1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

5 لاکھ پاکستانی ہیروئین کے نشے میں گرفتار ہیں۔ رپورٹ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏26 جون 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    5 لاکھ پاکستانی ہیروئن کی لعنت کا شکار ہیں، سالانہ 1 لاکھ اضافہ (جنگ رپورٹ)​



    لاہور (رپورٹ: نوید طارق) آج پوری دنیا میں منشیات اور اس کی غیرقانونی تجارت کے انسداد کا عالمی دن اس تلخ حقیقت کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ منشیات کی غیرقانونی بین الاقوامی تجارت کا حجم 3/کھرب 20/ارب امریکی ڈالر تک پہنچ چکا ہے، افغان جی ڈی پی کا 13/ اور برآمدات کا 53/ فی صد منشیات کی غیرقانونی تجارت سے حاصل ہوتا ہے، جنگ ڈیولپمنٹ رپورٹنگ سیل نے عالمی دن کے حوالے سے جو رپورٹ تیار کی ہے اس کے مطابق افغانستان میں افیون کی کاشت میں ملوث گھرانوں کی تعداد 5/ لاکھ سے زائد ہے جبکہ 14.3 فی صد آبادی منشیات سے وابستہ ہے، ورلڈ ڈرگ رپورٹ 08ء کے مطابق دنیا کی 20/کروڑ 80/ لاکھ (5/ فی صد) بالغ آبادی منشیات کا استعمال کرتی ہے جس میں سے 2/کروڑ 60/لاکھ زبردست عادی ہیں یوں ہر 12/ واں فرد نشیٴ ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن، پاکستان کے مطابق ملک میں (15/ سے 45/ سالہ ) 5/لاکھ پاکستانی باقاعدگی سے ہیروئن کا نشہ کرتے ہیں، امریکی نیشنل سروے آن ڈرگ یوز اینڈ ہیلتھ کے مطابق دنیا کی واحد سپر پاور، امریکہ کے 5/لاکھ 60/ہزار شہری ہیروئن کے عادی ہیں، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن پاکستان کے ایک سروے کے مطابق ہیروئن استعمال کرنے والوں کی اوسط تعلیم چھٹی تک ہوتی ہے، جامعہ کراچی کے ایک پی ایچ ڈی مقالے کے مطابق ملک میں منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سالانہ کے تناسب سے بڑھ رہی ہے جو خود سے جڑے 2/کروڑ افراد کے لیے نفسیاتی، سماجی اور معاشی مسائل کا باعث ہیں، ایک تحقیق کے مطابق ملک کی جیلوں میں 75/ فی صد قیدی منشیات سے متعلق جرائم میں قید ہیں، عالمی ادارہٴ صحت کے مطابق دنیا میں 15.3 ملین افراد منشیات کے استعمال کی وجہ سے زبردست مشکلات میں مبتلا ہیں، 136/ممالک میں انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والوں میں سے 93/ ایچ آئی وی ایڈز کے کیس سامنے آئے ہیں، اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں ایک برس کے دوران افیون کی کاشت میں 17/ فی صد (235700/ ہیکڑ) اضافہ ہوا جس میں سے 82/ فی صد افغانستان میں کاشت ہوئی، سب سے تشویشناک امر یہ ہے کہ افغانستان میں منشیات کی 53/ فی صد کاشت بلوچستان (پاکستان) سے ملحقہ افغان صوبے ہلمند میں ہوئی، یونائیٹڈ نیشن آفس آن ڈرگ کنٹرول کے مطابق سب سے زیادہ 34/ فی صد ہیروئن پاکستان، 20/ایران اور 10/ فی صد ترکی میں قبضے میں لی گئی، اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے مطابق 36/ فی صد افغان ہیروئن مغربی یورپ، افریقا اور مشرقی ایشیا کے لیے پاکستان سے گزرتی ہے۔

    http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=358963#
     
  2. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    افسوس ناک رپورٹ ہے۔
    جب تک افغانستان اور شمالی علاقوں میں پوست کی کاشت بند نہیں ہوگی۔ ہیروین میں کمی نہیں آسکتی
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    منشیات تو دنیا بھر میں موجود ہیں۔ افغانستان سے دور ممالک میں بھی ۔
    وہاں پر کاشت بھی نہیں کی جاتی ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں