جاتا
    گدھ تو ایک کاہل پرندہ ہے گدھ کی بے حوصلگی اور پست ہمتی کو کون نہیں جانتا
    تھڑ دلی اور سہل انگاری اس بے ہمت پرندے کا وتیرہ ہے
    نہ شکار کرتا ہے نہ میدان مارنے کا حوصلہ ہے
    بس مردار کھاتا ہے اورمردار ہونے تک انتظار کرتا ہے
    گدھ کا صبر اس کی کم ہمتی پر دلالت کرتا ہے
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    گدھے کی رپوٹیشن کیسے خراب ہوئی؟
    یہ حقیقت کوئی جانتا ہے کہ گدھا بیوقوفی کے زمرے میں کیسے شامل ہوا؟
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    شاباش اور شکریہ زنیرہ!
    آپ نے ایک بات جو ادھوری تھی وہ پوری کہہ دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. ثانی مرادآبادی
    آف لائن

    ثانی مرادآبادی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2018
    پیغامات:
    168
    موصول پسندیدگیاں:
    126
    ملک کا جھنڈا:
    اس مہمان نوازی کے لیے شکریہ
    شکریہ اسلام آباد
    شکریہ پاکستان
    فالی اللہ المشتکی وبیدہ الخیر
    گزشتہ مکالمات میں حواس باختگی کا نمونہ کس نے پیش کیا یہ فیصلہ قارئین پر ہے
    میر امن کا فضالہ چکھنے والی مکھی کو اقبال کی صفائی سے کیا سروکار
     
    زنیرہ عقیل اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. ثانی مرادآبادی
    آف لائن

    ثانی مرادآبادی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2018
    پیغامات:
    168
    موصول پسندیدگیاں:
    126
    ملک کا جھنڈا:
    حواس باختگی نے الفاظ ہی کھو دئے
     
    زنیرہ عقیل اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. ثانی مرادآبادی
    آف لائن

    ثانی مرادآبادی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2018
    پیغامات:
    168
    موصول پسندیدگیاں:
    126
    ملک کا جھنڈا:
    یہ مضمون حواس باختگی کا عمدہ نمونہ ہے
    انگریزوں سے وابستہ میر امن یاد ہے ابو الکلام یاد نہیں
    اس قدر غلط فہمی وہ بھی 58 سالہ پیارے ادیب کی حیران کن ہے
     
    زنیرہ عقیل اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں