1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

24 خواتین فوجی افسروں نے نئی تاریخ رقم کر دی‘ پیراشوف سے چھلانگ لگانے کا شاندار مظاہرہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏15 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    24 خواتین فوجی افسروں نے نئی تاریخ رقم کر دی‘ پیراشوف سے چھلانگ لگانے کا شاندار مظاہرہ

    [​IMG]

    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک فوج کی چوبیس خواتین افسروں نے پیرا ٹپروپنگ کی ابتدائی تربیت مکمل کرکے ہیلی کاپٹر سے پیرا شوٹ کے ذریعے زمین پر بحفاظت اتر کر ملک میں عسکری تربیت کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان خواتین افسران کو تین ہفتوں پر مشتمل کورس کی کامیاب تکمیل پر تربیلا میں سپیشل سروسز گروپ کے کمانڈنٹ میجر جنرل عابد رفیق نے فوج کے پیرا ونگ کے نشان عطا کئے۔ کیپٹن سعدیہ پاک فوج کی پہلی خاتون افسر بن گئیں جنہوں نے ایم آئی سیونٹین ہیلی کاپٹر سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی جبکہ کیپٹن کرن اشرف کو بہترین پیرا ٹروپر ہونے کا ایوارڈ دیا گیا۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اس تاریخی سنگ میل کو عبور کرنے پر ان چوبیس خواتین افسران کو مبارک باد دی ہے۔ تربیتی کورس کے دوران خواتین فوجی افسران کو جسمانی تربیت، پیراشوٹ کے ذریعے بلندی سے چھلانگ لگانے، پیرا شوٹ کو کنٹرول کرنے، فضا میں باہم ٹکرانے کی صورت میں کئے جانے والے اقدامات اور زمین پر اترنے سمیت متعدد طریقوں کی تربیت فراہم کی گئی۔ اس کا اہتمام پیرا شوٹ ٹریننگ سکول پشاور میں کیا گیا تھا۔ آئی این پی کے مطابق آرمی کی کیپٹن سعیدہ نے نشان امتیاز حاصل کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی 24 خواتین آفیسرز نے 3 ہفتوں کا پہلا ائر بورن کورس مکمل کرلیا، پاک فوج ک24 خواتین آفیسرز نے تاریخ میں پہلی بار جہاز سے پیرا ٹروپنگ کی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں