1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا: عمران خان۔

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏27 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ۔27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا: عمران خان۔
    upload_2019-10-27_1-8-47.jpeg
    اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امسال یوم سیاہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے، 27 اکتوبر 1947ء کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا، 5 اگست 2019ء کو یکطرفہ اقدامات سے متنازعہ علاقے کی حیثیت میں ترامیم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، کشمیریوں اور مسلم امہ نے واضح طور پر قانون اور انصاف کے اس تمسخر کو مسترد کر دیا ہے، 5 اگست کے بعد کشمیر میں بھارتی کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا، کشمری میں تین ماہ سے ذرائع ابلاغ کا مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیر کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے، ہزاروں نوجوانوں کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر قید کردیا گیا ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی آج پہلے سے کہیں زیادہ سفاکانہ رخ اختیار کر گئی ہے، عالمی برادری سے انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت سے اس جبر کو ختم کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد "بڑی جمہوریت" ہونے کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ مکمل طورپر بے نقاب ہوچکا ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ذرائع ابلاغ کے بلیک آؤٹ کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی منسوخی کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پر زور دیتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقو ق کے احترام و آزادی کو یقینی بنانے، عالمی برادری بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے امن و سلامتی کو لاحق خطرات کو روکنے میں کردار ادا کرے، کشمیریوں سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں و بہنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، پاکستان کشمیریوں کی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارایت کے حصول تک انکہ ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں