1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

7 سالہ بچے سے درندگی کا واقعہ، بد فعلی کے بعد قتل کر ڈالا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏17 فروری 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    02 February,2018

    کراچی میں ایک اور بچہ درندگی کا نشانہ بن گیا۔ 7 سالہ حسان کو بد فعلی کے بعد تار سے پھانسی دے کر قتل کیا گیا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے سے بد فعلی کی تصدیق ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق 7 سالہ حسان گزشتہ روز دوپہر بارہ بجے گھر سے کھانا کھا کر کھیلنے نکلا تھا، شام ہوئی تو اہلخانہ نے تلاش شروع کر دی۔ پہلی جماعت کے طالبعلم کی لاش نیشنل کوچنگ سینٹر میں جھاڑیوں اور پتھروں کے درمیان سے ملی۔

    سول ہسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر شاہد نظام کے مطابق ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں مقتول حسان کے ساتھ بد فعلی کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری جانب نیو ٹاؤن پولیس نے حسان شاہ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    ادھر پولیس اور نیشنل کوچنگ سینٹر کی انتظامیہ نے معاملے کو دبانے کی کوشش کی۔ خاموشی سے بچے کا پوسٹمارٹم کرایا اور لاش کو ورثا سمیت تدفین کے لئے مانسہرہ روانہ کر دیا۔

    نیشنل کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر رفیق پیرزادہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بارے میں انہیں پولیس نے بتایا۔ خیال رہے کہ مقتول حسان کے والد نیشنل کوچنگ سینٹر میں زیر تعمیر باکسنگ کمپلکس کے چوکیدار ہیں، وہ فیملی کے ساتھ وہیں رہتے ہیں۔
     
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    یہ مسئلہ شاید دب گیا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں