1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

Adobe ImageReady میں متحرک وچمکدار تصویر

Discussion in 'فروغِ علم و فن' started by مجیب منصور, Feb 12, 2009.

  1. مجیب منصور
    Offline

    مجیب منصور ناظم

    Joined:
    Jun 13, 2007
    Messages:
    3,149
    Likes Received:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ
    کافی دنوں کے بعد آج ایک پھر ایک بہترین اور آسان تر سبق لیکر حاضر ہواہوں
    بہت سارے احباب کہتے رہتے رہتے تھے کہ اگلاسبق کب آرہا ہے؟کثرت مشاغل کی وجہ سے میں ٹالتاہی رہتاتھا کہ ان شاءاللہ اگلاسبق بھی آہی جائے گا
    بالآخرہمت کرتے ہوئےکچھ وقت نکال کرنیاٹیوٹوریل بنانا شروع کردیا
    ملاحظہ فرمائیے

    یہ کام کرناہوگا Adobe ImageReady میں ،اگر آپ اردومیں لکھنا چاہتے ہیں توسب سے بہتر ورژن Adobe Photoshop 8.0 CS MEہے
    لیکن اگر اردومیں کام نہیں کرنا تو فوٹوشاپ کا کوئی بھی ورژن انسٹال کرلیں
    اب آتے ہیں اپنے کام کی طرف
    سب سے پہلے Adobe ImageReady کھول کر نیوفائل کھولیں اور اس کی کوئی بھی سائزرکھیں پھرنیچے duplicates current frame پر کلک کرکےجتنے فریم بناناچاہتے ہیں بناڈالیں میں نے تو چاربنائے ہیں آپ بھی فی الحال چارہی بنائیں
    درج ذیل تصویرنمبر1 سے خوب واضح ہے
    [​IMG]
    نیچے کی تصویرنمبردومیں آپ کوایک سے چھ تک اعدادنظر آئیں گے،آپ کی سہولت کےلیے میں ان نمبروں کی ترتیب سے سمجھاؤں گا،خوب سمجھیے
    (1)
    ٹولز کی لائن میں سےTپر کلک کریں
    (2)
    ماؤزکے ذریعے سے کلک کرکے جولکھناچاہتے ہیں،لکھدیں
    (3)
    اسٹائل پرکلک کریں اب نیچے بہت سارے اسٹائل کئی کلرزمیں نظرآئیںگے
    کسی بھی ایک پرکلک کرنے سے لکھاہواکام رنگین نظرآئےگا
    (4)
    اب فریم نمبر۲کو سلیکٹ کریں اوراسٹائل کے رنگوں میں سے کسی رنگ پرکلک کریں اسی طرح تیسرےاورچوتھے فریم پرکریں
    (5)
    یہاں کلک کرنے سے آپ کو اسٹائلزکی لائن نظر آئے گی جس میں بےشماراسٹائلزاورکلرموجودہیں،نیچے کی طرف سے کسی پر بھی کلک کرنے سے اسٹائل تبدیل ہوجائے گا اور اس میں کئی کلر ہوں گے(لیکن فی الحال اسے مت چھیڑیں )
    (6)اس میں مختلف رنگ دکھائے گئے ہیں
    [​IMG]
    اب آپ کو اس تحریرکو کچھ cropیعنی چھوٹاکرنے کی ضرورت پڑیگی ورنہ خوامخواہ زیادہ جگہ گھیریگی
    چنانچہ تصویر میں نمبر1 marquee tool (m)پرکلک کریں اب نمبر2 میں جتنی مقدار کوکروب کرناہے اسے ماؤس سے گول دائرہ دیں
    دیکھیے تصویر
    [​IMG]
    اب نیچے animation پلیٹ میں(1)سب سے پہلے تمام فریم کوماؤس اورctrlکی مدد سے سلیکٹ کریں ،کیونکہ اس سے ہم چلنے کی رفتار کچھ سلو کرسکیں
    پھر(2)رائیٹ کلک کرکے ۱ سیکنڈ یا2سیکنڈ یاجو آپ بہتر سمجھیں منتخب کریں
    (3)پلے پرکلک کرکے رفتار بھی چیک کریں اورپلے جب چاہیں کرتے رہیں تاکہ آپ چیک کرسکیں کہ کہیں کوئی غلطی تو نہیں ہوئی

    [​IMG]
    اب آخری مرحلہ ہے ۔۔۔اپنی پوری محنت کومحفوظ کرنا اور اس کے لیے جوطریقہ تصویر میں نظرآرہاہے اسی کے مطابق سیوکریں
    [​IMG]
    لیجیے آپ کی زبردست محنت کام آگئی
    نتیجہ دیکھ لیں۔۔۔اور ہاں کیسا رہایہ سبق؟ضروربتائیے گا
    [​IMG]
     
  2. مجیب منصور
    Offline

    مجیب منصور ناظم

    Joined:
    Jun 13, 2007
    Messages:
    3,149
    Likes Received:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    معذرت خواہ ہوں کہ اوپرعنوان میں تحریرکی جگہ پرتصویرکالفظ لکھدیاہے۔منتظمین سے گذارش ہے کہ تصویر کی جگہ تحریرلکھدیں
     
  3. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    بہت شکریہ

    مگر مجھے یہ بتائیں کیا ہم ورلڈ پیڈ یا ایڈیٹر میں‌جا کے اردو لکھ سکتے ھیں لکھ سکتے ھیں تو کیسے
     
  4. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    بہت اچھا سبق ترتیب دیا ہے آپ نے مجیب بھائی۔ اور آخر میں اسلام کا امن و آشتی کا چمکتا دمکتا پیغام بھی بہت خوب ہے۔ جزاک اللہ خیر۔
     
  5. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    خوشی جی، سوال تو آپ نے مجیب بھائی سے کیا ہے، لیکن خیال آیا کہ آپ کی توجہ اس لنک کی طرف دلائی جائے، جہاں دی گئی معلومات پر عمل کر کے آپ ورڈ پیڈ، ایم ایس ورڈ وغیرہ میں اردو تحریر کر سکتی ہیں

    viewtopic.php?f=44&t=5384&start=0

    اگر آپ کا سوال اس سے مختلف ہے تو امید ہے مجیب بھائی بہتر جواب دے دیں گے۔
     
  6. مجیب منصور
    Offline

    مجیب منصور ناظم

    Joined:
    Jun 13, 2007
    Messages:
    3,149
    Likes Received:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    میری بھنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خوشی۔اور پیارے بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔این آر بی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ
    اور خوشی جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کے سوال کے بارے میں این آربی بھائی نے جامع جواب دیاہے :flor:
     
  7. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    شکریہ ار بی ااینڈ مجیب جی

    چیک کرکے مزید شکریہ ادا کروں گی
     
  8. ایم عتیق
    Offline

    ایم عتیق ممبر

    Joined:
    Dec 14, 2008
    Messages:
    141
    Likes Received:
    0
    بہت خوب مجیب منصور بھائی۔۔۔۔۔۔۔بہت ودھیا سبق تھا اس بار

    بہت اچھے انداز میں آپ نے ٹیوٹوریل بنایا۔۔۔ گریٹ۔۔
     
  9. مجیب منصور
    Offline

    مجیب منصور ناظم

    Joined:
    Jun 13, 2007
    Messages:
    3,149
    Likes Received:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایم عتیق بھائی۔واقعی یہ سبق انتھائی آسان ہے
     
  10. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ مجیب منصور بھائی ۔
    اہم ، دلچسپ ، مفید علم کے فروغ کے لیے بہت سا شکریہ قبول کیجئے۔ :hands:
     
  11. مجیب منصور
    Offline

    مجیب منصور ناظم

    Joined:
    Jun 13, 2007
    Messages:
    3,149
    Likes Received:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    میری حوصلہ افزائی کا۔بہت بہت شکریہ نعیم بھائی۔آپ بھائیوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے
     
  12. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 30, 2011
    Messages:
    6,325
    Likes Received:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: Adobe ImageReady میں متحرک وچمکدار تصویر

    السلام علیکم
    جیسا کہ بتایا گیا بالکل ویسا ہی بنانے کی کوشش کی ہے پھر بھی ڈر ور لگتا تو ہے ہی کہ کچھ خرابی نہ ہو، دوسرا یہ کہ اردو نہیں لکھ پا رہی اس میں مجھے اسکی بھی ٹینشن ہو رہی ہے۔۔۔۔اسلیئے جہاں بھی کچھ خرابی یا غلطی ہو تو ضرور بتائیے اور اصلاح کیجیئے ، شکرگزار ہونگی
    (لیکن ڈانٹیئے گا مت :120:مجھے ڈانٹ سے بہت ڈر لگتا ہے)

    [​IMG]

    [​IMG]


    :n_thanks:مجیب منصور جی
     
  13. مجیب منصور
    Offline

    مجیب منصور ناظم

    Joined:
    Jun 13, 2007
    Messages:
    3,149
    Likes Received:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: Adobe ImageReady میں متحرک وچمکدار تصویر

    جزاک اللہ،بہت خوب،ویری نائس
    یعنی اب میں یہ دعویٰ کرسکتاہوں کہ آپ میری ایک کامیاب
    ذہین، محنتی،باذوق اور ہمت والی شاگرد ہیں
     

Share This Page