1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لکھنوی زبان

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏25 نومبر 2006۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آپ آئے تو بہاروں نے لٹائی خوشبو
    پھول تو پھول تھے کانٹوں سے بھی آئی خوشبو
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کانٹوں اور خوشبو کی بات اور وہ بھی گل سے کر رہے ہیں ہم تو گل ہو کے کانٹوں اور خوشبو کی اس زندگی سے اس قدر بیزار ہیں کہ ہر روز ہمیں روز محشر اور ہر رات راتِ ہجراں کی لگتی ہے سہل سی زندگی گزارنے کا فن ابھی تک سیکھا ہی نہیں اب کیا کہوں دل کی بات کہ ایک معصوم سا دلِ غمزدہ ہے سو بھی ہے آفات و تکالیف پریشانیوں اور مصائب کے بیچ ایسے میں بہار اپنی قیمتی خوشبو اس پریشاں حال ٹوٹی پھوٹی گل پر کیسے لٹائیں گے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    دنیا کی ہر قیمتی اور انمول شے اپنی قدر کے لحاظ سے اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ چمن میں گل نہ ہوں چمن کی دلکشی نہیں رہے گی۔ جبکہ کانٹے گل کی حفاظت پر معمور ہوتے ہیں۔ اس لئے گل اور کانٹوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

    بہار ایک موسم ہی نہیں ہے بلکہ بہار زندگی نو کو کہتے ہیں جب سوکھے اور بجھے ہوئے درخت سر سبز و شاداب ہوکر اپنی راعنائیاں بکھیرتے ہیں اور قدرت کے حسن کو اجاگر کرتے ہیں۔ اسی طرح کچھ لوگ بھی بہاروں کی طرح زندگی نو کے پیام بر ہوتے ہیں جنھیں دیکھ کر گل تو گل کانٹے بھی (مستعار لیکر) خوشبو سے ماحول کو معطر کردیتے ہیں۔

    کہیں امید سی ہے دل کے نہاں خانے میں
    ابھی کچھ وقت لگے گا اسے سمجھانے میں
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اس بہار سے گل کاکیا لینا دینا جو لمحہ بھر کے لیے جو ایک وقفہ قلیل کے لیے آکر اور گل و گلستان کو زندگی کی امید دے کر پھر ایک طویل عرصے لیے چشم زدن میں غائب ہو کر پھولوں کو مرجھانے کے لیے چھوڑ دیتا ہے اور جو پھول ایک بار مرجھا جائے وہ پھول پھر کبھی ترو تازہ نہیں ہوتا چاہے ہزاروں پھول مزید اسی ٹہنی پر ابھر آئیں
     
  5. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ اللہ ۔ ۔ ۔ ہر شخص ہے مغمور ، ہر دل میں کربل مچا ۔ ۔ ۔
     
  6. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ رے تیرا شکر ہے ۔ ۔ ۔ اب بھی اس زمانے میں معصوم سے دلوں کے غموں پر حوصلہ بڑھانے اور زخموں پر پر پھاہے رکھنے والے ، دلوں کی آس بندھائے رکھنے والے ، نیک ولی صفت لوگ موجود ہیں ۔ ۔ ۔
     
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہائے یہ چابلوسی یہ خوشامد یہ تملق کرنا
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  9. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ رے ۔ ۔ ۔ معصوم سا کے خلوص کو چاپلوسی سمجھا جاتا ہے ، معصوم سا کی چاہت کو خوشامد کہا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ معصوم سا کے معصوم سے جذبات کو تملق ۔ ۔ ۔ مالک یہ دنیا بڑی ظالم سی ہو گئی ہے ۔ ۔ ۔ اب تو کہیں پہاڑوں کی طرف نکل جانے کا دل کرتا ہے ۔ ۔ ۔ اللہ اللہ ۔ یعنی معصوم سا اور چاپلوس ۔ ۔ ۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    چلیئے محترم ہمیں بھی ساتھ لیتے جائیے ان اونچے اونچے پہاڑوں پربتوں کہساروں ڈھلانوں ٹھیلوں اور دشوار گزار راہوں پر تاکہ کہ ہم بھی ان خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں اور ایک خالص زندگی کو قریب سے دیکھنے کا اتفاق ہو کیوں کہ قدرتی حسن کی دیوانی میں بھی ہوں
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    آنسہ محترمہ ۔ فنون لطیفہ سے ذرا سا شغف رکھنے والے بھی کہساروں ، پربتوں، وادیوں اور آبشاروں کا دلدادہ ہوتا ہے ۔ اور ہم تو آپ کی سخن وری اور سخن فہمی کے دل سے قائل ہیں ۔ یقینا فطرت آپ کے احساسات کو پوری شدت سے متاثر کرتی ہو گی ۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    مشکور و ممنون ہیں آپ کی محبت کے ویسے آ پ کی فصاحت و بلاغت آپ کی سخن گوئی اور خوش بیانی آپ خوش گفتاری و شیریں زبانی آپ کی سخن وری و سخن فہمی آپ کی طلیق اللسانی و سخن آرائی کے ہم بھی دلدادہ ہیں
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تو آپ کا اعلی ظرف ہے کہ مجھ سے کم فہم اور سخن ناشناس کے بے ربط اور بے معنی و لغو باتوں کو اہم جانتی ہیں ۔
    ویسے یہ کچھ وہی تو نہیں ہو گیا ۔
    من ترا حاجی بگویم تو مرا قاضی بگو
     
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    من ترا حاجی بگویم تو مرا ملا بگو (میں تجھے حاجی کہتا ہوں اور تو مجھ کو ملا کہہ) یہ محاورہ عام طور پر ’’من تیرا حاجی بگویم تو مرا حاجی بگو‘‘ کے طور پر مشہور ہے جسے آپ نے قاضی بگو کہہ دیا لیکن’’ حاجی بگو‘‘ کی بجائے ’’ملاّ بگو‘‘ درست ہے ۔
    لیکن میری رائے تفاوت رکھتی ہے آپ کی رائے سے اور قطعاً آپ کے محاورے سے اتفاق نہیں کرونگی کیوں کہ آپ کی فراست کا ہمیں علم ہے اور مستفید ہوتے رہتے ہیں اور یہ ناچیز اپنے بارے میں کہےگی

    من آنم کہ من دانم
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    طویل غیر حاضری کے بعد بہت بے چین و بے قرار رہنے کے بعد آج از سرِ نو حاضرِ خدمت ہوں، اس ناگہاں غیر حاضری کا سبب انٹر نیٹ سروس کی عدم دستیابی تھا جو بالآخر منت سماجت اور تنبیہ و تشنیع کے امتزاج سے بحال ہوئی۔
    زنیرہ عقیل نے بجا فرمایا کہ پٹھانوں کو اس معاملے میں رعایت حاصل ہے، ہمارا ماننا تو یہ ہے کہ پٹھان اور سکھ اس لحاظ سے ایک ہی مکتب فکر کے پیرو کار ہیں، ان کے لطائف کی بھرمار اس بات کی شاہد ہے کہ یہ کئی لحاظ سے بہت سی رعایات کی مستحق ہیں۔ رہی بات سینے پہ وار کرنے کی تو کسی نے کیا خوب کہا ہے؛
    مقابلہ ہو تو سینے پہ وار کرتا ہے
    وہ دشمنی بھی بڑی پروقار کرتا ہے
    نگر میں اس کی بہت دشمنی کے چرچے ہیں
    مگر وہ پیار بھی دیوانہ وار کرتا ہے​
     
    آصف احمد بھٹی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی خوش طبعی بجا ہے لیکن پختونوں کے تلفظ جو اکثرو بیشتر مذاق بن جاتے ہیں در اصل پشتو گویائی کی وجہ سے بھی ہے
    جیسے ہم آپکو عامر کے نام سے پکارینگے تو پشتو میں تخاطب جو لکھتے وقت آپ اس نشان (!) سے ظاہر کرتے ہو پشتو میں بولا بھی جاتا ہے جیسا کہ عامر کے آخر میں الف لگا کر عامرا کر دیتے ہیں یہ تخاطب ہے شاہین کو شاہینہ یا شاہینا کہہ کر بلانا بھی تخاطب کو ظاہر کرتا ہے
    تو اکثر لڑکے کا نام اردو بولنے والوں کو لڑکی کا نام لگتا ہے مگر وہ پشتو میں بالکل درست ہے ہاہاہاہاہا
    پٹھانوں کے لطائف جو بیان کیے جاتے ہیں وہ تو تعصب میں کسی بھی لطیفے میں پٹھان کا نام دیا جاتا ہے اور یہ سب کراچی میں دو سیاسی پارٹیوں کے تصادم کے بعد زور پکڑ گیا تھا لیکن یہ بات واضح ہے کہ پٹھانوں کی سادگی لوحی کی وجہ سے ان سے کچھ عوامل سر زد ہوتے ہیں جو ان کے مذاق کا سبب بنتے ہیں
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    پٹھان قوم کے نمائندہ کے طور پر آپ کی سادہ لوحی و معصومیت کے تو ہم اول دن سے قائل ہیں اور آپ نے اپنی قوم کے دفاع میں لکھنوی اردو کی حدود و قیود کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جن دلائل و براہین کا بلاتکلف استعمال کیا ہے اس سے آپ کی اپنی قوم سے محبت اظہر من الشمس ہے، اور آپ کا ہمارے زورِ قلم کو فقط خوش طبعی کے طور پر لینے کا اظہارآپ کی فکرِ حقیقت رسا کا آئینہ دار ہے۔
     
  18. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    محترمین محفل ، یہ کیسے ممکن ہے کہ پٹھان اور سادہ لوح ؟ ارے دنیا کی وہ کون سی ہیوی مشینری ہے جو کوئی پٹھان زادہ صرف ایک بار دیکھ کر ہی نہ چلا سکے ۔ ۔ ۔ کسی پٹھان ذادے کو یہ بتانے کی ضورت ہی نہیں کہ بھائی یہ ٹینک ہے اور اسے چلانے کے لیے یہ کرنا پڑتا ہے ۔ ۔ ۔ ہر پٹھان زادہ پیدائشی طور پر تکنیکی دماغ لیکر پیدا ہوتا ہے پوری انسانی تاریخ آٹھا کر دیکھ لیں ، کبھی کسی نے سوچا بھی ہو گا کہ لکڑی کی بنی ریڑھھی کے نیچے آگ جلا کر مکئی کے دانے بھنے جا سکتے ہیں ؟ ہمارے بھائی پورے پاکستان میں یہ کارنامہ انجام دیتے پھر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ یہ واحد قوم ہے جو پورے بر صغیر میں ہر جگہ موجود ہے ، پشاور سے دہلی اور آگے جنوبی ریاستوں مدراس (چنئی) اور کیرالہ تک پٹھان موجود ہیں ۔ ۔ ۔
    اور حضور یہ پٹھان ہی تھے کہ جن کی سبب آج ہم بر صغیر کے لوگ اللہ اور رسول اللہ کا نام لیتے ہیں ۔ ۔ ۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    خوش طبعی کے الفاظ کو فقط چُہل بازی و خوش مزاجی کے طور پر قبول کیجیے کیوں کہ ہم آ پ کی خوش اخلاقی نیک طبعی آپ کی ظرافت و مزاج کی کھلی کو سمجھتے ہیں چوں کہ تعلق میرا پختون گھرانے سے ہے چنانچہ پختونوں کی فطرت ، اصل خلقعت و خواص کو زیادہ سمجھ سکتی ہوں تو دفاع کرنے کا حق رکھتے ہوئے حقائق کو آپ کے رو برو کر کے فقط اپنی جاں خلاصی کا جواز بنا کر پیش کر رہی ہوں
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آصف بھائی کے طریقہ جراءت ڈھارس ، ارادئہ بلند الوالعزمی، حوصلہ حالی کے بعد ہم تھوڑتے سے چھوڑے ہو گئے ہیں لیکن الفاظ نہیں ہیں ہاں البتہ اتنا ضرور کہوں گی کہ جرات و غیرت ، عزم و فیاضی، قابلیت و قدرت، قوت و لیاقت، حوصلہ و ہمت جو پٹھانوں کی میراث ہے کہیں اور دیکھنے میں نہیں ملتی ایک معصوم سا بچہ کراچی کی سڑکوں پر بوٹ پالش یا کسی سخت قسم کی مزدوری کرتے ہوئے نظر اس لیے آتے ہیں کہ ان کی غیرت کو یہ گوارہ نہیں کہ ان کی ماں یا بہن مزدوری پر نکلے
     
  21. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    لکھنو کے دبستانوں میں لوٹ آئیے ۔ ۔ ۔ کیسے کیسے گوہر پارے پڑے رل رہے ہیں ۔ ۔ ۔ لعل شاہی خاک میں مل رہے ہیں ۔ ۔ ۔ زبان کی چاشنی رس گھول رہی ہے ۔ ۔ ۔ آئیے اور لطف لیجئے ۔ ۔ ۔
     
  22. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لکھنوی دانش گاہ کے دروازے کو معمور سمجھ کر ہم تو مایوسی کے عالم میں نہ جانے کیا کچھ سوچ رہے تھے
    اک طرف ہم باطل پسندوں کے زیرِ عتاب رہے دوسری طرف سینہ زوری کا یہ عالم تھا کہ ہماری ہی لڑیوں پر استحصال بالجبر کا ماحول رہا اور عناد و بیر کے بکسے کھول کر بیٹھ گئے
    ہماری لڑیاں حسد و خصومت کی نذر ہو گئیں اور بِنا دلائل کی بات چیت پر جب جواب نہ بن پایا تو لڑی کو تالے لگا دیے گئے
    یہ روش ظالمانہ ہی نہیں باہمی نزاع و منازعت سے بھر پور ہے. بحث و تکرار اگر تعمیری بنیادوں پر ہو تو خیر کا سبب بنتا ہے . حق بات کہنے والے کو طرفداری و حمایت ، دستگیری و حامی ہونے کے طعنے سہنے پڑتے ہیں. خود ی کا یہ عالم ہے کہ نہ کوئی دلیل ہے نہ بات کا طرز و طریقہ. متفیان مملکت کی اس بات سے نالاں ہیں کہ فتووں کو جیب میں رکھتے ہیں
    ذمہ داروں کا یہ عالم ہے کو فورم پر تمام مسالک و مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکھٹے کر کے محبت کی فضا پیدا کرنے کی بجائے تفریق منافرت اور کھٹن کا ماحول تخلیق کر کے اپنے مسالکی نظریئے کو دوسروں پر توپنے کی کوشش کی جاتی ہے
    ذمہ داروں کا تعین کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے کہ وہ شخص سب کی آنکھوں کا تارا ہو اور کسی سے بیر نہ رکھنے والا اور محبت سے معاملات کو دیکھنے والا پرکھنے والا ہو. اللہ رحم فرمائے ہم سب پر.
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    کہیں تعصب نہیں برتا گیا ۔ ۔ ۔ بس کچھ غلط فہمیاں تھی ، ہو جاتی ہے ، انسان ہیں تو غلط فہمیاں ہو ہی جاتی ہیں ، میں آپ سے صد فیصد اتفاق کرتا ہوں کہ بحث باہمی تعمیری اور مثبت ہونی چاہیے اور دلیل سے ہونی چاہیے اور کھلے دل سے ہونے چاہیے ، اپنا موقف دلیل کے ساتھ پیش کرنے کا علم اور دوسرے کی دلیل کو سمجھنے اور اگر درست ہو تو مان لینے کی ہمت اور پھر اپنے موقف سے رجوع کرنے کا حوصلہ لازم ہے ۔ ۔ ۔ خیر! خدا پنج انگشت برابر نہ کرد ۔ ۔ ۔ سو عرض ہے کہ دل میلا نہ کیجئے ، ہم سب یہاں اس محفل میں باہمی احترام کے رشتے میں بندھے ہیں ، اپنے بھائیوں کی طرف سے میں آپ سے معزرت خواہ ہوں ۔ ۔ ۔ اللہ آپ کو خوش و سلامت رکھے ۔ ۔ ۔ شکریہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    خود چکھ رہے ہیں اور مجھے دیتے ہیں یہ حکم
    ایمان لایئے کہ یہ لڈو نفیس ہیں
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جلیبی ، امرتی ، برفی گلابی ، لڈو ، پیڑے ہیں
    غرض میں کیا کہوں؟یارو،یہ سب دم کے بکھیڑے ہیں
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    ارے یہ کیا ؟ گلے ، شکوے ، اور ایک ہی زقند میں آپ حلوائی کی دوکان میں پہنچ گئی ؟ بئی بہت خوب ! یعنی کیا مرنجع مزاج واقعی ہوئی ہیں ۔ ۔ ۔ حلوائی بھی سوچتا ہو گا کہ ، جلیبی ، امرتی ، برفی گلابی ، لڈو ، پیڑے ، رس گلے ، گلاب جامن سب چکھ چکھا کر کہتی ہیں " مال تازہ نہیں ہے ، تازہ مال منگوائیں تو کچھ خریدیں ۔ ۔ ۔
     
  27. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    دل میلا نہیں کرتے اللہ کے حوالے کر دیتے ہیں ہم
     
  28. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان صاحب کی کمی اس لڑی میں محسوس ہو رہی ہے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان صاحب ۔ ۔ ۔ اک نظر عنایت ادھر بھی ۔ ۔ ۔ کچھ معصوم سا جیسوں کا بھلا ہو جائے گا ۔ ۔ ۔
     
  30. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    کئی بار اِدھر آیا ۔آپ حضرات کو باہم محوِ گفتگو پایا۔اللہ اللہ !آپ حضرات و خواتین (بلکہ خاتون و حضرات) کے مکالمے ۔طرزِ تکلم،آداب،تسلیمات۔۔۔۔۔لغات،طور،طریق،سب کے سب عمدہ ،سب کے سب نستعلیق۔وہ الفاظ جو ڈکشنریوں میں پڑے فریز ہوگئے تھے اِ س لڑی اور اِس پیج کی بدولت ڈی فریزہوئے، سی بریز ہوگئے ہیں۔آپ حضرات نے جس محبت اور خلوص سے مدعو کیا اُس کے لیے یہ پنبہ دہاں، ہیچ مداں ، مقلدِزبانِ عصرِ رواں شکیل احمد خاں آپ کا ممنون و مشکور ہے ۔اِس سے زیادہ لکھنؤکی اُردُو لکھنے سے معذور ہے۔
     
    Last edited: ‏30 نومبر 2018
    زنیرہ عقیل اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں